#6503

مصنف : عبد السلام بن صلاح الدین مدنی

مشاہدات : 4429

صحابہ کرام کے فضائل ومناقب

  • صفحات: 230
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 9200 (PKR)
(بدھ 06 اکتوبر 2021ء) ناشر : المکتب التعاونی للدعوۃ والارشاد وتوعیۃ الجالیات، ریاض

صحابہ کرا م رضی اللہ عنہم ناقلین شریعت ہیں اللہ تعالیٰ نے  انہیں اپنے نبی  اکرم محمد ﷺ کی صحبت ورفاقت کے لیے منتخب فرمایا ۔انبیاء  کرام﷩ کے  بعد  صحابہ کرام   کی   مقدس  جماعت تمام  مخلوق سے  افضل  اور اعلیٰ ہے یہ عظمت اور فضیلت صرف صحابہ کرام  کو ہی  حاصل  ہے  کہ اللہ  نے   انہیں دنیا میں  ہی  مغفرت،جنت اور اپنی رضا کی ضمانت دی ہے  بہت سی  قرآنی آیات اور احادیث اس پر شاہد ہیں۔اللہ  اور رسول ﷺ کی شہادت اور تعدیل کےبعد کسی اور شہادت کی  قطعاً کوئی ضرورت نہیں ۔ اور نہ ہی کسی بدبخت منکوس القلب کی ہرزہ سرائی ان کی شان کو کم کرسکتی ہے۔صحابہ کرام  سے محبت اور  نبی کریم  ﷺ نے  احادیث مبارکہ  میں جوان کی افضلیت  بیان کی ہے ان کو تسلیم   کرنا  ایمان کاحصہ ہے ۔بصورت دیگرایما ن ناقص ہے ۔ زیر نظر کتاب’’ صحابۂ کرام کے فضائل ومناقب‘‘ مولانا عبد السلام بن صلاح الدین مدنی  حفظہ اللہ کی تصنیف ہے۔یہ کتاب  صحابہ کرام وصحابیات اور بالخصوص خلفاء  راشدین ،عشرہ ومبشرہ  ،آل بیت  رضی اللہ عنہم کی فضیلت ومنقبت پر مشتمل ہے۔فاضل مصنف نے صحابہ کر ام  رضی اللہ عنہم کی فضائل ومناقب کو بیان کرنے سے قبل صحابی کی تعریف ،صحابہ کی تعداد،صحابہ کی پہچان کیسے ہو؟صحابہ کے طبقے،صحابہ کا زمانہ ، صحابہ  کرام کی اہم خصوصیات وصفات جیسے عنوان بھی قائم کیے ہیں ۔اللہ تعالیٰ مصنف کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور ہمیں صحابہ کرام کے نقش  پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے ۔آمین(م۔ا)

فہرست موجود نہیں

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 99269
  • اس ہفتے کے قارئین 312024
  • اس ماہ کے قارئین 99269
  • کل قارئین113991269
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست