مکتبہ کتاب و سنت، ڈسکہ سیالکوٹ

  • نام : مکتبہ کتاب و سنت، ڈسکہ سیالکوٹ
  • ملک : ڈسکہ سیالکوٹ

کل کتب 12

  • 1 #3515

    مصنف : محمد بن سلیمان التمیمی

    مشاہدات : 6966

    توحید باری تعالیٰ سے متعلقہ شقوق و شبہات کا ازالہ

    (جمعہ 04 مارچ 2016ء) ناشر : مکتبہ کتاب و سنت، ڈسکہ سیالکوٹ
    #3515 Book صفحات: 111

    آج کل کے پر فتن دور میں جو جہالت وضلالت میں، قبل ازبعثت کی جہالت سےدو ہاتھ آگے بڑھ چکاہے، اسلام کے نام لیواؤں کواسلام سے اتنی نفرت ہے کہ ان کہ سامنے اگر اسلام کواصلی صورت میں پیش کیا جائے تواسے اسی طرح مکروہ جانتے ہیں جیساکہ اسلام کی پہلی منزل پر سمجھا گیا تھا۔حالانکہ’’توحید‘‘وہ چیز ہے جس کے بغیر کوئی انسان دائرہ اسلام میں داخل نہیں ہوسکتا۔ ’’توحید‘‘ ہی وہ چیز ہےکہ جس کے لیے اللہ تعالیٰ نے اپنے برگزیدہ بندوں انبیاء و رسلﷺ کو مبعوث فرمایا تاکہ وہ لوگوں کو غیراللہ کی بندگی سے نکال کر ایک اللہ کی عبادت میں لگائیں۔ اور شرک جیسے گناہ کبیرہ سے ان کو بچائے۔ اور شرک کی شنا عت وخطورات کی سب سے بڑی دلیل یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نےشرک کرنے والے کے گنا ہوں کو بخشنے سے انکار کردیاہے،اور یہ ایک بہت ہی تلخ حقیقت ہے،جو اللہ رب العزت کی مشرکین سے نارضگی کا مظہر ہے۔ زیرہ تبصرہ کتاب ’’شکوک وشبہات کا ازالہ‘‘ جو کہ محمد بن سلیمان التمیمی صاحب کی بے مثال تصنیف ہے۔ جس میں فاضل موصوف نے تو حید باری تعالٰی کے اثبا...

  • 2 #3560

    مصنف : ابو عدنان محمد منیر قمر

    مشاہدات : 7467

    شراب سے علاج کی شرعی حیثیت

    (اتوار 20 مارچ 2016ء) ناشر : مکتبہ کتاب و سنت، ڈسکہ سیالکوٹ
    #3560 Book صفحات: 66

    شراب اور نشہ آور اشیاء معاشرتی آفت ہیں جو صحت کو خراب، خاندان کو برباد،خاص وعام بجٹ کو تباہ اور قوت پیداوار کو کمزور کرڈالتی ہے۔ان کے استعمال کی تاریخ بھی کم وبیش اتنی ہی پرانی ہے جتنی انسانی تہذیب کی تاریخ یہ اندازہ لگانا تو بہت مشکل ہے کہ انسان نے ام الخبائث کا استعمال کب شروع کیا اوراس کی نامسعود ایجاد کاسہرہ کس کے سر ہے ؟ تاہم اس برائی نے جتنی تیزی سے اور جتنی گہرائی تک اپنی جڑیں پھیلائی ہیں اس کا ندازہ اس سے کیا جاسکتا ہے کہ تمام عالمی مذاہب نے اس کے استعمال کو ممنوع قرار دیا ہے۔دین ِ اسلام میں اللہ تعالیٰ نے دنیا میں انسان کےلیے شراب کے استعمال کو حرام قرار دیا ہے اور رسول اللہ ﷺ نےاس کے استعمال کرنے والے پر حد مقرر کی ہے یہ سب اس مقصد کے تحت کیا گیا کہ مسکرات یعنی نشہ آور چیزوں سے پیدا شدہ خرابیوں کو روکا جائے ا ن کے مفاسد کی بیخ کنی اور ان کےمضمرات کا خاتمہ کیا جائے ۔کتب احادیث وفقہ میں حرمت شرات اور اس کے استعمال کرنے پر حدود وتعزیرات کی تفصیلات موجود ہیں ۔ اور بعض اہل علم نے حرمت شراب پر مستقل کتب تصنیف کی ہیں ۔شراب کے نجس وطاہر ہونے میں اہل علم...

  • 3 #3671

    مصنف : ابو عدنان محمد منیر قمر

    مشاہدات : 18321

    عیدین و قربانی فضیلت و اہمیت احکام و مسائل

    (جمعہ 13 مئی 2016ء) ناشر : مکتبہ کتاب و سنت، ڈسکہ سیالکوٹ
    #3671 Book صفحات: 227

    اللہ تعالیٰ نے جن وانس کو اپنی عبادت کے لیے پیدا فرمایا ہے او رعبادات کی مختلف اقسام ہیں ۔مثلاً قولی،فعلی ، مالی اور مالی عبادت میں ایک عبادت قربانی بھی ہے۔قربانی وہ جانور ہے جو اللہ کی راہ میں قربان کیا جائے اور یہ وہ عمل ذبیحی ہے جس سے اللہ تعالیٰ کاقرب حاصل کیا جاتا ہے ۔تخلیق انسانیت کے آغازہی سے قربانی کا جذبہ کار فرما ہے ۔ قرآن مجید میں حضرت آدم کے دو بیٹوں کی قربانی کا واقعہ موجود ہے۔اور قربانی جد الانبیاء سیدنا حضرت ابراہیم کی عظیم ترین سنت ہے ۔یہ عمل اللہ تعالیٰ کواتنا پسند آیا کہ اس عمل کوقیامت تک کےلیے مسلمانوں کے لیے عظیم سنت قرار دیا گیا۔ قرآن مجید نے بھی حضر ت ابراہیم کی قربانی کے واقعہ کوتفصیل سے بیان کیا ہے ۔ پھر اہلِ اسلام کواس اہم عمل کی خاصی تاکید ہے اور نبی کریم ﷺ نے زندگی بھر قربانی کے اہم فریضہ کو ادا کیا اور قرآن احادیث میں اس کے واضح احکام ومسائل اور تعلیمات موجو د ہیں ۔عید الفطر کا بنیادی مقصد اور فلسفہ رمضان المبارک میں اللہ تعالیٰ رب العزت کے خصوصی احسانات ،انعامات او رنوازشات، کاشکرادا کرنا اور دربار الٰہی میں بصد عجز وانکسار اپن...

  • 4 #3900

    مصنف : ابو عدنان محمد منیر قمر

    مشاہدات : 10013

    مذمت فحاشی و زنا کاری

    (اتوار 10 جولائی 2016ء) ناشر : مکتبہ کتاب و سنت، ڈسکہ سیالکوٹ
    #3900 Book صفحات: 207

    زنا کاری و فحاشی اور جنسی بے راہ روی ایک جرم عظیم ہے جس کی حرمت و قباحت شرائع سابقہ و امم قدیمہ قبائل بدویہ اور شریعت اسلامیہ میں موجود ہے ۔ فحاشی سے مراد ہر وہ عمل ہے جو ناجائز جنسی لذت کے حصول کے لئے کیا جائے یا جس کے ذریعے جنسی اعضاء یا فعل کی اس نیت سے اشاعت کی جائے کہ جنسی اشتہا بھڑکے یا جنسی تسکین حاصل ہو ۔ زنا و اغلام بازی تو واضح طور پر ایک فحش عمل ہے۔ البتہ وہ امور جو زنا سے قریب کرنے کا ذریعہ ہوں وہ بھی فحاشی ہی ہیں ۔ چنانچہ شرعی اجازت کے بغیر بوس و کنار کرنا ، نگاہوں کا جنسی مناظر دیکھنا، کانوں کا بے حیائی کی باتیں یا فحش موسیقی سننا ، ہاتھوں کا جنسی لذت حاصل کرنا ، زبان کا فحش گوئی میں ملوث ہونا اور دماغ کا فحش سوچوں غلطاں ہونا اسی لحاظ سے فحش فعل کے زمرے میں آتا ہے ۔ ہمارے معاشرے میں فحاشی کا سیلاب آیا ہوا ہے جس سے ہمارا معاشرہ تباہی کی طرف گامزن ہے۔ فحاشی کے اس سیلاب سے ہمارے ایمان و یقین اور اقدار روایات کو خطرہ ہے اور فحاشی کا یہ سیلاب اونچے اونچے گھرانوں تک پہنچ چکا ہے۔ اس فحاشی کے سیلاب کو روکنا معاشرے کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے ۔ زیر تبصرہ...

  • 5 #4035

    مصنف : ابو عدنان محمد منیر قمر

    مشاہدات : 8508

    جمعۃ المبارک، فضائل و آداب، مسائل و احکام

    (ہفتہ 05 نومبر 2016ء) ناشر : مکتبہ کتاب و سنت، ڈسکہ سیالکوٹ
    #4035 Book صفحات: 99

    جمعۃ المبارک کا دن اسلام میں بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ رسو ل اللہﷺ نے اس دن کو سب سے افضل قرار دیا ہے۔ اللہ تعالی نے باقی امتوں کو اس دن کی برکات سے محروم رکھا صرف امت محمدیہ پر اللہ تعالیٰ نے خصوصی فضل وکرم فرمایا اور امت محمدیہ کی اس دن کی طرف راہنمائی فرمائی اور اسے اس کی برکات سے نوازا۔ نبی کریمﷺ جب مکہ سےہجرت کر کے مدینہ پہنچے تو بنی سالم بن عوف کےعلاقے میں نماز جمعہ کا وقت ہوگیا اور یہاں آپﷺ نے اپنی زندگی پہلا جمعہ ادا کیا۔ فرض نمازوں کی طرح نمازِ جمعہ کی بھی بڑی اہمیت ہے اور یہ نماز دوسری فرض نمازوں سے کہیں زیادہ افضل ہے۔ نماز جمعہ ایضا فریضہ ہے جس کاادا کرنا ہر مسلمان پر لازمی اور ضروری ہے اور اس کا تارک گنہگار ہے۔ نمازِ جمعہ بغیر کسی شرعی عذر کے چھوڑنے والے لوگوں کورسول اللہﷺنے سخت وعید سنائی۔ زیر تبصرہ کتاب ’’جمعۃ المبارک فضائل و فوائد‘‘مصنف کتب کثیرہ محترم محمدمنیر قمر﷾ کےمتحدہ عرب امارات میں قیام کے دوران ام القیوین کی اردو ریڈیو سروس پر پیش گئے پروگرام کی کتابی شکل ہے۔ جسے ان کی صاحبزادی شکیلہ قمر صاحبہ نے مرتب و مدون کرکے...

  • 6 #4297

    مصنف : ابو عدنان محمد منیر قمر

    مشاہدات : 23086

    جادو کا آسان علاج جو آپ خود بھی کر سکتے ہیں

    (منگل 21 فروری 2017ء) ناشر : مکتبہ کتاب و سنت، ڈسکہ سیالکوٹ
    #4297 Book صفحات: 83

    لفظ سحر (جادو)قرآن مجید کی مختلف آیات میں کم وبیش ساٹھ مرتبہ استعمال ہوا ہے ۔فرمان نبوی ﷺ کے مطابق جادو سات ہلاک کرنےوالے اشیاء میں سے ایک اور صحیح بخاری کی روایت کے مطابق خود نبی کریم ﷺ پر بھی جادو ہوا تھا۔جادو کرنا او رکالے علم کےذریعے جنات کاتعاون حاصل کر کے لوگوں کو تکالیف پہنچانا شریعتِ اسلامیہ کی رو سےمحض کبیرہ گناہ ہی نہیں بلکہ ایسا مذموم فعل ہےجو انسان کو دائرۂ اسلام سے ہی خارح کردیتا ہے اور اسے واجب القتل بنادیتا ہے ۔جادو، جنات اور نظر بد سے تعلق رکھنے والی بیماریوں کے علاج کےلیے کتاب وسنت کے بیان کردہ طریقوں سے ہٹ کر بے شمار لوگ شیطانی اور طلسماتی کرشموں کے ذریعے ایسے مریضوں کاعلاج کرتے نظر آتے ہیں جن کی اکثریت تو محض وہم وخیال کے زیر اثر خود کو مریض سمجھتی ہے ۔جادوکا موضوع ان اہم موضوعات میں سے ہے جن کا بحث وتحقیق اور تصنیف وتالیف کے ذریعے تعاقب کرنا علماء کےلیے ضروری ہے کیونکہ جادو عملی طور پر ہمارے معاشروں میں بھر پور انداز سے موجود ہے اور جادوگرچند روپوں کے بدلے دن رات فساد پھیلانے پر تلے ہوئے ہیں جنہیں وہ کمزور ایمان والے اور ان کینہ پرور لو...

  • 7 #4540

    مصنف : ابو عدنان محمد منیر قمر

    مشاہدات : 22160

    احکام مساجد

    (ہفتہ 03 جون 2017ء) ناشر : مکتبہ کتاب و سنت، ڈسکہ سیالکوٹ
    #4540 Book صفحات: 291

    مساجد روئے زمین پر زمین کا سب سےبہتر حصہ ہیں احتراما انہیں بیت اللہ یعنی اللہ کاگھر بھی کہا جاتاہے اسلا م اور مسلمانوں کامرکزی مقام یہی مسجدیں ہیں اور مسجد اللہ کا وہ گھر ہے جس میں مسلمان دن اوررات میں کم ازکم پانچ مرتبہ جمع ہوتےہیں اوراسلام کا سب اہم فریضہ ادا کرکے اپنے دلو ں کوسکون پہنچاتے ہیں ،مسجد وہ جگہ ہے جہاں مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے لوگ ایک ہی صف میں کھڑے ہو کر ایک ہی قبلہ کی طرف رخ کر کے اللہ تعالیٰ کے سامنے بندگی کااظہار کرتے ہیں،او رمسجد ہی زمین پر اللہ کے نزدیک سب سے پاکیزہ متبرک اوربہترین جگہ ہے ۔قرآن مجید میں اور احادیث نبویہ ﷺ میں بے شمار مقامات پر مسجد کی اہمیت اور قدر منزلت کوبے بیان کیا ہے۔او ر کئی اہل علم نے مسجد کی فضیلت اور احکام ومسائل کے حوالے سے کتب تصنیف کی ہیں ۔ زیر نظر کتاب ’’احکام مسجد ‘‘ فضیلۃ الشیخ مولانا محمدمنیر ﷾ مصنف کتب کثیرہ کی کاوش ہے ۔ اس کتاب انہوں نے قرآ ن وحدیث کی روشنی میں مسجد تعمیر کرنےکی فضیلت ،مسجد نبوی کی تجدید وتوسیع ، مساجد کی صفائی وستھرائی کا احکا م ،مساجد میں گمشدگی کا اعلان...

  • 8 #4847

    مصنف : ام عبد المتین عظمت فاطمہ

    مشاہدات : 9667

    قرآن مجید میں احکامات و ممنوعات

    (منگل 03 اکتوبر 2017ء) ناشر : مکتبہ کتاب و سنت، ڈسکہ سیالکوٹ
    #4847 Book صفحات: 499

    قرآن کریم اللہ تعالیٰ کا کلامِ پاک ہے‘ جو مصادرِ شریعت میں سے اولین مصدر ہے‘ نبیﷺ کا معجزۂ خالدہ اور خوشگوار زندگی کے لیے کامل وشامل آسمانی دستور ہے۔ قرآن کرم ہی تمام جن وانس کے لیے ذریعہ ہدایت اور خزینۂ رحمت ہے۔جو اس کے احکام پر عمل پیرا ہو‘ اسے اللہ تعالیٰ عروج وترقی کی رفعتوں سے آشنا کرتا ہے اور اسے پسِ پشت ڈالنے والوں کو تنزّل واِدبار سے دوچار کر دیتا ہے۔ اس کی تلاوت کرنے کا ثواب اتنا ہے کہ ایک ایک حرف پڑھنے سے دس نیکیاں ملتی ہیں اور قلبی وروحانی اور جسمانی بیماریوں سے شفا کا باعث ہے۔قرآن سیکھنے اور سکھانے والے کو بہترین قرار دیا گیا ہے اور سیکھنے والے کے لیے جنت کے راہیں آسان کر دی جاتی ہیں اور زہریلے جانوروں کے زہر کا تریاق ہے۔ یہ تعویذ‘ گنڈوں‘ جادو ٹونوں اور شیطانی وساوس کا رحمانی علاج ہے۔۔زیرِ تبصرہ کتاب  بھی قرآن مجید کی توضیح وتفسیر پر ہے لیکن اس میں صرف ایک خاص موضوع کے حوالے سے لکھا گیا ہے۔ اس میں قرآن مجید میں وارد اوامر ونوہی کو دو حصوں میں جمع کیا گیا ہے۔ پہلے حصے میں اوامر واحکامات کو اور د...

  • 9 #4956

    مصنف : ابو عدنان محمد منیر قمر

    مشاہدات : 5066

    سیرۃ امام الانبیاء ﷺ ( مکتبہ کتاب و سنت)

    (جمعرات 09 نومبر 2017ء) ناشر : مکتبہ کتاب و سنت، ڈسکہ سیالکوٹ
    #4956 Book صفحات: 619

    سیرتِ رسول عربی ﷺ پر منثور اور منظوم نذرانہ عقیدت پیش کرنے کا لا متناہی سلسلہ صدیوں سے جاری ہے اور ہمیشہ جاری رہے گا، بلکہ فرمان الٰہی کے مطابق ہر آنے والے دور میں آپ کا ذکر خیر بڑھتا جائے گا۔سیرت النبی ﷺ کا موضوع اتنا وسیع و جامع ہے کہ اس پر بہت کچھ لکھا جا چکا ہے ۔ اور قیامت تک مسلمان اس پاکیزہ با برکت موضوع پر لکھتے رہیں گے۔کیونکہ ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے کہ سیرتِ رسول ﷺ پر کچھ نہ کچھ ضرور لکھ یا پڑھ کر سعادتِ دارین حاصل کرے۔ زیرِتبصرہ کتاب ’’سیرۃ امام الانبیاء ﷺ‘‘ حضرت مولانا محمد منیر قمر صاحب (ترجمان سپریم کورٹ الخبر، سعودی عرب) کی ان تقاریر کا مجموعہ ہے ۔ جو متحدہ عرب امارات کی ریاست اُمّ القیوین کے ریڈیو اسٹیشن کی اُردو سروس سے سیرت النبیﷺ کے عنوان سے نشر کی گئی تھیں۔ جنہیں بعد میں حافظ ارشاد الحق صاحب (رکن اسلامک مشن دبئی متحدہ عرب امارات) نے اکٹھا کر کے کتابی شکل دی ہے ۔اس کتاب کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ حصّہ اوّل میں آپ ﷺ کے تذکرے بچپن سے لیکر وفات تک سب بیان کرنے کی کوشش کی گئی ہے اور حصّہ دوم میں آپ ﷺ کے جانثار...

  • 10 #5164

    مصنف : امام ابن تیمیہ

    مشاہدات : 7753

    مسنون ذکر الہی دعائیں

    (بدھ 10 جنوری 2018ء) ناشر : مکتبہ کتاب و سنت، ڈسکہ سیالکوٹ
    #5164 Book صفحات: 387

    ذکر عربی زبان کا لفظ ہے جس کے لغوی معانی یاد کرنا ،یاد تازہ کرنا ،کسی شئے کو بار بار ذہن میں لانا ،کسی چیز کو دہرانا اور دل و زبان سے یاد کرنا ہیں۔ذکر الہٰی یادِ الہٰی سے عبارت ہے ذکر الہٰی کا مفہوم یہ ہے کہ بندہ ہر وقت اور ہر حالت میں۔ اٹھتے بیٹھتے اور لیٹتے اپنے معبود حقیقی کو یاد رکھے اور اس کی یاد سے کبھی غافل نہ ہو۔ ذکر الہٰی ہر عبادت کی اصل ہے تمام جنوں اور انسانوں کی تخلیق کا مقصد عبادت الہٰی ہے اور تمام عبادات کا مقصودِ اصلی یادِ الہٰی ہے ۔کوئی عبادت اور کوئی نیکی اللہ تعالیٰ کے ذکر اور یاد سے خالی نہیں۔مردِ مومن کی یہ پہچان ہے کہ وہ جب بھی کوئی نیک عمل کرے تو اس کا مطمعِ نظر اور نصب العین فقط رضائے الہٰی کا حصول ہو ۔یوں ذکرِ الہٰی رضائے الہٰی کا زینہ قرار پاتا ہے۔ اس اہمیت کے پیش نظر قرآن و سنت میں جابجا ذکر الہٰی کی تاکید کی گئی ہے۔ کثرت ذکر محبت الہٰی کا اولین تقاضا ہے :انسانی فطرت ہے کہ وہ اس چیز کو ہمیشہ یاد کرتا ہے جس کے ساتھ اس کا لگاؤ کی حدتک گہرا تعلق ہو ۔وہ کسی صورت میں بھی اسے بھلانے کے لئے تیار نہیں ہوتا۔
    زیر تبصرہ کتاب ’&r...

  • 11 #5171

    مصنف : ابو عدنان محمد منیر قمر

    مشاہدات : 3995

    سورۃ الفاتحہ فضیلت اور مقتدی کے لیے حکم

    (ہفتہ 27 جنوری 2018ء) ناشر : مکتبہ کتاب و سنت، ڈسکہ سیالکوٹ
    #5171 Book صفحات: 251

    سورۃ الفاتحہ قرآن کریم کی پہلی سورت ہے‘ جو اگرچہ آیات کے اعتبار سے بہت ہی چھوٹی سی ہے مگر اس کی عظمت وفضیلت اور مقام ومرتبہ بہت ہی بڑا ہے‘ اس فضیلت وبرکت والی سورت کو سبھی نمازی‘ ہر نماز کی تمام ہی رکعتوں میں پڑھتے ہیں اور بار بار پڑھے جانے کی وجہ ہی سے اسے سبع المثانی کا نام دیا گیا ہے۔ البتہ ایک صورت ایسی ہے کہ اس میں نمازی کے اس سورت کو پڑھنے یا نہ پڑھنے میں اہلِ علم کے ما بین اختلاف پایا جاتا ہے اور وہ  صورت ہے’’امام کے پیچھے سورت فاتحہ پڑھنا‘۔زیرِ تبصرہ کتاب  میں  سورۃ الفاتحہ کی فضیلت وبرکت کے ساتھ ساتھ ساتھ  مقتدی کی قراءت یا عدم قراءت کے مسئلے پر تفصیلی بحث اور انتہائی بے لاگ قسم کی تحقیق پیش کی گئی ہے اور ہر ہر بات کو قرآن وسنت کے دلائل‘ صحابہ وائمہ کے آثار واقوال اور ہر مکتبِ فکر کے علماء کے اختیارات وترجیحات سے مزین کیا گیا ہے۔ یہ کتاب’’ سورۃ الفاتحہ فضیلت اور مقتدی کے لئے حکم ‘‘ مولانا محمد منیر قمر﷾ کی مرتب کردہ ہے۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘...

  • 12 #6075

    مصنف : ابو عدنان محمد منیر قمر

    مشاہدات : 2969

    سال نو کا آغاز و پیغامات اور تذکرہ چند بدعات کا

    (پیر 27 اپریل 2020ء) ناشر : مکتبہ کتاب و سنت، ڈسکہ سیالکوٹ
    #6075 Book صفحات: 62

    دنیا کےتمام  مذاہب اور قوموں میں تہوار اور خوشیاں منانے کے مختلف طریقے ہیں ۔ہر  ایک  تہوار  کا کوئی نہ کوئی پس منظر ہے اور  ہر تہوار کوئی نہ کوئی پیغام دے کر جاتا ہے جن  سےنیکیوں اور برائیوں کو ختم کرنے کی دعوت ملتی ہے ۔ لیکن لوگوں میں بگاڑ آنےکی وجہ سے  ان میں ایسی بدعات وخرافات بھی شامل ہوگئی ہیں کہ ان کا اصل مقصد ہی فوت جاتا ہے ۔جیسے   جیسے دنیا ترقی کی منازل طے کرتی گئی انسانوں نےکلچر اور آرٹ کےنام سے نئے نئے  جشن  اور تہوار وضع کیےانہی میں سے ایک نئے سال کاجشن ہے ۔ زیر نظر کتابچہ’’ سال نو کا آغاز  اور چند بدعات ‘‘  ابو عدنان محمد منیر قمر﷾(مترجم ومصنف کتب کثیرہ )  کے سعودی ریڈیو مکہ  مکرمہ سے ہفتہ و ار پروگرام ’’ اسلام اور ہماری دنیا‘‘ میں  1423ھ کو ماہِ محرم کے چار ہفتوں  میں پیش کیے گئے   پروگرام کی کتابی صورت ہے ۔ جسے مولانا...

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 48637
  • اس ہفتے کے قارئین 48637
  • اس ماہ کے قارئین 2120554
  • کل قارئین113727882
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست