#4297

مصنف : ابو عدنان محمد منیر قمر

مشاہدات : 23109

جادو کا آسان علاج جو آپ خود بھی کر سکتے ہیں

  • صفحات: 83
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1660 (PKR)
(منگل 21 فروری 2017ء) ناشر : مکتبہ کتاب و سنت، ڈسکہ سیالکوٹ

لفظ سحر (جادو)قرآن مجید کی مختلف آیات میں کم وبیش ساٹھ مرتبہ استعمال ہوا ہے ۔فرمان نبوی ﷺ کے مطابق جادو سات ہلاک کرنےوالے اشیاء میں سے ایک اور صحیح بخاری کی روایت کے مطابق خود نبی کریم ﷺ پر بھی جادو ہوا تھا۔جادو کرنا او رکالے علم کےذریعے جنات کاتعاون حاصل کر کے لوگوں کو تکالیف پہنچانا شریعتِ اسلامیہ کی رو سےمحض کبیرہ گناہ ہی نہیں بلکہ ایسا مذموم فعل ہےجو انسان کو دائرۂ اسلام سے ہی خارح کردیتا ہے اور اسے واجب القتل بنادیتا ہے ۔جادو، جنات اور نظر بد سے تعلق رکھنے والی بیماریوں کے علاج کےلیے کتاب وسنت کے بیان کردہ طریقوں سے ہٹ کر بے شمار لوگ شیطانی اور طلسماتی کرشموں کے ذریعے ایسے مریضوں کاعلاج کرتے نظر آتے ہیں جن کی اکثریت تو محض وہم وخیال کے زیر اثر خود کو مریض سمجھتی ہے ۔جادوکا موضوع ان اہم موضوعات میں سے ہے جن کا بحث وتحقیق اور تصنیف وتالیف کے ذریعے تعاقب کرنا علماء کےلیے ضروری ہے کیونکہ جادو عملی طور پر ہمارے معاشروں میں بھر پور انداز سے موجود ہے اور جادوگرچند روپوں کے بدلے دن رات فساد پھیلانے پر تلے ہوئے ہیں جنہیں وہ کمزور ایمان والے اور ان کینہ پرور لوگوں سے وصو ل کرتے ہیں جو اپنے مسلمان بھائیوں سے بغض رکھتے ہیں او رانہیں جادو کے عذاب میں مبتلا دیکھ کر خوشی محسوس کرتےہیں لہذا علماء کے لیے ضروری ہے کہ وہ نظر بد ،جادو کے خطرے اوراس کے نقصانات کے متعلق لوگوں کوخبر دارکریں اور اس کا شرعی طریقے سے علاج کریں تاکہ لوگ اس کے توڑ اور علاج کے لیے نام نہادجادوگروں عاملوں کی طرف رخ نہ کریں۔ زیر تبصرہ کتاب’’جادو کا آسان علاج جو آپ خود بھی کرسکتے ہیں ‘‘ مشہور اسلامی اسکالر ، مصنف ومترجم کتب کثیرہ مولانا محمدمنیر قمر﷾کے 2002ءسعودی ریڈیومکہ مکرمہ کےہفتہ وار پروگرام ’’ اسلام اور ہماری زندگی ‘‘ میں نشرکی جانے والی تقاریر کا تحریری مجموعہ ہے ۔جسے کی ان کی لخت جگر محترمہ ام طلحہ نبیلہ قمر صاحبہ نےمرتب کیا ہے۔ اس کتاب میں قرآن وسنت کی روشنی میں صحیح منہج اور طریقے کے مطابق جادو اور ایسے ہی دیگر امراض کا علاج درج گیا ہے۔عوام الناس کی راہنمائی کے لیے قرآن وحدیث کی روشنی میں اس موضوع کے متعلقہ احکام ومسائل اور تجاویز وتدابیر کو یکجا کیا اور نہایت مرتب و آسان انداز میں پیش کیا ہے ۔یہ کتاب بظاہر ایک مختصر سا رسالہ ہے لیکن حسنِ ترتیب اوروسعت معلومات کی بنا پر اس موضوع پر لکھی گئی دوسری کتابوں سے بے نیاز کردیتی ہے ۔یہ کتاب پاک وہند میں متعدد بار اس سے قبل شائع ہوئی ہے ۔لیکن زیر نظر ایڈیشن کی خاصیت یہ ہے کہ اسے پوری تحقیق وتخریج کے ساتھ شائع کیا گیا ہے ۔تخریج وتحقیق کا فریضہ محترم جناب حافظ شاہد محمود صاحب نےانجام دیا ہے ۔جس سےکتاب کی افادیت میں مزید اضافہ ہوگیاہے ۔ (م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

حر ف  او ل

6

عر ض مؤلف

10

سبب تا لیف

10

آ غاز کتا ب

12

 شر عی  علاج

12

دشمنان  دین  و دو لت  کی پہچان

13

اپنا  علاج  خو د کریں

15

تعویز کنڈوں ، ٭جنات  و آسیب  اور مر گی  و سا یہ  کاعلاج  ودم

16

جنات  کی اقسام

16

جنات  کے رہنے  کے مقامات

17

 جنات کے  منتشر  ہو نے کے او رقا ت

17

وقوع  جنات  و آسیب  سے پہلے  احتیاطی تدا بیر

18

جنات  و آسیب  اور مر گی  و سا یہ   سے بچنے  کی دعا ئیں  اور طر یقے

19

گھر میں داخل  ہوتے  وقت  اللہ کاذکر  کر یں

22

تعویز کنڈے، جنات   و جادو، آسیب  و مر گی   اور سایہ  زا ئل کرنے کے متعدد علاج ودم

28

اذان

28

قر آنی  آیات  اور سو رتیں

28

اذکار  اوزر دعا ئیں

30

زجر  و تو بیخ

32

طبی علاج و دوائیں

33

صد قہ  و خیرات  سے علا ج

35

سحر (جادو ) کا علاج دم

35

وقو ع سحر(جادو)سے قبل  احتیاطی  تدا بیر

36

ذکر و دعا  اور تلاوت وغیرہ

36

 جادو  کے علا جات  اور دم

37

جادو والی  چیز  نکال  کر ضائع  وباطل  کر نا

37

جادو کے زریعے  داخل کیے گئے جن کو نکالنا

38

فصد کر وانا  یاملنگی  لگو اکر  خون نکلو انا

38

جادو  کی مختلف اقسام  اور ان کا علاج و دم

46

 ایک  ضرو ری وضاحت 

48

محبت  کے جادو (تو لہ ) کا علاج

49

سحر جنون  وز دیو  انگی  کا علا ج ودم

50

 تنہا ئی پسند  ہو نے کا  جادو   اور اس کا علا ج  و دم

51

 خواب میں ڈرنے  اور بیداری  میں نا معلوم  آ وازیں   سننے کاعلاج  و دم

52

سحر امر اض یا جادو ئی بیما ریوں  کا علاج و دم

54

 سحر غاستحا ضہ  و سیلان  رحم کا علاج و دم

55

 سحر  بند ش  کا علاج و دم

56

جادوئی  با نجھ  پن  اور نا قا بل او لاد  ہو نے  کا علاج و دم

58

جادوئی  سر عت  انزال   کا علاج و دم

59

شادی  میں  رکا وٹ  ڈالنے  کے جادو  کا علاج و دم

60

نظر  لگنے  سے پہلے اتیا طی تدا بیر

63

نظر بد کاعملی  علاج

65

نظر بد کا دم اور دعا ئیں

66

ملا حظہ

67

دم  شدہ  پا نی  اور  چند اختیاطی امور

68

جادو  کے علاج   کا قر آنی و ظیفہ  یا مجمو عہ  آیات  سحر

69

جادو کے علاج کر نے  والے بعض عامل  حضرات کے پتے

78

پاکستان  میں

78

ہند وستان  میں

79

سعو دی عر ب میِں

80

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 96171
  • اس ہفتے کے قارئین 308926
  • اس ماہ کے قارئین 96171
  • کل قارئین113988171
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست