#6985

مصنف : عبد المجید سلفی

مشاہدات : 2328

مسنون نماز اور اذکار

  • صفحات: 241
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 9640 (PKR)
(جمعرات 27 اپریل 2023ء) ناشر : نا معلوم

نماز دین ِ اسلام کا دوسرا رکن ِ عظیم ہے جو کہ بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے ۔قرآن و حدیث میں نماز کو بروقت اور باجماعت ادا کرنے کی بہت زیادہ تلقین کی گئی ہے ۔نماز کی ادائیگی اور اس کی اہمیت اور فضلیت اس قدر اہم ہے کہ سفر و حضر اور میدان ِجنگ اور بیماری میں بھی نماز ادا کرنا ضروری ہے ۔نماز کی اہمیت و فضیلت کے متعلق بےشمار احادیث ذخیرۂ حدیث میں موجود ہیں اور بیسیوں اہل علم نے مختلف انداز میں اس پر کتب تالیف کی ہیں ۔ نماز کی ادائیگی کا طریقہ جاننا ہر مسلمان مرد و زن کے لیے ازحد ضروری ہے کیونکہ اللہ عزوجل کے ہاں وہی نماز قابل قبول ہو گی جو رسول اللہ ﷺ کے طریقے کے مطابق ادا کی جائے گی ۔اور ہمارے لیے نبی اکرم ﷺ کی ذات گرامی ہی اسوۂ حسنہ ہے ۔انہی کے طریقے کے مطابق نماز ادا کی جائے گئی تو اللہ کے ہاں مقبول ہے ۔ اسی لیے آپ ﷺ نے فرمایا صلو كما رأيتموني اصلي لہذا ہر مسلمان کے لیے رسول للہ ﷺ کے طریقۂ نماز کو جاننا بہت ضروری ہے۔ زیر نظر کتاب ’’ مسنون نماز اور اذکار‘‘ہمارے فاضل دوست مولانا عبد المجیدسلفی حفظہ اللہ(فاضل جامعہ رحمانیہ ،لاہور کی کاوش ہے ۔موصوف نے بڑی محنت اور خلوص سے اس کتا ب میں وضو، غسل کے مسائل بعد نماز کا مکمل مسنون طریقہ باتصویر بیان کیا ہے اور ساتھ ساتھ سنت سے دور طریقے پر تنبیہ بھی کر دی ہے اور کتاب کے آخر میں فضائل قرآن،مسنون اذکار اور خوبصورت دعاؤں کو بھی جمع کیا ہے۔مفتی دوراں شیخ عبد الستار حماد حفظہ اللہ ،استاذی مکرم ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق زاہد حفظہ اللہ (صاحب زاد الخطیب) کی کتاب ہذا پر نظرثانی سے کتاب کی افادیت دو چند ہو گئی ہے۔اللہ تعالیٰ مصنف کی اس کاو ش کو قبول فرمائے اور اسے عامۃ الناس کے لیے نفع بخش بنائے ۔ (م۔ا)

وضو کا بیان

23

غسل کے مسائل

44

نماز کا مسنون طریقہ

55

رکوع کا بیان

87

قومہ کا بیان

108

سجدے کا بیان

111

تشہد کا بیان

122

نماز کے بعد کے اذکار

132

نماز جنازہ کا بیان

139

دعا کا بیان

154

فضائل ذکر

161

فضائل قرآن کریم

172

تسبیح ، تحمید ، تکبیر اور تہلیل کے فضائل

188

جنت میں لے جانے والے اعمال

219

جہنم سے نجات دینے والے اعمال

225

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 68262
  • اس ہفتے کے قارئین 102090
  • اس ماہ کے قارئین 1718817
  • کل قارئین111040255
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست