زیر نظر کتاب امام المحدثین،شمس الموحدین اور کتاب وسنت کے بے باک داعی امام احمد بن حنبل ؒ کی خدمت حدیث کے سلسلہ میں معرکہ آراء تصنیف ہے ۔جس کی حسن ترتیب اور بہترین انتخاب کی دنیا معترف ہے ۔یہ کتاب احادیث نبویہ کا عظیم و وسیع ذخیرہ ہے ،جس میں تیس ہزار کے لگ بھگ مرویات ہیں ۔اتنا بڑا ذخیرۂ احادیث کسی ایک مؤلف کی الگ تالیف میں ناپید ہے۔ان اوصاف کے سبب علمائے حدیث اور شائقین تحقیق ہمیشہ سے اس کتاب کے دلدادہ اور طالب رہے ہیں ۔اس کتاب کی افادیت و اہمیت کے پیش نظر حافظ احمد شاکر اور شعیب ارنؤوط نے اس کی تحقیق و تخریج کی جس وجہ سے اس کتاب سے استفادہ کرنا آسان ہو گیا اور صحیح ،حسن اور ضعیف روایات کی پہچان سہل ہو گئی۔احادیث نبویہ کے اس وسیع ذخیرے سے عربی دان طبقہ ہی اپنی علمی تشنگی دور کر سکتا تھا لیکن اردو دان طبقہ کے لیے اس سے استفادہ مشکل تھا۔چنانچہ علم حدیث کو عام کرنے اور عامیوں کو احادیث نبویہ سے روشناس کرانے کے لیے اردو مکتبہ جات نے کمرہمت کسی اور ہر مکتبہ نے اپنی استعدادو استطاعت کے مطابق کتب احادیث کے تراجم و فوائد شائع کرنے کا آغاز کیا اور یہ سلسلہ صحاح ستہ سے بڑھتا ہوا دیگر کتب احادیث تک جا پہنچا ۔پھر عوام الناس کے کتب احادیث سے ذوق و شوق کے سبب مالکان مکتبہ جات میں حوصلہ بڑھا اور انہوں نے بڑی کتب احادیث کے تراجم پیش کرنے کا عزم کیا اسی سلسلہ کی کڑی مسند احمد بن حنبل کا زیر نظر ترجمہ ہے ۔جو مکتبہ رحمانیہ کی بہت بڑی علم دوستی اور جذبہ خدمت حدیث کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔کتاب کے ترجمہ میں مترجم کی علمی گہرائی اور وسعت مطالعہ کی داد دینا پڑتی ہے ۔نیز احادیث کی مختصر تخریج اور روایات کے صحت و ضعف کے حکم کی وجہ سے کتاب کی اہمیت دو چند ہوگئی ہے ۔احادیث پر اکثر حکم تو الشیخ شعیب ارنؤوط کا ہے البتہ بعض روایات پر شیخ البانی کا حکم نقل کیا گیا ہے۔عمومی و اجتماعی فوائد کے اعتبار سے یہ نہایت مفید کتاب ہے لیکن اشاعت کی عجلت یا کسی ضروری مصلحت کی وجہ سے کتاب کو معیاری بنانے میں کوتاہی کی گئی ہے ۔کیونکہ احادیث کی تخریج و تحقیق کے اسلوب کی نا تو مقدمہ میں وضاحت کی گئی ہے اور نہ ہی تخریج و تحقیق کا معیار ایک ہے۔بلکہ کچھ احادیث کی مختصر تخریج ہے اور بعض احادیث تخریج سے یکسر خالی ہیں۔یہی معاملہ تحقیق کا ہے کہیں شعیب ارنؤوط کا حکم نقل ہے ،کہیں علامہ البانی کا اور کہیں دونوں کے متضاد حکم درج ہیں۔اور اکثر ضعیف روایات کے اسباب ضعف غیر منقول ہیں اس کے برعکس کچھ مزید علمی فوائد ہیں:مثلاً حدیث نفس صفحہ بارہ پر مسند احمد کے راویوں کی ترتیب کا بیان ہے چونکہ یہ ترتیب غیر ہجائی ہے اس لیے صفحہ چھیالیس پر تمام راویوں کی حروف ہجائی کے اعتبار سے ترتیب نقل کی گئی ہے ۔نیز احادیث کی تلاش کی خاطر آخری دو جلدوں میں احادیث کے اطراف درج کیے گئے ہیں ۔جس سے احادیث کی تلاش قدرے آسان ہو گئی ہے۔یہ کتا ب چودہ جلدوں اور اٹھائیس ہزار ایک سو ننانوے احادیث پر مشتمل ہے ۔
عناوین |
|
صفحہ نمبر |
مسندالشامیین |
|
|
حضرت خالد بن وليد ؓکی حدیثیں |
|
11 |
حضرت ذومخبر حبشی ؓکی حدیثیں |
|
17 |
حضرت امیر معاویہ ؓکی مرویات |
|
20 |
حضرت تمیم داری ؓکی حدیثیں |
|
51 |
حضرت مسلمہ بن مخلد ؓکی حدیثیں |
|
56 |
حضرت اوس بن اوس ؓکی حدیثیں |
|
57 |
حضرت سلمہ بن نفیل سکونی ؓکی حدیثیں |
|
58 |
حضرت یزید بن اخنس ؓکی حدیث |
|
59 |
حضرت غضیف بن حارث ؓکی حدیثیں |
|
60 |
ایک صحابی ؓکی روایت |
|
61 |
حضرت حابس بن سعد ؓکی حدیث |
|
61 |
حضرت عبداللہ بن حوالہ ؓکی حدیث |
|
62 |
حضرت خرشہ بن حر ؓکی حدیث |
|
62 |
حضرت ابوجمعہ حبیب بن سباع ؓکی حدیثیں |
|
63 |
حضرت ابوثعلبہ خشنی ؓکی حدیثیں |
|
64 |
حضرت واثلہ بن اسقع ؓکی بقیہ حدیثیں |
|
64 |
حضرت رویفع بن ثابت انصاری ؓکی حدیثیں |
|
68 |
حضرت حابس ؓکی حدیث |
|
72 |
حضرت عبداللہ بن حوالہ ؓکی حدیثیں |
|
72 |
حضرت عقبہ بن مالک ؓکی حدیثیں |
|
74 |
حضرت خرشہ ؓکی حدیث |
|
76 |
ایک صحابی ؓکی حدیثیں |
|
76 |
حضرت عمرو بن عبسہ ؓکی حدیثیں |
|
77 |
حضرت زید بن خالد جہنی ؓکی مرویات |
|
88 |
حضرت ابومسعود بدری انصاری ؓکی مرویات |
|
98 |
حضرت شداد بن اوس ؓکی مرویات |
|
112 |
حضرت عرباض بن ساریہ ؓکی مرویات |
|
123 |
حضرت ابوعامر اشعری ؓکی حدیثیں |
|
131 |
حضرت حارث اشعری ؓکی حدیث |
|
134 |
حضرت مقدم بن معدیکرب ؓکی حدیثیں |
|
136 |
حضرت ابوریحانہ ؓکی حدیثیں |
|
145 |
حضرت ابومرثد غنوی ؓکی حدیثیں |
|
150 |
حضرت عمر جمعی ؓکی حدیث |
|
150 |
ایک صحابی ؓکی روایت |
|
151 |
حضرت عمارہ بن رویبہ ؓکی |
|
151 |
حضرت ابونملہ انصاری ؓکی حدیث |
|
153 |
حضرت سعد بن اطول ؓکی حدیث |
|
154 |
حضرت ابوالاحوص کی اپنے والد سے روایت |
|
154 |
حضرت ابن مربع انصاری ؓکی |
|
156 |
حضرت عمرو بن عوف ؓکی حدیث |
|
157 |
حضرت ایاس بن عبدالمزنی ؓکی حدیث |
|
158 |
ایک مزنی صحابی ؓکی روایت |
|
158 |
حضرت اسعد بنزرارہ ؓکی حدیث |
|
159 |
حضرت ابوعمرہ کی اپنے والد سے روایت |
|
159 |
حضرت عثمان بن حنیف ؓکی مرویات |
|
159 |
حضرت عمرو بن امیہ ضمری ؓکی حدیثیں |
|
161 |
حضرت عبداللہ بن حجش ؓکی حدیثیں |
|
163 |
حضرت ابومالک اشجعی ؓکی حدیث |
|
164 |
حضرت رافع بن خدیج ؓکی مرویات |
|
164 |
حضرت عقبہ بن عامر جہنی کی مرویات |
|
175 |
حضرت حبیب بن مسلمہ فہری ؓکی مرویات |
|
222 |
متعدد صحابہ ؓ کی روایت |
|
223 |
حضرت کعب بن عیاض ؓکی حدیثیں |
|
224 |
حضرت زیاد بن لبید ؓکی حدیث |
|
224 |
حضرت یزید بن اسود عامری ؓکی حدیثیں |
|
225 |
حضرت زید بن حارثہ ؓکی حدیث |
|
228 |
حضرت عیاض بن حمار مجاشعی ؓکی حدیثیں |
|
228 |
حضرت ابورمشہ تیمی ؓکی مرویات |
|
232 |
حضرت ابوعامر اشعری ؓکی حدیثیں |
|
234 |
حضرت ابوسعید بن زید ؓکی حدیث |
|
237 |
حضرت حبشی بن جنادہ سلولی ؓکی حدیثیں |
|
237 |
حضرت ابوعبدالملک بن منہال ؓکی حدیث |
|
239 |
حضرت عبدالمطلب بن ربیعہ بن حارث ؓکی حدیثیں |
|
239 |
حضرت عباد بن شرجیل ؓکی حدیث |
|
243 |
حضرت خرشہ بن حارث ؓکی حدیث |
|
243 |
حضرت مطلب ؓکی حدیثیں |
|
244 |
ایک ثقفی صحابی ؓکی روایت |
|
246 |
حضرت ابواسرائیل ؓکی خدمت |
|
246 |
ایک صحابی ؓکی روایت |
|
247 |
حضرت اسود بن خلف ؓکی حدیث |
|
247 |
حضرت سفیان بن وہب خولانی ؓکی حدیث |
|
248 |
حضرت حبان بن بح صدائی ؓکی حدیث |
|
249 |
حضرت زیاد بن حارث صدائی ؓکی حدیثیں |
|
249 |
حضرت رافع بن خدیج ؓکے ایک چچا(ظہیر ؓ) کی روایت |
|
250 |
حضرت ابوجہیم بن حارث بن صمّہ کی حدیثیں |
|
251 |
حضرت ابوابراہیم انصاری رحمۃ اللہ علیہ کی اپنے والد سے روایت |
|
252 |
حضرت یعلیٰ بن مرہ ثقفی ؓکی حدیثیں |
|
253 |
حضرت عتبہ بن غزوان ؓکی حدیثیں |
|
264 |
حضرت دکین بن سعید خثعمی ؓکی حدیثیں |
|
265 |
حضرت سراقہ بنمالک بن جعشم ؓکی حدیثیں |
|
267 |
حضرت ابن مسعدہ ؓکی حدیث |
|
272 |
حضرت ابوعبداللہ ؓکی حدیثیں |
|
272 |
جدعکرمہ بن خالد کی حدیث |
|
273 |
حضرت ربیعہ بن عامر ؓکی حدیث |
|
273 |
حضرت عبداللہ بن جابر ؓکی حدیث |
|
274 |
حضرت مالک بن ربیعہ ؓکی حدیث |
|
274 |
حضرت وہب بن خنبش ؓکی حدیثیں |
|
275 |
حضرت قیس بن عائذ ؓکی حدیثیں |
|
276 |
حضرت ایمن بن خریم ؓکی حدیث |
|
276 |
حضرت خثیمہ بن عبدالرحمٰن کی اپنے والد سے منقول حدیثیں |
|
277 |
حضرت حنظلہ کاتب اسدی ؓکی حدیثیں |
|
278 |
حضرت عمرو بن امیہ ضمری ؓکی حدیثیں |
|
279 |
حضرت حکیم بن سفیان ؓکی حدیثیں |
|
280 |
حضرت سہل بن حنظلیہ ؓکی حدیثیں |
|
281 |
حضرت بسر بن ارطاۃ ؓکی حدیثیں |
|
286 |
حضرت نواس بن سمعان کلابی ؓکی مرویات |
|
287 |
حضرت عتبہ بن عبدسلمی ؓکی حدیثیں |
|
293 |
حضرت عبدالرحمٰن بن قتادہ سلمی ؓکی حدیث |
|
301 |
حضرت وہب بن خنبش طائی ؓکی بقیہ حدیث |
|
301 |
جد عکرمہ کی روایت |
|
302 |
حضرت عمرو بن خارجہ ؓکی حدیثیں |
|
302 |
حضرت عبداللہ بن بسر مازنی ؓکی حدیثیں |
|
306 |
حضرت عبداللہ بن حارث بن جزء زبیدی ؓکی حدیثیں |
|
314 |
حضرت عدی بن عمیرہ کندی ؓکی حدیثیں |
|
317 |
حضرت مرداس اسلمی ؓکی حدیثیں |
|
321 |
حضرت ابوثعلبہ خشنی ؓکی حدیثیں |
|
321 |
حضرت شرجیل بن حسنہ ؓکی حدیثیں |
|
329 |
حضرت عبدالرحمٰن بن حسنہ ؓکی حدیثیں |
|
331 |
حضرت عمرو بن عاص ؓکی مرویات |
|
333 |
حضرت عمرو انصاری ؓکی حدیث |
|
342 |
حضرت قیس جذامی ؓکی حدیث |
|
343 |
حضرت ابوعنبہ خولانی ؓکی حدیثیں |
|
343 |
حضرت سمرہ بن فاتک اسدی ؓکی حدیث |
|
344 |
حضرت زیاد بن نعیم حضرمی ؓکی حدیث |
|
345 |
حضرت عقبہ بن عامر جہنی ؓکی بقیہ حدیثیں |
|
345 |
حضرت عبادہ بن صامت ؓکی حدیث |
|
347 |
حضرت ابوعامر اشعری ؓکی حدیثیں |
|
348 |
حضرت حارث اشعری ؓکی حدیث |
|
348 |
حضرت عمرو بن عاص ؓکی بقیہ حدیثیں |
|
350 |
وفد عبدالقیس کی احادیث |
|
359 |
حضرت مالک بن صعصعہ ؓکی حدیثیں |
|
364 |
حضرت معقل بن ابی معقل اسدی ؓکی حدیثیں |
|
371 |
حضرت بسر بن جحاش ؓکی حدیثیں |
|
372 |
حضرت لقیط بن صبرہ ؓکی حدیث |
|
373 |
حضرت اغرمزنی ؓکی حدیثیں |
|
374 |
حضرت ابوسعید بن معلیٰ ؓکی حدیثیں |
|
375 |
حضرت ابوالحکم یا حکم بن سفیان ؓکی حدیثیں |
|
376 |
حضرت حکم بن حزن کلفی ؓکی حدیث |
|
377 |
حضرت حارث بن اقیش ؓکی حدیثیں |
|
378 |
حضرت حکم بن عمرو غفاری ؓکی حدیثیں |
|
379 |
حضرت مطیع بن اسود ؓکی حدیثیں |
|
381 |
حضرت سلمان بن عامر ؓکی حدیثیں |
|
382 |
حضرت ابوسعید بن ابی فضالہ ؓکی حدیث |
|
386 |
حضرت مخنف بن سلیم ؓکی حدیث |
|
386 |
بنودیل کے ایک آدمی کی روایت |
|
387 |
حضرت قیس بن مخرمہ ؓکی حدیث |
|
387 |
حضرت مطلب بن ابی وداعہ ؓکی حدیثیں |
|
388 |
حضرت عبدالرحمٰن بن ابی عمیرہ ازدی ؓکی حدیثیں |
|
388 |
حضرت محمد بن طلحہ بن عبیداللہ ؓکی حدیث |
|
389 |
حضرت عثمان بن ابی العاص ؓکی حدیثیں |
|
390 |
حضرت زیاد بن لبید ؓکی حدیثیں |
|
397 |
حضرت عبید بن خالد سلمی ؓکی حدیثیں |
|
398 |
حضرت معاذ بن عفراء ؓکی حدیثیں |
|
399 |
حضرت ثابت بن یزیدبن ودیعہ ؓکی حدیثیں |
|
400 |
حضرت نعیم بن نحام ؓکی حدیثیں |
|
402 |
حضرت ابوخراش سلمی ؓکی حدیث |
|
402 |
حضرت خالد بن عدی جہنی ؓکی حدیث |
|
403 |
حضرت حارث بن زیاد ؓکی حدیث |
|
403 |
حضرت ابولاس خزاعی ؓکی حدیثیں |
|
403 |
حضرت یزید ابوسائب بن یزید ؓکی حدیثیں |
|
404 |
حضرت عبداللہ بن ابی حبیبہ ؓکی حدیث |
|
405 |
حضرت شرید بن سوید ثقفی ؓکی حدیثیں |
|
406 |
حضرت خدیجہ بنت خویلد ؓ کےایک پڑوسی کی روایت |
|
406 |
حضرت یعلیٰ بن امیہ ؓکی حدیثیں |
|
407 |
دو آدمیوں کی روایت |
|
414 |
حضرت ذؤیب ابوقبیصہ بن ذؤیب ؓکی حدیثیں |
|
415 |
حضرت محمد بن مسلمہ انصاری ؓکی حدیثیں |
|
416 |
حضرت عطیہ سعید ؓکی حدیثیں |
|
418 |
حضرت اسید بن حضیر ؓکی حدیثیں |
|
419 |
حضرت مجمع بن جاریہ ؓکی حدیث |
|
420 |
حضرت عبدالرحمٰن بن غنم اشعری ؓکی حدیثیں |
|
420 |
حضرت وابصہ بن معبد اسدی ؓکی حدیثیں |
|
423 |
حضرت مستورد بن شداد ؓکی حدیثیں |
|
426 |
حضرت ابوکبشہ انماری ؓکی حدیثیں |
|
431 |
حضرت عمرو بن مرہ جہنی ؓکی حدیث |
|
434 |
حضرت دیلمی حمیری ؓکی حدیثیں |
|
435 |
حضرت فیروز دیلمی ؓکی حدیثیں |
|
436 |
ایک صحابی ؓکی حدیث |
|
438 |
حضرت ایمن بن خریم ؓکی حدیث |
|
438 |
حضرت ابوعبدالرحمٰن جہنی ؓکی حدیثیں |
|
438 |
حضرت عبداللہ بن ہشام ؓکی حدیثیں |
|
439 |
حضرت عبداللہ بن عمرو بن اُم حرام ؓکی حدیثیں |
|
440 |
ایک صحابی ؓکی روایت |
|
440 |
ایک صحابی ؓکی روایت |
|
441 |
حضرت معاذ بن انس ؓکی حدیث |
|
441 |
حضرت شرجیل بن اوس ؓکی حدیث |
|
441 |
حضرت حارث تمیمی ؓکی حدیثیں |
|
442 |
ایک صحابی ؓکی روایت |
|
442 |
حضرت مالک بن عتاھیہ ؓکی حدیثیں |
|
443 |
حضرت کعب بن مرہ یا مرہ بن کعب ؓکی حدیثیں |
|
443 |
حضرت ابوسیارہ متعی ؓکی حدیث |
|
448 |
ایک صحابی ؓکی روایت |
|
449 |
بنوسلیم کے ایک صحابی ؓکی روایت |
|
449 |
ایک صحابی ؓکی روایت |
|
449 |
ایک صحابی ؓکی روایت |
|
450 |
ایک صحابی ؓکی روایت |
|
450 |
حضرت عبدالرحمٰن بن ابی قراد ؓکی ایک اور حدیث |
|
450 |
نبی ؑ کے ایک آزاد کردہ غلام ؓکی روایت |
|
451 |
حضرت ہبیب بن مغفل ؓکی حدیثیں |
|
451 |
حضرت ابوبردہ بن قیس ؓکی حدیث |
|
452 |
حضرت عمرو بن خارجہ ؓکی بقیہ حدیثیں |
|
453 |