#2817

مصنف : حافظ عبد الرحمن امرتسری

مشاہدات : 4977

رحمانی دعائیں

  • صفحات: 76
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1520 (PKR)
(جمعرات 27 اگست 2015ء) ناشر : نا معلوم

دعاء کا مؤمن کاہتھیار ہے جس طرح ایک مجاہد اپنے ہتھیار کواستعمال کرکے دشمن سےاپنادفاع کرتا ہے اسی طرح مؤمن کوجب کسی پریشانی مصیبت اور آفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے تووہ فوراً اللہ کےحضو ر دعا گو ہوتا ہے دعا ہماری پریشانیوں کے ازالے کےلیے مؤثر ترین ہتھیارہے انسان اس دنیا کی زندگی میں جہاں ان گنت ولاتعداد نعمتوں سےفائدہ اٹھاتا ہے وہاں اپنی بے اعتدالیوں کی وجہ سے بیمار وسقیم ہو جاتاہے اس دنیاکی زندگی میں ہر آدمی کے مشاہد ےمیں ہےکہ بعض انسان فالج ،کینسر،یرقان،بخاروغیرہ اوراسی طرح کئی اقسام کی بیماریوں میں مبتلاہیں ان تمام بیماریوں سےنجات وشفا دینےوالا اللہ تعالی ہے ان بیماریوں کے لیے جہاں دواؤں سے کام لیا جاتا ہے دعائیں بھی بڑی مؤثر ہیں۔بہت سارے اہل علم نے قرآن وحدیث سے مسنون ادعیہ پر مشتمل بڑی وچھوٹی کئی کتب تالیف کی ہیں تاکہ قارئین ان سے اٹھاتے ہوئے اپنے مالک حقیقی سے تعلق مضبوط کرسکیں۔ زیرنظر کتاب ’’رحمانی دعائیں‘‘ برصغیر پاک وہندکےمشہور روپڑی خاندان کےایک بزرگ حافظ عبد الرحمن امرتسری ﷫ برادر خودر حافظ عبداللہ محدث روپڑی﷫ کی مرتب شدہ ہے ۔ اس رسالہ کو انہوں نے تین حصوں میں تقسیم کیا ہے حصہ اول میں دعائیں نازلہ یا ہنگامی حصہ دوم دائمی دعائیں حصہ سوم میں قرآن کی دعائیں جمع کی ہیں ۔ اور کتاب کےآغاز میں درج ذیل عنوانات بھی قائم کیے ہیں دعاؤں اور ذکر الٰہی میں فرق، دعاؤں میں غیر شرعی طریقے ، دعاؤں کے آداب ،مسلم اور غیر مسلم کی دعاؤں میں قبولیت کا فرق،توحید اورشرک میں فرق،غیر مسلموں کی مقبول دعائیں وغیرہ ۔(م۔ا)

عناوین

 

صفحہ نمبر

جنگ جیتنے کے چار ہتھیار

 

2

دشمن کو ایسا ہتھیار دے مارو جن کو وہ جانتا نہ ہو

 

3

غیر مسلموں کی مقبولہ دعائیں

 

6

توحید اور شرک میں فرق

 

7

مسلم اور غیر مسلم کی دعاؤں میں قبولیت کا فرق

 

80

دعاؤں کے آداب

 

9

دعاؤں میں غیر شرعی طریقے

 

10

دعاؤں کے تین حصے

 

16

جہاد کی فضیلت

 

19

بعض اذکار کے فوائد

 

 

23

قرآن مجید کی دعائیں

 

36

اہل اللہ کی جامع دعائیں

 

59

والدین کے حق میں اولاد کی دعا

 

60

صحابہ کرام کی دعائیں

 

62

مجاہدوں کی جنگ کے وقت کی دعائیں

 

63

فرشتوں کی دعا

 

65

جن 13 نبیوں کی کوئی دعا قرآن مجید نے ذکر نہیں فرمائی

 

68

رحمانی تحفے

 

73

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 85476
  • اس ہفتے کے قارئین 298231
  • اس ماہ کے قارئین 85476
  • کل قارئین113977476
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست