کل کتب 101

دکھائیں
کتب
  • 76 #7108

    مصنف : ریاض الحق ایڈووکیٹ

    مشاہدات : 3521

    قرآنی دعائیں اور ان کا پس منظر

    (اتوار 03 ستمبر 2023ء) ناشر : مکتبہ قدوسیہ،لاہور
    #7108 Book صفحات: 203
    قرآن مجید میں انبیائے کرام علیہم السلام کے واقعات کے ضمن میں انبیاء کی دعاؤں اور ان کے آداب کا تذکرہ ہوا ہے ۔ قرآن مجید میں ان دعاؤں کو نہایت خوبصورت اور دلکش انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ ان دعاؤں میں ندرت کا ایک پہلو یہ بھی ہے کہ ہر قسم کی ضرورت کے بہترین عملی اور واقعاتی نمونے بھی ہماری راہنمائی کے لیے فراہم کر دیئے گئے ہیں ۔  زیر نظر کتاب ’’ قرآنی دعائیں اور ان کا پس منظر‘‘محترم جناب ریاض الحق ایڈووکیٹ صاحب کی تصنیف ہے ۔اس کتاب میں قرآن مجید میں مذکور انبیاء علیہم السلام اور مقربین کی دعاؤں کا تذکرہ ہے۔فاضل مصنف نے اس کتاب میں محض قرآنی دعاؤں کو نقل کرنے پر اکتفا نہیں کیا بلکہ دعاؤں کے ساتھ ساتھ ان دعاؤں کا پس منظر بھی واضح کرنے کی کوشش کی ہے، نیز اس کتاب میں دعا کرنے والے تمام نبیوں اور ان کی قوموں کے حالات نیز قوم کا نبی کے ساتھ رویہ تفصیل کے ساتھ بیان کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ (م ۔ا)
  • 77 #3205

    مصنف : مختلف اہل علم

    مشاہدات : 10672

    قرآنی وظائف

    (بدھ 13 جنوری 2016ء) ناشر : مکتبہ اسلامیہ، لاہور
    #3205 Book صفحات: 66
    اللہ تعالیٰ اپنےکلام مجید میں جابجا اپنے بندوں کودربار الٰہی سے مانگنے کی ترغیب دلائی ہے اور ساتھ ہی انہیں اس کا سلیقہ اور ڈھنگ بھی سکھایا ہے۔ قرآن مجید میں انبیاء کرام ﷩ کے واقعات کے ضمن میں انبیاء﷩ کی دعاؤں او ران کے آداب کاتذکرہ ہوا ہے ۔ ان قرآنی دعاؤں سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ کے سب سے برگزیدہ بندے کن الفاظ سے کیا کیا آداب بجا لاکر کیا کیا مانگا کرتے تھے ۔ انبیاء﷩ کی دعاؤں کو جس خوبصورت انداز سے قرآن مجید نے پیش کیا ہے یہ اسلوب کسی آسمانی کتاب کے حصے میں بھی نہیں آیا ۔ ان دعاؤں میں ندرت کاایک پہلو یہ بھی ہے کہ ہر قسم کی ضرورت کے بہترین عملی اور واقعاتی نمونے بھی ہماری راہنمائی کے لیے فراہم کردیئے گئے ہیں ۔اللہ تعالیٰ نے انبیاء ان دعاؤں کو شرف قبولیت سے بھی نوازا۔ زیر تبصرہ کتاب’’ قرآنی وظائف‘‘ مکتبہ اسلامیہ ،لاہورکے مدیر جناب مولانا محمد سرور عاصم ﷾ کی نگرانی میں ان کے ادارے کے ریسرچ سکالرز نے مرتب کی ہے ۔اس کتاب میں دعا کی اہمیت ، فضیلت اورآداب کو ذکرکرنے کےبعد انبیاء﷩ کی دعاؤں کو درج کیا گیا ہے۔ ہمیں بھی اپنی زندگی میں ان کو یاد کرنے اور اللہ تعالیٰ ک...
  • 78 #2388

    مصنف : نا معلوم

    مشاہدات : 22203

    قنوت نازلہ کی دعائیں

    (بدھ 04 مارچ 2015ء) ناشر : نا معلوم
    #2388 Book صفحات: 64
    نازلہ مصیبت کو کہتے ہیں اور قنوت دعا کو، اس لیے قنوت نازلہ کا معنی ہے۔ مصائب میں گھر جانے اور حوادث روزگار میں پھنس جانے کے وقت نماز میں اللہ تعالیٰ سے ان کے ازالہ و دفعیہ کی التجا کرنا اور بہ عجزو انکساری ان سے نجات پانے کے لیے دعائیں مانگنا۔پھر مصیبتیں کئی قسم کی ہوتی ہیں۔ مثلاً دنیا کے کسی حصہ میں اہل اسلام کے ساتھ کفار کی جنگ چھڑنا ان کے ظلم و ستم کا تختہ مشق بن جانا، قحط اور خشک سالی میں مبتلا ہونا، وباؤوں اور زلزلوں اور طوفان کی زد میں آ جانا وغیرہ۔ ان سب حالتوں میں قنوت نازلہ پڑھنی مسنون ہے اور نبیﷺ، صحابہ کرام اور سلف امت کا یہی معمول تھا ۔ اس کا مقصد فقط یہی ہے کہ مسلمان اپنے گناہوں کا اقرار کرتے ہوئے انتہائی خشوع و خضوع کے ساتھ خدا سے معافی مانگیں اور دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ اہل اسلام پر رحم و کرم فرمائے اور ان کو ان مصائب اور تکالیف سے نجات دے۔ اس کا طریقہ یہ ہے کہ فرض نماز کی آخری رکعت میں رکوع کے بعد امام سَمِعَ اللّٰهُ لِمَنْ حَمِدَه رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ.. الخ سے فارغ ہو کر بلند آواز سے دعاء قنوت پڑھے اس کے ہر جملہ پر سکوت کرے اور مقتدی پیچھے پیچھے بآواز بلند آمین...
  • 79 #5298

    مصنف : محمد یونس بن محمد عمر پالنپوری

    مشاہدات : 7975

    مؤمن کا ہتھیار مع اللہ کی پناہ

    (پیر 16 اپریل 2018ء) ناشر : دکن ٹریڈرز حیدرآباد انڈیا
    #5298 Book صفحات: 218
    دعا اور اللہ کا ذکرایک مکمل اور پختہ وسیلہ ہے۔ دعاء کا مؤمن کاہتھیار ہے جس طرح ایک مجاہد اپنے ہتھیار کواستعمال کرکے دشمن سےاپنادفاع کرتا ہے اسی طرح مؤمن کوجب کسی پریشانی مصیبت اور آفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے تووہ فوراً اللہ کےحضو ر دعا گو ہوتا ہے دعا ہماری پریشانیوں کے ازالے کےلیے مؤثر ترین ہتھیارہے انسان اس دنیا کی زندگی میں جہاں ان گنت ولاتعداد نعمتوں سےفائدہ اٹھاتا ہے وہاں اپنی بے اعتدالیوں کی وجہ سے بیمار وسقیم ہو جاتاہے اس دنیاکی زندگی میں ہر آدمی کے مشاہد ےمیں ہےکہ بعض انسان فالج ،کینسر،یرقان،بخاروغیرہ اوراسی طرح کئی اقسام کی بیماریوں میں مبتلاہیں ان تمام بیماریوں سےنجات وشفا دینےوالا اللہ تعالی ہے ان بیماریوں کے لیے جہاں دواؤں سے کام لیا جاتا ہے دعائیں بھی بڑی مؤثر ہیں۔بہت سارے اہل علم نے قرآن وحدیث سے مسنون ادعیہ پر مشتمل بڑی وچھوٹی کئی کتب تالیف کی ہیں تاکہ قارئین ان سےفائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے مالک حقیقی سے تعلق مضبوط کرسکیں۔ذکر ودعا کی اہمیت وفضیلت اور تشویق وترغیب میں جہاں قرآن مجید کی بہت ساری آیات موجود ہیں ،وہیں نبی کریم سے بے شمار احادیث بھی مروی ہیں،جن کی تفصیل کتاب کے مقدم...
  • 80 #2873

    مصنف : وصی اللہ عبد الحکیم مدنی

    مشاہدات : 10649

    ماثور دعائیں

    (جمعرات 24 ستمبر 2015ء) ناشر : رحمانی کتاب گھر، سدھارتھ نگر، یو پی
    #2873 Book صفحات: 108
    شریعتِ اسلامیہ میں دعا کو اایک خاص مقام حاصل ہے او رتمام شرائع ومذاہب میں بھی دعا کا تصور موجود رہا ہے ۔صرف دعا ہی میں ایسی قوت ہے کہ جو تقدیر کو بدل سکتی ہے ۔دعا ایک ایسی عبادت ہے جو انسا ن ہر لمحہ کرسکتا ہے اور اپنے خالق ومالق اللہ رب العزت سے اپنی حاجات پوری کرواسکتا ہے۔مگر یہ یاد رہے انسان کی دعا اسے تب ہی فائدہ دیتی ہے جب وہ دعا کرتے وقت دعا کےآداب وشرائط کوبھی ملحوظ رکھے۔دعاؤں کے حوالے سے بہت سی کتابیں موجود ہیں جن میں علماء کرام نے مختلف انداز میں میں دعاؤں کو جمع کیا ہے ۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ماثور دعائیں‘‘ کتاب وسنت سے ثابت شدہ ماثور دعاؤں کا ایک مجموعہ ہے جسے مولانا وصی اللہ مدنی ﷾ نے طلبہ وطالبات اور عامۃ المسلمین کےلیے فقہی ترتیب سے مرتب کیا ہے ۔اس کتاب میں ساری دعائیں مستند حوالوں اورترجمہ کےساتھ درج ہیں اور ساتھ ہی حاشیہ میں بعض مقامات پر ضروری افادات بھی اہل علم کے لیے تحریر کیے گئے ہیں نیز بعض غیر ثابت مروج دعاؤں پر مختصر علمی تنقید بھی ہے جن سے مجموعہ کی علمی حیثیت میں اضافہ ہوگیاہے ۔اس مجموعہ ادعیہ کی ایک انفرادی خوبی یہ ہے کہ اسے مرتب نے سوال وجوا...
  • 81 #2823

    مصنف : عبد القدوس سلفی

    مشاہدات : 4859

    مجلس ذکر کی شرعی حیثیت ( عبد القدوس سلفی )

    (بدھ 05 اگست 2015ء) ناشر : دار الاندلس،لاہور
    #2823 Book صفحات: 46
    دینِ اسلام ایک سیدھا اور مکمل دستورِ حیات ہے جس کو اختیار کرنے میں دنیا وآخرت کی کامرانیاں پنہاں ہیں ۔ یہ ایک ایسی روشن شاہراہ ہے جہاں رات دن کا کوئی فرق نہیں اور نہ ہی اس میں کہیں پیچ خم ہے ۔ اللہ تعالیٰ نے اس دین کو انسانیت کے لیے پسند فرمایا اوررسول پاکﷺ کی زندگی ہی میں اس کی تکمیل فرمادی۔عقائد،عبادات، معاملات، اخلاقیات، غرضیکہ جملہ شبہائے زندگی میں کتاب وسنت ہی دلیل ورہنما ہے۔ ہر میدان میں کتاب وسنت کی ہی پابندی ضروری ہے ۔صحابہ کرام ﷢ نے کتاب وسنت کو جان سے لگائے رکھا ۔ا ن کے معاشرے میں کتاب وسنت کو قیادی حیثیت حاصل رہی اور وہ اسی شاہراہ پر گامزن رہ کر دنیا وآخرت کی کامرانیوں سے ہمکنار ہوئے۔ لیکن جو ں جوں زمانہ گزرتا گیا لوگ کتاب وسنت سے دور ہوتے گئے اور بدعات وخرافات نے ہر شعبہ میں اپنے پیر جمانے شروع کردیئے اور اس وقت بدعات وخرافات اور علماء سوء نے پورے دین کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے ۔رسول اکرم ﷺ کے ارشاد کے مطابق دین میں ہر نیا کام بدعت ہے اور ہر بدعت گمراہی ہے اور ہر گمراہی جہنم مین لے جانے والی ہے۔ اتنی سخت وعیدیں ہونے کے باوجود آج مسلمانوں کی اکثریت دین کے نام پر بدعات کا ش...
  • 82 #2344

    مصنف : سعید بن علی بن وہف القحطانی

    مشاہدات : 7381

    مختصر صحیح حصن المسلم

    (اتوار 08 مارچ 2015ء) ناشر : مکتبہ اسلامیہ، لاہور
    #2344 Book صفحات: 114
    شریعتِ اسلامیہ میں دعا کو اایک  خاص مقام حاصل ہے اورتمام سابقہ شرائع ومذاہب میں بھی  دعا  کا تصور موجود  رہا ہے ۔صرف دعا ہی  میں ایسی قوت ہے کہ جو تقدیر کو  بدل سکتی  ہے  ۔دعا ایک  ایسی عبادت  ہے جو انسا ن ہر لمحہ  کرسکتا ہے  اور  اپنے خالق  ومالق  اللہ  رب العزت سے اپنی  حاجات پوری کرواسکتا ہے۔اورجس  طرح  جسم  کی بقا کے لیے  خوراک  ضروری ہے،اسی طرح روح کی حیات  کا انحصار تلاوتِ قرآن ،ذکر واذکار اور ادعیہ ماثورہ  کے اہتمام پر ہے ۔ کتاب وسنت میں  مختلف مقامات  پراللہ  تعالیٰ کا بکثرت ذکر کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔اذکاراور  دعاؤں کااہتمام کرنے کے ایسے بے شمار فوائد ہیں  جن کا انسان تصور بھی نہیں کرسکتا ۔مگر یہ  یاد رہے انسان کی دعا اسے  تب ہی فائدہ دیتی ہے جب وہ دعا کرتے وقت دعا کےآداب وشرائط کوبھی  ملحوظ رکھے۔ امتِ مسلمہ  کے لیے  مسنون دعاؤں تک بآسانی  رسائی کےلیے  علماء ومحدثین  نے دعاؤں کے موضوع پر کئی کت...
  • 83 #1007

    مصنف : ملک بشیر احمد

    مشاہدات : 24940

    مسنون انداز سے 24 گھنٹے کیسے گزاریں

    (اتوار 20 مئی 2012ء) ناشر : ہدی اکیڈمی لاہور
    #1007 Book صفحات: 117
    اللہ تعالیٰ نے انسانوں کی تخلیق کا مقصد عبادت خداوندی بتایا ہے۔ اللہ تعالیٰ کی عبادت کی ایک صورت یہ ہے کہ بندہ ذکر و اذکار اور دعاؤں کا اہتمام کرے۔ اگر ایک مسلمان اپنے روز وشب مسنون انداز میں گزارنے کی کوشش کرے تو ہر لحظہ اس کی نیکیوں میں اضافہ ہوتا رہتا ہے اس کا سونا جاگنا اور کھانا پینا بھی عبادت شمار ہوتا ہے۔ ہم اپنے دن رات کے 24 گھنٹے کس طرح گزاریں کہ ہمارا اللہ ہم سے خوش ہوجائے۔ زیر مطالعہ کتابچہ میں اسی جانب رہنمائی کی گئی ہے۔ کتابچے کا مدار کتاب اور سنت ہیں اور بعض جگہوں پر اقوال سلف کے حوالے بھی دئیے گئے ہیں۔ (ع۔م)  
  • 84 #4809

    مصنف : حفظ الرحمٰن الاعظمی

    مشاہدات : 5361

    مسنون دعائیں (حفظ الرحمن)

    (منگل 18 جولائی 2017ء) ناشر : نا معلوم
    #4809 Book صفحات: 89
    دعا ایک  ایسی عبادت  ہے جو انسا ن ہر لمحہ  کرسکتا ہے  اور  اپنے خالق  ومالق  اللہ  رب العزت سے اپنی  حاجات پوری کرواسکتا ہے۔مگر یہ  یاد رہے    انسان کی دعا اسے  تب ہی فائدہ دیتی ہے جب وہ دعا کرتے وقت دعا کےآداب وشرائط کوبھی  ملحوظ رکھے۔ نبی کریم ﷺ نے  ہمیں سونے جاگنے،کھانے پینے،لباس پہننے،مسجد اور گھر میں داخل ہونے اور باہر جانے بیت  الخلاء میں داخل ہونے اور باہرآنے، الغرض ہرکام کرتے وقت کی دعائیں اور آداب بیان فرمائیں  ہیں ۔بہت سارے  اہل علم نے قرآن وحدیث سے مسنون ادعیہ پر مشتمل بڑی وچھوٹی  کئی کتب تالیف کی ہیں۔ زیر نظر کتاب’’ مسنون دعائیں‘‘ حفظ الرحمٰن الاعظمی  صاحب کی مرتب شدہ ہے ۔یہ کتاب شب وروز میں پڑھی جانے والی  دعاؤں پر مشتمل ہے۔جن کامعمول میں لانا ہر مسلمان کے لیے باعث سعادت ہے۔(م۔ا)
  • 85 #5164

    مصنف : امام ابن تیمیہ

    مشاہدات : 7575

    مسنون ذکر الہی دعائیں

    (بدھ 10 جنوری 2018ء) ناشر : مکتبہ کتاب و سنت، ڈسکہ سیالکوٹ
    #5164 Book صفحات: 387
    ذکر عربی زبان کا لفظ ہے جس کے لغوی معانی یاد کرنا ،یاد تازہ کرنا ،کسی شئے کو بار بار ذہن میں لانا ،کسی چیز کو دہرانا اور دل و زبان سے یاد کرنا ہیں۔ذکر الہٰی یادِ الہٰی سے عبارت ہے ذکر الہٰی کا مفہوم یہ ہے کہ بندہ ہر وقت اور ہر حالت میں۔ اٹھتے بیٹھتے اور لیٹتے اپنے معبود حقیقی کو یاد رکھے اور اس کی یاد سے کبھی غافل نہ ہو۔ ذکر الہٰی ہر عبادت کی اصل ہے تمام جنوں اور انسانوں کی تخلیق کا مقصد عبادت الہٰی ہے اور تمام عبادات کا مقصودِ اصلی یادِ الہٰی ہے ۔کوئی عبادت اور کوئی نیکی اللہ تعالیٰ کے ذکر اور یاد سے خالی نہیں۔مردِ مومن کی یہ پہچان ہے کہ وہ جب بھی کوئی نیک عمل کرے تو اس کا مطمعِ نظر اور نصب العین فقط رضائے الہٰی کا حصول ہو ۔یوں ذکرِ الہٰی رضائے الہٰی کا زینہ قرار پاتا ہے۔ اس اہمیت کے پیش نظر قرآن و سنت میں جابجا ذکر الہٰی کی تاکید کی گئی ہے۔ کثرت ذکر محبت الہٰی کا اولین تقاضا ہے :انسانی فطرت ہے کہ وہ اس چیز کو ہمیشہ یاد کرتا ہے جس کے ساتھ اس کا لگاؤ کی حدتک گہرا تعلق ہو ۔وہ کسی صورت میں بھی اسے بھلانے کے لئے تیار نہیں ہوتا۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ مسنون ذکر الٰہی دعائیں ‘...
  • 86 #956

    مصنف : ابو حمزہ عبد الخالق صدیقی

    مشاہدات : 25961

    مسنون ذکر الہیٰ

    (اتوار 22 اپریل 2012ء) ناشر : انصار السنہ پبلیکیشنز لاہور
    #956 Book صفحات: 166
    ذکر ایک عظیم عبادت ہے قرآن کریم اور احادیث نبویہ ﷺ میں ذکر کی بہت زیادہ فضیلت آئی ہے۔ لیکن بہت سے لوگوں کا ذکر و اذکار سے دور کا بھی واسطہ نہیں ہے اور بہت سے لوگ ایسے ہیں جو ذکر و اذکار کا التزام تو کرتے ہیں لیکن اس سلسلہ میں صحت و ضعف کاخیال نہیں رکھتے۔ اور تو اور بازار میں ایسے اذکار عام ملتے جن کا قرآن و حدیث کے ساتھ سرے سے کوئی تعلق ہی نہیں ہوتا۔’پیارے رسول کی پیاری دعائیں‘ نامی کتاب جو بہت سے گھروں کی زینت ہے اس میں بھی ضعیف روایت کافی تعداد میں موجود ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام الناس کو اذکار مسنونہ سے آگاہی دی جائے تاکہ دارین کی سعادت مقدر بنے اسی کے پیش نظر ابو حمزہ عبدالخالق صدیقی نے زیر نظر کتاب میں مسنون اذکار ترتیب دیے ہیں اس میں مصائب و مشکلات سے نجات کی دعائیں، سفر، کھانے پینے، نماز جنازہ اور دیگر متفرق دعائیں شامل ہیں۔ اس کتاب کی خاص بات یہ ہے کہ صحیح بخاری و صحیح مسلم کے علاوہ بقیہ تمام روایات پر صحت و ضعف کا حکم نقل کیا گیا ہے۔ادعیہ کی فضیلت، پس منظر اور سبب ورود بھی بیان کیا گیا ہے اور مشکل الفاظ کے معانی بھی ذکر کیے گئے ہیں۔ (عین۔ م)  
  • مسنون نماز

    (جمعہ 28 فروری 2014ء) ناشر : دار الاشاعت اشرفیہ، سندھو بلو کی، قصور
    #1501 Book صفحات: 195
    نماز دین ِ اسلام کا   دوسرا رکن ِ عظیم ہے جوکہ بہت زیادہ اہمیت کا حامل  ہے   قرآن  وحدیث میں  نماز کو بر وقت  اور باجماعت  اداکرنے  کی  بہت زیاد ہ تلقین کی گئی ہے  نماز کی ادائیگی  اور  اس کی اہمیت اور فضلیت اس قد ر  اہم ہے   کہ  سفر وحضر  اور میدان ِجنگ اور بیماری میں بھی  نماز ادا کرنا ضروری  ہے نماز کی اہمیت  وفضیلت کے  متعلق بے شمار  احادیث ذخیرۂ  حدیث میں موجود  ہیں او ر  بیسیوں اہل  علم نے  مختلف  انداز میں اس پر  کتب تالیف کی ہیں  نماز کی ادائیگی کا طریقہ جاننا ہر مسلمان مرد وزن کےلیے  ازحد ضروری ہے  کیونکہ اللہ عزوجل کے  ہاں وہی نماز قابل قبول  ہوگی جو رسول اللہ ﷺ کے طریقے کے مطابق  ادا کی جائے گی  اسی لیے آپ ﷺ نے  فرمایا  صلو كما رأيتموني اصلي  لہذا   ہر مسلمان کےلیے  رسول للہ ﷺ کے طریقۂ نماز کو جاننا بہت ضروری  ہے ۔  مگر افسوس ہے آج مسلمانوں کی حالت...
  • 88 #6985

    مصنف : عبد المجید سلفی

    مشاہدات : 2327

    مسنون نماز اور اذکار

    (جمعرات 27 اپریل 2023ء) ناشر : نا معلوم
    #6985 Book صفحات: 241
    نماز دین ِ اسلام کا دوسرا رکن ِ عظیم ہے جو کہ بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے ۔قرآن و حدیث میں نماز کو بروقت اور باجماعت ادا کرنے کی بہت زیادہ تلقین کی گئی ہے ۔نماز کی ادائیگی اور اس کی اہمیت اور فضلیت اس قدر اہم ہے کہ سفر و حضر اور میدان ِجنگ اور بیماری میں بھی نماز ادا کرنا ضروری ہے ۔نماز کی اہمیت و فضیلت کے متعلق بےشمار احادیث ذخیرۂ حدیث میں موجود ہیں اور بیسیوں اہل علم نے مختلف انداز میں اس پر کتب تالیف کی ہیں ۔ نماز کی ادائیگی کا طریقہ جاننا ہر مسلمان مرد و زن کے لیے ازحد ضروری ہے کیونکہ اللہ عزوجل کے ہاں وہی نماز قابل قبول ہو گی جو رسول اللہ ﷺ کے طریقے کے مطابق ادا کی جائے گی ۔اور ہمارے لیے نبی اکرم ﷺ کی ذات گرامی ہی اسوۂ حسنہ ہے ۔انہی کے طریقے کے مطابق نماز ادا کی جائے گئی تو اللہ کے ہاں مقبول ہے ۔ اسی لیے آپ ﷺ نے فرمایا صلو كما رأيتموني اصلي لہذا ہر مسلمان کے لیے رسول للہ ﷺ کے طریقۂ نماز کو جاننا بہت ضروری ہے۔ زیر نظر کتاب ’’ مسنون نماز اور اذکار‘‘ہمارے فاضل دوست مولانا عبد المجیدسلفی حفظہ اللہ(فاضل جامعہ رحمانیہ ،لاہور کی کاوش ہے ۔موصوف نے بڑی محنت اور خلوص...
  • 89 #862

    مصنف : محمد زکریا زاہد

    مشاہدات : 26992

    مسنون وظائف واذکار اور شرعی طریقہ علاج

    (پیر 13 فروری 2012ء) ناشر : انصار السنہ پبلیکیشنز لاہور
    #862 Book صفحات: 415
    اد واذکار مسلمان کا مضبوط قلعہ ہے ،جن کی بدولت انسان نفسانی خواہشات ،دلوں کی کجی اور شیطانی تسلط سے محفوظ رہتا ہےنیز اوراد و اذکار اور روز مرہ دعاؤوں کےسب سے بڑا فائدہ یہ کہ اس عمل سے اللہ تعالیٰ کاقرب حاصل ہوتا ،شیطانی تسلط کا زور ٹوٹتا ،بے لگام خواہشات کا خاتمہ ہوتا اور دلوں کو روحانیت اورنورانیت حاصل ہوتی ہے۔انسانی اصلاح،تزکیہ نفس اور تقویٰ وللہٰیت کے دوام واستحکام کے لیے کتاب وسنت میں ذکر  اورمسنون ادعیہ کے خاص تاکید ہے،ائمہ محدثین اور علما سلف نے اذکار و ادعیہ کے ابواب کتب احادیث میں باقاعدہ قائم کیے ہیں اور اذکارواوراد کے حصول کی آسانی کی لیے الگ تصانیف بھی تالیف کی ہیں۔زیرنظرکتب بھی اسی مناسبت سےتیار کی گئی ہے ،جو دعاؤوں کا حسین گلدستہ اور روزمرہ کے اذکار ،مختلف اوقات و مقامات اور عبادات کی ادعیہ کے شاندار مجموعہ ہے۔(ف۔ر)  
  • 90 #2304

    مصنف : سید عبد الرؤف

    مشاہدات : 4753

    مفتاح النجاح

    (جمعہ 13 فروری 2015ء) ناشر : ولایت سنز لاہور ، کراچی
    #2304 Book صفحات: 160
    شریعتِ اسلامیہ میں دعا کو ایک  خاص مقام حاصل ہے او رتمام شرائع ومذاہب میں بھی  دعا  کا تصور موجود  رہا ہے ۔صرف دعا ہی  میں  ایسی قوت ہے  کہ جو تقدیر کو  بدل سکتی  ہے  ۔دعا ایک  ایسی عبادت  ہے جو انسا ن ہر لمحہ  کرسکتا ہے  اور اس کے ذریعے   اپنے خالق  ومالق  اللہ  رب العزت سے اپنی  حاجات پوری کرواسکتا ہے۔مگر یہ  یاد رہے    انسان کی دعا اسے  تب ہی فائدہ دیتی ہے جب وہ دعا کرتے وقت دعا کےآداب وشرائط کوبھی  ملحوظ رکھے۔دعاؤں کے حوالے سے   بہت سی  کتابیں موجود ہیں جن میں علماء کرام نے مختلف انداز  میں دعاؤں کو جمع کیا ہے ۔زیر تبصرہ کتاب ’’مفتاح النجاح‘‘(نجات  کی چابی )اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے جسے سید عبد الروف ﷫ نےمرتب کیا ہے  مصنف نے  بڑی محنت سے اس کتاب کو  ترتیب دیا  ہے اورکوشش کی ہے کہ قرآن وحدیث سے مستند دعائیں ہی ضبط تحریر میں لائی جائیں  ۔ تاکہ مسلم خواتین وحضرات اس سے مستفید ہوسکیں۔الل...
  • 91 #1634

    مصنف : محمد اقبال سلفی

    مشاہدات : 7752

    مومن کی صبح سے شام

    (اتوار 11 مئی 2014ء) ناشر : المکتبۃ الکریمیۃ،لاہور
    #1634 Book صفحات: 79
    انسان اس دنیا کی زندگی میں جہاں ان گنت ولاتعداد نعمتوں سےفائدہ اٹھاتا ہے وہاں اپنی بے اعتدالیوں کی وجہ سے بیمار وسقیم ہو جاتاہے۔ اس دنیاکی زندگی میں ہر آدمی کے مشاہد ےمیں ہےکہ بعض انسان فالج ،کینسر،یرقان،بخاروغیرہ اوراسی طرح کئی اقسام کی بیماریوں میں مبتلاہیں۔ ان تمام بیماریوں سےنجات وشفا دینےوالا اللہ تعالی ہے ان بیماریوں کے لیے جہاں دواؤں سے کام لیا جاتا ہے دعائیں بھی بڑی مؤثر ہیں۔بہت سارے اہل علم نے قرآن وحدیث سے مسنون ادعیہ پر مشتمل بڑی وچھوٹی کئی کتب تالیف کی ہیں تاکہ قارئین ان سے اٹھاتے ہوئے اپنے مالک ِحقیقی سے تعلق مضبوط کرسکیں۔ زیرنظرکتاب''مومن کی صبح سے شام'' معروف سلفی روحانی معالج مولانا محمد اقبال سلفی﷾ کی تصنیف ہے ۔جوکہ معمولات نبویﷺ او راذکارِ مسنونہ کابہترین مجموعہ ہے ۔ اس کے مطالعہ سے ہر مسلمان کوبخوبی اگاہی ہوجاتی ہےکہ اس نے صبح سے شام کس طرح گزارنی ہے ۔سلفی صاحب نے اس کتاب میں وہ بنیادی دعائیں اوراذکار جمع کردئیے ہیں کہ جن کے ذریعے ایک انسان اپنے آپ کو اللہ کی یاد سے غافل رہنے سے بچاسکتاہے او راللہ کی پناہ میں آکر شیطان وجنات کے حربوں سے محفوظ رہ سکتاہ...
  • 92 #57

    مصنف : سید بدیع الدین شاہ راشدی

    مشاہدات : 32381

    نماز کی مسنون دعائیں

    (ہفتہ 20 دسمبر 2008ء) ناشر : جمعیت اہل حدیث،سندھ
    #57 Book صفحات: 54
    اركان اسلام ميں سے نماز ایک بنیادی رکن ہے اس کی اہمیت کا اندازہ اس سے بھی لگایا جاسکتاہے کہ حضور نبی کریم ﷺ نے وفات کے وقت بھی نماز کی تاکیدفرمائی- لہذا ہر مسلمان پر لازم ہے کہ وہ وہ نماز کو اس کی مکمل شروط کے ساتھ ادا کرے-زیر نظر کتاب میں مصنف نے نماز سے متعلقہ تمام دعاؤں کو کتاب وسنت کی روشنی میں جمع کردیا ہے-جن میں اذان وتکبیر اور سجدہ تلاوت وغیرہ کی دعائیں شامل ہیں-  
  • 93 #7222

    مصنف : حافظ زبیر علی زئی

    مشاہدات : 2930

    نماز کے بعد مسنون اذکار

    (ہفتہ 20 جنوری 2024ء) ناشر : نا معلوم
    #7222 Book صفحات: 9
    امام، مقتدی اور اکیلے نمازی کے لیے ہر فرض نماز کے بعد اذکار کو درمیانی آواز میں پڑھنا مسنون ہے۔تاہم یہ جائز نہیں ہے کہ سب بہ یک زبان ذکر کریں کیونکہ بہ یک زبان ذکر کرنے کی شریعت مطہرہ میں کوئی دلیل نہیں ہے ۔ نماز کے بعد کے مسنون اذکار اور ان کی فضیلت احادیث میں موجود ہے بعض اہل علم نے نماز کے بعد مسنون اذکار سے متعلق مستقل کتب و رسائل بھی مرتب کیے ہیں ۔ محدث العصر حافظ زبیر علی رحمہ اللہ کا مرتب شدہ کتابچہ بعنوان’’ نماز کے بعد مسنون اذکار صحیح احادیث کی روشنی میں ‘‘ بھی اسی سلسلہ کی کڑی ہے۔ (م۔ا)
  • 94 #4296

    مصنف : ڈاکٹر فرحت ہاشمی

    مشاہدات : 12446

    وایاک نستعین

    (منگل 21 فروری 2017ء) ناشر : الہدیٰ پبلیکیشنزِ اسلام آباد
    #4296 Book صفحات: 84
    دعاء کا مؤمن کاہتھیار ہے جس طرح ایک مجاہد اپنے ہتھیار کواستعمال کرکے دشمن سےاپنادفاع کرتا ہے اسی طرح مؤمن کوجب کسی پریشانی مصیبت اور آفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے تووہ فوراً اللہ کےحضو ر دعا گو ہوتا ہے ۔ دعا ہماری پریشانیوں کے ازالے کےلیے مؤثر ترین ہتھیارہے انسان اس دنیا کی زندگی میں جہاں ان گنت ولاتعداد نعمتوں سےفائدہ اٹھاتا ہے وہاں اپنی بے اعتدالیوں کی وجہ سے بیمار وسقیم ہو جاتاہے اس دنیاکی زندگی میں ہر آدمی کے مشاہد ےمیں ہےکہ بعض انسان فالج ،کینسر،یرقان،بخاروغیرہ اوراسی طرح کئی اقسام کی بیماریوں میں مبتلاہیں ان تمام بیماریوں سےنجات وشفا دینےوالا اللہ تعالیٰ ہے ان بیماریوں کے لیے جہاں دواؤں سے کام لیا جاتا ہے دعائیں بھی بڑی مؤثر ہیں۔ اس لیے مشکلات کے ازالہ کےلیے خود ساختہ طریقوں سے پرہیز کیا جائے اور مسنون دعاؤ ں سے اپنی مشکلات کا مدوا کیا جائے ۔بہت سارے اہل علم نے قرآن وحدیث سے مسنون ادعیہ پر مشتمل بڑی وچھوٹی کئی کتب تالیف کی ہیں تاکہ قارئین ان سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے مالک حقیقی سے تعلق مضبوط کرسکیں۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ وایاک نستعین ‘‘ الہدیٰ انٹرنیشنل کی سرپرست...
  • 95 #2875

    مصنف : عطاء اللہ حنیف بھوجیانی

    مشاہدات : 19055

    پیارے رسول ﷺ کی پیاری دعائیں

    (ہفتہ 26 ستمبر 2015ء) ناشر : المکتبہ السلفیہ شیش محل روڈ، لاہور
    #2875 Book صفحات: 80
    شریعتِ اسلامیہ میں دعا کو اایک خاص مقام حاصل ہے ۔او رتمام شرائع ومذاہب میں بھی دعا کا تصور موجود رہا ہے مگر موجود ہ شریعت میں اسے مستقل عبادت کادرجہ حاصل ہے ۔صرف دعا ہی میں ایسی قوت ہے کہ جو تقدیر کو بدل سکتی ہے ۔دعا ایک ایسی عبادت ہے جو انسا ن ہر لمحہ کرسکتا ہے اور اپنے خالق ومالق اللہ رب العزت سے اپنی حاجات پوری کرواسکتا ہے۔مگر یہ یاد رہے   انسان کی دعا اسے تب ہی فائدہ دیتی ہے جب وہ دعا کرتے وقت دعا کےآداب وشرائط کوبھی ملحوظ رکھے۔ زیر تبصرہ کتاب’’ پیارے رسول کی پیاری دعائیں ‘‘ برصغیر پاک وہند کے ممتاز جید عالم دین شارح نسائی مولانا محمد عطاء اللہ حنیف بھوجیانی ﷫ کی مرتب شدہ   نماز مسنون اور رسول اللہ ﷺ کی مبارک دعاؤں کا مختصر مجموعہ ہے ۔مولانا موصوف نے اس مجموعہ کو اس طرح ترتیب دیا ہے کہ اس میں تقریباً ہر نوع کی ادعیہ مسنونہ آگئی ہیں۔یہ کتاب اپنی افادیت کے باعث عوام الناس میں انتہائی مقبول ہوئی ۔ چند سالوں میں اس کی اشاعت ہزاروں تک پہنچ گئی ۔ کئی کاروباری ادارے اسے   ایصال ِثواب کی خاطر فری بھی تقسیم کرتے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ مولانا...
  • 96 #4285

    مصنف : عبد المنان راسخ

    مشاہدات : 6533

    پیارے رسولﷺ کی پیاری نماز مع مسنون اذکار

    (بدھ 15 فروری 2017ء) ناشر : مکتبہ قدوسیہ،لاہور
    #4285 Book صفحات: 114
    اسلامی تعلیمات کی اساس عقائد وعبادات ہیں ۔ عقائد کی پختگی اور عبادات کے ذوق وشوق سےاسلامی سیرت پیدا ہوتی ہے۔ تمام عبادات اپنے اپنے مقام پر ایمانی جلا اور تعلق باللہ کی استواری اور پائیداری کا باعث ہیں مگر ان میں سے نماز کو دین کا ستون اورآنکھوں کی ٹھنڈک قرار دیاگیا ہے ۔ قرآن مجید میں مسلمانوں کی زندگی کی ہمہ نوع اور تمام ترکامیابیوں کی اساس نماز کو قرار دیا گیا ہے ۔ یہ نصرت الٰہی کے حصول کامؤثر ذریعہ ہے مگرافسوس صد افسوس کہ مسلمان کہلانے والوں کی ایک کثیر تعداد نماز سے میسر آنے والی نعمتوں سے محروم زندگی گزارہی ہے اور جن کو حق تعالیٰ نے نماز ادا کرنے کی توفیق دی ہے ان کی ایک خاص تعداد اسے مسنون طور پر ادا کرنے سے قاصر ہے ۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ پیارے رسول کی پیاری نماز مع مسنون اذکار ‘‘ معروف خطیب ومصنف کتب کثیر ہ مولانا عبد المنان راسخ ﷾کی مرتب شدہ ہے ۔انہوں نے اس کتاب میں اختصار سےنماز کا مکمل مسنون طریقہ پیش کرنے کےعلاوہ طہارت کے مسائل کوبھی بیان کیا ہے اور صبح وشام کے اہم ترین اذکار ،اہم اوقات اور جگہوں کی دعاؤں کو اس پاکٹ سائز کتاب میں بحوالہ درج کردیا ہے ۔(م۔ا...
  • 97 #7070

    مصنف : خالد الحسینان

    مشاہدات : 3785

    پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی پیاری سنتیں ( 24 گھنٹے میں 1000 سنتیں )

    (بدھ 26 جولائی 2023ء) ناشر : خبیب پرنٹرز اردو بازار لاہور
    #7070 Book صفحات: 52
    قرآن مجید میں نبی کریم ﷺ کی زندگی کو اہل ایمان کے لیے اسوۂ حسنہ قرار دیا گیا ہے۔ لہذا رسول اکرمﷺ کی مبارک زندگی ہر شعبے سے منسلک افراد کے لیے اسوۂ کامل کی حیثیت رکھتی ہے ۔ نبی کریمﷺ کا اٹھنا، بیٹھنا ، چلنا پھرنا، کھانا، پینا، سونا ، جاگنا اور 24 گھنٹوں میں دن رات کے معمولات زندگی ہمارے لیے اسوۂ حسنہ ہیں ۔ زیر تبصرہ کتابچہ ’’ پیارے نبی ﷺ کی پیاری سنتیں‘‘ شیخ خالد الحسینان کے ایک عربی کتابچہ ’’ اکثر من 1000 سنة فی الیوم و اللیلة ‘‘ کا اردو ترجمہ ہے ۔ اس میں انہوں نے ۲۴ گھنٹوں میں اللہ کے رسول ﷺ کی طہارت، نماز، نشست و برخاست، قیام و طعام ، سفر و حضر، حرکات و سکنات، رہن سہن اور سونے و جاگنے سے متعلق ایک ہزار سے زائد سنتیں جمع کی ہیں ۔ اس کا اولین اردو ترجمہ کرنے کی سعادت استاذی المکرم ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق زاہد حفظہ اللہ نے حاصل کی اور سب سے پہلے اسے مجلس التحقیق الاسلامی،لاہور نے شائع کیا ۔ بعد ازاں کئی دیگر اداروں نے اس کو مختلف ناموں سے شائع کیا ۔ (م۔ا)
  • 98 #7076

    مصنف : محمد مصطفیٰ کعبی ازہری

    مشاہدات : 1868

    چند آسان عبادتیں

    (منگل 01 اگست 2023ء) ناشر : جمعیۃ البر الانسانیۃ و الخیر نیپال
    #7076 Book صفحات: 18
    دعا ایک ایسی عبادت ہے جو انسان ہر لمحہ کر سکتا ہے اور اپنے خالق و مالک اللہ رب العزت سے اپنی حاجات پوری کروا سکتا ہے۔ مگر یاد رہے انسان کی دعا اسے تب ہی فائدہ دیتی ہے جب وہ دعا کرتے وقت دعا کے آداب و شرائط کو بھی ملحوظ رکھے۔ نبی کریم ﷺ نے ہمیں سونے جاگنے،کھانے پینے،لباس پہننے،مسجد اور گھر میں داخل ہونے اور باہر جانے، بیت الخلاء میں داخل ہونے اور باہر آنے، الغرض ہر کام کرتے وقت کی دعائیں اور آداب بیان فرمائیں ہیں۔ بہت سے اہل علم نے قرآن و حدیث سے مسنون ادعیہ پر مشتمل بڑی و چھوٹی کئی کتب تالیف کی ہیں۔ زیر نظر مختصر کتابچہ بعنوان ’’چند آسان عبادتیں‘‘محمد مصطفیٰ کعبی ازہری کی کاوش ہے اس مختصر کتابچہ میں انہوں نے سیدنا آدم، سیدنا ابراہیم، سیدنا داؤد، سیدنا شعیب، سیدنا یونس،سیدنا زکریا، سیدنا نوح، سیدنا یوسف، سیدنا سلیمان ،سیدنا موسیٰ علیہم الصلاة والسلام کی دعاؤں کے علاوہ چند مسنون ادعیہ و اذکار باحوالہ درج کیے ہیں ۔(م۔ا)
  • 99 #6156

    مصنف : ابوالحسن عبدالمنان راسخ

    مشاہدات : 10277

    کتاب الاذکار ( عبد المنان راسخ )

    (منگل 25 اگست 2020ء) ناشر : راسخ اکیڈمی لاہور وفیصل آباد
    #6156 Book صفحات: 260
    شریعتِ اسلامیہ میں دعا کو ایک  خاص مقام حاصل ہے او رتمام شرائع ومذاہب میں بھی  دعا  کا تصور موجود  رہا ہے ۔صرف دعا ہی  میں  ایسی قوت ہے  کہ جو تقدیر کو  بدل سکتی  ہے  ۔دعا ایک  ایسی عبادت  ہے جو انسا ن ہر لمحہ  کرسکتا ہے  اور  اپنے خالق  ومالق  اللہ  رب العزت سے اپنی  حاجات پوری کرواسکتا ہے۔مگر یہ  یاد رہے    انسان کی دعا اسے  تب ہی فائدہ دیتی ہے جب وہ دعا کرتے وقت دعا کےآداب وشرائط کوبھی  ملحوظ رکھے۔دعاؤں کے حوالے سے   بہت سے  کتابیں موجود ہیں جن میں علماء کرام نے مختلف انداز میں  دعاؤں کو جمع کیا ہے ۔ زیر نظر کتاب’’ کتاب الاذکار‘‘ مولانا  ابو الحسن عبد المنان راسخ حفظہ اللہ (معروف   واعظ  ومصلح، محقق  و مصنف کتب کثیرہ) کی  مرتب شدہ  ہے ۔فاضل مصنف نےاس کتاب میں کوئی روایت غیرثابت شدہ شامل نہیں کی ۔یہ کتاب صرف صحیح احادیث پر مشتمل ایک مبارک اور منفرد کاوش ہے۔دوست احباب کو تحفے میں...
  • 100 #1517

    مصنف : ابو عبد الرحمٰن بن جیلان بن حضر عروسی

    مشاہدات : 12752

    کتاب الدعا

    (ہفتہ 14 دسمبر 2013ء) ناشر : نعمانی کتب خانہ، لاہور
    #1517 Book صفحات: 507
    انسان کی زندگی میں بسااوقات کچھ ایسے لمحات و واقعات پیش آجاتے ہیں، کہ وہ دنیاوی ذرائع اور وسائل کی کثرت کے باوجود اپنے آپ کو بے بس اور مجبور محض محسوس کرتا ہے۔ اس عالم بےساختہ میں اس کے ہاتھ دعا کےلیے اٹھتے ہیں اور اس کی زبان پر چند دعائیہ کلمات اداء ہوتے ہیں۔ اس صورت حال میں اپنے سے کسی بالاتر ہستی کو پکارنا، دعا اورمناجات کے زمرے میں شامل ہے۔ دنیا کے ہر مذہب میں دعا  کا یہ تصور موجود رہا ہے، مگر اسلام نے دعا کی حقیقت کو ایک مستقل عبادت کا درجہ عطا کیا ہے۔قرآن مجیدمیں بے شمار دعائیں موجود ہیں۔ سورۃ فاتحہ سے بہتر ین دعا کی اور کیا صورت ہوسکتی ہے، اور آخری دو سورتوں (معوذتین) سے بہتر استعاذہ اور مدد کےلیے کیا اذکار ہوسکتے ہیں۔ حقیقیتِ دعا کو اسلام سے بہتر نداز میں کسی دوسرے مذہب نے پیش نہیں کیا، اور نبی کریم ﷺ سے بہتر کسی نے اس کے آداب وضوابط اور کلمات عطا نہیں فرمائے۔ مگر افسوس کہ آج  بازار میں دعاوں کے نام پربعض ایسی کتب پھیلائی جارہی ہیں ،جن  میں مشرکانہ اور جہل آمیز کلمات ملتے ہیں ۔جن کی ادائیگی سے پریشانیاں دور ہونے اور مصیبتیں ٹلنے کے بجائے  ہمارے نامہ اعمال کی...
< 1 2 3 4 5 >

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 63106
  • اس ہفتے کے قارئین 96934
  • اس ماہ کے قارئین 1713661
  • کل قارئین111035099
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست