#5934

مصنف : عثمان صفدر

مشاہدات : 9529

اسماء اللہ الحسنٰی اللہ تعالیٰ کے پیارے نام معانی و مفہوم

  • صفحات: 32
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 800 (PKR)
(منگل 12 نومبر 2019ء) ناشر : المدینہ اسلامک ریسرچ سنٹر، کراچی

اللہ تعالی ٰ کے  بابرکت نام او رصفات جن کی پہچان اصل توحید ہے ،کیونکہ ان صفات کی صحیح معرفت سے  ذاتِ باری تعالیٰ کی معرفت حاصل ہوتی ہے ۔عقیدۂ  توحید کی  معرفت اور اس پر تاحیات قائم ودائم رہنا ہی اصل دین ہے ۔اور اسی پیغامِ توحیدکو پہنچانے اور سمجھانے کی خاطر انبیاء و رسل کومبعوث کیا گیا او رکتابیں اتاری گئیں۔ اللہ تعالیٰ  کےناموں او رصفات کے حوالے سے توحید کی  اس مستقل قسم کوتوحید الاسماء والصفات کہاجاتاہے ۔ قرآن  واحادیث میں اسماء الحسنی کوپڑھنے یاد کرنے  کی فضیلت بیان کی گئی ہے ۔ارشاد باری تعالی ہے۔’’ وَلِلَّهِ الْأَسْمَاءُ الْحُسْنَى فَادْعُوهُ بِهَا ‘‘اور اللہ تعالیٰ کے  اچھے نام ہیں تو اس کوانہی ناموں سےپکارو۔اور اسی طرح ارشاد نبویﷺ ہے«إِنَّ لله  تِسْعَةً وَتِسْعِينَ اسْمًا مِائَةً إِلَّا وَاحِدًا، مَنْ أَحْصَاهَا دَخَلَ الجَنَّةَ»یقیناً اللہ تعالیٰ کے نناوےنام  ہیں یعنی ایک کم 100 جس نےان  کااحصاء( یعنی پڑھنا سمجھنا،یادکرنا) کیا وہ جنت میں داخل ہوگا۔(صحیح بخاری )۔اسماء الحسنیٰ کے    معانی ،شرح تفہیم  کے متعلق اہل علم نے مستقل کتب تصنیف کی ہیں ۔ زیر نظر رسالہ ’’اسماء اللہ الحسنیٰ اللہ  تعالیٰ کے پیارے نام معانی ومفہوم‘‘  المدینہ  اسلامک  ریسرچ سنٹر،کراچی کی رفیق  خاص محترم جناب عثمان صفدر (فاضل مدینہ یونیورسٹی )کا مرتب شدہ ہے  اس  مختصر رسالہ میں  فاضل مرتب نے  اللہ تعالیٰ کے پیارے ناموں کے معانی ومفہوم کو آسان فہم اندازمیں  پیش کیا ہے ۔اللہ تعالیٰ فاضل مرتب کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور اسے عامۃ الناس کے لیے نفع بخش بنائے ۔(آمین)(م۔ا)

فہرست موجود نہیں

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 7220
  • اس ہفتے کے قارئین 165752
  • اس ماہ کے قارئین 1684825
  • کل قارئین115576825
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست