کل کتب 101

دکھائیں
کتب
  • 51 #2741

    مصنف : حافظ محمد ادریس کیلانی

    مشاہدات : 4606

    رحمٰن کے سائے میں

    (بدھ 15 جولائی 2015ء) ناشر : البدر پبلیکیشنز لاہور
    #2741 Book صفحات: 182
    شریعتِ اسلامیہ میں دعا کو اایک خاص مقام حاصل ہے او رتمام شرائع ومذاہب میں بھی دعا کا تصور موجود رہا ہے ۔صرف دعا ہی میں ایسی قوت ہے کہ جو تقدیر کو بدل سکتی ہے۔ دعا ایک ایسی عبادت ہے جو انسا ن ہر لمحہ کرسکتا ہے اور اپنے خالق ومالق اللہ رب العزت سے اپنی حاجات پوری کرواسکتا ہے۔مگر یہ یاد رہے انسان کی دعا اسے تب ہی فائدہ دیتی ہے جب وہ دعا کرتے وقت دعا کےآداب وشرائط کوبھی ملحوظ خاطر رکھے۔دعاؤں کے حوالے سے بہت سے کتابیں موجود ہیں جن میں علماء کرام نے مختلف انداز میں دعاؤں کو جمع کیا ہے۔ زیر تبصرہ کتا ب ’’رحمٰن کےسائے میں‘‘ جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما حافظ محمد ادریس صاحب کی کاوش ہے۔ انہوں نےاس کتاب میں قرآنی دعاؤں کوجمع کیا ہے۔ یہ قرآنی دعاؤں کا مجموعہ ایک نرالی انفرادیت کا حامل ہے۔ اس میں ہر قرآنی دعا کے ساتھ ساتھ اس کامکمل تاریخی پس منظر بھی دیاگیا ہے۔ اس پس منظر کو ذہن میں رکھ کر کسی دعا کو پڑھنےوالامحسوس کرتا ہے کہ گویا وہ خود اس ماحول میں موجود ہے اور ان حالات سے گزرر ہا ہے جن میں ابتداً وہ دعا مانگی گئی تھی۔ اللہ تعالیٰ مرتب کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور اسے عوام...
  • 52 #3283

    مصنف : محمد اسماعیل حلیم

    مشاہدات : 5587

    رحمۃ للعالمین ﷺ کی محبوب دعائیں

    (جمعرات 21 جنوری 2016ء) ناشر : انجمن شبان اہل حدیث، سیالکوٹ
    #3283 Book صفحات: 112
    دعاء کا مؤمن کاہتھیار ہے جس طرح ایک مجاہد اپنے ہتھیار کواستعمال کرکے دشمن سےاپنادفاع کرتا ہے اسی طرح مؤمن کوجب کسی پریشانی مصیبت اور آفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے تووہ فوراً اللہ کےحضو ر دعا گو ہوتا ہے دعا ہماری پریشانیوں کے ازالے کےلیے مؤثر ترین ہتھیارہے انسان اس دنیا کی زندگی میں جہاں ان گنت ولاتعداد نعمتوں سےفائدہ اٹھاتا ہے وہاں اپنی بے اعتدالیوں کی وجہ سے بیمار وسقیم ہو جاتاہے اس دنیاکی زندگی میں ہر آدمی کے مشاہد ےمیں ہےکہ بعض انسان فالج، کینسر، یرقان، بخار وغیرہ اور اسی طرح کئی اقسام کی بیماریوں میں مبتلاہیں ان تمام بیماریوں سےنجات وشفا دینےوالا اللہ تعالی ہے ان بیماریوں کے لیے جہاں دواؤں سے کام لیا جاتا ہے دعائیں بھی بڑی مؤثر ہیں۔بہت سارے اہل علم نے قرآن وحدیث سے مسنون ادعیہ پر مشتمل بڑی وچھوٹی کئی کتب تالیف کی ہیں تاکہ قارئین ان سے اٹھاتے ہوئے اپنے مالک حقیقی سے تعلق مضبوط کرسکیں۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ رحمۃ للعالمین ﷺ کی محبوب دعائیں‘‘مولانا محمداسماعیل حلیم (فاضل جامعہ سلفیہ لائل پور ) کی مرتب شدہ ہے۔اس رسالہ میں انہوں نے دین ودنیا کی فلاح وبہبود کےلیے زبان رسال...
  • 53 #3008

    مصنف : ڈاکٹر فضل الٰہی

    مشاہدات : 9363

    رزق اور اس کی دعائیں

    (پیر 26 اکتوبر 2015ء) ناشر : دار النور اسلام آباد
    #3008 Book صفحات: 96
    دین اسلام میں حلال ذرائع سے کمائی جانے والی دولت کو معیوب قرار نہیں دیا گیا چاہے اس کی مقدار کتنی ہی ہو۔ لیکن اس کے لیے شرط یہ ہےکہ دولت انسان کوبارگاہ ایزدی سے دورنہ کرے۔ فی زمانہ جہاں امت مسلمہ کو دیگر لا تعداد مسائل کا سامنا ہے وہیں امت کےسواد اعظم کو فکر معاش بری طرح لاحق ہے۔اور لوگوں کی ایک کثیر تعداد کا باطل گمان یہ ہے ہےکہ قرآن وسنت کی تعلیمات کی پابندی رزق میں کمی کا سبب ہے اس سے زیادہ تعجب اور دکھ کی بات یہ ہے کہ کچھ بظاہر دین دار لوگ بھی یہ اعتقاد رکھتے ہیں کہ معاشی خوشی حالی اور آسودگی کے حصول کےلیے کسی حد تک اسلامی تعلیمات سے چشم پوشی کرنا ضروری ہے۔ یہ نادان لوگ اس حقیقت سے بے خبر ہیں کہ کائنات کے مالک وخالق اللہ جل جلالہ کے نازل کردہ دین میں جہاں اُخروی معاملات میں رشد وہدایت کا ر فرما ہے وہاں اس میں دنیوی امور میں بھی انسانوں کی راہنمائی کی گئی ہے جس طرح اس دین کا مقصد آخرت میں انسانوں کیو سرفراز وسربلند کرنا ہے اسی طرح اللہ تعالیٰ نے یہ دین اس لیے بھی نازل فرمایا ہے کہ انسانیت اس دین سے وابستہ ہو کر دنیا میں بھی خوش بختی اور سعادت مندی کی زندگی بسر کرے ۔کسبِ معاش کے معام...
  • 54 #1351

    مصنف : ڈاکٹر طارق ہمایوں شیخ

    مشاہدات : 10448

    رسول اللہ ﷺ کی محبوب دعائیں

    (بدھ 03 جولائی 2013ء) ناشر : فہم قرآن انسٹیٹیوٹ لاہور
    #1351 Book صفحات: 144
    اللہ تعالی خالق، رازق، مالک اور معبود ہے ہم اس کی مخلوق، مرزوق، مملوک اور عابد ہیں۔ ان اصاف کے امتیاز کا اساسی پیمانہ دعا ہے۔ یعنی دعا کرنا ایک ایسا فعل ہے جس سے نمایاں طور پر مذکورہ فرق سامنے آتاہے۔ اسلام نے تزکیۂ نفس اور اللہ سے بندے کا تعلق مربوط کرنے کےلیے ایک یہ بھی طریقہ اپنایا ہے کہ آنحضرت ﷺ نے مختلف مواقع کی مناسبت پہ ادعیہ سکھادی ہیں۔ اس کےعلاوہ بھی دعا ایک ایسا عظیم الشان اور منفرد عمل ہے کہ تمام انبیا ورسل ؑ نے اللہ کے ہاں دست دعا دراز کیا ہے۔ ابو البشر سیدنا آدم، آدم ثانی حضرت نوح، حضرت یعقوب، حضرت ایوب، حضرت یوسف، حضرت یونس، حضرت موسیٰ، حصرت عیسیٰ ؑ اور حضرت محمدﷺ سب ہی بارگاہ الہی کے سائل رہے۔ انبیا کی اس سنت کو زندہ کرنے اور اسلامی ادعیہ سکھلانے کےلیے فہم قرآن انسٹی ٹیوٹ نے یہ بنیادی کاوش کی ہے کہ اکثر مواقع کے لحاظ سے ادعیہ کا مرقع جمع کردیا ہے اس کتاب میں اس بات کا خاص خیال رکھا گیاہے کہ ایسی ادعیہ جو ایک معمول سے متعلق تھیں یا ایسے افعال وحرکات وسکنات جن سے ایک انسان کو اکثر واسطہ پیش آتا رہتا ہے انہیں پہلے رکھا گیا ہے اور وہ ادعیہ جو خاص مواقع کی مناسبت سے...
  • 55 #4786

    مصنف : ابن قیم الجوزیہ

    مشاہدات : 7875

    رسول اکرم ﷺ پر درود و سلام

    (جمعہ 25 اگست 2017ء) ناشر : دار الداعی للنشر و التوزیع ریاض
    #4786 Book صفحات: 152
    اللہ رب العزت نے  عوام کی رہنمائی کے لیے سلسلہ نبوت جاری فرمایا جس کی آخری کڑی جناب محمد رسول اللہﷺ ہیں۔ جنہوں نے ان پڑھوں کو راہ دکھائی اور عوام کو اپنے رب کی آیات پڑھ کر سنائیں اور ان کا تزکیہ کیا اور قرآن وسنت کی تعلیم دیتے رہے‘ جب کہ ان اَن پڑھوں کی حالت یہ تھی کہ وہ اس سے پہلے گمراہیوں کا شکار تھے اور آپﷺ اللہ کے چیدہ نبی اور اس کے صادق ومصدوق رسول تھے۔ اللہ رب العزت نے ان پر درودوسلام بھیجنے کی خاص تلقین کی ہے۔ زیرِ تبصرہ کتاب  اسی موضوع پر مشتمل ہے۔ اس کتاب میں نبیﷺ پر درودوسلام سے متعلق احادیث نبویہ کا ذکر کیا ہے اور ان احادیث کی تحقیق کر کے صحت وضعف کے اعتبار سے تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا ہے۔ درودوسلام کے اسرار وحِکم‘ تاثیرات وفوائد اور اس کی عظمت واہمیت کو واضح کیا گیا ہے اور  درود کب اور کس مقدار واجب ہے اور اختلاف ہونے کی صورت میں راجح قول کی وضاحت کی گئی ہے اور مرجوح اقوال کی تردید بھی کی گئ ہے۔۔ اس کتاب کے مطالعے سے عوام کم وقت میں زیادہ معلومات حاصل کر سکتے ہیں ۔ یہ کتاب’’ رسول اکرم پر درود سلام ‘‘ امام شمس الدین ابن القیم...
  • رسول اکرم ﷺ کے معمولات شب و روز

    (پیر 01 اکتوبر 2018ء) ناشر : بیکن بکس لاہور
    #5596 Book صفحات: 282
    راحت  واطمینان اللہ  تعالیٰ کے ذکر میں ہے اور اپنی کسی بھی سرگرمی کو اللہ تعالیٰ کے ذکر  سےخالی رکھنا نقصان اور حسرت کا باعث ہے ۔ اگر کسی آدمی کے شب وروز اللہ  تعالیٰ کے  ذکر سے خالی تو حسرتوں اور خساروں کے سمندر میں غرق ہے  اور اس کا علاج سوائے اللہ تعالیٰ کے ذکر کو قائم کرنے کے اور کوئی نہیں ہے ۔ان خساروں سے  تحفظ کی کامل صورت خو د رسول اللہ ﷺ نے اپنے اسوۂ حسنہ سے بتادی ہے ۔ آپ ﷺ نےہر موقعہ ومحل  کے مطابق ذکر   ودعا ء متعین فرمائی۔ جو  غفلت کے زہر کا تریاق ہے  مگر اس تریاق کے استعمال کے لیے ضروری ہے  کہ ان دعاؤں اوراذکار کے الفاظ  محفوظ ہوں تاکہ  کوئی اپنی عقل سے ان  میں کمی بیشی نہ کرے  کیونکہ دعائیں اور اذکار اللہ تعالیٰ کی صفات وعظمت کے شان کےمضامین پر مشتمل  ہیں اور اس ذات ِ بے مثال کی صفات کی بالکل صحیح تعبیر وہ ہی ہو سکتی ہے جو رسول اللہ ﷺ نے بتلائی ہے۔شریعتِ اسلامیہ کی  تعلیمات کے مطابق صرف دعا ہی  میں  ایسی قوت ہے  کہ جو تقدیر کو  بدل سکتی  ہے  ۔دعا ایک...
  • 57 #794

    مصنف : عبد الرزاق البدر

    مشاہدات : 29311

    روز مرہ کی مسنون دعائیں

    (ہفتہ 17 دسمبر 2011ء) ناشر : المرکز الاسلامی للبحوث العلمیہ کراچی
    #794 Book صفحات: 357
    دعا مومن کی ڈھال اور شیطانی وسوسوں،حملوں اور نفسیاتی خواہشات کے خلاف مؤثر ہتھیار ہے۔لہذا مسلمان کے لیے ضروری ہے کہ وہ ہر وقت ذکر واذکار،مسنون ادعیہ کے اہتمام اور قرآنی تلاوت میں مشغول رہے۔اس عمل سے وہ بہت سے مصائب،آفات اور حادثوں سے محفوظ رہے گا اور اس پر شیطانی حملے بھی غیر مؤثر ہوں گے۔زیر تبصرہ کتاب میں روز مرہ کی دعائیں جمع کی گئی ہیں تاکہ روز مرہ کی دعائیں کی تلاش میں آسانی رہے اور ان ادعیہ کا اہتمام بھی آسان ہو۔سو اس کتاب میں مذکورہ دعاؤں کو خود بھی زبانی یاد کریں،اپنی اولاد کو بھی یاد کروائیں اور روز مرہ کا معمول بنا لیں کہ ان مسنون دعاؤں کا ضرور اہتمام کرنا ہے۔یہ حصن المسلم کے طرز پر دعاؤں کی بہترین کتاب ہے،جو ہرفرد کی ضرورت اور ہر مسلمان کے لیے نہایت مفید ہے۔(ف۔ر)  
  • 58 #3858

    مصنف : صفی احمد مدنی

    مشاہدات : 5500

    زاد الطالب (منتخب دعاؤں کا مجموعہ)

    (اتوار 29 مئی 2016ء) ناشر : شریف غالب بن محمد الیمانی اسلامک ریسرچ اکیڈمی، حیدر آباد
    #3858 Book صفحات: 72
    شریعتِ اسلامیہ میں دعا کو اایک خاص مقام حاصل ہے ۔او رتمام شرائع ومذاہب میں بھی دعا کا تصور موجود رہا ہے مگر موجود ہ شریعت میں اسے مستقل عبادت کادرجہ حاصل ہے ۔صرف دعا ہی میں ایسی قوت ہے کہ جو تقدیر کو بدل سکتی ہے ۔دعا ایک ایسی عبادت ہے جو انسا ن ہر لمحہ کرسکتا ہے اور اپنے خالق ومالق اللہ رب العزت سے اپنی حاجات پوری کرواسکتا ہے۔مگر یہ یاد رہے   انسان کی دعا اسے تب ہی فائدہ دیتی ہے جب وہ دعا کرتے وقت دعا کےآداب وشرائط کوبھی ملحوظ رکھے۔ بہت سارے اہل علم نے قرآن وحدیث سے مسنون ادعیہ پر مشتمل بڑی وچھوٹی کئی کتب تالیف کی ہیں تاکہ قارئین ان سے اٹھاتے ہوئے اپنے مالک حقیقی سے تعلق مضبوط کرسکیں۔ زیر تبصرہ کتاب’’زاد الطالب‘‘ قرآن کریم واحادیث نبویہ سےماخوذ منتخب دعاؤں کا مجموعہ ہے جسے صفی احمدمدنی نے مرتب کیا ہے ۔ان دعاؤں میں توبہ واستغفار وعذاب جہنم سےنجات اوردنیا کی نعمتوں کا ذکر ہے ۔شکر وایمان کی توفیق طلب کی گئی ہے ،شیاطین واشرار کے شر سے پناہ طلب کی گئی ہے۔ر ب العالمین کے سوا کوئی اشرار کے شرسے بچا نہیں سکتاہے ۔اس لیے عاجزی واصرار کے ساتھ اس کی پناہ کومانگنا...
  • 59 #6733

    مصنف : تفضیل احمد ضیغم ایم اے

    مشاہدات : 3531

    سبحان اللہ کے فضائل اور مقامات

    (جمعرات 30 جون 2022ء) ناشر : طیبہ قرآن محل فیصل آباد
    #6733 Book صفحات: 59
    کلمہ سبحان اللہ  کلام عرب میں کثرت سے استعمال ہوتا ہے  دوران گفتگو موقع  ومحل کی مناسبت سے عرب لوگ اسے بکثرت استعمال کرتے ہیں ۔ اور نبی کریم ﷺ نے  اپنی زبان رسالت سے کلمہ سبحان ا للہ کی  خاص فضیلت بیان کی ہے ۔سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺنے فرمایا کہ جو شخص سبحان اللہ وبحمدہ ایک دن میں سو بار کہے تو اس کے گناہ معاف کردیئے جاتے ہیں، اگرچہ سمندر کے جھاگ کے برابر ہی کیوں نہ ہوں۔ (صحیح بخاری حدیث نمبر 1354) ڈاکٹر  تفضیل احمد ضیغم (مصنف کتب کثیرہ ) نے زیر نظر کتاب’’سبحان اللہ کے فضائل اور مقامات ‘‘  میں   سبحان  اللہ کا معنی ٰ ومفہوم ،قرآن وسنت کی روشنی میں کلمہ سبحانہ اللہ کہنے کے فضائل اور  جن مقامات پر سبحان اللہ کہنا چاہیے ان مقامات کو بیان کیا ہے۔(م۔ا)
  • 60 #4160

    مصنف : محمد بن عبد العزیز المسند

    مشاہدات : 6077

    سجود وتر اور ختم القرآن کے لیے منتخب دعائیں

    (پیر 02 جنوری 2017ء) ناشر : نا معلوم
    #4160 Book صفحات: 80
    شریعتِ اسلامیہ میں دعا کو اایک خاص مقام حاصل ہے ۔او رتمام شرائع ومذاہب میں بھی دعا کا تصور موجود رہا ہے مگر موجود ہ شریعت میں اسے مستقل عبادت کادرجہ حاصل ہے ۔صرف دعا ہی میں ایسی قوت ہے کہ جو تقدیر کو بدل سکتی ہے ۔دعا ایک ایسی عبادت ہے جو انسا ن ہر لمحہ کرسکتا ہے اور اپنے خالق ومالق اللہ رب العزت سے اپنی حاجات پوری کرواسکتا ہے۔مگر یہ یاد رہے انسان کی دعا اسے تب ہی فائدہ دیتی ہے جب وہ دعا کرتے وقت دعا کےآداب وشرائط کوبھی ملحوظ رکھے۔ بہت سارے اہل علم نے قرآن وحدیث سے مسنون ادعیہ پر مشتمل بڑی وچھوٹی کئی کتب تالیف کی ہیں تاکہ قارئین ان سے اٹھاتے ہوئے اپنے مالک حقیقی سے تعلق مضبوط کرسکیں۔ زیر تبصرہ کتاب ’’منتخب دعائیں‘‘ شیخ محمد بن عبدالعزیز المسند کامرتب کردہ دعاؤں کامجموعہ ہے ۔ یہ مجموعہ شیخ موصوف نے ائمہ مساجد اور دیگر حضرات کے لیے جمع کیا ہے ۔تاکہ وہ رمضان وغیر رمضان ، سجدوں ،نماز وتر میں اور ختم قرآن کےموقعہ پر ان ادعیہ مبارکہ سے استفادہ کرسکیں۔(م۔ا) 
  • 61 #7436

    مصنف : عبد المالک القاسم

    مشاہدات : 646

    صبح صادق

    (بدھ 13 نومبر 2024ء) ناشر : مکتبہ ثنائیہ سرگودھا
    #7436 Book صفحات: 115
    بہترین انسان وہ ہے جسے گناہ کے بعد یہ احساس ہو جائے کہ اس سے غلطی ہو گئی ہے ۔ اگر اس نے توبہ نہ کی تو یہ غلطی اس کے خالق و مالک کو اس سے ناراض کر دے گی کیونکہ اس سے اپنے معبود و مالک کی ناراضگی کسی صورت بھی برداشت نہیں ہوتی۔ اسی لیے وہ فوری طور پر اللہ کریم کے دربار میں حاضر ہو کر گڑگڑاتا ہے اور وہ آئندہ ایسے گناہ نہ کرنے کا پکا عزم کرتے ہوئے توبہ کرتا ہے ۔ جبکہ اس جہاں میں کئی ایسے بدنصیب سیاہ کار بھی ہیں جن کو زندگی بھر یہ احساس نہیں ہوتا کہ ان کا مالک ان سے ناراض ہو چکا ہے اور وہ ہیں کہ دن رات گناہ کرتے چلے جاتے ہیں اور رات کو گہری نیند سوتے ہیں یا مزید گناہوں پر مبنی اعمال میں مصروف رہ کر گزار دیتے ہیں۔ زیر نظر کتاب ’’صبح صادق‘‘شیخ عبد المالک القاسم کی عربی کتاب الفجر الصادق کا اردو ترجمہ ہے ۔ترجمہ کی سعادت محترم محمد عبد اللہ سلیم صاحب نے حاصل کی ہے۔شیخ نے اس کتاب میں اس بات کو واضح کیا ہے کہ ’’صبح صادق کا وقت درخشاں اور سہانا وقت ہے جو ایک مسلمان کی زندگی اور شب و روز میں بہت اہم مقام رکھتا ہے۔اس مبارک وقت میں معصیت و نافرمانی کی منحوس کالی گھٹ...
  • 62 #7133

    مصنف : دار الاندلس

    مشاہدات : 7184

    صبح و شام کے اذکار ( دار الاندلس )

    (جمعرات 28 ستمبر 2023ء) ناشر : دار الاندلس،لاہور
    #7133 Book صفحات: 8
    قرآن و حدیث میں صبح و شام کے اذکار کی بہت زیادہ فضیلت اور اہمیت بیان کی گئی ہے۔صبح کے وقت کے اذکار پڑھنا بہت بڑی کامیابی کی دلیل ہے جو مسلمان اپنی صبح کا آغاز صبح کے اذکار سے کرتا ہے۔ اس کے لیے شام تک خیر و برکت اور عافیت کے سب دروازے کھول دئیے جاتے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ صبح کے اذکار کی برکت سے اپنے بندے کو سارا دن بڑے بڑے خطرناک نقصانات سے محفوظ فرما لیتے ہیں ۔ صبح کے اذکار کے لیے نماز فجر کے بعد سے لیکر طلوع شمس تک افضل وقت ہے اور شام کے اذکار کے لیے نماز عصر کے بعد سے لیکر غروب شمس تک افضل وقت ہے۔ جس کی صراحت سنن ابی داؤد کی اس روایت میں بھی موجود ہے ’’ سیدنا انس بن مالک ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” جو لوگ نماز فجر سے سورج نکلنے تک اللہ کا ذکر کریں مجھے ان کے ساتھ بیٹھے رہنا زیادہ پسند ہے اس سے کہ اولاد اسماعیل سے چار غلام آزاد کروں ۔ اور میں ایسے لوگوں کے ساتھ بیٹھا رہوں جو نماز عصر سے سورج غروب ہونے تک اللہ کا ذکر کریں زیادہ پسندیدہ ہے اس سے کہ چار غلام آزاد کروں ۔‘‘(سنن ابی داؤد:3667) زیر نظر کتابچہ ’’صبح و شام کے اذکار‘&lsq...
  • 63 #7268

    مصنف : ابو عبد الرحمن الاثری

    مشاہدات : 2264

    صبح و شام کے اذکار زندگی کی بہار

    (اتوار 14 اپریل 2024ء) ناشر : دار الفلاح قصور
    #7268 Book صفحات: 8
    قرآن و حدیث میں صبح و شام کے اذکار کی بہت زیادہ فضیلت اور اہمیت بیان کی گئی ہے۔صبح کے وقت کے اذکار پڑھنا بہت بڑی کامیابی کی دلیل ہے جو مسلمان اپنی صبح کا آغاز صبح کے اذکار سے کرتا ہے۔ اس کے لیے شام تک خیر و برکت اور عافیت کے سب دروازے کھول دئیے جاتے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ صبح کے اذکار کی برکت سے اپنے بندے کو سارا دن بڑے بڑے خطرناک نقصانات سے محفوظ فرما لیتے ہیں۔ زیر نظر کتابچہ ’’ صبح و شام کے اذکار زندگی کی بہار‘‘فضیلۃ الشیخ عبد الرحمٰن علی الاثری حفظہ اللہ کا مرتب شدہ ہے اس میں صبح و شام کے مستند اذکار اور ان کے فضائل و فوائد کو بڑے خوبصورت انداز میں مع اردو ترجمہ بحوالہ جمع کیا گیا ہے۔(م۔ا)
  • 64 #7132

    مصنف : محمد فاروق محمد صدیق

    مشاہدات : 3170

    صبح و شام کے اذکار مع نماز کے بعد اذکار

    (بدھ 27 ستمبر 2023ء) ناشر : دار المصنفین لاہور
    #7132 Book صفحات: 38
    قرآن و حدیث میں صبح و شام کے اذکار کی بہت زیادہ فضیلت اور اہمیت بیان کی گئی ہے۔صبح کے وقت کے اذکار پڑھنا بہت بڑی کامیابی کی دلیل ہے جو مسلمان اپنی صبح کا آغاز صبح کے اذکار سے کرتا ہے۔ اس کے لیے شام تک خیر و برکت اور عافیت کے سب دروازے کھول دئیے جاتے ہیں ۔اللہ تعالیٰ صبح کے اذکار کی برکت سے اپنے بندے کو سارا دن بڑے بڑے خطرناک نقصانات سے محفوظ فرما لیتے ہیں۔ صبح کے اذکار کے لیے نماز فجر کے بعد سے لیکر طلوع شمس تک افضل وقت ہے اور شام کے اذکار کے لیے نماز عصر کے بعد سے لیکر غروب شمس تک افضل وقت ہے۔ جس کی صراحت سنن ابی داؤد کی اس روایت میں بھی موجود ہے ’’ سیدنا انس بن مالک ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” جو لوگ نماز فجر سے سورج نکلنے تک اللہ کا ذکر کریں مجھے ان کے ساتھ بیٹھے رہنا زیادہ پسند ہے اس سے کہ اولاد اسماعیل سے چار غلام آزاد کروں ۔ اور میں ایسے لوگوں کے ساتھ بیٹھا رہوں جو نماز عصر سے سورج غروب ہونے تک اللہ کا ذکر کریں زیادہ پسندیدہ ہے اس سے کہ چار غلام آزاد کروں ۔‘‘(سنن ابی داؤد:3667) زیر نظر کتابچہ ’’صبح و شام کے اذکار مع نماز کے ب...
  • 65 #7229

    مصنف : ذیشان علی

    مشاہدات : 2072

    صبح و شام کے صحیح اذکار ( ذیشان علی )

    (ہفتہ 27 جنوری 2024ء) ناشر : نا معلوم
    #7229 Book صفحات: 26
    قرآن و حدیث میں صبح و شام کے اذکار کی بہت زیادہ فضیلت اور اہمیت بیان کی گئی ہے۔صبح کے وقت کے اذکار پڑھنا بہت بڑی کامیابی کی دلیل ہے۔ جو مسلمان اپنی صبح کا آغاز صبح کے اذکار سے کرتا ہے۔ اس کے لیے شام تک خیر و برکت اور عافیت کے سب دروازے کھول دئیے جاتے ہیں ۔اللہ تعالیٰ صبح کے اذکار کی برکت سے اپنے بندے کو سارا دن بڑے بڑے خطرناک نقصانات سے محفوظ فرما لیتے ہیں۔ صبح کے اذکار کے لیے نماز فجر کے بعد سے لیکر طلوع شمس تک افضل وقت ہے اور شام کے اذکار کے لیے نماز عصر کے بعد سے لیکر غروب شمس تک افضل وقت ہے۔ جس کی صراحت سنن ابی داؤد کی اس روایت میں بھی موجود ہے ’’ سیدنا انس بن مالک ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” جو لوگ نماز فجر سے سورج نکلنے تک اللہ کا ذکر کریں مجھے ان کے ساتھ بیٹھے رہنا زیادہ پسند ہے اس سے کہ اولاد اسماعیل سے چار غلام آزاد کروں ۔ اور میں ایسے لوگوں کے ساتھ بیٹھا رہوں جو نماز عصر سے سورج غروب ہونے تک اللہ کا ذکر کریں زیادہ پسندیدہ ہے اس سے کہ چار غلام آزاد کروں ۔‘‘(سنن ابی داؤد:3667) زیر نظر کتابچہ ’’ صبح و شام کے صحیح اذکار&lsquo...
  • 66 #5101

    مصنف : ابو عمار عبد الغفار بن عمر

    مشاہدات : 7437

    صبح کے صحیح اذکار نبوی ﷺ

    (اتوار 31 دسمبر 2017ء) ناشر : نا معلوم
    #5101 Book صفحات: 6
    شریعتِ اسلامیہ میں عبادات اللہ اور اس کے بندوں کے درمیان مناجات کانام ہے اور بندے کا اپنے خالق سےقلبی تعلق کا اظہار ہے ۔ایک مسلمان جب اپنی غمی،خوشی اور زندگی کے دیگر معاملات میں اللہ سےرہنمائی حاصل کرتا ہے تو اس کا یہ تعلق اس کے رب سے اور بھی گہرا ہوجاتا ہے ۔ عبادات کاایک حصہ ان دعاؤں پر مشتمل جو ایک مسلمان چوبیس گھنٹوں میں نبی ﷺ کی دی ہوئی رہنمائی کے مطابق بجا لاتا ہے او ر یقیناً مومن کےلیے سب سے بہترین ذریعہ دعا ہی ہے جس کے توسل سے وہ اپنے رب کو منالیتا ہے اور اپنی دنیا وآخرت کی مشکلات سے نجات پاتا ہے۔کتبِ احادیث نبی کریمﷺ کی دعاؤں سے بھری پڑی ہیں ۔مگر سوائے صحیح بخاری اور صحیح مسلم کے تمام احادیث کی کتب میں صحیح ضعیف اور موضوع روایات مل جاتی ہیں ۔دعاؤں پر لکھی گئی بے شمار کتب موجود ہیں اوران میں ایسی بھی ہیں جن میں ضعیف وموضوع روایات کی بھر مار ہے۔ ۔ زیرِ تبصرہ کتاب  میں انہی اذکار وادعیہ کو کتاب  کی زینت بنایا ہے جو صحیح ہیں اورجن کی بدولت انسان اپنے رب کی طرف سے ملنے والے اجر جزیل کو حاصل کر سکتا ہے اور اپنے دن اور رات کا اللہ کے حضور شکر ادار کرسکتا ہے۔ اس کتاب کی ترتیب...
  • 67 #3110

    مصنف : محمد فاروق رفیع

    مشاہدات : 10890

    صحیح اذکار و وظائف

    (منگل 15 دسمبر 2015ء) ناشر : فصل الخطاب للنشر و التوزیع
    #3110 Book صفحات: 411
    شریعتِ اسلامیہ میں عبادات اللہ اور اس کے بندوں کے درمیان مناجات کانام ہے اور بندے کا اپنے خالق سےقلبی تعلق کا اظہار ہے ۔ایک مسلمان جب اپنی غمی،خوشی اور زندگی کے دیگر معاملات میں اللہ سےرہنمائی حاصل کرتا ہے تو اس کا یہ تعلق اس کے رب سے اور بھی گہرا ہوجاتا ہے ۔ عبادات کاایک حصہ ان دعاؤں پر مشتمل جو ایک مسلمان چوبیس گھنٹوں میں نبی ﷺ کی دی ہوئی رہنمائی کے مطابق بجا لاتا ہے او ر یقیناً مومن کےلیے سب سے بہترین ذریعہ دعا ہی ہے جس کے توسل سے وہ اپنے رب کو منالیتا ہے اور اپنی دنیا وآخرت کی مشکلات سے نجات پاتا ہے۔کتبِ احادیث نبی کریمﷺ کی دعاؤں سے بھری پڑی ہیں ۔مگر سوائے صحیح بخاری اور صحیح مسلم کے تمام احادیث کی کتب میں صحیح ضعیف اور موضوع روایات مل جاتی ہیں ۔دعاؤں پر لکھی گئی بے شمار کتب موجود ہیں اوران میں ایسی بھی ہیں جن میں ضعیف وموضوع روایات کی بھر مار ہے۔ زیر تبصرہ کتاب ’’صحیح اذکارووظائف‘‘محترم جناب مولانا محمد فاروق رفیع﷾(استاد الحدیث والفقہ، جامعہ لاہور الاسلامیہ ،لاہور) کی کاوش ہے۔اس کتاب کی انفرادیت یہ ہے کہ اس میں فقط صحیح اور حسن احادیث ہی پر اکتفاء کیاگ...
  • 68 #7266

    مصنف : ابو عبد الرحمن الاثری

    مشاہدات : 1962

    صحیح اور مستند صبح و شام کے اذکار زندگی کی بہار

    (جمعہ 12 اپریل 2024ء) ناشر : دار الفلاح قصور
    #7266 Book صفحات: 8
    قرآن و حدیث میں صبح و شام کے اذکار کی بہت زیادہ فضیلت اور اہمیت بیان کی گئی ہے۔صبح کے وقت کے اذکار پڑھنا بہت بڑی کامیابی کی دلیل ہے جو مسلمان اپنی صبح کا آغاز صبح کے اذکار سے کرتا ہے۔ اس کے لیے شام تک خیر و برکت اور عافیت کے سب دروازے کھول دئیے جاتے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ صبح کے اذکار کی برکت سے اپنے بندے کو سارا دن بڑے بڑے خطرناک نقصانات سے محفوظ فرما لیتے ہیں۔ زیر نظر کتابچہ ’’ صحیح اور مستند صبح و شام کے اذکار زندگی کی بہار‘‘فضیلۃ الشیخ عبد الرحمٰن علی الاثری حفظہ اللہ کا مرتب شدہ ہے اس میں صبح و شام کے مستند اذکار اور ان کے فضائل و فوائد کو بڑے خوبصورت انداز میں مع اردو ترجمہ بحوالہ جمع کیا گیا ہے۔(م۔ا)
  • 69 #6612

    مصنف : ناصر الدین البانی

    مشاہدات : 4214

    صحیح دعائیں اور اذکار

    (اتوار 30 جنوری 2022ء) ناشر : نا معلوم
    #6612 Book صفحات: 288
    دعا ایک  ایسی عبادت  ہے جو انسا ن ہر لمحہ  کرسکتا ہے  اور  اپنے خالق  ومالق  اللہ  رب العزت سے اپنی  حاجات پوری کرواسکتا ہے۔مگر یہ  یاد رہے    انسان کی دعا اسے  تب ہی فائدہ دیتی ہے جب وہ دعا کرتے وقت دعا کےآداب وشرائط کوبھی  ملحوظ رکھے۔ نبی کریم ﷺ نے  ہمیں سونے جاگنے،کھانے پینے،لباس پہننے،مسجد اور گھر میں داخل ہونے اور باہر جانے بیت  الخلاء میں داخل ہونے اور باہرآنے، الغرض ہرکام کرتے وقت کی دعائیں اور آداب بیان فرمائیں  ہیں ۔بہت سارے  اہل علم نے قرآن وحدیث سے مسنون ادعیہ پر مشتمل بڑی وچھوٹی  کئی کتب تالیف کی ہیں۔ زیر نظر کتاب’’صحیح دعائیں اور اذکار‘‘ محمد السید کی مرتب شدہ  ہےفاضل مرتب اس  کتاب   میں  علامہ ناصرالدین البانی رحمہ اللہ کتب  سے  استفادہ کر کے   اس میں  صحیح دعاؤں اور اذکار کو جمع کیا ہے او ردعاؤں  اور اذکار کی مختصر شرح بھی بیان کی ہے  اور ان کبار علمائے کرام کی تعلیقات وفوائد کو آخر می...
  • 70 #7172

    مصنف : ڈاکٹر عبد اللہ بن حمود الفریح

    مشاہدات : 2356

    صحیح دعائیں اور اللہ تعالیٰ کی حمد

    (منگل 07 نومبر 2023ء) ناشر : نا معلوم
    #7172 Book صفحات: 174
    دعا ایک ایسی عبادت ہے جو انسان ہر لمحہ کر سکتا ہے اور اپنے خالق و مالق اللہ رب العزت سے اپنی حاجات پوری کروا سکتا ہے۔ مگر یہ یاد رہے انسان کی دعا اسے تب ہی فائدہ دیتی ہے جب وہ دعا کرتے وقت دعا کے آداب و شرائط کو بھی ملحوظ رکھے۔ نبی کریم ﷺ نے ہمیں سونے جاگنے، کھانے پینے، لباس پہننے، مسجد اور گھر میں داخل ہونے اور باہر جانے، بیت الخلاء میں داخل ہونے اور باہر آنے، الغرض ہر کام کرتے وقت کی دعائیں اور آداب بیان فرمائیں ہیں۔ بہت سارے اہل علم نے قرآن و حدیث سے مسنون ادعیہ پر مشتمل بڑی و چھوٹی کئی کتب تالیف کی ہیں۔ زیر نظر کتاب ’’صحیح دعائیں اور اللہ تعالیٰ کی حمد‘‘ڈاکٹر عبد اللہ بن حمود الفریح حفظ اللہ کی دعاؤں کے متعلق جامع کتاب صحيح الدعا و الثنا على الله تعالىٰ کا اردو ترجمہ ہے۔ ٹائٹل پر موجود عنوانات لنک شدہ ہیں ایک کلک کے ذریعہ مطلوبہ عنوان پر پہنچ کر آسانی سے استفادہ کیا جا سکتا ہے۔(م۔ا)
  • 71 #7213

    مصنف : مقبول احمد سلفی

    مشاہدات : 2264

    فرض نماز کے بعد کے اذکار اور ان کی فضیلت

    (منگل 09 جنوری 2024ء) ناشر : نا معلوم
    #7213 Book صفحات: 13
    امام، مقتدی اور اکیلے نمازی کے لیے ہر فرض نماز کے بعد اذکار کو درمیانی آواز میں پڑھنا مسنون ہے۔تاہم یہ جائز نہیں ہے کہ سب بہ یک زبان ذکر کریں کیونکہ بہ یک زبان ذکر کرنے کی شریعت مطہرہ میں اس کی کوئی دلیل نہیں ہے ۔ نماز کے بعد کے مسنون اذکار اور ان کی فضیلت احادیث میں موجود ہے بعض اہل علم نے نماز کے بعد مسنون اذکار سے متعلق مستقل کتب و رسائل بھی مرتب کیے ہیں ۔ فضیلۃ الشیخ مقبول احمد السلفی حفظہ اللہ کا مرتب شدہ کتابچہ بعنوان ’’ فرض نماز کے بعد اذکار اور ان کی فضیلت ‘‘ بھی اسی سلسلہ کی کڑی ہے۔ (م۔ا)
  • 72 #2907

    مصنف : ڈاکٹر حافظ شہباز حسن

    مشاہدات : 15687

    قرآنی اور مستند مسنون اذکار و دعائیں

    (ہفتہ 12 ستمبر 2015ء) ناشر : مکتبہ افکار اسلامی، لاہور
    #2907 Book صفحات: 155
    قرآن مجید میں انبیاء کرام ﷩ کے واقعات کے ضمن میں انبیاء﷩ کی دعاؤں او ران کے آداب کاتذکرہ ہوا ہے ۔ ان قرآنی دعاؤں سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ کے سب سے برگزیدہ بندے کن الفاظ سے کیا کیا آداب بجا لاکر کیا کیا مانگا کرتے تھے ۔ انبیاء﷩ کی دعاؤں کو جس خوبصورت انداز سے قرآن مجید نے پیش کیا ہے یہ اسلوب کسی آسمانی کتاب کے حصے میں بھی نہیں آیا ۔ ان دعاؤں میں ندرت کاایک پہلو یہ بھی ہے کہ ہر قسم کی ضرورت کے بہترین عملی اور واقعاتی نمونے بھی ہماری راہنمائی کے لیے فراہم کردیئے گئے ہیں ۔اور شریعتِ اسلامیہ میں دعا کو اایک خاص مقام حاصل ہے ۔ تمام شرائع ومذاہب میں بھی دعا کا تصور موجود رہا ہے مگر موجود ہ شریعت میں اسے مستقل عبادت کادرجہ حاصل ہے ۔صرف دعا ہی میں ایسی قوت ہے کہ جو تقدیر کو بدل سکتی ہے ۔دعا ایک ایسی عبادت ہے جو انسا ن ہر لمحہ کرسکتا ہے اور اپنے خالق ومالق اللہ رب العزت سے اپنی حاجات پوری کرواسکتا ہے۔مگر یہ یاد رہے انسان کی دعا اسے تب ہی فائدہ دیتی ہے جب وہ دعا کرتے وقت دعا کےآداب وشرائط کوبھی ملحوظ رکھے۔  زیر تبصرہ کتاب’’ قرآنی اور مستند مسنون اذکار ودعائیں ‘‘ محتر...
  • 73 #1074

    مصنف : سید شبیر احمد

    مشاہدات : 29752

    قرآنی اور مسنون دعائیں

    (بدھ 13 جون 2012ء) ناشر : مجلس التحقیق الاسلامی، لاہور
    #1074 Book صفحات: 156
    مسنون ادعیہ اور ذکر و اذکار نہ صرف مصیبتوں اور بلاؤں سے محفوظ رہنے کا بہت بڑا سبب ہیں بلکہ شیاطین اور جن و انس سے محفوظ رہنے کا ایک ایسا تعویذ ہیں جو مختلف مواقع پر انسان کی ہنمائی کرتے ہیں۔ اسی کو سامنے رکھتے ہوئے سید شبیر احمد نے پیش نظر کتابچہ میں ضروری مواقع کی قرآنی اور مسنون دعائیں پیش کر دی گئی ہیں ۔ شروع میں دعا مانگنے کے بارے میں بعض ضروری ہدایات اورکتاب و سنت سے اس کے آداب بھی پیش کیے گئے ہیں۔ اس بات کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے کہ کتابچہ میں ضعیف روایات جگہ نہ پائیں۔ آیات و احادیث کے مکمل حوالہ جات نقل کیے گئے ہیں اور احادیث کی صحت و ضعف میں علامہ البانی کی تحقیق پر اعتماد کیا گیا ہے۔   (ع۔م)  
  • 74 #2175

    مصنف : سعید بن علی بن وہف القحطانی

    مشاہدات : 16359

    قرآنی اور مسنون دعائیں (القحطانی)

    (جمعہ 19 دسمبر 2014ء) ناشر : ادارہ تبلیغ اسلام، جام پور، ضلع راجن پور
    #2175 Book صفحات: 56
    قرآن مجید میں انبیاء کرام ﷩ کے واقعات کے ضمن میں انبیاء﷩ کی دعاؤں او ران کے آداب کاتذکرہ ہوا ہے ۔ ان قرآنی دعاؤں سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ کے سب سے برگزیدہ بندے کن الفاظ سے کیا کیا آداب بجا لاکر کیا کیا مانگا کرتے تھے ۔ انبیاء﷩ کی دعاؤں کو جس خوبصورت انداز سے قرآن مجید نے پیش کیا ہے یہ اسلوب کسی آسمانی کتاب کے حصے میں بھی نہیں آیا ۔ ان دعاؤں میں ندرت کاایک پہلو یہ بھی ہے کہ   ہر قسم کی ضرورت   کے بہترین عملی اور واقعاتی نمونے بھی ہماری راہنمائی کے لیے فراہم کردیئے گئے ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ قرآنی اور مسنون دعائیں‘‘ کودعاؤوں کے حوالےسے مشہور ومعروف مقبول عام کتاب ’’حصن المسلم ‘‘ کے مؤلف فضیلۃ الشیخ سعید بن علی ین وہف القحطانی﷾ نےترتیب دیا ہے ۔اس میں انہوں نے دعا کی قبولیت کے اوقات،آداب، وغیرہ کوتفصیلا بیان کرنے کے بعد قرآن وسنت سے ثابت شدہ 79 دعائیں مع تخریج پیش کی ہیں ۔اردو دان طبقے کے لیے ادارہ تبلیغ اسلام ،جامپور نے   حافظ ابو بکر ظفر﷾ سے ترجمہ کروا کر محترم خلیل احمد ملک صاحب کے تعاون سے فی سبیل اللہ شائع...
  • 75 #3203

    مصنف : محمد حنیف یزدانی

    مشاہدات : 5722

    قرآنی دعائیں ( حنیف یزدانی )

    (منگل 12 جنوری 2016ء) ناشر : مکتبہ نذیریہ لاہور
    #3203 Book صفحات: 99
    قرآن مجید میں انبیاء کرام ﷩ کے واقعات کے ضمن میں انبیاء﷩ کی دعاؤں او ران کے آداب کاتذکرہ ہوا ہے ۔ ان قرآنی دعاؤں سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ کے سب سے برگزیدہ بندے کن الفاظ سے کیا کیا آداب بجا لاکر کیا کیا مانگا کرتے تھے ۔ انبیاء﷩ کی دعاؤں کو جس خوبصورت انداز سے قرآن مجید نے پیش کیا ہے یہ اسلوب کسی آسمانی کتاب کے حصے میں بھی نہیں آتا ۔ ان دعاؤں میں ندرت کاایک پہلو یہ بھی ہے کہ ہر قسم کی ضرورت کے بہترین عملی اور واقعاتی نمونے بھی ہماری راہنمائی کے لیے فراہم کردیئے گئے ہیں ۔دعا چونکہ اہم عبادت ہے لہذا اسے مشروع طریقے پر ہی کرنا چاہیے ۔ انسان بسا اوقات اللہ تعالیٰ سے ان چیزوں کاطلب گار بن جاتا ہے جو اس کےلیے فائدہ مند یا مشروع نہیں ہوتیں۔ اس لیے ہمار ی کو شش ہونی چاہیے کہ ہم اللہ تعالیٰ سے انہی الفاظ میں دعا مانگیں جو اللہ تعالیٰ نے ہمیں قرآن وحدیث میں سکھائیں ہیں ۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ قرآنی دعائیں ‘‘ مولانا محمد حنیف یزدانی کی مرتب شدہ ہے ۔اس کتاب میں انہوں نے قرآن مجید کی تمام دعاؤں کو یکجا کر کے انکا ترجمہ وتشریح بھی بیان کردی ہے ۔ اور ساتھ ساتھ زندگی کےمختلف اد...
< 1 2 3 4 5 >

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 63369
  • اس ہفتے کے قارئین 97197
  • اس ماہ کے قارئین 1713924
  • کل قارئین111035362
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست