ذیشان علی

  • نام : ذیشان علی

کل کتب 2

  • 1 #6246

    مصنف : ذیشان علی

    مشاہدات : 6561

    معاشرتی برائی اور اس کا رد قرآن وسنت کی روشنی میں

    (ہفتہ 28 نومبر 2020ء) ناشر : نا معلوم
    #6246 Book صفحات: 45

    شیطان سے انسان کی دشمنی سیدنا آدم ﷤کی تخلیق کےوقت سے چلی آرہی  ہے۔ قرآن مجید میں  بار بار اللہ تعالیٰ نے اس کی طرف  توجہ دلائی ہے  کہ  شیطان مردود سےبچ کر رہنا  یہ   تمہارا کھلا دشمن ہے  ۔ارشاد باری تعالی  إِنَّ الشَّيْطَانَ لَكُمْ عَدُوٌّ فَاتَّخِذُوهُ عَدُوًّا ’’ یقیناًشیطان تمہارا دشمن ہے  تم اسے دشمن ہی سمجھو ۔‘‘  اللہ کریم نے شیطان کوقیامت تک  کے لیے  زندگی دے کر انسانوں کے دل میں وسوسہ ڈالنے کی قوت دی ہے  اس عطا شدہ قوت  کے بل بوتے پر شیطان نے اللہ تعالیٰ  کوچیلنج کردیا کہ وہ آدم ﷤ کی اولاد کو اللہ کا باغی ونافرمان  بناکر جہنم کا ایدھن بنادے گا ۔لیکن اللہ کریم  نے شیطان کو جواب دیا کہ  تو لاکھ  کوشش کر کے دیکھ لینا حو میرے مخلص بندے ہوں گے  وہ تیری پیروی نہیں کریں گے   او رتیرے دھوکے میں  نہیں آئیں گے۔ابلیس کے وار سے   محفوظ  رہنے کےلیے  علمائے اسلام اور صلحائے ملت نے کئی کتب تالیف کی...

  • 2 #7229

    مصنف : ذیشان علی

    مشاہدات : 2231

    صبح و شام کے صحیح اذکار ( ذیشان علی )

    (ہفتہ 27 جنوری 2024ء) ناشر : نا معلوم
    #7229 Book صفحات: 26

    قرآن و حدیث میں صبح و شام کے اذکار کی بہت زیادہ فضیلت اور اہمیت بیان کی گئی ہے۔صبح کے وقت کے اذکار پڑھنا بہت بڑی کامیابی کی دلیل ہے۔ جو مسلمان اپنی صبح کا آغاز صبح کے اذکار سے کرتا ہے۔ اس کے لیے شام تک خیر و برکت اور عافیت کے سب دروازے کھول دئیے جاتے ہیں ۔اللہ تعالیٰ صبح کے اذکار کی برکت سے اپنے بندے کو سارا دن بڑے بڑے خطرناک نقصانات سے محفوظ فرما لیتے ہیں۔ صبح کے اذکار کے لیے نماز فجر کے بعد سے لیکر طلوع شمس تک افضل وقت ہے اور شام کے اذکار کے لیے نماز عصر کے بعد سے لیکر غروب شمس تک افضل وقت ہے۔ جس کی صراحت سنن ابی داؤد کی اس روایت میں بھی موجود ہے ’’ سیدنا انس بن مالک ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” جو لوگ نماز فجر سے سورج نکلنے تک اللہ کا ذکر کریں مجھے ان کے ساتھ بیٹھے رہنا زیادہ پسند ہے اس سے کہ اولاد اسماعیل سے چار غلام آزاد کروں ۔ اور میں ایسے لوگوں کے ساتھ بیٹھا رہوں جو نماز عصر سے سورج غروب ہونے تک اللہ کا ذکر کریں زیادہ پسندیدہ ہے اس سے کہ چار غلام آزاد کروں ۔‘‘(سنن ابی داؤد:3667) زیر نظر کتابچہ ’’...

کل کتب 0

کل کتب 0

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 55105
  • اس ہفتے کے قارئین 584247
  • اس ماہ کے قارئین 371492
  • کل قارئین114263492
  • کل کتب8904

موضوعاتی فہرست