شریعتِ اسلامیہ میں دعا کو ایک خاص مقام حاصل ہے او رتمام شرائع ومذاہب میں بھی دعا کا تصور موجود رہا ہے ۔صرف دعا ہی میں ایسی قوت ہے کہ جو تقدیر کو بدل سکتی ہے ۔دعا ایک ایسی عبادت ہے جو انسا ن ہر لمحہ کرسکتا ہے اور اس کے ذریعے اپنے خالق ومالق اللہ رب العزت سے اپنی حاجات پوری کرواسکتا ہے۔مگر یہ یاد رہے انسان کی دعا اسے تب ہی فائدہ دیتی ہے جب وہ دعا کرتے وقت دعا کےآداب وشرائط کوبھی ملحوظ رکھے۔دعاؤں کے حوالے سے بہت سی کتابیں موجود ہیں جن میں علماء کرام نے مختلف انداز میں دعاؤں کو جمع کیا ہے۔ زیر تبصرہ کتاب ’’دعا کیجئے‘‘ محترمہ ام عبد اللہ صاحبہ کی کاوش ہے جس میں انہو ں نے مختلف قرآنی اور مسنون دعاؤں کو احسن انداز کےساتھ 40 مختلف عنوانات کے تحت جمع کردیا ہےکتاب کے شروع میں صرف عنوانات کی فہرست ہے اور تفصیلی فہرست کتاب کے آخر میں درج ہے ۔یہ کتاب کتبِ ادعیہ میں ایک اچھا اضافہ ہے۔ جسے تعلیم وتربیت کے انٹر نیشنل ادارے ’’الہدیٰ‘‘ نے طباعت کے اعلیٰ معیار پر شائع کیا ہے ۔ اللہ تعالیٰ مؤلفہ کتاب ہذا کی تمام مساعی جمیلہ کو قبول فرمائے۔ آمین( م۔ا)
عناوین |
صفحہ نمبر |
مقدمہ |
6 |
اللہ کے لیے تعریفی کلمات |
8 |
نبیﷺ پر درود بھیجنا |
13 |
مقبول دعائیں |
16 |
و3الدین کے لیے دعائیں |
22 |
ازواج کے لیے دعائیں |
25 |
اولاد کے لیے دعائیں |
30 |
رزق کی کشادگی کی دعائیں |
40 |
بھوک اور فاقوں سے بچنے کی دعائیں |
48 |
گھریلو پریشانیوں سے نجات کی دعائیں |
53 |
بیماری سےشفا کی دعائیں |
61 |
ڈر اور گھبراہٹ کے وقت کی دعائیں |
74 |
رنج و غم سے بچنے کی دعائیں |
81 |
اخلاقی بیماریوں سے بچنے کی دعائیں |
91 |
دل کی سلامتی کی دعائیں |
97 |
جان و مال کی حفاظت کی دعائیں |
102 |
سونے جاگنے کی دعائیں |
11 |
صبح و شام کی دعائیں |
119 |
سفر کی دعائیں |
129 |
نظر بد اور حاسد حفاظت کی دعائیں |
140 |
جادو سے حفاظت کی دعائیں |
145 |
شیطان سے حفاظت کی دعائیں |
1263 |
تعوذ پڑھنے کے موقع |
167 |
اچھا پڑﷺٗسی پانے اور برے پڑوسی سے بچنے کی دعائیں |
180 |
نعمتوں کے زوال سے بچنے کی دعائیں |
183 |
کھانے کے بعد کی دعائیں |
189 |
قرض سے نجات کی دعائیں |
192 |
زندگی کی مشقتوں سے بچنے کی دعائیں |
198 |
استخارہ اور خیر پانے کی دعائیں |
206 |
ظلم سے بچنے کی دعائیں |
215 |
حصول علم کی دعائیں |
224 |
تسبیحات اور ان کی اہمیت |
227 |
تسبیحات کے مواقع |
234 |
نماز کے بعد کی دعائیں |
241 |
گناہوں کی بخشش کی دعائیں |
261 |
میت کے لیے دعائیں |
271 |
میت کے گھر والوں کے دینے کے لیے دعائیں |
277 |
عذاب قبر اور فتنہ قبر سے حفاظت کی دعائیں |
278 |
آخرت کی بھلائی کی دعائیں |
278 |
آخرت کی بھلائی کی دعائیں |
282 |
جہنم سے بچنے اور جنت کے حصول کی دعائیں |
290 |