#697.01

مصنف : محمد یوسف کاندھلوی

مشاہدات : 27089

حیاۃ الصحابہ ؓ(اردو) جلد دوم

  • صفحات: 793
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 23790 (PKR)
(منگل 12 جولائی 2011ء) ناشر : دارالاشاعت اردوبازارکراچی

حضرات صحابہ کرام ؓ اجمعین دین کی اساس اور اس کے اولین مبلغ ہیں۔انہی لوگوں نے رسول اکرم ﷺ سے دین سیکھا اور ہم تک پہنچایا۔یہ وہ مبارک جماعت ہے جسے خداوند عالم نے اپنے پیغمبر آخر الزماں ﷺ  کی مصاحبت کےلیے چنا اور ان کے ایمان کو ہمارے لیے ایک نمونہ قراردیا ۔حقیقت یہ ہے کہ صحابہ کرام ؓ اجمعین کی زندگی حضرت رسول معظم ﷺ کی صداقت کا اعلیٰ ترین ثبوت ہے کہ آپ ﷺ کی تربیت سے ایسے  عظیم الشان لوگ تیار ہوئے جنہوں نے اطراف واکناف عالم میں خدا کے دین کو غالب کر دیا۔آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ان مقدس ہستیوں کے احوال زندگانی کا مطالعہ کیا جائے تاکہ دلوں میں خدا اور رسول ﷺ کی محبت کے جذبات بیدار ہو ں اور دین خداوندی کی خاطر کٹ مرنے کا داعیہ پیدا ہو۔سچ یہ ہے کہ صحابہ کرام ؓ اجمعین کے واقعات مسلمانوں کے لیے حیات نو کا پیغام اور تجدید دین کا سامان رکھتے ہیں ۔زیر نظر کتاب صحابہ کرام ؓ اجمعین کے تذکرے پر مشتمل ہے اصل عربی کتاب مولانا یوسف کاندھلوی ؒ کی تصنیف ہے جو بانی تبلیغی جماعت مولانا الیاس کاندھلوی ؒ کے فرزند ہیں۔یہ اس کا اردو ترجمہ ہے،جس سے اردو دان طبقے کے لیے استفادہ کی راہ آسان ہو گئی ہے۔اس کے بارے میں یہ امر ذہن نشین رہنا چاہیے کہ اس کی تخریج و تحقیق کا اہتمام نہیں کیا گیا،جس کی بناء پر اس میں موجود روایات پر کلی اعتماد نہیں کیا جاسکتا،تاہم بحثیت مجموعی اس کا مطالعہ مفید رہے گا،یہ کتاب کی دوسری جلد ہے۔(ط۔ا)

عناوین

 

صفحہ نمبر

صحابہ کرام کا باہمی اتحاد واتفاق اور باہمی جھگڑوں سے بچنے کا اہتمام

 

17

صحابہ کرام ؓ کا حضرت ابوبکر صدیق ؓکی خلافت پر اتفاق

 

20

خلیفہ کی نرمی اور سختی کا بیان

 

55

جماعتوں پر کسی کو امیر مقرر کرنا

 

71

رعایاپر امیر کے حقوق

 

94

امیر کا شفیق ہونا

 

113

رعایا کا اپنے امام کو نصیحت کرنا

 

161

سات گھروں کا قصہ

 

197

اپنے ہاتھ سے مسکین کو دینا

 

212

مانگنے والوں پر  مال خرچ کرنا

 

213

کھانا کھلانا

 

218

جوڑے پہنانا اوران کی تقسیم

 

244

حضرت عمر ؓکا مال دینا

 

263

سوال کرنے سے بچنا

 

305

نفس کا محاسبہ

 

698

غصہ پی جانا

 

709

تنہائی او رگوشہ نشینی

 

719

مہر کا بیان

 

751

نبی کریم ﷺ کی ازواج مطہرات ک گھر

 

791

اس کتاب کی دیگر جلدیں

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 61122
  • اس ہفتے کے قارئین 590264
  • اس ماہ کے قارئین 377509
  • کل قارئین114269509
  • کل کتب8904

موضوعاتی فہرست