#474.08

مصنف : امام احمد بن حنبل

مشاہدات : 34161

مسند امام احمد بن حنبل (مترجم) جلد 9

  • صفحات: 400
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 12000 (PKR)
(جمعرات 12 مئی 2011ء) ناشر : مکتبہ رحمانیہ لاہور

زیر نظر کتاب امام المحدثین،شمس الموحدین اور کتاب وسنت کے بے باک داعی  امام احمد بن حنبل ؒ کی خدمت حدیث کے  سلسلہ میں معرکہ آراء تصنیف ہے ۔جس کی حسن ترتیب اور بہترین انتخاب کی دنیا معترف ہے ۔یہ کتاب احادیث نبویہ کا عظیم و وسیع ذخیرہ ہے ،جس میں  تیس ہزار کے لگ بھگ مرویات ہیں ۔اتنا بڑا ذخیرۂ احادیث  کسی ایک مؤلف کی الگ تالیف میں ناپید ہے۔ان اوصاف کے سبب علمائے حدیث اور شائقین  تحقیق ہمیشہ سے اس کتاب کے دلدادہ اور طالب رہے ہیں ۔اس کتاب کی افادیت و اہمیت کے پیش نظر حافظ احمد شاکر اور شعیب ارنؤوط نے اس کی تحقیق و تخریج کی جس  وجہ سے اس کتاب سے استفادہ کرنا آسان ہو گیا اور صحیح ،حسن اور ضعیف روایات کی پہچان سہل ہو گئی۔احادیث نبویہ کے اس وسیع ذخیرے سے عربی دان طبقہ ہی اپنی علمی تشنگی دور کر سکتا تھا لیکن اردو دان طبقہ کے لیے اس سے استفادہ مشکل تھا۔چنانچہ علم حدیث کو عام کرنے اور عامیوں کو  احادیث نبویہ سے روشناس کرانے کے لیے اردو مکتبہ جات نے کمرہمت کسی اور ہر مکتبہ نے اپنی استعدادو استطاعت کے  مطابق کتب احادیث کے تراجم و فوائد شائع کرنے کا آغاز کیا اور یہ سلسلہ صحاح ستہ سے بڑھتا ہوا دیگر کتب احادیث تک جا پہنچا ۔پھر عوام الناس کے کتب احادیث سے ذوق و شوق کے سبب مالکان مکتبہ جات  میں حوصلہ بڑھا اور انہوں نے بڑی کتب احادیث کے تراجم پیش کرنے کا عزم کیا اسی سلسلہ کی کڑی مسند احمد بن حنبل کا زیر نظر ترجمہ ہے ۔جو مکتبہ رحمانیہ کی بہت بڑی علم دوستی اور جذبہ  خدمت  حدیث کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔کتاب کے ترجمہ میں مترجم کی علمی گہرائی اور وسعت مطالعہ کی داد دینا پڑتی ہے ۔نیز  احادیث کی مختصر تخریج اور روایات کے صحت و ضعف کے حکم کی وجہ سے کتاب کی اہمیت دو چند ہوگئی ہے ۔احادیث پر اکثر حکم تو الشیخ شعیب ارنؤوط کا ہے البتہ بعض روایات پر شیخ البانی  کا حکم نقل کیا گیا ہے۔عمومی و اجتماعی فوائد کے اعتبار سے یہ نہایت مفید کتاب ہے لیکن اشاعت کی عجلت یا کسی ضروری مصلحت کی وجہ سے کتاب کو معیاری بنانے  میں کوتاہی کی گئی ہے ۔کیونکہ احادیث کی تخریج و تحقیق کے اسلوب کی نا تو مقدمہ میں وضاحت کی گئی ہے اور نہ ہی تخریج و تحقیق کا معیار ایک ہے۔بلکہ کچھ احادیث کی مختصر تخریج ہے اور بعض احادیث تخریج سے یکسر خالی ہیں۔یہی معاملہ تحقیق کا ہے کہیں شعیب ارنؤوط کا حکم نقل ہے ،کہیں علامہ البانی کا اور کہیں دونوں کے متضاد حکم درج ہیں۔اور اکثر ضعیف روایات کے اسباب ضعف غیر منقول ہیں اس کے برعکس کچھ مزید علمی فوائد ہیں:مثلاً حدیث نفس صفحہ بارہ پر مسند احمد کے راویوں کی ترتیب کا بیان ہے چونکہ یہ ترتیب غیر ہجائی ہے اس لیے صفحہ چھیالیس پر تمام راویوں کی حروف ہجائی  کے اعتبار سے  ترتیب نقل کی گئی ہے ۔نیز احادیث کی تلاش کی خاطر آخری دو جلدوں میں احادیث کے اطراف درج کیے گئے ہیں ۔جس سے احادیث کی تلاش قدرے آسان ہو گئی ہے۔یہ کتا ب چودہ جلدوں اور اٹھائیس ہزار ایک سو ننانوے احادیث پر مشتمل ہے ۔
 

عناوین

 

صفحہ نمبر

مسند البصریین

 

 

حضرت ابوبرزہ اسلمی ؓکی احادیث

 

9

حضرت عمران بن حصين ؓکی مرویات

 

28

حضرت  معاویہ بن حیدہ ؓکی مرویات

 

84

حضرت معاویہ بن حیدہ ؓکی مزید احادیث

 

95

ایک دیہاتی صحابی ؓکی حدیث

 

101

بنوتمیم کے ایک آدمی کی اپنے والد یا چچا سے روایت

 

101

حضرت سلمہ بن محبق ؓکی مرویات

 

102

حضرت معاویہ بن حیدہ ؓکی اور حدیث

 

105

حضرت ہرماس بن زیاد باہلی ؓکی حدیثیں

 

105

حضرت سعد بن اطول ؓکی حدیث

 

106

حضرت سمرہ بن جندب ؓکی مرویات

 

106

حضرت عرفجہ بن اسعد ؓکی احادیث

 

152

ابوالملیح کی اپنے والد صاحب سے روایتیں

 

154

ایک صحابی ؓکی روایت

 

155

متعدد صحابہ ؓ کی حدیثیں

 

156

حضرت معقل بن یسار ؓکی مرویات

 

157

حضرت قتادہ بن ملحان ؓکی حدیثیں

 

164

ایک دیہاتی صحابی ؓکی روایت

 

165

باہلہ کے ایک آدمی کی روایت

 

166

حضرت زہیربن عثمان ثقفی ؓکی حدیث

 

167

حضرت انس ؓ’’احد بنی کعب‘‘ کی حدیثیں

 

167

حضرت ابی بن مالک ؓکی حدیث

 

168

بنو خزاعہ کے ایک آدمی کی حدیث

 

168

حضرت مالک بن حارث ؓکی حدیث

 

169

حضرت عمرو بن سلمہ ؓکی حدیثیں

 

170

حضرت عداء بن خالد بن ہوذہ ؓکی حدیثیں

 

171

حضرت احمر ؓکی حدیث

 

173

حضرت صحار عبدی ؓکی حدیثیں

 

173

حضرت رافع بن عمرو مزنی ؓکی حدیثیں

 

174

حضرت محجن بن ادرع ؓکی حدیثیں

 

176

ایک انصاری صحابی ؓکی حدیث

 

178

ایک صحابی ؓکی حدیث

 

178

حضرت مرہ بہزی ؓکی حدیث

 

179

حضرت زائد یا مزیدہ بن حوالہ ؓکی حدیث

 

179

حضرت عبداللہ بن حوالہ ؓکی حدیثیں

 

180

حضرت جاریہ بن قدامہ ؓکی حدیثیں

 

181

ایک صحابی ؓکی روایت

 

182

حضرت قرہ مزنی ؓکی حدیثیں

 

183

حضرت مرہ بہزی ؓکی حدیث

 

185

حضرت ابوبکرہ نفیع بن حارث بن کلدہ ؓکی مرویات

 

186

حضرت علاء بن حضرمی ؓکی حدیثیں

 

232

ایک صحابی ؓکی حدیث

 

233

حضرت مالک بن حویرث ؓکی بقیہ حدیثیں

 

233

حضرت عبداللہ بن مغفل مزنی ؓکی مرویات

 

236

چند انصاری صحابہ ؓکی روایات

 

246

ایک صحابی ؓکی روایت

 

248

ایک دیہاتی صحابی ؓکی روایت

 

249

ایک اور صحابی ؓکی روایت

 

249

ایک دیہاتی صحابی ؓکی روایت

 

249

ایک صحابی ؓکی روایت

 

250

نبی ؑ کے پیچھے سواری پربیٹھنے والی صحابی ؓکی روایت

 

250

حضرت صعصعہ بن معاویہ ؓکی حدیثیں

 

251

حضرت میسرہ الفجر ؓکی حدیث

 

252

ایک صحابی ؓکی روایت

 

252

ایک دیہاتی صحابی ؓکی روایت

 

252

ایک صحابی ؓکی روایت

 

253

حضرت قبیصہ بن مخارق ؓکی حدیثیں

 

253

حضرت عتبہ بن غزوان ؓکی حدیثیں

 

256

حضرت قیس بن عاصم ؓکی حدیثیں

 

257

حضرت عبدالرحمٰن بن سمرہ ؓکی حدیثیں

 

258

حضرت جابر بن سلیم ہجیمی ؓکی حدیثیں

 

262

حضرت عائذ بن عمرو ؓکی حدیثیں

 

265

حضرت رافع بن عمرو مزنی ؓکی حدیث

 

268

ایک صحابی ؓکی روایت

 

269

حضرت حکم بن عمروغفاری ؓکی بقیہ حدیثیں

 

269

حضرت ابوعقرب ؓکی حدیثیں

 

272

حضرت حنظلہ بن حذیم ؓکی حدیث

 

274

حضرت ابوغادیہ ؓکی حدیث

 

276

حضرت مرثد بن ظبیان ؓکی حدیث

 

276

ایک صحابی ؓکی روایت

 

276

حضرت عروہ فقیمی ؓکی حدیث

 

277

حضرت اھبان بن صیفی ؓکی حدیثیں

 

278

حضرت عمرو بن تغلب ؓکی حدیثیں

 

279

حضرت جرموز ھجیمی ؓکی حدیث

 

281

حضرت حابس تمیمی ؓکی حدیثیں

 

281

ایک صحابی ؓکی حدیث

 

282

ایک صحابی ؓکی روایت

 

282

حضرت مجاشع بن مسعود ؓکی حدیث

 

283

حضرت عمرو بن سلمہ ؓکی حدیثیں

 

283

بنوسلیط کے ایک صحابی ؓکی روایت

 

284

نبی ؑ کے پیچھے سواری پر بیٹھنے والے ایک صحابی کی روایت

 

285

ایک صحابی ؓکی روایت

 

286

ایک صحابی ؓکی روایت

 

286

حضرت قرہ بن دعموص النمیری ؓکی حدیث

 

286

حضرت طفیل بن سخبرہ ؓکی حدیث

 

287

حضرت ابوحرہ رقاشی کی اپنے چچا سے روایت

 

288

ایک خثعمی صحابی ؓکی حدیث

 

290

ایک صحابی ؓکی حدیث

 

291

قبیلہ قیس کے ایک صحابی ؓکی روایت

 

291

بنوسلمہ کے سلیم نامی ایک صحابی ؓکی روایت

 

292

حضرت اسامہ ہذلی ؓکی حدیثیں

 

293

حضرت نبیشہ ہذلی ؓکی حدیثیں

 

297

حضرت مخنف ؓکی حدیث

 

300

حضرت ابوزید انصاری ؓکی حدیثیں

 

301

حضرت نقادہ اسدی ؓکی حدیث

 

302

ایک صحابی ؓکی روایت

 

303

ایک دیہاتی صحابی ؓکی روایت

 

305

ایک انصاری صحابی ؓکی روایت

 

306

ایک صحابی ؓکی روایت

 

306

ایک دیہاتی صحابی ؓکی روایت

 

307

حضرت  ابوسود ؓکی حدیث

 

307

ایک صحابی ؓکی روایت

 

308

حضرت عبادہ بن قرط ؓکی حدیثیں

 

308

حضرت ابو رفاعہ ؓکی حدیث

 

309

حضرت جارود عبدی ؓکی حدیثیں

 

309

حضرت مہاجر بن قنفذ ؓکی حدیثیں

 

311

ایک صحابی ؓکی روایت

 

312

حضرت ابوعسیب ؓکی حدیثیں

 

313

حضرت خشخاش عنبری ؓکی حدیث

 

314

حضرت عبداللہ بن سرجس ؓکی حدیثیں

 

315

حضرت رجاء ؓ کی حدیثیں

 

318

حضرت بشیربن خصاصیہ ؓکی حدیثیں

 

319

حضرت اُم عطیہ ؓکی حدیثیں

 

321

حضرت جابر بن سمرہ ؓکی مرویات

 

326

حضرت خباب بن ارت ؓکی مرویات

 

385

حضرت ذی الغرہ ؓکی حدیث

 

395

حضرت ضمرہ بن سعد ؓکی حدیث

 

396

حضرت عمرو بن یثربی ؓکی حدیث

 

398

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 20485
  • اس ہفتے کے قارئین 385771
  • اس ماہ کے قارئین 385771
  • کل قارئین111993099
  • کل کتب8872

موضوعاتی فہرست