کل کتب 222

دکھائیں
کتب
  • 176 #1153

    مصنف : محمد اختر صدیق

    مشاہدات : 26993

    مسلمان خاندان اسلام کی آغوش میں

    (اتوار 11 نومبر 2012ء) ناشر : مکتبہ اسلامیہ، لاہور
    #1153 Book صفحات: 324
    افراد سے خاندان تشکیل پاتا ہے اور خاندانوں سے معاشرہ وجود میں آتا ہے۔ ایک اسلامی معاشرے کے قیام کے لیے اسلامی خاندانوں کا وجود بنیادی حیثیت کا حامل ہے۔ اسلامی خاندانی نظام کے تحت شریعت نے خاندان کے سربراہ کو اپنے ماتحت افراد کا نگران مقرر کیا ہے۔ حقوق و فرائض کی ادائیگی اور اپنی ذمہ داری سے عہدہ برآ ہوتے ہوئے کئی قسم کی پیچیدگیاں اور مشکلات جنم لیتی ہیں جس کا حل شریعت نے بہت احسن انداز میں پیش کیا ہے لیکن بدقسمتی سے بہت سے لوگ شرعی تعلیمات سے آگاہی نہ رکھنے کی وجہ سے افراد خانہ کی رہنمائی سے قاصر رہتے ہیں۔ زیر نظر کتاب ’مسلمان خاندان اسلام کی آغوش میں‘ میں یہی سمجھانے کی کوشش کی گئی ہے کہ ایک اسلامی خاندان کس طرح شریعت سے رہنمائی حاصل کر کے کامیابی کے زینے پر قدم رکھ سکتا ہے اور خاندان کا سربراہ کیسے خاندان کی تربیت اور اپنی ذمہ داری سے عہدہ برآ ہو سکتا ہے؟ یہ کتاب عرب و عجم کے جید علمائے کرام کے خاندانی نظام پر دئیے گئے فتاویٰ جات پر مشتمل ہے۔ عربی فتاویٰ جات کا سلیس اردو ترجمہ اور ان کو ترتیب مولانا اختر صدیق صاحب نے دیا ہے۔ اس میں نکاح کی شروط، اولاد کی تربیت، میاں بیوی...
  • 177 #5626

    مصنف : جاوید اقبال سیالکوٹی

    مشاہدات : 5250

    مسلمان کون

    (بدھ 14 نومبر 2018ء) ناشر : مکتبہ اسلامیہ، لاہور
    #5626 Book صفحات: 74
    اسلام اللہ کےآخری نبی سیدنا محمد مصطفی ﷺ کی طرف اللہ تعالیٰ کا بھیجا ہوا دین یعنی نظامِ زندگی ہے جس کا آئین قرآن حکیم ہے، اُس پر مکمل ایمان اور اس کے سامنے سر تسلیم خم کرتے ہوئے اس کے مطابق زندگی بسر کرنے والا مسلمان ہے۔  اسلام مسلمانوں کاایسا نظامِ زندگی ہے جس میں اللہ کی توحید کا اقرار کرتے ہوئے اس کی حاکمیت اعلیٰ کے سامنے سر تسلیم خم کرنا اور حضرت محمد مصطفی ﷺ کو آخری نبی ماننا ہے۔ اِسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پر قائم ہے، اِس بات کی گواہی دینا کہ اﷲ کے سوا کوئی معبود نہیں اور محمدﷺاﷲ کے رسول ہیں، نماز قائم کرنا، زکوٰۃ دینا، رمضان مبارک کے روزے رکھنا اور بیت اﷲ کا حج کرنا جو اس کی طاقت رَکھتا ہو۔‘‘ اِن پانچ اَرکان کو ایک مومن کی شخصیت سنوارنے اور اس کا مثالی کردار بنانے میں بہت بڑا دخل ہے۔اسلام کے ان پانچوں ارکان پر صحیح عمل پیرا ہونے والا ہی سچا مسلمان ہے ۔ اور جو شخص  اسلام کے ان  ارکان خمسہ یا ان میں سے کسی ایک کا اعتقاداً یا عملاً انکار کرتا ہے وہ دائرہ اسلام سے خارج ہے ۔ زیر تبصرہ کتاب" مسلمان کون"محترم جاوید اقبال سیالکوٹی صاحب کی تصنیف ہ...
  • 178 #4992

    مصنف : حافظ عبد السلام بن محمد

    مشاہدات : 11314

    مسلمانوں میں ہندوانہ رسوم و رواج

    (جمعرات 23 نومبر 2017ء) ناشر : دار الاندلس،لاہور
    #4992 Book صفحات: 62
    ایمانی محبت دیگر تمام محبتوں پر غالب ہوتی ہے۔ اور اللہ تعالیٰ کا بھی یہی تقاضا ہے کہ دین اسلام میں پورے کے پورے داخل ہو جاؤ۔ جس کا لازمی نتیجہ یہ ہے کہ کفر کی رسموں سے شدید بغض ہو۔ افسوس یہ ہے کہ گرد و پیش پر نگاہ ڈالیں تو امت مسلمہ کے مجموعی افعال و کردار کا جائزہ لیں۔ پاک و ہند میں مروجہ رسومات اور ثقافتی پہچان کی تاریخ ملاحظہ فرمائیں، تو یہ بات واضح ہو جائے گی کہ آج مسلمان غیر مسلموں کی شباہت اختیار کئے ہوئے ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب’’ مسلمانوں میں ہندوانہ رسوم و رواج‘‘ میں نہایت مدلل انداز میں مسلمانوں میں رواج پا جانے والی ہندوانہ رسوم و رواج کا بنظر غائر جائزہ لیا گیا ہے، کہ آج مسلمانوں نے بے شمار معاملات میں یہود و ہنود کی نقالی اختیار کر رکھی ہے۔ اور کتاب و سنت کی روشنی میں ان سے بچنے کی احسن انداز میں ترغیب دلائی گئی ہے۔ اللہ تعالیٰ کتاب کے مفاہیم کو سمجھ کر اصلاح کرنے کی توفیق دے اور صاحب مؤلف کی کاوش کو قبول فرمائے۔ آمین( پ،ر،ر)
  • 179 #2653

    مصنف : ابو شہید محمد عابد منصور پوری

    مشاہدات : 10282

    مسلمانوں کی پستی کے اسباب

    (منگل 09 جون 2015ء) ناشر : دار الاندلس،لاہور
    #2653 Book صفحات: 192
    اپنی بد اعمالیوں اور شریعت سے دوری کے سبب مسلمان آج پوری دنیا میں ذلیل ورسوا ہو رہے ہیں۔اور ہر میدان میں انہیں شکست وہزیمت کا سامنا ہے ۔آج 57 آزاد ممالک کی شکل میں قوت ،عددی اکثریت اور قدرتی وسائل سے مالا مال ہونے کے باوجود ذلت ،عاجزی اور درماندگی میں اسی مقام پر کھڑی ہے جہاں سوسال پہلے کھڑی تھی۔اس کا سب سے برا سبب مسلمانوں کا دین سے دور ہونا اور غیروں کے قریب ہونا ہے۔کافر ہمیں اس لئے مارتے ہیں کہ یہ مسلمان ہیں اور ہم اس لئے مار کھا رہے ہیں کہ ہم صحیح معنوں میں مسلمان نہیں ہیں۔تمام مسلمانوں کو چاہئے کہ وہ قرآن و سنت کی تعلیمات، اسلام کے انسانیت نواز پیغام اور اپنی روشن تہذیبی اَقدار کو پوری قوت اور خود اعتماد ی کے ساتھ دنیا پر آشکارا کریں،اور خود بھی اسی کے مطابق اپنی زندگی گزاریں۔ زیرتبصرہ کتاب " مسلمانوں کی پستی کے اسباب "محترم ابو شہید محمد عابد منصور پوری کی مرتب کردہ ہے ،جس کی نظر ثانی محترم ڈاکٹر شاہد اقبال ظہیر صاحب نے کی ہے۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ مولف کی اس محنت کو قبول فرمائے اور امت مسلمہ کو عزت ومقام عطا فرمائے۔آمین(راسخ)
  • 180 #3629

    مصنف : شمس تبریز خاں

    مشاہدات : 5287

    مسیحیت علمی اور تاریخی حقائق کی روشنی میں

    (جمعہ 22 اپریل 2016ء) ناشر : مجلس تحقیقات ونشریات اسلام لکھنؤ
    #3629 Book صفحات: 210
    اسلام نے اہل کتاب (یہود ونصاری ) کے ساتھ روز اول ہی سے رواداری اور صلح جوئی کا رویہ اپناتے ہوئےانہیں مشرکین سے الگ اور ایک ممتاز مقام دیا اور ان کے ساتھ خصوصی رعایت کرتے ہوئے انہیں ایک نقطہ اتفاق (توحید) کی طرف بلایا۔قرآن مجید میں جابجا یہود ونصاری کا ذکر خیر بھی ہوا اور نصاری کو یہود کے مقابلے میں مسلمانوں سے زیادہ قریب اور ان کا دوست بتایا گیا۔اسلام کی انہی تعلیمات کا یہ اثر تھا کہ مسلمانوں نے اہل کتاب کے ساتھ مصالحت کا رویہ قائم رکھا اور مناظرانہ بحثوں میں علمی وتحقیقی انداز اپنایا اور مسیحیت کے اپنے مطالعے اور تحقیقی دلچسپیوں کا موضوع بنایا۔ زیر تبصرہ کتاب"مسیحیت، علمی اور تاریخی حقائق کی روشنی میں" مصر کے معروف عالم دین محترم متولی یوسف چلپی کی عربی تصنیف کا اردو ترجمہ ہے۔اردو ترجمہ محترم مولوی شمس تبریز خاں صاحب نے کیا ہے، جو اسی سلسلے کی ایک مفید اور اچھی کڑی ہے۔اس کتاب میں مولف موصوف نے عیسائیت کی تاریخ، مسیحیت کے مآخذ،مسیحی کونسلوں اور نئے پرانے فرقوں اور مسیحیت کی اصلاحی تحریکوں پر تفصیلی روشنی ڈالی ہے، اور خاص طور پر قرآن مجید کے بیانات اور اس کے بتائے ہوئے خطوط پر...
  • 181 #4879

    مصنف : خواجہ محمد قاسم

    مشاہدات : 9529

    معرکہ حق و باطل بجواب جاء الحق

    (منگل 31 اکتوبر 2017ء) ناشر : مکتبہ الحرمین لاہور
    #4879 Book صفحات: 535
    اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات اور دستور زندگی ہے۔اسلام نے ہمیں زندگی کے تمام شعبوں کے بارے میں راہنمائی فراہم کی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے تمام بنی نوع انسان کو صرف ایک ہی دین اختیار کرنے کا حکم دیا توہ سلامتی اور امن کادین اسلام ہے۔ تمام انبیاء اوران کی امتوں کادین یہی تھا ۔ مگر ہر نبی کی امت نے ان کے تشریف لے جانے کے بعد اپنے اپنے دین کوبدل ڈالا اورایسا مسخ کیا کہ ان کا دین اسلام سے دور کا بھی واسطہ نہ رہا۔ اگر کوئی قوم کوئی اورمذہب یا دین اختیار کرتی ہو تو وہ اللہ تعالیٰ کے ہاں قابل قبول نہیں کیوں کہ نبیﷺ کی آمد سے تمام سابقہ آسمانی مذہب منسوخ اور ختم ہوگئے۔ دین اسلام دین رحمت ہے جو بلا تفریق مذہب وملت اوردوست،دشمن سارے انسانی طبقوں بلکہ پوری کائنات کے لیے سراسر عدل ورحمت والا دین ہے۔ زیرِ تبصرہ کتاب ’’ معرکہ حق و باطل بجواب جاء الحق‘‘مولانا خواجہ قاسم  کی ہے۔جو کہ جماعت اہل حدیث کے مشہور عالم دین تھے۔آپ تصنیف و تالیف کا بہت ذوق رکھتے تھے۔انہوں نے متعدد کتابیں لکھی ہیں جن میں سے ایک کتاب ’’ معرکہ حق و باطل بجواب جاء الحق‘‘ ہے ۔ اس کتاب نے شرک وک...
  • 182 #4980

    مصنف : رضی الدین سید

    مشاہدات : 5759

    معرکہ عظیم

    (پیر 06 نومبر 2017ء) ناشر : نیشنل اکیڈمی آف اسلامک ریسرچ، کراچی
    #4980 Book صفحات: 140
    یہودی سازشیں اتنی گہری ہیں کہ ان کا مکمل احاطہ کٰرنا شاید کسی کے بس کی بات نہیں۔ انہوں نے اپنی عیاری و ہوشیاری سے عیسائیوں تک کو اپنا ہمنوا بنا لیا ہےیہاں تک کہ وہ مسلمانوں کے قتل عام کے پُرزور وکیل بن گئے ہیں۔جب کہ حیرت انگیز طور پر مدینے کے بعد ہماری ان یے کبھی لڑائی نہیں رہی ہے۔بلکہ مسلمانوں نے تو انہیں ہمیشہ عزت و تحفظ ہی دیا ہے ہے۔ حضرت عیسیٰ ؑ کو نام نہاد طور پر مصلوب کرنے میں انہی یہودیوں کا ہاتھ ہے۔ دوسری طرف ہم مسلمان حضرت عیسیٰ ؑ کو عیسائیوں سے بھی بڑھ کر اللہ کۃ نبی مانتےہیں۔لہٰذا ہونا یہ چاہئے تھا کہ عیسائی قوم مسلمانوں کی ہمنوا ہوتی اور مل کر یہودیوں سے دشمنی کا اظہار کرتی لیکن اس وقت تمام عیسائی دنیا یہودیوں کے ساتھ مل کر مسلمانوں ککو صفحۂ ہستی سے نیست و نابود کر دینے کے درپے ہے۔ لیکن اللہ رب العزت کی مدد دین اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ ہے۔ زیرِ تبصرہ کتاب ’’معرکۂ عظیم‘‘ رضی الدین سیّد کی ہے۔جس میں یہودی سازشوں اور علامات قیامت کے موجودہ دور پر انطباق کو سہل انداز میں سمجھانے کی کزشش کی گئی ہے۔ جس کے مطالعے سے مسلمانوں کو دجال کی سازشوں اور عالم اسل...
  • 183 #3824

    مصنف : منشی محمد عبد اللہ

    مشاہدات : 3450

    مغالطات مرزا عرف الہامی بوتل

    (منگل 26 اپریل 2016ء) ناشر : سکول بک ڈپو، گوجرانوالہ
    #3824 Book صفحات: 47
    اللہ تعالی نے نبی کریم ﷺ کو آخری نبی اور رسول بنا کر بھیجا ہے۔آپ خاتم النبیین اور سلسلہ نبوت کی بلند مقام عمارت کی سب سے آخری اینٹ ہیں۔ جن کی آمد سے سلسلہ نبوت کی عمارت مکمل ہو گئی ہے۔ آپ کے بعد کوئی برحق نبی اور رسول نہیں آسکتا ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا کہ میرے بعد متعدد جھوٹے اور کذاب آئیں گے جو اپنے آپ کو نبی کہلوائیں گے۔ آپ کے بعد آنے والے متعدد کذابوں میں سے ایک جھوٹا اور کذاب مرزا غلام احمد قادیانی ہے، جس نے نبوت کا دعوی کیا اور شریعت کی روشنی میں کذاب اور مردود ٹھہرا۔لیکن اللہ رب العزت نے اس کےجھوٹ وفریب کوبے نقاب کرد یا اور وہ دنیا و آخرت دونوں جہانوں میں ذلیل وخوار ہو کر رہ گیا۔ زیر نظر کتاب "مغالطات مرزا عرف الہامی بوتل" اسی قادیانی فتنے کی حقیقت پر لکھی گئی ہے۔ جو محترم منشی محمد عبد اللہ صاحب معمار امرتسری کی کاوش ہے۔ مولف موصوف نے اس میں ختم نبوت سے متعلق امت مسلمہ کا عقیدہ، مسئلہ ختم نبوت قرآن مجید کی رو سے، ختم نبوت کے بارے میں نبی کریم ﷺ کے ارشادات، اجماع صحابہ، اجماع امت، اعلان نبوت سے قبل مرزا صاحب کے خیالات، اعلان نبوت کے بعد مرزا صاحب کے خیالات،امیر جماعت احمدیہ...
  • 184 #77

    مصنف : احمد دیدات

    مشاہدات : 23937

    مقام حضرت عیسی اسلام کی نظر ميں تقابلی جائزہ

    (جمعہ 09 جنوری 2009ء) ناشر : اسلامک ملٹی میڈیا لائبریری،پشاور
    #77 Book صفحات: 65
    دین اسلام میں انبیاء کے بارے میں یہی عقیدہ موجود ہے کہ ہر مسلمان اس چیز کا اقرار کرتا ہو کہ تمام انبیاء برحق  اور سچے ہیں اور ہم ان میں سے کسی کے درمیان کوئی فرق نہیں کرتے-یہی وجہ ہے کہ مسلمان تمام انبیاء کی تعظیم اور عزت کرتے ہیں-اور اس کے مد مقابل دیگر مذاہب نے مسلمانوں کو انبیاء کا دشمن سمجھا ہے جس وجہ سے وہ ان سے نفرت کرتے ہیں-چونکہ غلطی فہمی کی وجہ سے عیسائی مسلمانوں کو اپنا مخالف سمجھتے ہیں -تو مصننف نے اس کتاب میں حضرت عیسی ؑ کا مقام بتایا ہے  اوراس مقام کو آیات قرآنیہ اور احادیث نبویہ ﷺ  سے تقابلی جائزہ میں لاتے ہوئے اسلام کی نظر سے ثابت کیا گیا ہے تو اس طرح حضرت عیسی علیہ السلام  کو مسلم زاویہ نگاہ سے , قرآنی بشارتیں , شخصیت مسیح , عیسائیوں کی مشکلات کی ابتداء بائبل اور متفرق موضوعات کو قرآن و احادیث سے ثابت کیا گیا ہے -  
  • 185 #6944

    مصنف : عبید اللہ لطیف

    مشاہدات : 1721

    مقام رب العالمین اور حقیقت قادیانیت ( جدید ایڈیشن )

    (ہفتہ 04 مارچ 2023ء) ناشر : خاتم النبیین اکیڈمی فیصل آباد
    #6944 Book صفحات: 111
    قادیانیت اسلام کےمتوازی ایک ایسا مصنوعی مذہب ہےجس کا مقصد اسلام دشمن سامراجی طاقتوں کی سرپرستی میں اسلام کی بنیادوں کو متزلزل کرنا  ہے۔قادیانیت کے یوم پیدائش سے لے کر  آج تک  اسلام  اور قادیانیت میں جنگ جار ی ہے یہ جنگ گلیوں ،بازاروں سے لے کر حکومت کے ایوانوں اور عدالت کےکمروں تک لڑی گئی اہل علم  نے  قادیانیوں کا ہر میدان میں تعاقب کیا تحریر و تقریر ، سیاست و  قانون اور عدالت میں  غرض کہ ہر میدان  میں انہیں شکستِ فاش دی۔بے شمار لوگ   ایسے  ہیں جو قادیانی   مبلغین سے متاثر ہو  کر مرتد  ہوگئے  تھے لیکن جب قادیانیت کا کفر ان پر واضح ہوا تووہ  قادیانیت پر لعنت بھیج کر دوبارہ  قادیانیت کے کفر کےاندھیروں سے نکل اسلام  کی روشنی میں  آچکے ہیں اللہ انہیں استقامت عطا فرمائے ۔آمین زیر نظر کتاب’’مقام رب العالمین اور فتنہ قادیانیت‘‘قادیانیت کی تعلیمات اورانکے  عقائد کو قریب سے دیکھنے والے محترم   جناب  عبید اللہ لطیف صاحب  کی کاوش ہے۔فاضل مصنف نے&...
  • 186 #6585

    مصنف : عبید اللہ لطیف

    مشاہدات : 1985

    مقام رب العالمین اور فتنہ قادیانیت

    (اتوار 02 جنوری 2022ء) ناشر : خاتم النبیین اکیڈمی فیصل آباد
    #6585 Book صفحات: 54
    قادیانیت اسلام کےمتوازی ایک ایسا مصنوعی مذہب ہےجس کا مقصد اسلام دشمن سامراجی طاقتوں کی سرپرستی میں اسلام کی بنیادوں کو متزلزل کرنا  ہے۔قادیانیت کے یوم پیدائش سے لے کر  آج تک  اسلام  اور قادیانیت میں جنگ جار ی ہے یہ جنگ گلیوں ،بازاروں سے لے کر حکومت کے ایوانوں اور عدالت کےکمروں تک لڑی گئی اہل علم  نے  قادیانیوں کا ہر میدان میں تعاقب کیا تحریر و تقریر ، سیاست و  قانون اور عدالت میں  غرض کہ ہر میدان  میں انہیں شکستِ فاش دی۔بے شمار لوگ   ایسے  ہیں جو قادیانی   مبلغین سے متاثر ہو  کر مرتد  ہوگئے  تھے لیکن جب قادیانیت کا کفر ان پر واضح ہوا تووہ  قادیانیت پر لعنت بھیج کر دوبارہ  قادیانیت کے کفر کےاندھیروں سے نکل اسلام  کی روشنی میں  آچکے ہیں اللہ انہیں استقامت عطا فرمائے ۔آمین زیر نظر کتاب’’مقام رب العالمین اور فتنہ قادیانیت‘‘قادیانیت کی تعلیمات اورانکے  عقائد کو قریب سے دیکھنے والے محترم   جناب  عبید اللہ لطیف صاحب  کی کاوش ہے۔فاضل مصنف نے&...
  • 187 #6480

    مصنف : عبید اللہ لطیف

    مشاہدات : 2408

    مقام صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین اور حقیقت قادیانیت

    (پیر 13 ستمبر 2021ء) ناشر : خاتم النبیین اکیڈمی فیصل آباد
    #6480 Book صفحات: 130
    انبیاء  کرام﷩ کے  بعد  صحابہ کرام ﷢ کی   مقدس  جماعت تمام  مخلوق سے  افضل  اور اعلیٰ ہے یہ عظمت اور فضیلت صرف صحابہ کرام﷢ کو ہی  حاصل  ہے  کہ اللہ  نے   انہیں دنیا میں  ہی  مغفرت،جنت اور اپنی رضا کی ضمانت دی ہے  بہت سی  قرآنی آیات اور احادیث اس پر شاہد ہیں۔ صحابہ کرام سے محبت وعقیدت اور ان کے نقش قدم کی پیروی ایک مسلمان کے لیے سرمایہ حیات ہے۔ اس امر کو کتاب وسنت میں بہ کثرت بیان کیا گیا ہے اور اہل علم نے ہر دور میں اس کی اہمیت کو تحریراً وتقريرا ًاجاگر کیا ہے۔ حتی کہ  ائمہ دین نے عموما اس مسئلے کو کتب عقائد میں ذکر کیا اور اسے اسلام کے بنیادی عقائد میں شمار کیا ہے۔ زیر نظر کتاب’’مقام صحابہ اور حقیقت قادیانیت ‘‘محترم  جناب  عبید اللہ لطیف صاحب  کی تصنیف ہےانہوں نے اس کتا ب میں صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے بارے میں قادیانیوں کی یاواگوئیوں کو جمع کردیا ہے اور  دلائل  سے یہ بھی ثابت کیا ہے کہ مرزا غلام احمد قادیانی اور اس  کی ذریت جہاں دائ...
  • 188 #6587

    مصنف : عبید اللہ لطیف

    مشاہدات : 2125

    مقام قرآن و حدیث اور حقیقت قادیانیت

    (منگل 04 جنوری 2022ء) ناشر : خاتم النبیین اکیڈمی فیصل آباد
    #6587 Book صفحات: 106
    قادیانیت اسلام کے متوازی ایک ایسا مصنوعی مذہب ہے جس کا مقصد اسلام دشمن سامراجی طاقتوں کی سرپرستی میں اسلام کی بنیادوں کو متزلزل کرنا  ہے۔قادیانیت کے یوم پیدائش سے لے کر  آج تک  اسلام  اور قادیانیت میں جنگ جار ی ہے یہ جنگ گلیوں ،بازاروں سے لے کر حکومت کے ایوانوں اور عدالت کےکمروں تک لڑی گئی اہل علم  نے  قادیانیوں کا ہر میدان میں تعاقب کیا تحریر و تقریر ، سیاست و  قانون اور عدالت میں  غرض کہ ہر میدان  میں انہیں شکستِ فاش دی۔بے شمار لوگ   ایسے  ہیں جو قادیانی   مبلغین سے متاثر ہو  کر مرتد  ہوگئے  تھے لیکن جب قادیانیت کا کفر ان پر واضح ہوا تووہ  قادیانیت پر لعنت بھیج کر دوبارہ  قادیانیت کے کفر کےاندھیروں سے نکل اسلام  کی روشنی میں  آچکے ہیں اللہ انہیں استقامت عطا فرمائے ۔آمین زیر نظر کتاب’’مقام قرآن وحدیث اور حقیقت قادیانیت ‘‘ قادیانیت کی تعلیمات اورانکے  عقائد کو قریب سے دیکھنے والے محترم   جناب  عبید اللہ لطیف صاحب  کی کاوش ہے  فاض...
  • 189 #6586

    مصنف : عبید اللہ لطیف

    مشاہدات : 2327

    مقام قرآن و حدیث اور فتنہ قادیانیت

    (پیر 03 جنوری 2022ء) ناشر : خاتم النبیین اکیڈمی فیصل آباد
    #6586 Book صفحات: 27
    قادیانیت اسلام کےمتوازی ایک ایسا مصنوعی مذہب ہےجس کا مقصد اسلام دشمن سامراجی طاقتوں کی سرپرستی میں اسلام کی بنیادوں کو متزلزل کرنا  ہے۔قادیانیت کے یوم پیدائش سے لے کر  آج تک  اسلام  اور قادیانیت میں جنگ جار ی ہے یہ جنگ گلیوں ،بازاروں سے لے کر حکومت کے ایوانوں اور عدالت کےکمروں تک لڑی گئی اہل علم  نے  قادیانیوں کا ہر میدان میں تعاقب کیا تحریر و تقریر ، سیاست و  قانون اور عدالت میں  غرض کہ ہر میدان  میں انہیں شکستِ فاش دی۔بے شمار لوگ   ایسے  ہیں جو قادیانی   مبلغین سے متاثر ہو  کر مرتد  ہوگئے  تھے لیکن جب قادیانیت کا کفر ان پر واضح ہوا تووہ  قادیانیت پر لعنت بھیج کر دوبارہ  قادیانیت کے کفر کےاندھیروں سے نکل اسلام  کی روشنی میں  آچکے ہیں اللہ انہیں استقامت عطا فرمائے ۔آمین زیر نظر کتابچہ’’مقام قرآن و حدیث اور فتنہ قادیانیت ‘‘قادیانیت کی تعلیمات اورانکے  عقائد کو قریب سے دیکھنے والے محترم   جناب  عبید اللہ لطیف صاحب کا مرتب شد  ہ ہے ۔فاضل...
  • 190 #6936

    مصنف : ابو الوفا ثناء اللہ امرتسری

    مشاہدات : 2113

    نکاح مرزا

    (جمعہ 24 فروری 2023ء) ناشر : مکتبہ عزیزیہ مرکز نداء الاسلام شیرگڑھ
    #6936 Book صفحات: 27
    قایادنی اور لاہوری مرزائیوں کو اسی لئے غیرمسلم قرار دیا گیا ہے کہ ان کا یہ عقیدہ ہے کہ  مرزا غلام احمد  قادیانی  نبی تھے ان کو اللہ سےہمکلام ہونے اور  الہامات پانے کاشرف حاصل تھا۔ مرزا قادیانی کے دعویٰ نبوت کرنے کے آغاز سے ہی   اس کی تردید وتنقید میں ہر مکتبۂ فکر کے   علماء نے  بھر پور کردار ادا کیا ۔ بالخصوص علمائے اہل حدیث او ردیو بندی مکتبۂ فکر کے علماء کی قادیانیت کی تردیدمیں خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ زیر نظر رسالہ ’’ نکاح مرزا‘‘ فاتح قادیان  مولانا ثناء اللہ امرتسری رحمہ اللہ کا تحریر کردہ ہے۔ اس رسالہ میں  مرزا قادیانی کے آسمانی نکاح  والی پیشگوئی پر مفصل بحث  کر کے  اس کا کذب ثابت کیا ہے (م۔ا)
  • 191 #3088

    مصنف : انجینئر اعجاز ریاض

    مشاہدات : 858

    ٹیسٹ رفیق الرحمن

    (بدھ 02 دسمبر 2015ء) ناشر : ادارہ احیاء التحقیق الاسلامی، گوجرانوالا
    #3088 Book صفحات: 525
    تمام مسلمانوں کا عقیدہ ہے کہ حضرت محمدﷺ اللہ کے آخری نبی ہیں۔ اور وہ یہ بھی اعتقاد رکھتے ہیں کہ حضرت عیسیٰ ؑ کو صلیب پر موت نہیں آئی، وہ زندہ اٹھا لیے گئے تھے اور قرب قیامت وہ دوبارہ اس دنیا میں تشریف لائیں گے۔ لیکن مرزا غلام احمد قادیانی نے دعویٰ کیا کہ حضرت عیسیٰ ؑ کی موت واقع ہو چکی ہے اور جس عیسیٰ کے لوگوں کو آنے کا انتظار ہے وہ عیسیٰ یامثیل وہ خود ہیں۔ اس کے کچھ عرصہ بعد انھوں نے یہ دعویٰ بھی فرما دیا کہ وہ اللہ کے نبی ہیں۔ اس کے رد عمل کے طور پر ہندوستان کے طول و عرض میں تحریک ختم نبوت کا آغاز ہوا جس میں مرزا کے دعاوی کی تردید اور مسلمہ عقائد مسلمین کی تائید کا کام شروع ہوا۔ کتاب ہذا ان مضامین کا مجموعہ ہے جو 1995ء کے آخر سے تحریک ختم نبوت کے عنوان سے ’صراط مستقیم‘ برمنگھم میں سلسلہ وار شائع ہوتے رہے۔ ڈاکٹر محمد بہاؤ الدین مبارک باد کے مستحق ہیں کہ انھوں نے اس قدر قیمتی کام کو یکجا صورت میں پیش کرنے کی سعی کی۔ 
  • 192 #5551

    مصنف : اللہ وسایہ

    مشاہدات : 8545

    پارلیمنٹ میں قادیانی شکست

    (ہفتہ 04 اگست 2018ء) ناشر : علم و عرفان پبلشرز، لاہور
    #5551 Book صفحات: 320
    اسلامی تعلیم کے مطابق نبوت ورسالت کا سلسلہ حضرت آدم ﷤ سے شروع ہوا اور سید الانبیاء  خاتم المرسلین حضرت محمد ﷺ پر ختم ہوا اس کے  بعد جوبھی نبوت کادعویٰ کرے گا وہ  دائرۂ اسلام سے خارج ہے  نبوت کسبی نہیں وہبی ہے  یعنی اللہ تعالیٰ نے  جس کو چاہا نبوت ورسالت سے  نوازاکوئی شخص چاہے وہ کتنا ہی عبادت گزارمتقی اور پرہیزگار کیوں نہ وہ نبی نہیں  بن سکتا ۔قادیانیت کے یوم پیدائش سے لے کر  آج تک  اسلام  اور قادیانیت میں جنگ جار ی ہے یہ جنگ گلیوں ،بازاروں سے لے کر حکومت کے ایوانوں اور عدالت کےکمروں تک لڑی گئی اہل علم  نے  قادیانیوں کا ہر میدان میں تعاقب کیا تحریر و تقریر ، خطاب وسیاست میں  قانون اور عدالت میں  غرض کہ ہر میدان  میں انہیں شکستِ فاش دی ۔  سب سے پہلے قادیانیوں سے  فیصلہ کن قانونی معرکہ آرائی بہاولپور   کی سر زمیں میں ہوئی جہاں ڈسٹرکٹ جج بہاولپور نے مقدمہ تنسیخ نکاح  میں مسماۃ عائشہ بی بی کانکاح عبد الرزاق قادیانی  سے فسخ کردیاکہ ایک مسلمان عورت مرتد کے نکاح میں نہیں رہ سکتی ...
  • 193 #7109

    مصنف : محمد طاہر عبد الرزاق

    مشاہدات : 1320

    چراغ مصطفوی صلی اللہ علیہ وسلم اور طوفان قادیان

    (پیر 04 ستمبر 2023ء) ناشر : عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت، ملتان
    #7109 Book صفحات: 204
    قادیانیت اسلام کے متوازی ایک ایسا مصنوعی مذہب ہے جس کا مقصد اسلام دشمن سامراجی طاقتوں کی سرپرستی میں اسلام کی بنیادوں کو متزلزل کرنا ہے۔قادیانیت کے یوم پیدائش سے لے کر آج تک اسلام اور قادیانیت میں جنگ جاری ہے یہ جنگ گلیوں ،بازاروں سے لے کر حکومت کے ایوانوں اور عدالت کے کمروں تک لڑی گئی، اہل علم نے قادیانیوں کا ہر میدان میں تعاقب کیا، تحریر و تقریر،سیاست و قانون اور عدالت میں، الغرض ہر میدان میں انہیں شکستِ فاش دی ۔ بے شمار لوگ ایسے ہیں جو قادیانی مبلغین سے متاثر ہو کر مرتد ہو گئے تھے لیکن جب قادیانیت کا کفر ان پر واضح ہوا تو وہ قادیانیت پر لعنت بھیج کر دوبارہ قادیانیت کے کفر کے اندھیروں سے نکل کر اسلام کی روشنی میں آچکے ہیں۔ اللہ تعالیٰ انہیں استقامت عطا فرمائے۔ آمین زیر نظر کتاب ’’ چراغ مطفوی اور طوفان قادیان‘‘جناب محمد طاہر عبد الزراق کی تصنیف ہے۔ انہوں نے اس کتاب میں شان خاتم النبیین، عقیدہ ختم نبوت کی اہمیت و عظمت ، نزول عیسیٰ علیہ السلام کا اجماعی عقیدہ، مہدی اور عیسی کی بحث،قادیانیوں اور خصوصاً لاہوری جماعت کی وجوہ تکفیر، معراج جسمانی کا ثبوت، منکرین کے شب...
  • 194 #3408

    مصنف : محمد امین سابق مہنگا پادری

    مشاہدات : 3849

    ڈھول کا پول

    (جمعہ 04 مارچ 2016ء) ناشر : عوامی اسلامک مشن لاہور
    #3408 Book صفحات: 90
    کتب سماویہ میں سے صرف قرآن مجید ہی ایک ایسی کتاب ہے جو ساڑھے چودہ سو سال گزر جانے کے باوجود ہر طرح کی تحریف وتصحیف سے محفوظ ہے۔کیونکہ اس کی حفاظت کی ذمہ داری خود ذات باری تعالی نے اٹھائی ہوئی ہے۔اس کے علاوہ دیگر تمام کتب تحریف وتصحیف کا شکار ہو چکی ہیں،اور  ان کے حاملین نے اپنی خواہشات نفس کو بھی ان کتب کا حصہ بنا دیا ہے۔اللہ تعالی فرماتے ہیں: فَوَيْلٌ لِلَّذِينَ يَكْتُبُونَ الْكِتَابَ بِأَيْدِيهِمْ ثُمَّ يَقُولُونَ هَذَا مِنْ عِنْدِ اللَّهِ لِيَشْتَرُوا بِهِ ثَمَنًا قَلِيلًا(البقرۃ:79)"پس خرابی ہے ان لوگوں کے لئے جو اپنے ہاتھ سے کتاب لکھتے ہیں ،پھر کہتے ہیں کہ یہ اللہ کی طرف سے ہےتاکہ اس کے ذریعے سے تھوڑی سے قیمت حاصل کر لیں۔"اس کے برعکس صورتحال یہ ہے کہ عیسائی پادری قرآن مجید کو تو غیر محفوظ جبکہ اپنی کتب کو محفوظ قرار دیتے نظر آتے ہیں۔اس صورتحال میں لازم تھا کہ عیسائیوں کی ان کذب بیانیوں اور سازشوں کو ناکام بنایا جائے اور ان کے جھوٹوں کا مستند اور مدلل جواد دیا جائے۔چنانچہ اس کتاب کے مولف میدان میں اترے اور عیسائی پادریوں کی حقیقت کو  منکشف کیا ۔ زیر تبصرہ کتاب&q...
  • 195 #3302

    مصنف : محمد متین خالد

    مشاہدات : 4894

    کامیاب مناظرہ (ایک قادیانی سے فیصلہ کن مناظرہ)

    (منگل 19 جنوری 2016ء) ناشر : علم و عرفان پبلشرز، لاہور
    #3302 Book صفحات: 250
    دنیا میں فرقے مختلف ناموں اور کاموں کے اعتبار سے موجود ہیں۔ کچھ فرقے فکری و نظریاتی بنیادوں پر وجود میں آتے ہیں اور فرقے سیاسی بنیادوں پر وجود پکڑتے ہیں۔ فکری و نظریاتی فرقوں میں سے ایک باطل فرقہ قادیانیت ہے جس کی بنیاد ہی غلط ہے۔ اور ان کی سب سے بڑی غلطی نبوت و رسالت پر حملہ ہے۔ ملک وقوم کے دشمنوں نے اپنے اغراض و مقاصد کی تکمیل کے لیے مرزا غلام احمد قادیانی کو مجدد کا رنگ دیاجو بعد میں مسیح موعودنبی اور رسالت کا روپ دھار گیا۔ ان کی اسی غلط نظریات کی وجہ سے بالخصوص حکومت پاکستان اور دوسرے اسلامی ممالک نے ان کو غیر مسلم قراردیا۔ اس فرقے کو دبانے کےلیے علماء اسلام نے قادیانیوں کو ناکوں چنے چبوائے اور ہر میدان میں ان کا مدلل و منہ توڑ جواب دیاچاہے وہ تحریر ی میدان ہو یا مناظرے کا اسٹیج غرضیکہ مجاہدین ختم نبوت ان کے ناپاک مقاصدکو نیست و نابود کرتے رہے اورکرتے رہیں گئے (انشاءاللہ) زیر نظر کتاب" کامیاب مناظرہ"مجاہد ختم نبوت محمد خالد متین کا ایک قادیانی عالم سےفیصلہ کن مناظرے کو تحریری قالب میں ڈھالا گیا ہے جس کے نتیجہ سے وہ قادیانیت سے تائب ہو کر اسلام کی آغوش میں آگیا۔ اللہ تعالی...
  • 196 #6805

    مصنف : ڈاکٹر شمس الحق حنیف

    مشاہدات : 3621

    کرسمس اور مسلمان

    (جمعہ 30 ستمبر 2022ء) ناشر : نا معلوم
    #6805 Book صفحات: 19
    کرسمس سے مراد سیدنا عیسیٰ ؑ  کا یومِ ولادت منانا ہے  دنیا کے مختلف خطوں میں کرسمس کو مختلف ناموں سے یاد کیا جاتا  ہے اور عالمِ عیسائیت میں بڑے بڑے مسیحی فرقے  اس  دن کو کرسمس  کے  نام   سے ایک مقدس  مذہبی  تہوارکے طور پر   بڑی دھوم دھام  سے  مناتے ہیں اور اس میں مختلف بدعات و خرافات  کی جاتی  ہیں ۔ یہ تہوار سیدنا﷤  کے سوا تین صد سال بعد  کی اسی  طرح کی اختراع ہے جیسے اہل  تشیع  نے سانحہ کربلا کے تین صدیاں بعد بغداد میں تعزیے کاپہلا جلوس نکالا  یا  اربل  میں ساتویں صدی ہجری میں شاہ مظفر الدین کوکبوری نے میلاد النبی کا جشن منانے کا آغاز کیا۔ایک مسلمان  کا  کسی مسیحی کو اس موقع پر مبارکباد دینا یا  ان تہواروں میں شرکت کرنا شرعی اعتبار سے  قطعاً جائز نہیں ۔ زیر نظر کتابچہ’’  کرسمس اور مسلمان ‘‘ ڈاکٹر شمس الحق حنیف   صاحب کی  طرف سے  کرسمس منانے کے بارے میں ایک استفتاء کا شرعی جواب ہے  ۔موص...
  • 197 #3444

    مصنف : عبد الوارث ساجد

    مشاہدات : 6555

    کرسمس عیسائیت سے مسلمانوں تک

    (پیر 08 فروری 2016ء) ناشر : صبح روشن پبلشرز لاہور
    #3444 Book صفحات: 112
    د ين اسلام ايك ايسا فطری اور عالمگیر مذہب ہے جس کے اصول وفرامین قیامت تک کے لوگوں کے لیے شمع ہدایت کی حیثیت رکھتے ہیں ۔ جبکہ دیگر الہامی مذاہب تحریف کاشکار ہو کر ضلالت وگمراہی کے گڑھوں میں جا پڑے۔ مگر قرآن مجید واحد کتاب ہے جو تقریبا ساڑھے چودہ سو سال گزر جانے کےباوجود ہر طرح کی تحریف سے پاک ہے۔ کیونکہ اس کی حفاظت کی ذمہ داری خو د اللہ تعالیٰ نے اٹھائی ہے۔ عیسائیت اور اسلام دونو ں الہامی مذاہب ہیں اور ایک منفرد مقام رکھتے ہیں۔ عیسائی عقیدہ تثلیث کے قائل ہیں جبکہ اسلام اس کے بر عکس عقیدہ توحید اظہر من الشمس نظریے کا قائل ہے۔ عیسائیوں نے حضرت عیسیٰ ؑ،حضرت مریمؑ، حضرت عیسیٰ ؑ کے حواریوں، راہبوں کی کھلم کھلا پرستش کی مگر اسلام اس کے برخلاف وحدانیت کا سبق دیتاہے۔ زیر نظر کتاب"کرسمس عیسائیت سے مسلمانوں تک"مولانا عبدالوارث ساجد کی ایک فکر انگیز تالیف ہے۔ موصوف نے کرسمس کی تاریخ، کرسمس ٹری، رسومات کرسمس، موجودہ عیسائیت کا بانی اور دیگر عیسائیت کے افکار و نظریات کا تقابلی جائزہ لیا گیا ہے۔ اللہ تعالیٰ موصوف کی محنتوں کو شرف قبولیت سے نوازے۔ آمین(عمیر)
  • 198 #6129

    مصنف : عبد الوارث گل ( سابقہ وارث مسیح)

    مشاہدات : 4234

    کرسمس کی حقیقت تاریخ کے آئینے میں ( جدیدایڈیشن )

    (منگل 07 جولائی 2020ء) ناشر : ادارہ حقوق الناس ویلفیئر فاؤنڈیشن لاہور
    #6129 Book صفحات: 50
    کرسمس دو الفاظ کرائسٹ او ر ماس کا مرکب ہے کرائسٹ مسیح کو کہتے ہیں  اور ماس  کا مطلب اجتماع، اکٹھا ہونا ہے  یعنی مسیح کے لیے  اکٹھا ہونا گویا کرسمس سے مراد سیدنا عیسیٰ ؑ  کا یومِ ولادت منانا ہے  دنیا کے مختلف خطوں میں کرسمس کو مختلف ناموں سے یاد کیا جاتا  ہے اور عالمِ عیسائیت میں بڑے بڑے مسیحی فرقے  اس  دن کو کرسمس  کے  نام   سے ایک مقدس  مذہبی  تہوارکے طور پر   بڑی دھوم دھام  سے  مناتے ہیں اور اس میں مختلف بدعات و خرافات  کی جاتی  ہیں ۔ یہ تہوار سیدنا﷤  کے سوا تین صد سال بعد  کی اسی  طرح کی اختراع ہے جیسے اہل  تشیع  نے سانحہ کربلا کے تین صدیاں بعد بغداد میں تعزیے کاپہلا جلوس نکالا  یا  اربل  میں ساتویں صدی ہجری میں شاہ مظفر الدین کوکبوری نے میلاد النبی کا جشن منانے کا آغاز کیا۔ایک مسلمان  کا  کسی مسیحی کو اس موقع پر مبارکباد دینا یا  ان تہواروں میں شرکت کرنا شرعی اعتبار سے  قطعاً جائز نہیں ۔ زیر نظر کتابچہ ’&rsqu...
  • 199 #4987

    مصنف : راجہ محمد شریف قاضی

    مشاہدات : 4135

    کلام الرحمن بائبل یا قرآن

    (جمعہ 17 نومبر 2017ء) ناشر : فیروز سنز، لاہور۔ کراچی
    #4987 Book صفحات: 341
    اللہ رب العزت ہمارے خالقِ حقیقی ہیں اور لوگوں کی رہنمائی کے لیے اللہ رب العزت نے بے شمار انبیاء اور صحائف نازل فرمائے۔ الہامی کتب میں سے چار مشہور کتب ہیں‘ توراۃ جو کہ حضرت موسیٰؑ پرآرامی زبان میں نازل ہوئی‘ زبورجو کہ حضرت داؤدؑ پر عبرانی زبان میں نازل ہوئی‘ انجیل جو کہ حضرت عیسیٰؑ پر سریانی زبان میں نازل ہوئی اور قرآن مجید جو کہ اللہ کے آخری پیغمبر حضرت محمدﷺ پرعربی زبان میں نازل ہوا۔ آج دنیا میں پہلی تین کتب اپنی اصل حالت میں موجود نہیں ہیں یعنی تحریف کا شکار ہیں‘صرف قرآن پاک ہی ایسی واحد آسمانی کتاب ہے جو کہ محفوظ ہے‘ اس لیے زیر تبصرہ کتاب کے مصنف کے ذہن میں چند سوال ہیں کہ اللہ رب العزت کا کلام بائبل ہے یا قرآن مجید؟ کیا بائبل اصل حالت میں ہے؟ اسے لکھنے والا کون تھا؟کس زمانے میں لکھی گئی؟اس بائبل کا متن خود گواہی دیتا ہے کہ وہ تحریف شدہ ہے؟۔اور اس کتاب میں ان اہل علم مستشرقین کے لیے مشعل راہ ہے جو حق کے متلاشی ہیں کیونکہ اس میں حضرت عیسیٰؑ کے مصلوب کیے جانے‘ انہیں خدا کا بیٹا ماننے‘ان کے دوبارہ اس دنیا میں تشریف لانے اور اس نوع کے دوسرے مسا...
  • 200 #5705

    مصنف : ڈاکٹر جویریہ شجاع

    مشاہدات : 3167

    کلیسا میں اذان

    (پیر 18 فروری 2019ء) ناشر : نکس میرپور
    #5705 Book صفحات: 356
    اللہ تعالی نے  مختلف قوموں کی ہدایت کے لیے  ان کے  درمیان اپنے پیغمبر بھیجے  تو ان پر اپنی کتابیں بھی نازل کیں یہ کتابیں پیغمبروں کے  بعدبھی  ان  قوموں کے لیے  ہدایت  کاذریعہ رہی  ہیں اور ان سے وہ اپنی زندگی کے مختلف معاملات میں رہنمائی  حاصل کرتے ر ہے  ہیں ۔مسلمان تمام نبیوں اور آسمانی کتابوں پر ایمان رکھتے ہیں۔لیکن ان کا عقیدہ ہے کہ عہد نامہ قدیم اور عہد نامہ جدید دونوں کے نسخے تبدیل ہو چکے ہیں اور ان کے ماننے والوں نے اپنی ذاتی اغراض کے لئے ان کے متن میں تحریف کر دی ہے۔اس کے برعکس قرآن مجید ساڑھے چودہ سو سال گزر جانے کے باوجود ہر طرح کی تحریف وتصحیف سے محفوظ ہے۔کیونکہ اس کی حفاظت کی ذمہ داری خود ذات باری تعالی نے اٹھائی ہوئی ہے۔ زیر نظر کتاب’’ کلیسا میں  اذان‘‘  محترمہ ڈاکٹر جویریہ شجاع صاحبہ کی کاوش ہے   مصنفہ نےاس کتاب میں   حضرت موسی﷤،  حضرت عیسیٰ﷤  اور دیگر پیغمبروں کےاصل پیغام کوواضح کرنے کی کوشش کی ہے اور   نبی آخر الزماں  حضرت  م...
< 1 2 3 4 5 6 7 8 9 >

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 5920
  • اس ہفتے کے قارئین 295088
  • اس ماہ کے قارئین 2445963
  • کل قارئین116337963
  • کل کتب8925

موضوعاتی فہرست