#428

مصنف : ہارون یحییٰ

مشاہدات : 22192

اللہ کی نشانیاں

  • صفحات: 240
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 7200 (PKR)
(ہفتہ 26 مارچ 2011ء) ناشر : اسلامک ریسرچ سنٹر ۔پاکستان

الحاد، لادینیت اور انکار خدا اس دور کا سب سے بڑا فتنہ ہے جس کی بنیاد اہل سائنس نے مغرب میں رکھ دی ہے۔ ہارون یحی جمہوریہ ترکی کے ایک نامور قلم کار ہیں اور وہ اپنی تحریروں میں جدید مادہ پرستانہ افکار اور نظریات کا شدت سے رد کرتے ہیں۔ ہارون یحی کے خیال میں سائنس اور یہودیوں کی فری میسنز تحریکوں نے انکار خدا کے نکتہ نظر کو عام کرنے میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔ ہارون یحی کے بقول مادہ پرستوں کے پاس اس کائنات کی تخلیق کی واحد بھونڈی دلیل ڈارون کا نظریہ ارتقاء ہے جس کے حق میں وہ بغیر سوچے سمجھے دلائل دیتے چلے جاتے ہیں اور اس نظریہ کے دفاع کے لیے کٹ مرنے پر بھی تیار ہو جاتے ہیں۔ سائنس کی دنیا میں دو نظریات کو بہت پذیرائی ملی ایک ڈارون کا نظریہ اور دوسرا بگ بینگ تھیوی۔ یہ دونوں نظریات اس دوسرے کے مخالف ہیں۔ ڈارون کی تھیوری کا خلاصہ یہ ہے کہ اس کائنات کا کوئی خالق نہیں ہے بلکہ مادہ ہمیشہ سے ہے اور اپنی شکلیں تبدیل کرتا رہا ہے یعنی مادہ نے ارتقاء کے مختلف مراحل طے کر کے اس کائنات کی شکل اختیار کر لی ہے۔ ا س تھیوری کے مطابق مادہ دائمی ہے، ازل سے ہے اور مستقل حیثیت کا حامل ہے۔ اس کے برعکس سائنس دنیا میں ایک جدید تھیوری بگ بینگ کے نام سے پیش کی گئی ہے کہ جس کا خلاصہ یہ ہے کہ یہ کائنات اور مادہ ازلی نہیں ہے بلکہ اس کی ایک ابتدا ہے اور ایک وقت میں یہ کائنات اور مخلوقات یک دم بغیر کسی ارتقاء سے گزرے ہوئے وجود میں آ ئے ہیں۔ بگ بینگ کی تھیوری کو ماننے کا لازمی نتیجہ ایک خالق کو ماننا نکلتا ہے۔ اپنی اس کتاب میں ہارون یحی نے بگ بینگ کی تھیوی کی وکالت کی ہے اوراسے سائنس اور قرآن سے صحیح ثابت کیا ہے۔ یہ بھی واضح رہے کہ ہارون یحی، اہل سائنس کی طرح محض بگ بینگ ہی کو نہیں مانتے بلکہ وہ اسے ایک منظم اور بامقصد دھماکہ قرار دیتے ہیں جس سے ایک منظم اوربامقصد کائنات پیدا کی گئی ہے جس کا نظم اور مقصدیت اس کے خالق کے وجود اور وحدہ لاشریک ہونے پر دلالت کرتا ہے۔

عناوین

 

صفحہ نمبر

عرض ناشر

 

4

کچھ مصنف کے بارے میں

 

6

کتاب اوّل:    حقیقت تخلیق : سائنسی ثبوت کی روشنی میں

 

 

1۔ تعارف

 

8

2۔ عدم سے وجود تک

 

12

3۔ آسمانوں اور زمین میں نشانیاں

 

29

4۔ سائنسدانوں نے اللہ کی نشانیوں کی تصدیق کی ہے

 

67

5۔ سائنسی حقائق اور قرآن کا معجزہ

 

74

کتاب  دوئم: وہ لوگ جو تخلیق کی حقیقت کو سمجھنے کی اہلیت نہیں رکھتے

 

 

6۔ ارتقاء ایک فریب

 

109

7۔ وہ فلسفے جن  سے اللہ کی ذات سے انکار کی غلطی سرزد ہوئی

 

143

8۔ منکر خدا تقلیدی نمونے کے حامل معاشرے کے نقصانات

 

153

9۔ عالم آخرت: وہ اصلی گھر جس کاوعدہ فرما دیاتھا

 

159

10۔ مادے کے بارے میں ایک بالکل مختلف نقطہ نظر

 

176

11۔ اضافیت زماں اورمسئلہ تقدیر کی حقیقت

 

221

12۔ خلاصہ

 

236

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 32871
  • اس ہفتے کے قارئین 263422
  • اس ماہ کے قارئین 1782495
  • کل قارئین115674495
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست