مکتبہ عزیزیہ مرکز نداء الاسلام شیرگڑھ

  • نام : مکتبہ عزیزیہ مرکز نداء الاسلام شیرگڑھ
  • ملک : شیر گڑھ ، اوکاڑہ پاکستان

کل کتب 4

  • 1 #6935

    مصنف : ابو الوفا ثناء اللہ امرتسری

    مشاہدات : 2617

    الہامات مرزا

    (جمعرات 23 فروری 2023ء) ناشر : مکتبہ عزیزیہ مرکز نداء الاسلام شیرگڑھ
    #6935 Book صفحات: 142

    قایادنی اور لاہوری مرزائیوں کو اسی لئے غیرمسلم قرار دیا گیا ہے کہ ان کا یہ عقیدہ ہے کہ  مرزا غلام احمد  قادیانی  نبی تھے ان کو اللہ سےہمکلام ہونے اور  الہامات پانے کاشرف حاصل تھا۔ مرزا قادیانی کے دعویٰ نبوت کرنے کے آغاز سے ہی   اس کی تردید وتنقید میں ہر مکتبۂ فکر کے   علماء نے  بھر پور کردار ادا کیا ۔ بالخصوص علمائے اہل حدیث او ردیو بندی مکتبۂ فکر کے علماء کی قادیانیت کی تردیدمیں خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔ زیر نظر رسالہ ’’ ا لہامات مرزا‘‘ فاتح قادیان  مولانا ثناء اللہ امرتسری رحمہ اللہ کا تحریر کردہ ہے۔اس رسالہ میں مرزاقادیانی کی پیشین گوئیوں کو زیربحث لایا گیا ہے ۔ یہ رسالہ  تین بار مرزاقادیانی کی زندگی میں شائع ہوا۔ (م۔ا)

  • 2 #6936

    مصنف : ابو الوفا ثناء اللہ امرتسری

    مشاہدات : 2092

    نکاح مرزا

    (جمعہ 24 فروری 2023ء) ناشر : مکتبہ عزیزیہ مرکز نداء الاسلام شیرگڑھ
    #6936 Book صفحات: 27

    قایادنی اور لاہوری مرزائیوں کو اسی لئے غیرمسلم قرار دیا گیا ہے کہ ان کا یہ عقیدہ ہے کہ  مرزا غلام احمد  قادیانی  نبی تھے ان کو اللہ سےہمکلام ہونے اور  الہامات پانے کاشرف حاصل تھا۔ مرزا قادیانی کے دعویٰ نبوت کرنے کے آغاز سے ہی   اس کی تردید وتنقید میں ہر مکتبۂ فکر کے   علماء نے  بھر پور کردار ادا کیا ۔ بالخصوص علمائے اہل حدیث او ردیو بندی مکتبۂ فکر کے علماء کی قادیانیت کی تردیدمیں خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ زیر نظر رسالہ ’’ نکاح مرزا‘‘ فاتح قادیان  مولانا ثناء اللہ امرتسری رحمہ اللہ کا تحریر کردہ ہے۔ اس رسالہ میں  مرزا قادیانی کے آسمانی نکاح  والی پیشگوئی پر مفصل بحث  کر کے  اس کا کذب ثابت کیا ہے (م۔ا)

  • 3 #7005

    مصنف : محمد بن صالح المنجد

    مشاہدات : 2162

    نماز میں خشوع کیوں اور کیسے ؟ ( مکتبہ عزیزیہ )

    (جمعہ 19 مئی 2023ء) ناشر : مکتبہ عزیزیہ مرکز نداء الاسلام شیرگڑھ
    #7005 Book صفحات: 98

    نماز کی ادائیگی کا طریقہ جاننا ہر مسلمان مرد و زن کے لیے از حد ضروری ہے کیونکہ اللہ عزوجل کے ہاں وہی نماز قابل قبول ہو گی جو رسول اللہ ﷺ کے طریقے کے مطابق ادا کی جائے گی۔ اور ہمارے لیے نبی اکرم ﷺ کی ذات گرامی ہی اسوۂ حسنہ ہے ۔ ہر مسلمان کے لیے رسول للہ ﷺ کے طریقۂ نماز کو جاننا بہت ضروری ہے۔ نماز کی صحت کے لیے تعدیل ارکان کا لحاظ رکھنا بہت ضروری ہے ایسی نماز جس میں خشوع و خضوع نہ ہو اور تعدیل ارکان کا لحاظ نہ رکھا گیا ہو وہ نماز باطل قرار پاتی ہے ۔  زیر تبصرہ کتاب ’’ نماز میں خشوع کیوں اور کیسے،عورت اور مرد کی نماز میں فرق‘‘ سعودی عرب کے نامور عالم دین علامہ محمد صالح المنجد کی عربی تصنیف ’’ 33 سبباً للخشوع فی الصلاة ‘‘ کا اردو ترجمہ ہے ۔ عربی سے اردو ترجمہ و تفہیم کی ذمہ داری جناب ابو عبدالرحمٰن شبیر بن نور نے انجام دی ہے ۔ (م ۔ا)

  • 4 #7008

    مصنف : ابو الوفا ثناء اللہ امرتسری

    مشاہدات : 2359

    حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم پر شکوک و شبہات

    (پیر 22 مئی 2023ء) ناشر : مکتبہ عزیزیہ مرکز نداء الاسلام شیرگڑھ
    #7008 Book صفحات: 51

    مولانا مودودی رحمہ اللہ کے متعلق ابو الوفاء مولانا ثناء اللہ امرتسری رحمہ اللہ کا موقف تھا کہ مودودی صاحب سر سید احمد خان یا مولوی عبد اللہ چکڑالوی کی طرح حدیث نبوی کے منکر نہیں البتہ حدیث کے متعلق تحقیق کرتے ہوئے محدثین کا مسلک اور طریقہ تنقید چھوڑ کر دوسرا طریق اختیار کرتے ہیں اس کے متعلق مولانا ثناء اللہ امرتسری رحمہ اللہ کا تحریری سلسلہ اخبار اہل حدیث امرتسر میں ستمبر 1945ء تا نومبر 1945ء شائع ہوا جسے بعد ازاں فروری 1946ء میں مولانا ثناء اللہ امرتسری رحمہ اللہ نے پہلی مرتبہ ’’ خطاب بہ مودودی‘‘کے نام سے کتابی صورت شائع کیا ۔ زیر نظر ’’ حدیث نبوی ﷺ پر شکوک و شبہات ‘‘اسی کا جدید ایڈیشن ہے ۔ (م ۔ ا) 

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 4118
  • اس ہفتے کے قارئین 162650
  • اس ماہ کے قارئین 1681723
  • کل قارئین115573723
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست