#2459

مصنف : میاں انوار اللہ

مشاہدات : 13923

حضرت سلمان فارسی ؓکا ہدایت کی جانب سفر

  • صفحات: 180
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 3600 (PKR)
(بدھ 08 اپریل 2015ء) ناشر : مرکز دعوۃ التوحید، اسلام آباد

حضرت سلمان فارسی  رسول اللہ ﷺکے مشہور اصحاب میں سے تھے۔ ابتدائی طور پر ان کا تعلق زرتشتی مذ ہب سے تھا مگر حق کی تلاش ان کو اسلام کے دامن تک لے آئی۔ آپ کئی زبانیں جانتے تھے اور مختلف مذاہب کا علم رکھتے تھے۔ نبی ﷺکے بارے میں مختلف مذاہب کی پیشینگوئیوں کی وجہ سے وہ اس انتظار میں تھے کہ حضرت محمد ﷺ کا ظہور ہو اور وہ حق کو اختیار کر سکیں۔ سلمان فارسی   ایران کے شہر اصفہان کے ایک گاؤں روزبہ میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد کا تعلق زرتشتی مذ ہب سے تھا۔ مگر حضرت سلمان فارسی   کا دل سچ کی تلاش میں تھا۔ پہلے آپ نے عیسائیت اختیار کی اور حق کی تلاش جاری رکھی۔ ایک عیسائی راہب نے انہیں بتایا کہ ایک سچے نبی کی آمد قریب ہے جس کا تذکرہ  پرانی مذہبی کتابوں میں موجود ہے۔ اس راہب نے اس نبی کا حلیہ اور ان کے ظہور کی ممکنہ جگہ یعنی مدینہ کے بارے میں بھی بتایا جو اس وقت یثرب کہلاتا تھا ۔ یہ جاننے کے بعد حضرت سلمان فارسی نے مدینہ جانے کی کوشش شروع کر دی۔ مدینہ کے راستے میں ان کو ایک عرب بدوی گروہ نے دھوکے سے ایک یہودی کے ہاتھ غلام کے طور پر بیچ دیا۔ یہ یہودی مدینہ میں رہتا تھا چنانچہ حضرت سلمان فارسی  مدینہ پہنچ گئے اور اس یہودی کے باغ میں سخت محنت پر مجبور ہو گئے۔ کچھ عرصے کے بعد آ پ  ﷺمکہ شہر سے ہجرت کر کے مدینہ آئے ہیں۔ تو سلمان فارسی نے ان کی خصوصیات سے فوراً پہچان لیاکہ یہی اللہ کے سچے نبی ہیں۔ انہوں نے مہر نبوت بھی ملاحظہ کی۔ اسی وقت انہوں نے اسلام قبول کر لیا۔اس وقت  حضرت سلمان  ایک یہودی کے غلام تھے ۔ آپ ﷺنے خود اپنے مبارک ہاتھوں سے تقریبا 300 پودے یہودی کے باغ میں لگاکرحضرت سلمان  کو آزاد کرایا۔ا ن کے بارے میں ارشاد نبوی  ہے کہ: اگر ایمان ثریا کے پاس بھی ہوگا تو اس کی قوم کے لوگ اس کو ضرور تلاش کر لیں گے۔ غزوہ خندق کے موقع پر خندق کی کھدائی کے موقع پر حضرت سلمان سب سے زیادہ سرگرم تھے ۔ اس پر مہاجرین نے کہا کہ’’ سلمان ہمارا ہے‘‘انصار نے یہ سنا تو کہا ’’سلمان ہمارا ہے‘‘۔ نبی ﷺ  تک یہ بات پہنچی تو آپ ﷺنے فرمایا ’’ سلمان ہمارے اہل بیت میں سے ہے ‘‘ اس لیے  حضرت سلمان کو مہاجرین یا انصار کے بجائے اہل بیت میں شمار کیا گيا۔غزوہ خندق کے دوران جب مسلمان شدید خطرے میں تھے، حضرت سلمان فارسی  نے مشورہ دیا کہ مدینہ کے ارد گرد خندق کھودی جائے چنانچہ خندق کھودی گئی جس نے مشرکین کو حیران کر دیا کیونکہ یہ طریقہ اس سے پہلے عرب میں استعمال نہیں ہوا تھا۔ زیر نظر کتاب ’’ حضرت سلمان  فارسی  کا ہدایت کی جانب سفر‘‘ محترم جناب  میاں انوار اللہ  صاحب کی تصنیف ہے جس میں انہوں   نے  اسلام کی خاطر حضرت سلمان فارسی     کے ایمان افروز تفصیلی حالات وواقعات، ان  کے  فضائل ومناقب او ران سے مروی احادیث کو   جمع کردیا ہے ۔ (م۔ا)
 

عناوین

 

صفحہ نمبر

سفر کی تیاری

 

15

تپش شوق کانظارہ

 

16

آگ سے بیزاری

 

19

شام کا سفر

 

20

موصل میں آمد

 

22

نبی اسماعیل ’’اللہ کی پسندیدہ اور محبوب قوم ہے ‘‘

 

22

قرآن کی شہادت

 

23

میں اسےبڑی قوم بناؤں گا

 

24

حضرت موسیٰ﷤ کی دعا پر قرآن کی مہر

 

25

یہود کاتعصب

 

26

موصل کے بشپ کی وفات

 

29

مابہ کا نصیبین میں قیام

 

29

بشارت نمبر1، 2، 3،4

 

29

اسقف کی موت

 

31

سفر عموریہ

 

31

تورات اور انجیل کی بعثت محمدریﷺپر شہادتیں

 

33

حضرت ابراہیم ﷤ کی دعا

 

38

تورات و انجیل کی شہادتوں پر قرآن کی مہر

 

40

امام الانبیاء﷩ کی بعثت کے وقت عرب کی دینی حالت

 

42

ایک شبے کا ازالہ

 

45

مابہ کی عرب کو روانگی

 

47

صراط مستقیم کی خاطر آزادی کی قربانی

 

47

مابہ دیار حبیب ﷺ میں

 

48

اب مگ گئی ہے غموں والی شام

 

48

دربار رسالت (ﷺ) میں پہلی حاضری

 

49

دربار رسالت (ﷺ) میں دوسری حاضری

 

51

مابہ اب سلمان بن گئے

 

53

قدسیوں کی عظمت

 

53

غزوات بدر و احد میں عدم شرکت

 

54

یہودی سے گلو خلاصی

 

56

صفہ میں قیام

 

57

سلیمان اور ابو الدرداء ؓ بھائی بھائی

 

59

صفہ یونیورسٹی کی اہمیت و فضیلت

 

60

طالب علم کے لیے آپﷺ کی دعا

 

61

علم کی فضیلت پر قرآن کی مہر

 

62

شادی

 

63

سلمان بطور جنگ پلانر

 

64

مشاورت کاحکم

 

65

خندق کی کھدائی

 

66

صحابہ کےایمان کی تعریف

 

68

نمازیں فوت ہونے پر بد دعا

 

69

اہل بیت کےاعزازی رکن بن گئے

 

70

سلیمان فارسی کاایک اور اعزاز

 

71

اسلامی زندگی کا مشاہدہ

 

72

انسانی جبلت

 

73

بزدلی پرقہر الہٰی

 

75

یہود

 

76

دنیاوی فوائد کے لیےحق کو چھپانا

 

78

انبیاء کرام کاقتل

 

79

توریت کا انکار

 

79

ہجرت نبویﷺسےپہلے حجاز میں یہود کی پوزیشن

 

80

میثاق مدینہ اور یہود کی خلاف ورزیاں

 

81

یہود کی عہد شکنی

 

82

یہود کاحسد و بغض

 

83

ابو رافع واصل جہنم

 

84

نبی اکرمﷺ کےقتل کا منصوبہ

 

85

غزوہ خندق میں بنو قریظہ کی بدعہدی

 

85

نعیم بن مسعود﷜ کا رول

 

86

خلافت راشدہ میں خیبر سےیہودیوں کااخراج

 

88

رسول اللہ ﷺ کے قتل کی سازش

 

88

عبد اللہ بن سباء کا فتنہ

 

90

عبد اللہ بن سبا کے غیر اسلامی عقائد جو اس کی تنظیم نے اسلام میں داخل کیے

 

91

ابن سباء کی شام میں صحابہ کرام سے ملاقاتیں

 

93

ابن سباء کی ریشہ دوانیاں

 

93

ایک شبہ اور اس کا ازالہ

 

94

مناقب صحابہ﷢

 

96

یہودی ریاست کا قیام اور تاریخ

 

97

یہودیوں کی طوطا چشمی

 

99

یہودیوں کی منصوبہ بندی

 

100

خلیفۃ المسلمین کی معزولی اورمسلمانوں کی بےحسی

 

101

اعلان بالفور

 

101

لارڈ بالفور کےبےشرمی کےالفاظ اورلیگ آف نیشنز کا کردا ر

 

102

برطانیہ کا سیاہ کارنامہ

 

103

فلسطین کی بندر بانٹ

 

104

 

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 842
  • اس ہفتے کے قارئین 317231
  • اس ماہ کے قارئین 104476
  • کل قارئین113996476
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست