#442

مصنف : ہارون یحییٰ

مشاہدات : 24650

دنیا اور اس کی حقیقت

  • صفحات: 265
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 7950 (PKR)
(جمعرات 07 اپریل 2011ء) ناشر : اسلامک ریسرچ سنٹر ۔پاکستان

اللہ تعالیٰ نے انسان کو پیدا فرما یا اور آزمائش کے لیے اس دنیا میں بھیج دیا ہے۔ اور اس سے یہ مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس دنیا میں بن دیکھے اس پر ایمان لائے جسے اصطلاح میں ایمان بالغیب کہا جاتا ہے۔ انسانوں کے ایمان بالغیب اور معرفت الہٰی کی تکمیل کے لیے قرآن مجید میں باربار تذکیر اور یاد ہانی کا طریقہ کار اختیار کیا گیا ہے۔ شاہ ولی اللہ دہلوی ؒ نے اپنی کتاب ’الفوز الکبیر‘ میں لکھا ہے کہ قرآن مجید میں یاددہانی کے دو طریقے اختیار کیے گئے ہیں ایک تذکیر بآلاء اللہ اور دوسرا تذکیر بایام اللہ۔ تذکر بآلاء اللہ سے مراد یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے نعمتوں اور فضل کے ذریعے انسانوں کواپنا شکر ادا کرنے کی یاد دہانی کرواتے اور اللہ کا شکر ادا کرنے میں سب سے پہلا درجہ یہ ہے کہ اس پر ایمان لایا جائے۔ تذکیر بایام اللہ سے مراد یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ سابقہ اقوام پر بھیجے ہوئے عذابوں کے قصص بیان کر کے انسانوں کو ایمان بالغیب کی دعوت دیتے ہیں اور نہ ماننے والوں کوپچھلی اقوام کے حشر سے سبق حاصل کرنے کی تلقین فرماتے ہیں۔ معروف ترکی مصنف ہارون یحی کی اس کتاب کا موضوع بھی تذکیر بایام اللہ ہے اور انہوںنے دنیا پر آنے والے زلزلوں، سیلابوں اور طوفانوں کے ذریعے انسانی تہذیبوں کے مٹنے کی ایک داستان عبرت رقم کی ہے اور عصرحاضر کے مادہ پرست انسان کو اس دنیا کی حقیقت سے روشناس کروایا ہے اور وہ حقیقت اس کا زوال ہے، چاہے انسان کی ذات کا زوال ہو یا قوم و ملککا، تہذیب وتمدن کا ہو یا سلطنت وجاہ کا۔ یہی زوال اس دنیا کی حقیقت ہے۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے:
وإنا لجاعلون ما علیھا صعیدا جرزا۔(الکھف : ۸)
اور جو کچھ اس زمین پر ہے بلاشبہ ہم اسے چٹیل میدان بنا کر چھوڑنے والے ہیں۔
 

عناوین

 

صفحہ نمبر

تعارف

 

10

دنیا کی زندگی

 

17

انسانی کمزوریاں

 

43

دنیاوی مال و اسباب کا لالچ

 

72

قدرتی خطرات و آفات

 

94

ماضی کی تہذیبیں

 

120

آخرت : انسان کا اصل مسکن

 

137

مادے کا حقیقی جوہر

 

169

اضافیت زماں اور حقیقت تقدیر

 

214

ارتقاء اور اس کا فریب

 

229

حوالہ جات

 

263

 

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 3155
  • اس ہفتے کے قارئین 161687
  • اس ماہ کے قارئین 1680760
  • کل قارئین115572760
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست