#501

مصنف : حبیب الرحمن

مشاہدات : 62986

طہارت وپاکیزگی (مطالعہ حدیث کورس)

  • صفحات: 35
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 875 (PKR)
(جمعہ 25 جنوری 2013ء) ناشر : دعوۃ اکیڈمی بین الاقوامی یونیورسٹی، اسلام آباد

انیسویں اور بیسویں صدی میں غیر مسلم مستشرقین Goldzehar اور Guillau me وغیرہ نے دین اسلام کے دو بنیادی ماخذ میں سے ایک کو موضوع تحقیق بناتے ہوئے مغربی ذرائع علم اور اپنے زیر تربیت مسلم محققین کو بڑی حد تک یہ بات باور کرا دی کہ حدیث کی حیثیت ایک غیر معتبر تاریخی بلکہ قیاسی بیان کی سی ہے، اس میں مختلف محرکات کے سبب تعریفی و توصیفی بیانات کو شامل کر لیا گیا ہے اور بہت سی گردش کرنے والی افواہوں کو جگہ دے دی گئی ہے۔ اس سب کے پیچھے یہ مقصد کار فرما تھا کہ دینی علوم سے غیر متعارف ذہن اس نہج پر سوچنا شروع کر دے کہ ایک مسلمان کے لیے زیادہ محفوظ یہی ہے کہ وہ قرآن کریم پر اکتفا کر لے اور حدیث کے معاملہ میں پڑ کر بلاوجہ اپنے آپ کو پریشان نہ کرے۔ اس غلط فکر کی اصلاح الحمد للہ امت مسلمہ کے اہل علم نے بروقت کی اور اعلیٰ تحقیقی و علمی سطح پر ان شکوک و شبہات کا مدلل، تاریخی اور عقلی جواب فراہم کیا۔ دعوۃ اکیڈمی اسلام آباد کی جانب سے مطالعہ حدیث کورس ایک ایسی کوشش ہے جس میں مستند اور تحقیقی مواد کو سادہ اور مختصر انداز سے 24 دروس میں مرتب کیا گیا ہے۔ اس وقت آپ کے سامنے مطالعہ حدیث کا پانچواں یونٹ ہے جس میں احادیث رسولﷺ کی روشنی میں طہارت کی اہمیت و ضرورت اور معاشرتی زندگی میں پیش آنے والے طہارت و پاکیزگی کے مسائل کے علاہ اسلام کا فلسفہ طہارت بھی بیان کیا گیا ہے۔ اس کے یونٹ کے مطالعہ کے بعد قارئین طہارت و پاکیزگی کے اہم فقہی مسائل سے آگاہی کے ساتھ ساتھ اس بات کو بھی جان لیں گے کہ اسلام ایک ایسا مکمل ضابطہ حیات ہے جو ہمیں زندگی کے ہر شعبہ میں رہنمائی فراہم کرتا ہے۔(ع۔م)
 

عناوین

 

صفحہ نمبر

پیش لفظ

 

5

تعارف

 

7

آیات قرآنی

 

8

احادیث نبوی

 

9

طہارت جزوایمان ہے

 

9

بیت الخلاء میں داخل ہونے کی دعا

 

10

پیشاب کی چھینٹوں سے بچنا چاہیے

 

11

پانی اور اس کی اقسام

 

12

وضو کی فضیلت وبرکت

 

13

ڈاڑھی کا خلال کرنا

 

14

انگلیوں کا خلال کرنا

 

15

پہلے دائیں عضو کو دھونا سنت ہے

 

15

کانوں کا مسح

 

15

وضو  کے بعد کی دعا

 

16

وضو کے فرائض

 

17

نواقض وضو

 

17

جب وضو ٹوٹنے کا شک ہو

 

18

غسل

 

18

غسل کا سنت طریقہ

 

19

غسل کے فرائض

 

19

غسل کب فرض ہوتا ہے

 

20

حالت جنابت میں کھانا یا سونا

 

20

کیا غسل کرتے وقت عورت اپنے بال کھولے

 

21

حیض کا بیان

 

21

نفاس کا بیان

 

22

تیمم

 

22

تیمم کا سنت طریقہ

 

23

جمعہ کےدن غسل کرنا مستحب ہے

 

24

چھینک کا جواب اور جمائی کے آداب

 

24

مسواک اور رضائے الہیٰ

 

27

سادگی وصفائی

 

27

سلیقہ وصفائی

 

28

پراگندہ حالی شیطانی طریقہ ہے

 

28

خلاصہ

 

30

فہرست مراجع

 

32

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 71071
  • اس ہفتے کے قارئین 104899
  • اس ماہ کے قارئین 1721626
  • کل قارئین111043064
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست