#2827

مصنف : میاں محمد جمیل ایم ۔اے

مشاہدات : 8856

آپ ﷺ کا حج

  • صفحات: 96
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 3360 (PKR)
(اتوار 09 اگست 2015ء) ناشر : ابوہریرہ اکیڈمی، لاہور

حج عبادات کا مرقع دین کی اصلیت اور اس کی روح کا ترجمان ہے۔ یہ مسلمانوں کی اجتماعی تربیت اور ملت کے معاملات کا ہمہ گیر جائزہ لینے کا وسیع وعریض پلیٹ فارم ہے شریعت نے امت مسلمہ کواپنے او ردنیا بھر کے تعلقات ومعاملات کا تجزیہ کرنے کے لیے سالانہ بین الاقوامی سٹیج مہیا کیا ہے تاکہ وہ حقوق اللہ اور حقوق العباد کے معاملہ میں اپنی کمی بیشی کا احساس کرتے ہوئے توبہ استغفار اور حالات کی درستگی کےلیے عملی اقدامات اٹھائیں ۔حج بیت اللہ ارکانِ اسلام میں ایک اہم رکن ہے بیت اللہ کی زیارت او رفریضۂ حج کی ادائیگی ہر صاحب ایمان کی تمنا اور آرزو ہے ہر صاحب استطاعت اہل ایمان کے لیے زندگی میں  ایک دفعہ فریضہ حج کی ادائیگی فرض ہے اور اس کے انکار ی کا ایمان کامل نہیں ہے اور وہ دائرہ اسلام سے خارج ہے اجر وثواب کے لحاظ سے یہ رکن بہت زیادہ اہمیت کاحامل ہے۔نماز روزہ صر ف بدنی عبادتیں ہیں اور زکوٰۃ فقط مالی عبادت ہے۔ مگر حج کی یہ خصوصیت ہے کہ وہ بدنی اورمالی دونوں طرح کی عبادت کامجموعہ ہے۔ تمام كتب حديث وفقہ میں اس کی فضیلت اور احکام ومسائل کے متعلق ابو اب قائم کیے گئے ہیں اور تفصیلی مباحث موجود ہیں۔ حدیث نبویﷺ ہے کہ آپ نےفرمایا الحج المبرور لیس له جزاء إلا الجنة’’حج مبرور کا ثواب جنت سوا کچھ اور نہیں ۔اس موضوع پر اب تک اردو و عربی زبان میں چھوٹی بڑی بیسیوں کتب لکھی جاچکی ہیں اور ہنوذ یہ سلسلہ جاری وساری ہے۔ زیر تبصرہ کتابچہ ’’آپ ﷺ کا حج ‘‘ مولانا میاں محمدجمیل ﷾(مصنف کتب کثیر ہ )کی کاوش ہے جس میں نے آسان طریقے سے اختصار کے ساتھ نبی کریم ﷺ کے حج کا مسنون طریقہ بیان کیا ہے جس سے استفادہ کر کے حاجی کرنے والا سنت کے مطابق مناسک حج ادا کرسسکتا ہے۔ اللہ ان کی اس کاوش کو قبول فرمائے۔ آمین( م۔ا)

عناوین

 

صفحہ نمبر

مقصد بیان

 

7

افضل اور محبوب ترین مکہ

 

9

تاریخ کعبۃ اللہ

 

10

مرکز ملت اسلامیہ

 

14

تکمیل کعبہ کے بعد ذمہ داریاں

 

15

حضرت ابراہیم﷤ کی دعائیں

 

17

اعلان حج

 

20

میقات

 

22

پاکستان کا میقات اور احرام باندھنے کاطریقہ

 

23

عورت کا احرام اور مخصوص ایام

 

24

احرام میں جائز و ناجائز کام

 

24

عمرہ میں چا ر کام

 

25

نیت عمرہ

 

26

طواف کی ابتداء

 

28

طواف میں جہالت کی انتہاء

 

29

مقام ابراہیم﷤

 

30

سعی صفا و مروہ

 

31

غلط فہمی دور کیجیے

 

33

حجامت

 

33

فضیلت حج

 

35

حج کن پر فرض ہے ؟

 

37

حج بدل

 

39

حج میں کمی بیشی کی صورت میں دم دینا

 

40

حج ایک نظر میں

 

41

حج کی تفصیلات

 

42

عرفات رکن اعظم

 

44

یاد رکھیں !

 

45

10ذوالحجہ منیٰ واپسی اور چار مناسک حج

 

47

ایام تشریق اور کنکریاں مارنے کی ترتیب

 

49

قربانی

 

50

طواف افاضہ

 

50

حج سے پہلے اہم امور

 

52

حج کے مقاصد اور اس کی روح

 

55

بیت اللہ میں حاضری کےآداب او ر احرا م کا فلسفہ

 

61

حجر اسود کی حیثیت

 

63

طواف کا فلسفہ

 

64

مقام ابراہیم ﷤ کا مقام

 

65

صفا و مروہ قدرت کے نشانات حضرت ہاجرہ ؑ کی بیتابیاں

 

66

زمزم کی برکات اور اللہ پر بھروسہ کے ثمرات

 

69

عجز و انکسایر کی انتہاء

 

71

مزدلفہ میں قیام اوروادی عبرت

 

74

منیٰ ایثار وقربانی کی داستان

 

75

مدینہ الرسول ﷺ

 

77

مسجد رسول ﷺ

 

79

روضۃ الرسول ﷺ

 

80

مسجد قبا

 

82

مسجد قبلتین

 

84

حق و باکل کی رزمگاہیں

 

86

دعا کی قبولیت کےاوقات و مقامات

 

88

مبارک سفر میں مبارک دعائیں

 

90

دنیا وآخرت کی بہتری کےلیے

 

91

بیٹوں اور بیٹیوں کے رشتوں کے لیے

 

92

اولاد کے لیے دعائیں

 

93

صحت و تندرستی کے لیے دعائیں

 

94

 

 

 

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 20921
  • اس ہفتے کے قارئین 446411
  • اس ماہ کے قارئین 1646896
  • کل قارئین113254224
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست