#4325

مصنف : پروفیسر امیر الدین مہر

مشاہدات : 5948

صحابہ کرام ؓ اور رفاہی کام

  • صفحات: 82
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1640 (PKR)
(پیر 06 مارچ 2017ء) ناشر : دعوۃ اکیڈمی بین الاقوامی یونیورسٹی، اسلام آباد

کسی شخص کی ذاتی ضرورت کےوقت اس کاکام کردینا یا معاشرے کی اجتماعی ضرورتوں اور سہولتوں کو فراہم کرنے کی کوشش کرنا چاہے وہ کوشش مال کے ذریعے ہو۔ چاہے خدمت او رمحنت کےذریعے چاہے معاشرے کو اس کی ضرورتوں اوراس سہولتوں کےشعور کو عام کرنے کےلیے معلوماتی تحریریں فراہم کی جائیں، ان سب کا نام رفاہی کام ہے جسے خدمت خلق بھی کہا جاتاہے ۔اورانسان اپنی فطری ،طبعی، جسمانی اور روحانی ساخت کے لحاظ سے سماجی اور معاشرتی مخلوق ہے ۔یہ اپنی پرورش،نشو ونما،تعلیم وتربیت،خوراک ولباس اور دیگر معاشرتی ومعاشی ضروریات پور ی کرنے کے لیے دوسرے انسانوں کا لازماً محتاج ہوتا ہے ۔یہ محتاجی قدم قدم پر اسے محسوس ہوتی او رپیش آتی ہے۔ اسلام ایک دین فطرت ہے اس لیے اس نے اس کی تمام ضروریات اور حاجات کی تکمیل کاپورا بندوبست کیا ہے۔ یہ بندو بست اس کےتمام احکام واوامر میں نمایا ں ہے ۔ اسلام نے روزِ اول سے انبیاء کرام کے اہم فرائض میں اللہ کی مخلوق پر شفقت ورحمت او ران کی خدمت کی ذمہ داری عائد کی ۔اس ذمہ داری کو انہوں نے نہایت عمدہ طریقہ سے سرانجام دیا ۔اور نبی کریم ﷺ نے بھی مدینہ منورہ میں رفاہی، اصلاحی اور عوامی بہبود کی ریاست کی قائم کی ۔ زیر تبصرہ کتابچہ ’’ صحابہ کرام اور رفاہی کام ‘‘ مولاناامیر الدین مہر کی کاوش ہے ۔ جو انہوں نے دعوۃ اکیڈمی بین الاقوامی یونیورسٹی اسلام آباد کےزیراہتمام کروائے جانےتربیتی کورس کے شرکاء کےلیے مرتب کیا گیا ہے ۔اس کتابچہ میں انہوں نے نہایت دلکش انداز میں بارہ جلیل القدر صحابہ کرام کے رفاہی کاموں کا تذکرہ کیا ہے ۔ اللہ تعالیٰ ان کی اس کاوش کو قبول فرمائے (آمین) (م۔ا)

عناوین

 

صفحہ نمبر

پیش لفظ

 

5

صحابہ کرامؓ میں انفاق کے اسباب و عوامل

 

8

صحابہ کرام ؓ کی آمدنی کے ذرائع و وسائل

 

17

حضرت ابوبکر صدیق ؓ اور خدمت خلق

 

26

حضرت عمرؓ اور رفاہ عامہ کے انفرادی و اجتماعی کام

 

32

ذور النورین حضرت عثمانؓ بن عفان کے رفاہی کام

 

44

حضرت علیؓ اور رفاہی کام

 

52

حضرت حسن ؓ بن علیؓ

 

56

حضرت جعفرؓ بن ابی طالب اور عبد اللہ بن جعفرؓ

 

60

حضرت معاذ بن جبل خزرجیؓ

 

63

طلحہ بن عبید اللہ التمیمیؓ

 

66

حضرت عبد اللہ بن عمرؓ

 

69

عبد الرحمن ؓ بن عوف بن العوام

 

73

قیس بن سعد خزرجیؓ

 

77

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 80885
  • اس ہفتے کے قارئین 114713
  • اس ماہ کے قارئین 1731440
  • کل قارئین111052878
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست