#5642

مصنف : میاں محمد جمیل ایم ۔اے

مشاہدات : 19595

فہم القرآن جلد اول

  • صفحات: 858
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 21450 (PKR)
(منگل 11 دسمبر 2018ء) ناشر : ابوہریرہ اکیڈمی، لاہور

قرآنِ  مجید پوری انسانیت کے لیے  کتاب ِہدایت ہے  او ر اسے  یہ اعزاز حاصل ہے   کہ دنیا بھرمیں  سب   سے زیاد  ہ پڑھی جانے  والی  کتاب ہے  ۔   اسے  پڑھنے پڑھانے والوں کو   امامِ کائنات   نے    اپنی  زبانِ صادقہ سے   معاشرے   کے  بہتر ین  لوگ قراردیا ہے  اور اس کی تلاوت کرنے پر اللہ  تعالیٰ ایک ایک حرف پرثواب عنایت  کرتے ہیں۔   دور ِصحابہ سے لے کر  عصر حاضر  تک بے شمار اہل  علم نے  اس کی تفہیم  وتشریح اور  ترجمہ وتفسیرکرنے کی  خدمات   سر انجام دیں اور  ائمہ محدثین نے  کتبِ احادیث میں  باقاعدہ  ابواب التفسیر کے نام سےباب قائم کیے۔اور مختلف ائمہ  نے عربی زبان میں مستقل بیسیوں تفاسیر لکھیں ہیں ۔جن میں سے کئی تفسیروں کے اردو زبان میں تراجم  بھی ہوچکے ہیں ۔ ہر دور اور ہر زبان میں قرآن مجید کی تفاسیر لکھی گئی ہیں۔ یہاں تک کہ  ماضی قریب   میں برصغیرِ   پاک وہند  کے   تمام مکتب فکر کےعلماء نے تراجم اور تفاسیر کا بے شمار ذخیرہ اردو زبان میں پیش کر كے گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ہنوز یہ سلسلہ جاری وساری ہے۔ زیر نظر کتاب ’’ تفسیر فہم القرآن ‘‘قائد  ’’تحریک  دعوت  توحید‘‘  میاں  محمد جمیل ﷾ کی تصنیف ہے ۔ میاں جمیل صاحب نے اس تفسیر کا نام سورة الانبیاء کی آیت 79 فَفَهَّمْنَاهَا سُلَيْمَانَ ) سے لیا ہے ۔  موصوف نے  اس تفسیر میں درج ذیل باتیں جمع کر نے کی کوشش کی ہے تاکہ عوام الناس ‘ طلبہ اور مبتدی خطباء اس سے آسانی سے استفادہ کرسکیں۔
١ ۔ لفظی اور بامحاورہ ترجمہ٢۔ ربطِ کلام ٣ ۔ ہر آیت کے الگ الگ مسائل کا بیان٤ ۔ تفسیر بالقرآن کے حوالے سے ہر آیت کے مرکزی مضمون سے متعلقہ چند آیات ۔تفسیر ہذا کے مفسر موصوف میاں محمد جمیل بن میاں محمد ابراہیم گوہڑ چک 8 پتوکی ضلع قصور اپریل 1947 ء میں پیدا ہوئے۔ حفظِ قرآن اور سکول کی تعلیم اپنے گاؤں میں حاصل کی۔ تجویدِ قرآن جامعہ محمدیہ اور درس نظامی کی تعلیم جامعہ اسلامیہ گوجرانوالہ سے پائی۔ اور دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ ایم۔ اے اسلامیات اور فاضل اردو کی ڈگریاں بھی حاصل کیں۔ فراغت ِ تعلیم کے بعد لاہور میں کاروبار کرنے کے ساتھ ساتھ جون 1986 ء میں جامع مسجد ابوہریرہ کی بنیاد کریم بلاک اقبال ٹاؤن میں رکھی اور اعزازی خطابت کی ذمہ داری سنبھالی۔ 1997 ء میں ابوہریرہ شریعہ کالج کا آغاز کیا جس میں طلبہ کو چار سال میں درس نظامی اور بی ۔ اے کروایا جاتا ہے۔ 1987 ء میں مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات اور 1996 ء سے لے کر 2002 تک مرکزی جمعیت اہلحدیث کے سیکرٹری جنرل رہے۔ اس کے بعد موصوف نے   مرکزی جمعیت کی  آئندہ ذمہ داری سنبھالنے سے معذرت کی اور اپنے آپ کو تعلیم و تصنیف کے لیے وقف کیا۔تفسیر فہم القرآن کے علاوہ متعدد کتب  تصنیف کر کے شائع کیں۔ 2005 ء میں تفسیر فہم القرآن لکھنے کا آغاز کیا۔جو 6 سال کے عرصہ میں مکمل ہوئی ۔اللہ تعالیٰ میاں صاحب  کے علم وعمل اور عمرمیں برکت فرمائے اور ان کی تمام مساعی کو اپنی بارگاہ  میں  قبول فرمائے ۔(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

عظمت قرآن مجید

5

تلاوت قرآن کی فضیلت

5

آداب تلاوت

6

نزول قرآن کےمراحل

7

تدوین قرآن

7

ترتیب قرآن

8

ربط قرآن

8

تفسیرکاتعارف

9

فہم القرآن اوراعتراف حقیقت

10

مفترکاتعارف

10

پارہ ۔ا

 

فاتحہ کےاسمائے گرامی اوران کی وجہ تسمیہ

11

فاتحہ اورقرآن مجید کےمضامین

11

فاتحہ کی فضیلت وفرضیت

12

فاتحہ کی عظمت

13

فاتحہ اورنماز

13

ہرکام کی ابتدااللہ کےنام سے کرنےکامفہوم

14

اسم’’اللہ‘‘کی خصوصیت ،قرآن میں 2697مرتبہ ذکر

15

اللہ تعالیٰ کانظام پرورش

17

مانگنےکاصحیح طریقہ اوراسلامی تہذیب

17

رسول اللہﷺ کا’’اللہ‘‘کی حمدوثنابیان کرنےکاانداز

18

الرحمن اورالرحیم کےمعانی

19

اللہ کی رحمت کےبغیر کوئی جنت میں داخل نہیں ہوسکتا

20

رسول اکرمﷺ کی دعا

20

الرحمن الرحیم کےبعدیوم الدین کےتذکرہ کی حکمت

21

جب زمین وآسمان اللہ تعالیٰ کےہاتھ میں ہوں گے

21

دین کےمعانی

22

قیامت کےمختلف نام

22

نمازی کی اللہ تعالیٰ کےحضورعجزوانکساری

24

نبیﷺ کاسکھلایا یاہواعقیدہ

24

ہدایت کی چاراقسام

26

وحی اورہدایت

27

صراط مستقیم کاعملی نقشہ

27

اختلافات کاحل

28

انبیائے کرام﷩ ایک دوسرے کےبھائی تھے

29

انعام یافتہ لوگ کون ہیں؟

29

آمین اوراس کی فضیلت

30

سورۃ البقرۃ کاتعارف

31

حروف مقطعات کےمعانی

33

تلاوت قرآن مجید کاثواب

33

’’ھذا‘‘کی بجائے ’’ذلک‘‘کیوں؟

34

قرآن کی تصدیق میں میونخ یونیورسٹی کی رپورٹ

34

قرآن مجید بر ایک اعتراض کاجواب

35

تقویٰ کامفہوم

36

غیب پر ایما ن لانا کیوں ضروری ہے؟

37

اقامت صلوۃ

37

زکوۃ کی فرضیت

38

زکوۃ کی بجائے لفظ’’رزقنہم ‘‘کیوں استعمال ہوا؟

39

ایمان یک افضل اروادنی شاخ

40

ایمان  اورایقان کامعنی

41

فلاح کاجامع مفہوم

42

لفظ کفر کامعنی

43

ایمان لانے یانہ لانے کےمتعلق ایک اعتراض کاجواب

43

جنت کی نعمت اورجہنم کی سزا کاموازنہ

44

نفاق کامعنی اورقسام

45

تین قسم کےلوگ

45

منافق کےکردار کی مثال

46

دل درست ہوتو ساراجسم درست رہتاہے

47

دل پر گناہوں کااثر

48

منافق مخلص آدمی کوکیوں اچھانہیں سمجھتا؟

49

آدمیوں میں بڑےبڑے شیطان

51

ولی اللہ سے دشمنی اللہ سےدشمنی کےمترادف ہے

52

گناہ کیاہے؟

53

منافق ایمان بصیرت سےکیوں محروم ہوتاہے؟

54

منافقین کی نشانیاں

55

منافقوں کی مثال

56

اسلام روشنی اورنفاق اندھیراہے

56

نبیﷺ کی نبوت کی مثال

56

محض گوشت پوست کےانسان

58

فکری طورپر تین قسم کےانسان

60

عبادت کامعنیٰ

61

عبادت کےتین طریقے

61

قرآن مجید میں عبادت کاوسیع ترمفہوم

62

ایک مبلغ کافرض

62

’’انداد‘‘کامعنیٰ

63

نبیﷺ کی نبوت پر مختلف اعتراضات اوران کاجواب

64

قرآن مجید کےبارےمیں اللہ تعالیٰ کاکفارہ کوباربار چیلنج

64

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 102844
  • اس ہفتے کے قارئین 399822
  • اس ماہ کے قارئین 1453322
  • کل قارئین110774760
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست