#1995

مصنف : ہارون یحییٰ

مشاہدات : 8313

انکشافات قرآن اسرار قرآنی

  • صفحات: 202
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 4040 (PKR)
(اتوار 26 اکتوبر 2014ء) ناشر : مکتبہ رحمانیہ لاہور

بہت سےلوگ سچے مومن ہونے کا دعویٰ کرنے   کے باوجود درحقیقت قرآن پر ایمان نہیں رکھتے ۔  غلط اور فرسودہ عقائد سے چمٹے رہتے  ہیں  اور ساری زندگی انہی پر فریب خیالات اور متناقض نظریات کی بھول بھلیوں میں گزار دیتے ہیں  ۔لیکن  قرآن  کواپنے لیے  مشعل  راہ اور رہنما بنانے سے گریزاں رہتے ہیں ۔ حالانکہ قرآن ہی  ہر  شخص کے لیے  صحیح علم کاواحد ذریعہ ہےجس میں خدا کے راز ہائے تخلیق اپنے  درست ترین او رخالص ترین شکل میں موجود ہیں ۔ جو معلومات قرآن پر مبنی نہ ہو وہ  متناقض ہیں لہذا وہ  محض دھوکہ اور فریب  ہیں ۔اور جو لوگ قرآن  سے اپنا تعلق  نہیں جوڑتے  فریب  خوردگی  کی حالت میں زندگی بسر کرتے ہیں  اور وہ آخرت میں خود کودائمی  عذاب  میں گرفتار پائیں گے ۔ قرآن مجید میں  اللہ تعالیٰ نے  انسانوں کو اوامر  ونواہی اوراعلیٰ اخلاقی معیارات سے  اگاہ کرنے کےعلاوہ کئی رازوں سے مطلع کیا ہے  ۔ یہ  بے حد اہم اور سچے راز  ہیں ایک حقیقت شناس  نگاہ زندگی  بھر ان کا مشاہدہ  کرسکتی  ہیں ۔قرآن  کے سوا ان رازوں سے آگاہی  کےلیے  کوئی اور ذریعہ نہیں ہے ۔قرآن ان کا واحد منبع او رماخذ ہے  کوئی شخص خواہ کتنا ہی  ذہین  وفطین ، تعلیم یافتہ اور نابغۂ روزگار ہو ان رازوں کو کہیں  اور سے تلاش نہیں کرسکتا۔زیر نظر  کتاب ’’ انکشافات  قرآن ‘‘ جدید اور سائنسی علوم کےماہر  ترکی کے  معروف   قلمکار   محترم   ہارون یحییٰ  کی   قرآنی انکشافات  کے سلسلے  میں ایک دلچسپ کتاب ہے ۔یہ کتاب ان  موضوعات کے متعلق ہے  جنہیں  قرآن نے اللہ کی نشانیاں اور اس کی حکمتیں قرار  دیا ہے۔ جب انسان قرآن پڑہتا ہے تو اس کی توجہ آیات میں بیان کردہ حکمتوں کی طرف مبذول ہوجاتی ہے۔ جس کےبعد  انسان پرلازم آتاہے کہ وہ  ان حکمتوں پر غور کرے  اور واقعات کاقرآن کی روشنی میں جائزہ لے ۔ ایسا کرنے سے انسان پر  یہ حیرت انگیز  انکشاف ہوگا کہ قرآن انسان کی زندگی  پر بھی اس حاوی ہے جس طرح دوسری چیزوں پر ہے  اس کی  حکمت ذرے ذرے  پرحاوی ہے۔کتاب ہذا کے مطالعہ  سےایک عام  قاری بھی  قرآن کریم  میں  موجود انکشافات سے   اگاہی حاصل کرسکتاہے ۔ اللہ تعالی ٰ اس کتاب کو   لوگوں کےلیے  نفع بخش  بنائے ( آمین )   ( م۔ا)

 

عناوین

 

صفحہ نمبر

کچھ مصنف کے بارے میں

 

7

عرض مترجم

 

13

بنام قاری

 

15

تعارف

 

17

دعاؤں کی قبولیت

 

21

پریشان حال کی دعا

 

25

دعاؤں کی حد

 

28

تمام مرادیں پوری کیوں نہیں ہوتیں

 

31

شکر گزار بندوں کے لیے نعمتیں

 

34

راضی بہ رضا رہنے کے فوائد

 

39

باعث برکت واقعات

 

45

ہر مشکل کے ساتھ ایک آسانی بھی

 

50

بوجھ بقدر استطاعت

 

52

دین پر چلنے میں آسانیاں

 

54

اہل تقوی کی بصیرت

 

61

نیکیوں کا یقینی اجر

 

63

اہل ایمان کے منور چہرے

 

70

کبیرہ گناہوں سے بچنے والے لوگ

 

74

انفاق فی سبیل اللہ کے مقاصد

 

79

کون سے صدقات قبول ہوتے ہیں

 

82

عمل صالح اور قول شیریں

 

90

دینی کاموں کے لیے ضرورت خداوندی

 

95

دشمنوں کے منصوبوں کی ناکامی

 

98

ذکر الہٰی سکون قلب کا واحد ذریعہ

 

104

اطاعت اکثریت یا صراط مستقیم

 

112

اطاعت پیغمبر اطاعت خدا ہے

 

116

کفار کی اکثریت پر کیسے غلبہ پایا جا سکتا ہے

 

126

چند روز زندگی

 

134

محبت عطائے الہٰی ہے

 

146

نماز منکرات سے روکتی ہے

 

152

صراط مستقیم کی تلاش

 

159

نفس انسانی اور ترغیب گناہ

 

164

دولت فتنہ بھی تو ہے

 

167

کفار کو فورا سزا کیوں نہیں ملتی

 

172

ما حاصل بحث

 

175

نظریہ ارتقاء مخلوق کو خالق سے دور کرنے کی سازش

 

176

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 31348
  • اس ہفتے کے قارئین 224610
  • اس ماہ کے قارئین 1252775
  • کل قارئین96904619

موضوعاتی فہرست