رسول اکرم ﷺ کے معمولات شب و روز

  • صفحات: 282
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 7050 (PKR)
(پیر 01 اکتوبر 2018ء) ناشر : بیکن بکس لاہور

راحت  واطمینان اللہ  تعالیٰ کے ذکر میں ہے اور اپنی کسی بھی سرگرمی کو اللہ تعالیٰ کے ذکر  سےخالی رکھنا نقصان اور حسرت کا باعث ہے ۔ اگر کسی آدمی کے شب وروز اللہ  تعالیٰ کے  ذکر سے خالی تو حسرتوں اور خساروں کے سمندر میں غرق ہے  اور اس کا علاج سوائے اللہ تعالیٰ کے ذکر کو قائم کرنے کے اور کوئی نہیں ہے ۔ان خساروں سے  تحفظ کی کامل صورت خو د رسول اللہ ﷺ نے اپنے اسوۂ حسنہ سے بتادی ہے ۔ آپ ﷺ نےہر موقعہ ومحل  کے مطابق ذکر   ودعا ء متعین فرمائی۔ جو  غفلت کے زہر کا تریاق ہے  مگر اس تریاق کے استعمال کے لیے ضروری ہے  کہ ان دعاؤں اوراذکار کے الفاظ  محفوظ ہوں تاکہ  کوئی اپنی عقل سے ان  میں کمی بیشی نہ کرے  کیونکہ دعائیں اور اذکار اللہ تعالیٰ کی صفات وعظمت کے شان کےمضامین پر مشتمل  ہیں اور اس ذات ِ بے مثال کی صفات کی بالکل صحیح تعبیر وہ ہی ہو سکتی ہے جو رسول اللہ ﷺ نے بتلائی ہے۔شریعتِ اسلامیہ کی  تعلیمات کے مطابق صرف دعا ہی  میں  ایسی قوت ہے  کہ جو تقدیر کو  بدل سکتی  ہے  ۔دعا ایک  ایسی عبادت  ہے جو انسا ن ہر لمحہ  کرسکتا ہے  اور  اپنے خالق  ومالق  اللہ  رب العزت سے اپنی  حاجات پوری کرواسکتا ہے۔مگر یہ  یاد رہے    انسان کی دعا اسے  تب ہی فائدہ دیتی ہے جب وہ دعا کرتے وقت دعا کےآداب وشرائط کوبھی  ملحوظ رکھے۔دعاؤں کے حوالے سے   بہت سے  کتابیں موجود ہیں جن میں علماء کرام نے مختلف انداز میں  دعاؤں کو جمع کیا ہے ۔ زیر  تبصرہ کتاب’’رسول اکرمﷺ کےمعمولات شب وروز‘‘امام  احمد بن شعیب نسائی﷫ کی رسول اللہ ﷺ کے شب وروز کے معمولات واذکار پر مرتب شدہ کتاب ’’ عمل  الیوم واللیلۃ‘‘ کا   اردو ترجمہ ہے ۔امام نسائی کے بعد  ابن سنی، ابو نعیم اصفہانی ، حافظ مقدسی اور علامہ جلال الدین  سیوطی﷭ نے ’’  عمل  الیوم واللیلۃ‘‘ کے  نام سے کتب مرتب کیں مگر حسنِ ترتیب کاتاج امام نسائی کی کتاب کو حاصل رہا ہے ۔  یہ کتاب حضور اکرم ﷺ کے معمولات  ِ شب وروز پر لکھی  جانے  والی  اولین کتاب ہے۔ امام نسائی کی اس  کتاب میں دعائیں؍احادیث کی تعداد706 ہے ۔زاہد محمود قاسمی نے اس کتاب کو اردو قالب میں  ڈھالا ہے ۔(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

امام نسائی ﷫

15

تقدیم

21

صبح کےوقت پڑھنے کی دعائیں

23

صبح وشام’’رضيت بالله ربا وبالاسلام دينا.....الخ كاثواب

23

لاحول ولاقوة الابالله پڑھنے والےکاثواب

26

صبح شام سید الاستغفار پڑھنا

28

شیطان سےحفاظت

30

سونیکیاں اورسوگناہوں کی معافی

30

رحمت وقبولیت دلانے والی دعا

31

مغفرت دلانے والی دعاء

31

مؤذن کوشہادتیں کہتے ہوئے سنے تو کیا کہے

32

موذن حی علی الصلوۃ حی علی الفلاح کہےتو کیاجواب دے

33

لاحول ولاقوة الابالله پڑھنے کی ترغیب

34

اذان کاجواب دینے کےبعد دعا مانگنے کی ترغیب

34

اذان اوراقامت کے درمیانی وقت میں نبی اکرمﷺ پر درود بھیجنے اور آپ کیلئے وسیلہ کی دعا مانگنے کاثواب

34

وسیلہ مانگنے کاطریقہ اورحضورﷺ کےلیے وسیلہ کی دعا مانگنے کاثواب

35

نبی اکرمﷺ پر درود بھیجنے کاطریقہ

35

بخیل کون ہے؟

38

نبی اکرمﷺ پر درود نہ بھیجنے پر سختی

39

نبی اکرمﷺ آپﷺ کی ازواج مطہرات اورآپﷺ کی اولاد پر درود بھیجنا

39

نبی اکرمﷺ  پر درود نہ بھیجنے کا ثواب

40

نبی اکرمﷺ پر سلام بھیجنے کی فضیلت

41

اذان اوراقامت کےدرمیانی وقفہ میں دعاء کی ترغیب

41

اذان کےوقت ذکر

42

بیت الخلاء میں جانے کی دعاء

43

بیت الخلاء سےنکلنے کی دعا

43

وضو کی دعا

43

وضو کے بعدکی دعا

44

گھر سےباہر جانے کی دعا

45

مسجد میں داخل ہونے کی دعا

45

نماز کےلیے صف میں پہنچے تو کیا دعا پڑھے

46

نماز سےفارغ ہوتو کیا دعا پڑھے

47

ہرنماز کےبعد آیۃ الکرسی پڑھنے کاثواب

47

نمازوں کےبعد اوردعا

48

فرض نمازوں کےبعد دعا کاپسندیدہ ہونا

50

نماز کےبعد رب اعنی علی ذکرک وشکرک وحسن عبادتک کہنےکی ترغیب

50

تین بار جہنم سےاللہ کی پناہ مانگنا اورتین بار جنت کاسوال کرنا

50

بعد نماز فجر کیےبغیر سات بار دوزخ سےپناہ مانگنے کاثواب

51

فجر کےبعدکلمات توحید پڑھنے کاثواب

51

نماز سےسلام پھیرنے کےبعد دعاء

54

نمازوں کےبعد استعاذہ کی دعا

55

نمازوں کے بعدتسبیح ،تکبیر،تہلیل اورتحمید

57

نماز کےبعد مسجد میں بیٹھنا اور مذاکرہ کرنا

62

مسجدمیں اشعار پڑھنا

63

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 89436
  • اس ہفتے کے قارئین 302191
  • اس ماہ کے قارئین 89436
  • کل قارئین113981436
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست