#5817

مصنف : عثمان صفدر

مشاہدات : 6441

حج و عمرہ قدم بقدم

  • صفحات: 34
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 850 (PKR)
(جمعرات 27 جون 2019ء) ناشر : المدینہ اسلامک ریسرچ سنٹر، کراچی

بیت اللہ کا حج  ارکانِ اسلام میں ایک اہم ترین  رکن ہے۔ بیت اللہ کی زیارت او رفریضۂ حج کی ادائیگی ہر صاحب ایمان کی تمنا اورآرزو ہے۔ ہر صاحب استطاعت مسلمان پر  زندگی میں ایک دفعہ فریضہ حج کی ادائیگی فرض ہے، اور اس کے انکار ی کا ایمان کامل نہیں ہے اور وہ دائرہ اسلام سےخارج ہے۔ اجر وثواب کے لحاظ سے یہ رکن بہت زیادہ اہمیت کاحامل ہے تمام كتبِ حديث وفقہ میں اس کی فضیلت اور احکام ومسائل کے متعلق ابو اب قائم کیے گئے ہیں اور تفصیلی مباحث موجود ہیں ۔حدیث نبوی ہے کہ آپ  ﷺنےفرمایا "الحج المبرور لیس له جزاء إلا الجنة "حج مبرور کا ثواب جنت کے  سوا کچھ نہیں ۔حج وعمرہ کے احکام    ومسائل کے متعلق اب تک اردو و عربی زبان میں چھوٹی بڑی بیسیوں کتب لکھی جاچکی ہیں۔ہرسال لاکھوں لوگ  پاکستان سے  حج وعمرہ کی سعادت حاصل کرتے ان میں بہت کم ایسے ہوتے ہیں جو حج وعمرہ کے احکام ومسائل اور  حج وعمرہ کی اصطلاحات سے  واقفیت رکھتےہیں ۔ زیر تبصرہ کتابچہ ’’حج وعمرہ قدم بقدم‘‘ المدینہ  اسلامک  ریسرچ سنٹر،کراچی کی رفیق  خاص محترم جناب عثمان صفدر (فاضل مدینہ یونیورسٹی )کا مرتب شدہ ہے  اس  مختصر کتابچہ میں  فاضل مرتب نے  حج وعمرہ کے آغاز یعنی  سفر کی تیاری سے واپسی تک  حج وعمرہ  کےمکمل طریقہ اورجملہ احکام ومسائل کو آسان فہم انداز میں پیش کیا ہے۔ اللہ  تعالیٰ مرتب وناشرین کی  اس   عمدہ کاو ش کوقبول فرمائے ۔(آمین)( م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

چند ابتدائی گزارشات

2

سفر کی تیاری

4

حج وعمرہ سے متعلق اہم امور

7

احرام

7

میقات

8

تلبیہ

9

عمرہ کی نیت

14

عمرہ کا طواف

15

عمرہ کی سعی

19

حج کی نیت

22

آٹھ ذی الحج

23

نوذی الحج

24

مزدلفہ

25

دس ذی الحج

26

طواف اضافہ

27

ایام تشریف

28

رمی جمرات

29

طواف وداع

30

خواتین کے لیے خصوصی ہدایات

31

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 9460
  • اس ہفتے کے قارئین 338831
  • اس ماہ کے قارئین 912878
  • کل قارئین110234316
  • کل کتب8838

موضوعاتی فہرست