#2914

مصنف : سیف اللہ خالد

مشاہدات : 29738

سیرت عثمان غنی ؓ

  • صفحات: 275
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 6875 (PKR)
(جمعرات 17 ستمبر 2015ء) ناشر : دار الاندلس،لاہور

خلیفۂ سوم سیدنا عثمان غنی کا تعلق قریش کے معزز قبیلے سے تھا۔ سلسلہ نسب عبد المناف پر رسول اللہ ﷺ سے جا ملتا ہے ۔ سیدنا عثمان ذوالنورین کی نانی نبی ﷺ کی پھوپھی تھیں۔ آپ کا نام عثمان اور لقب ” ذوالنورین “ ہے۔ اسلام قبول کرنے والوں میں آپ ” السابقون الاولون “ کی فہرست میں شامل تھے، آپ نے خلیفہ اول سیدنا ابوبکر صدیق کی دعوت پر اسلام قبول کیا تھا۔ ۔ حضور ﷺ پر ایمان لانے اور کلمہ حق پڑھنے کے جرم میں سیدنا عثمان غنی کو ان کے چچا حکم بن ابی العاص نے لوہے کی زنجیروں سے باندھ کر دھوپ میں ڈال دیا، کئی روز تک علیحدہ مکان میں بند رکھا گیا، چچا نے آپ سے کہا کہ جب تک تم نئے مذہب (اسلام ) کو نہیں چھوڑو گے آزاد نہیں کروں گا۔ یہ سن کر آپ نے جواب میں فرمایا کہ چچا ! اللہ کی قسم میں مذہب اسلام کو کبھی نہیں چھوڑ سکتا اور اس ایمان کی دولت سے کبھی دستبردار نہیں ہوں گا۔ سیدناعثمان غنی اعلیٰ سیرت و کردار کے ساتھ ثروت و سخاوت میں بھی مشہور تھے ۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ جنت میں ہرنبی کا ساتھی و رفیق ہوتاہے میرا ساتھی ”عثمان “ ہوگا۔ سیدنا عثمان کے دائرہ اسلام میں آنے کے بعد نبی اکرم نے کچھ عرصہ بعد اپنی بیٹی سیدہ رقیہ رضى الله عنها کا نکاح آپ سے کردیا۔ جب کفار مکہ کی اذیتوں سے تنگ آکر مسلمانوں نے نبی کریم ﷺ کی اجازت اور حکم الٰہی کے مطابق ہجرت حبشہ کی تو سیدنا عثمان بھی مع اپنی اہلیہ حضرت رقیہ رضى الله عنها حبشہ ہجرت فرماگئے، جب حضرت رقیہ رضى الله عنها کا انتقال ہوا تو نبی ﷺ نے دوسری بیٹی حضرت ام کلثوم رضى الله عنها کوآپ کی زوجیت میں دے دی۔ اس طرح آپ کا لقب ” ذوالنورین“ معروف ہوا۔مدینہ منورہ میں پانی کی قلت تھی جس پر سیدنا عثمان نے نبی پاک ا کی اجازت سے پانی کا کنواں خرید کر مسلمانوں کے ليے وقف فرمایا ۔اور اسی طرح غزوئہ تبوک میں جب رسول اللہ ﷺنے مالی اعانت کی اپیل فرمائی تو سیدنا عثمان غنی نے تیس ہزار فوج کے ایک تہائی اخراجات کی ذمہ داری لے لی ۔جب رسول اکرم ﷺنے زیارت خانہ کعبہ کا ارادہ فرمایا تو حدیبیہ کے مقام پر یہ علم ہواکہ قریش مکہ آمادہ جنگ ہیں ۔ اس پر آپ ﷺنے سیدنا عثمان غنی کو سفیر بنا کر مکہ بھیجا۔ قریش مکہ نےآپ کو روکے رکھا تو افواہ پھیل گئی کہ سیدنا عثمان کو شہید کردیا گیا ہے ۔ اس موقع پر چودہ سو صحابہ سے نبی ﷺنے بیعت لی کہ سیدنا عثمان غنی کا قصاص لیا جائے گا ۔ یہ بیعت تاریخ اسلام میں ” بیعت رضوان “ کے نام سے معروف ہے ۔ قریش مکہ کو جب صحیح صورت حال کا علم ہوا تو آمادۂ صلح ہوگئے اور سیدنا عثمان غنی واپس آگئے۔خلیفہ اول سیدنا ابوبکر صدیق کی مجلس مشاورت کے آپ اہم رکن تھے ۔ امیر المومنین سیدنا عمر کی خلافت کا وصیت نامہ آپ نے ہی تحریر فرمایا ۔ دینی معاملات پر آپ کی رہنمائی کو پوری اہمیت دی جاتی ۔ سیدنا عثمان غنی صرف کاتب وحی ہی نہیں تھے بلکہ قرآن مجید آپ کے سینے میں محفوظ تھا۔ آیات قرآنی کے شان نزول سے خوب واقف تھے ۔ بطور تاجر دیانت و امانت آپ کا طرۂ امتیاز تھا۔ نرم خو تھے اور فکر آخرت ہر دم پیش نظر رکھتے تھے ۔ نبی کریم ﷺ کا ارشاد ہے عثمان کی حیا سے فرشتے بھی شرماتے ہیں ، تبلیغ و اشاعت اسلام کے ليے فراخ دلی سے دولت صرف فرماتے۔ نبی کریم ﷺنے فرمایا کہ اے عثمان اللہ تعالٰی تجھے خلافت کی قمیص پہنائیں گے ، جب منافق اسے اتارنے کی کوشش کریں تو اسے مت اتارنا یہاں تک کہ تم مجھے آملو۔ چنانچہ جس روز آپ کا محاصرہ کیا گیا تو آپ نے فرمایا کہ مجھ سے حضور نے عہد لیا تھا ( کہ منافق خلافت کی قمیص اتارنے کی کوشش کریں گے تم نہ اتارنا ) اس ليے میں اس پر قائم ہوں اور صبر کر رہا ہوں ۔ 35ھ میں ذی قعدہ کے پہلے عشرہ میں باغیوں نے سیدنا عثمان ذوالنورین کے گھر کا محاصرہ کیا اور آپ نے صبر اوراستقامت کا دامن نہیں چھوڑا، محاصرہ کے دوران آپ کا کھانا اور پانی بند کردیاگیا تقریبا چالیس روز بھوکے پیاسے82سالہ مظلوم مدینہ سیدنا عثمان کو جمعة المبارک 18ذو الحجہ کو انتہائی بے دردی کے ساتھ روزہ کی حالت میں قرآن پاک کی تلاوت کرتے ہوے شہید کردیا گیا۔سیدنا عمر فاروق کے بعد امت کی زمامِ اقتدار سنبھالی اور خلیفۂ ثالث مقرر ہوئے ۔ ان کا دورِ حکومت تاریخ اسلام کا ایک تابناک اور روشن باب ہے ۔ ان کے عہد زریں میں عظیم الشان فتوحات کی بدولت اسلامی سلطنت کی حدود اطراف ِ عالم تک پھیل گئیں اور انہوں نے اس دور کی بڑی بڑی حکومتیں روم ، فارس ، مصر کےبیشتر علاقوں میں پرچم اسلام بلند کرتے ہوئے عہد فاروقی کی عظمت وہیبت اور رعب ودبدبے کو برقرار رکھا اور باطل نظاموں کو ختم کر کے ایک مضبوط مستحکم اورعظیم الشان اسلامی مملکت کواستوار کیا ۔ زیر تبصرہ کتاب ’’سیرت عثمان غنی ‘‘ تفسیر دعوۃ القرآن کے مصنف مولانا سیف اللہ خالد ﷾ کی تصنیف ہے جو کہ سیدنا عثمان کےحالات زندگی ، طرز ِ حکومت اور کارناموں پر مشتمل ہے مصنف موصوف نے قرآن وحدیث اورمستند روایات کی روشنی میں عہد عثمان میں رونما ہونے والے واقعات کا تذکرہ کیا ہے اوران تاریخی حقائق کا ذکر کرتے ہوئے ثقاہت وصداقت کو ملحوظ خاطر رکھا ہے ۔ موضوع اور ضعیف روایات سے مکمل اجنتاب کیا ہے۔ موجودہ فتنوں کےدور میں کتاب وسنت پر مبنی صحیح موقف اور منہج سلف اور خلیفۂ ثالث کی شخصیت او ران کے دورِ حکومت کی حقیقی اور سچی تصویر پیش کی ہے ۔ تاکہ قارئین کے سامنے مستند اور قابل اعتماد تاریخی حقائق آنے کے بعد ان کےطرزِ حکمرانی پراٹھائے جانے والے اعتراضات واشکالات کا ازالہ ہوسکے۔کتاب ہذا کتب ِ سیرو وتواریخ میں ایک منفرد اور شاندار اضافہ ہےجسے دار الاندلس نے انتہائی خوبصورتی کےساتھ شائع کیا ہے ۔مصنف موصوف اس سے پہلے سیرت ابو بکر صدیق اور سیرت عمرفاروق قارئین کی نذر کر چکے ہیں ۔ ان کی قابل قدر تصنیفات اہل علم اور عام قارئین میں دادِ تحسین حاصل کرچکی ہیں۔اللہ تعالیٰ ان کے علم وعمل میں اضافہ فرمائے اور ان کی دینی خدمات کو قبول فرمائے ۔ اور اس کتاب کوقارئین کےلیے خلیفۂ راشد سیدنا عثمان کی سیرت وکردار کواپنانے کا ذریعہ بنائے ( آمین) (م۔ا)

عناوین

 

صفحہ نمبر

مقدمہ

 

 

فہرست

 

 

عرض ناشر

 

13

عرض مولف

 

17

باب 1

 

 

ولادت تا قبل از خلافت

 

 

سیدنا عثمان ؓ کا نام و نسب

 

29

کنیت

 

29

پیدائش

 

30

حلیہ

 

30

والدہ

 

31

سیدنا عثمان ؓ کے القاب

 

32

ذو النورین

 

32

الامین

 

33

عمدہ لباس اور نفاست پسندی

 

34

سیدنا عثمان ؓ زمانہ جاہلیت میں

 

35

قبول اسلام

 

35

سیدہ قیہ بنت رسول اللہﷺ سے شادی

 

36

رقیہ بنت رسو ال اللہﷺ کے ہمرا ہ ہجرت حبشہ

 

36

سید ہ رقیہ ؓ کی وفات

 

37

سیدہ ام  کلثو م ؓ سے نکاح

 

38

سید ہ ام کلثو م ؓ کی وفات

 

39

مواخات مدینہ اور سید نا عثمان ؓ

 

40

سیدنا عثمان  ؓ کا قر آ ن سے تعلق

 

41

قرآن کریم کی تعلیم کا بہترین انداز

 

41

کاتب قرآن ہونے کی اعزاز

 

42

سورہ یوسف کی قراءت کا ممول

 

43

بحیثیت خلیفہ ر عایا سے قرآن کے متعلق سوال کرنا

 

44

سیدنا عثمان ؓ اور علم حدیث میں احتیاط

 

45

 رسول اللہ ﷺ کی ر فاقت

 

47

غزوہ بدر

 

49

غزوہ احد

 

52

بیعت رضوان اور سید نا عثمان ؓ

 

56

فتح مکہ اور سیدنا عثمان ؓ

 

60

غزوہ تبوک میں سیدنا عثمان ؓ کا کردار

 

64

باب:2

 

 

مدنی معاشرہ میں کردار اور بعض فضائل

 

 

مدنی معاشرے کا استحکام کے لیے مالی تعاون

 

69

بئر رومہ کی خریداری

 

69

مسجد بنوی کی تو سیع

 

70

تنگی کے حالا ت میں سخاوت

 

71

سیدنا عثمان ؓ کے فضائل

 

73

جنت  کی بشارت

 

73

 احد! حرکت نہ کر

 

74

شرم و حیا کے پیکر

 

75

فرشتے بھی سیدنا عثمان ؓ سے حیا کرتے ہیں

 

76

شہادت عثمان ؓ سے متعلق بنوی پیش گوئی

 

77

سیدنا عثمان ؓ کو گالی دینے والے کا بد ترین انجام

 

82

عہد صدیقی اور عہد فاروقی میں کردار

 

83

سیدنا ابوبکر ؓ کے بعد والے کے لیے عہد نامہ  لکھنے کا اعزاز

 

83

امہات المو منین کے ساتھ سفر حج

 

83

مال کی تقسیم  کی ذمہ داری

 

84

باب:3

 

 

خلافت عثمان ؓ

 

 

خلافت عثمان ؓ

 

89

دوران حج سیدنا عثمان ؓ کی خلافت سے متعلق حُدی خوانی

 

89

سیدنا عمرؓ کے بعد ایک صالح خلیفہ کی پیش گوئی

 

89

سیدنا عمرؓ کی مقرر کردہ مجلس شوریٰ

 

91

سیدنا عثمان ؓ کا خلافت کا زیادہ مستحق ہونا

 

104

خلافت عثمان ؓ پر اجماع

 

109

سیدنا علی ؓ کو سیدنا عثمان ؓ پر فو قیت  دینے کاحکم

 

111

سید نا عثما ن ؓ  کا طر ز حکومت

 

113

خلیفہ وقت کا محاسبہ

 

117

خلافت عثمان میں نظام مشاورت

 

119

خلافت عثمان میں نظام احتساب

 

120

زرد رنگ کا کپڑا پہننے پر سر زنش

 

120

چو سر اور شطر نج کھیلنے پر پابندی

 

120

شراب سے منع کر تے ہو ئے

 

122

سیدنا عثمان ؓ اور مکار م اخلاق کی تعلیم و تذ کیر

 

124

حکمت بھر اقول

 

125

عہد عثمانی میں تعلیم کا اہتما م

 

126

مسنون وضو کی تعلیم

 

127

وضو کا گناہوں کےلیے کفارہ بننا

 

128

و ضوا ور دو رکعت نماز گناہوں کی معافی سبب ہیں

 

129

عقیدہ توحید کی تعلیم

 

129

باقیات و صالحات  کی تعلیم

 

130

رسول اللہ ﷺ کی طرف جھوٹ منسوب کرنے  پر وعید

 

131

سیدناعثمان ؓ کے اوصاف و مکارم

 

132

حلم و برد باری

 

132

عفت و پاک دامنی

 

133

جو و و سخا

 

133

صبر و استقامت

 

135

عدل و انصاف

 

136

محاسبہ نفس اور خشیت الہیٰ

 

137

زہد و ورع

 

138

عوام کی خبر گیری

 

139

حق کیطرف رجو ع

 

140

سیدنا عثمان ؓ کے عہد میں مالی ادارے

 

144

بیت الما ل سے مسلمانوں کا حق ادا  کرنا

 

146

زکوٰ ۃ کی ادائیگی کے لیے لو گو ں کو تر غیب دلانا

 

147

صدقات کے سلسلے میں رسو ل اللہ ﷺ کے دستور کی پیروی

 

148

مال غنیمت کا خمس اور جزیہ

 

150

عہد عثمانی میں  مال غنیمت میں بچو ں کا حصہ مقر ر نہیں کیا گیا

 

150

عہد عثمانی میں حکومت کے عام اخراجات میں ذمیوں کی شرکت

 

151

سر کاری چراگاہوں کی حکمت عملی

 

153

بیت المال سے مسجد نبو ی کی از سر نو تعمیر

 

155

بازاروں کی توسیع

 

156

عہد عثمانی میں عطیات کا نظام

 

157

سیدنا عثمانی  میں عطیات کا نظام

 

157

سیدنا عثمانی ؓ اور اقر با پروری کے حقیقت

 

159

عدالتی نظام اور سیدنا عثمان ؓ کے فقہی اجتہادات

 

162

عہد فاروقی میں تنفیذ حدود کا فریضۃ ادا کرتے ہوئے

 

162

عدالتی امور کے لیے اہل حل وو عقد سے مشاورت

 

163

جا دو گر کو سزا

 

163

شراب کی حد

 

164

اخیافی بھائی ولید بن عقبہ ؓ پر حد کانفاذ

 

165

عبادات اور  معاملات میں اجتہاد

 

170

جمعہ کے دن دوسری اذان کا اضافہ

 

171

نماز عید

 

172

روزانہ غسل کرنا

 

172

حج افراد کی ترغیب

 

173

ارکا ن حج میں سنت کی پیروی

 

174

دوران حج شکار کے گوشت سے احتراز

 

174

خلع سے متعلق سیدنا عثمان ؓ کا مو قف

 

175

مفلس مقروض پر مالی تصر ف کی پابندی

 

175

ذخیرہ اندوزی  کی مذمت

 

176

عہد عثمانی کی چند فتوحات

 

177

معرکہ آذر بائیجان اور ارمینیہ

 

177

معرکہ طبر ستان

 

178

بلخبر پر حملہ

 

179

فتح توج

 

182

فتح مصر

 

183

بحری جنگ کا آغاز

 

185

امت کو ایک مصحف پر جمع کرنے کا عظیم کارنامہ

 

187

عہد نبو ی میں کتابت قرآن

 

187

عہد ابی بکر میں تدوین قرآن

 

188

عہد عثمان میں تدوین قرآن

 

191

سید نا عثمان اور ابو ذر ؓ کے باہمی تعلقات

 

196

قصہ شہادت عثمان ؓ

 

207

سیدنا عثمان ؓ کی علالت

 

207

شہادت عثمان ؓ کی پیش گوئی

 

208

فتنہ شہادت عثمان ؓ اور فسادیوں کی آمد

 

215

دوران محاصرہ سیدنا عثمان ؓ کا باغیوں کو خطاب

 

220

سید نا عثمان ؓ کا فسادیوں سے لڑائی سے گریز

 

226

بلوائیوں کے پیچھے نماز سے متعلق رائے

 

228

دوران محاصرہ ابن عمر ؓ سے مشاورت

 

230

محاصرین کی طرف سے قتل کی دھمکی

 

232

سید نا علی ؓ کا سیدنا عثمان ؓ کا دفاع  کرنا

 

234

عبداللہ بن عمر ؓ سیدنا عثمان ؓ کا دفاع کرتے ہوئے

 

238

سیدنا عثمان ؓ کی شہادت

 

239

دوران محاصرہ شہادت کے متعلق سیدنا عثما ن ؓ کا خواب

 

239

سیدا نا عثمان ؓ کی مظلو مانہ شہادت کا المناک واقعہ

 

239

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 42379
  • اس ہفتے کے قارئین 339357
  • اس ماہ کے قارئین 1392857
  • کل قارئین110714295
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست