#498

مصنف : حبیب الرحمن

مشاہدات : 119081

اصول حديث(مطالعہ حدیث کورس)

  • صفحات: 35
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 875 (PKR)
(پیر 21 جنوری 2013ء) ناشر : دعوۃ اکیڈمی بین الاقوامی یونیورسٹی، اسلام آباد

انیسویں اور بیسویں صدی میں غیر مسلم مستشرقین Goldzehar اور Guillau me وغیرہ نے دین اسلام کے دو بنیادی ماخذ میں سے ایک کو موضوع تحقیق بناتے ہوئے مغربی ذرائع علم اور اپنے زیر تربیت مسلم محققین کو بڑی حد تک یہ بات باور کرا دی کہ حدیث کی حیثیت ایک غیر معتبر تاریخی بلکہ قیاسی بیان کی سی ہے، اس میں مختلف محرکات کے سبب تعریفی و توصیفی بیانات کو شامل کر لیا گیا ہے اور بہت سی گردش کرنے والی افواہوں کو جگہ دے دی گئی ہے۔ اس سب کے پیچھے یہ مقصد کار فرما تھا کہ دینی علوم سے غیر متعارف ذہن اس نہج پر سوچنا شروع کر دے کہ ایک مسلمان کے لیے زیادہ محفوظ یہی ہے کہ وہ قرآن کریم پر اکتفا کر لے اور حدیث کے معاملہ میں پڑ کر بلاوجہ اپنے آپ کو پریشان نہ کرے۔ اس غلط فکر کی اصلاح الحمد للہ امت مسلمہ کے اہل علم نے بروقت کی اور اعلیٰ تحقیقی و علمی سطح پر ان شکوک و شبہات کا مدلل، تاریخی اور عقلی جواب فراہم کیا۔ دعوۃ اکیڈمی اسلام آباد کی جانب سے مطالعہ حدیث کورس ایک ایسی کوشش ہے جس میں مستند اور تحقیقی مواد کو سادہ اور مختصر انداز سے 24 دروس میں مرتب کیا گیا ہے۔ مطالعہ حدیث کورس کا یہ پہلا یونٹ ہے، اس یونٹ میں علم حدیث کا تاریخی پس منظر، علوم حدیث کا تعارف، مقام حدیث، حجیت حدیث، تدوین حدیث، حدیث کی مشہور اصطلاحات، طبقات کتب حدیث اور حدیث کی مشہور کتابوں کا تعارف پیش کیا گیا ہے۔ کوئی بھی بات بغیر حوالہ کے نقل نہیں کی گئی، البتہ احادیث کے حوالہ جات دیتے ہوئے کتاب کا نام اور کتاب یا باب کا حوالہ دینے پر اکتفا کیا گیا ہے اگر رقم الحدیث بھی ساتھ درج کر دیا جاتا تو اصل مصادر تک پہنچنے میں مزید آسانی ہوتی۔ مکمل کورس میں اسلوب نہایت سادہ اور عام فہم رکھا گیا ہے جو عوام الناس اور اہل علم دونوں کے لیے مفید ہے۔(ع۔م)
 

عناوین

 

صفحہ نمبر

پیش لفظ

 

6

تعارف

 

8

حدیث کا لغوی اور اصطلاحی مفہوم

 

9

حدیث کے معنی میں متقارب الفاظ

 

10

علم حدیث

 

10

علم حدیث کی اقسام

 

10

علم حدیث  کا مختصر تاریخی پس منظر

 

11

اہم علوم

 

12

حدیث کے طالب علم کے لیے آداب

 

13

مقام حدیث

 

13

مقام حدیث قرآن کی روشنی میں

 

14

مقام حدیث ارشادات نبوی کی روشنی میں

 

15

مقام حدیث اور صحابہ کرام

 

16

حجیت حدیث

 

16

منکرین حدیث کے تین نظریات

 

17

منکرین حدیث کے دلائل اور ان کی تردید

 

17

تدوین حدیث

 

20

دور رسالت کا تحریری سرمایہ

 

22

حضرت عمر بن عبدالعزیز کا زمانہ

 

22

دوسری صدی ہجری

 

23

تیسری صدی ہجری میں تدوین حدیث

 

23

اس دور کی اہم خصوصیات

 

24

طبقات کتب حدیث

 

24

حدیث کی مشہور اصطلاحات

 

25

خبر متواتر

 

25

خبر احاد

 

27

قوت اور ضعف کے لحاظ سے خبر آحاد کی تقسیم

 

28

خبر مقبول کی چار اقسام

 

28

مردود

 

30

حکم

 

31

طعن سے مراد

 

31

چند بنیادی اصطلاحات

 

32

مشہور کتب حدیث کا تعارف

 

32

فہرست مراجع

 

35

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 69194
  • اس ہفتے کے قارئین 103022
  • اس ماہ کے قارئین 1719749
  • کل قارئین111041187
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست