#3921

مصنف : امام احمد بن حنبل

مشاہدات : 6817

نماز (امام احمد)

  • صفحات: 133
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 5320 (PKR)
(پیر 25 جولائی 2016ء) ناشر : وزارة الشؤن الإسلامية والأوقاف والدعوة والإرشاد

امام احمد بن حنبل﷫( 164ھ -241) بغداد میں پیدا ہوئے۔ آپ ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد 179ھ میں علم حدیث کے حصول میں مشغول ہوئے جبکہ اُن کی عمر محض 15 سال تھی۔ 183ھ میں کوفہ کا سفر اختیار کیا اور اپنے استاد ہثیم کی وفات تک وہاں مقیم رہے، اِس کے بعد دیگر شہروں اور ملکوں میں علم حدیث کے حصول کی خاطر سفر کرتے رہے۔ امام  احمد جس درجہ کے محدث تھے اسی درجہ کے فقیہ اورمجتہد بھی تھے۔ حنبلی مسلک کی نسبت امام صاحب ہی کی جانب ہے۔ اس مسلک کا اصل دار و مدار نقل و روایت اور احادیث و آثار پر ہے۔ آپ امام شافعی﷫ کے شاگرد ہیں۔ اپنے زمانہ کے مشہور علمائے حدیث میں آپ کا شمار ہوتا تھا۔  مسئلہ خلق قرآن  میں  خلیفہ معتصم کی رائے سے اختلاف کی پاداش میں آپ نے کوڑے کھائے لیکن غلط بات کی طرف رجوع نہ کیا۔ آپ کوڑے کھا کھا کر بے ہوش ہو جاتے لیکن غلط بات کی تصدیق سے انکار کر دیتے۔ انہوں نے حق کی پاداش میں جس طرح صعوبتیں اٹھائیں اُس کی بنا پر اتنی ہردلعزیزی پائی کہ وہ لوگوں کے دلوں کے حکمران بن گئے۔ آپ کی عمر کا ایک طویل حصہ جیل کی تنگ و تاریک کوٹھریوں میں بسر ہوا۔ پاؤں میں بیڑیاں پڑی رہتیں، طرح طرح کی اذیتیں دی جاتیں تاکہ آپ کسی طرح خلق قرآن کے قائل ہو جائیں لیکن وہ عزم و ایمان کا ہمالہ ایک انچ اپنے مقام سے نہ سرکا۔ حق پہ جیا اور حق پہ وفات پائی۔ امام صاحب  نے 77 سال کی عمر  میں 12 ربیع الاول214ھ کوانتقال فرمایا۔ اس پر سارا شہر امنڈ آیا۔ کسی  کے جنازے میں خلقت کا ایسا ہجوم دیکھنے میں کبھی  نہیں آیا تھا۔ جنازہ میں شرکت کرنے والوں کی  تعداد  محتاط اندازہ کے مطابق تیرا لاکھ مرد اور ساٹھ ہزار خواتین تھیں۔ (وفیات الاعیان: 1؍48) حافظ ابن کثیر﷫ فرماتے ہیں کہ امام صاحب  کایہ قول اللہ تعالیٰ نےبرحق ثابت کردیا کہ: ’’ان اہل بدع ،مخالفین سے کہہ دوکہ ہمارے  اور تمہارے درمیان فرق جنازے کے دن کا ہے (سیراعلام النبلاء:11؍343) امام صاحب نے کئی تصنیفات یادگار چھوڑیں۔ ان کی سب سے مشہوراور حدیث کی مہتم بالشان کتاب ’’مسنداحمد‘‘ ہے۔ اس سے پہلے اور اس کے بعد مسانید کے کئی مجموعے مرتب  کیے گئے مگر ان میں سے کسی کو بھی مسند احمد جیسی شہرت، مقبولیت نہیں ملی۔ مسنداحمد کی اہمیت کی بنا پر ہر زمانہ کے علما نے اس کے ساتھ اعتنا کیا ہےاور  یہ نصاب درس میں بھی شامل رہی ہے۔ بہت سے علماء نے مسند احمد کی احادیث کی شرح لکھی  بعض نے اختصار کیا بعض نےاس کی غریب احادیث پر کام کیا۔بعض نے اس کے خصائص پر لکھا اوربعض نےاطراف الحدیث کا  کام کیا۔  زیر تبصرہ کتاب  ’’نماز‘‘ امام احمدبن حنبل﷫ کی  نماز  کے موضوع پر کتاب ’’الصلاۃ‘‘ کا اردو ترجمہ ہے۔ شیخ محمد حامد الفقی نے اس کتاب کی تحقیق کی  اور اس پر جامع مقدمہ تحریرکیا ہے۔ اور اس میں امام احمد کےعقیدہ کے متعلق کچھ  مواد کا اضافہ کردیا ہے۔ وزارت اسلامی  و اوقاف  سعودی عرب نےاسے 20 سال  قبل کثیر تعداد میں فی سبیل اللہ تقسیم کی غرض سے شائع کیا۔ (م۔ا)

اس کتاب کی فہرست موجود نہیں ہے۔

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 19135
  • اس ہفتے کے قارئین 249686
  • اس ماہ کے قارئین 1768759
  • کل قارئین115660759
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست