دین اسلام قرآن مجید کا نام ہے جس کی توضیح وتکمیل سنت رسول اللہ نےکی۔ قرآن مجید ایک لائحہ عمل اور نصب العین ہے کہ جس نے بھی اس کو سینے سے لگایا اس کی جہالت اور پریشانیوں ومصائب وآلام کی زنجیریں پا ش پاش ہو کر گر گئیں ۔اور قرآن مجید ہدایت ونور کاسرچشمہ ہے او رزندگی کے جملہ معاملات کا حل ہے جو اس کے حقوق کو پورا کرنے کےبغیر ممکن نہیں۔اس عالم فانی میں ہر انسان اپنے حقوق کامتلاشی اور متقاضی ہے اور اپنے حقوق کو حاصل کر نے کےلیے ممکن اور غیر ممکن کاوشیں بروئےکار لائی جاتی ہیں ۔لیکن اہل اسلام کی اکثریت اس بات سے غافل ہے کہ ایک مسلم پر اسلام اور قرآن مجید کے کیا حقوق ہیں ۔ زیر نظر کتا ب ’’ قرآن مجید کے حقوق‘‘ محترم قاری صہیب احمد میرمحمدی حفظہ اللہ (فاضل جامعہ لاہور الاسلامیہ و مدینہ یونیورسٹی ،مدیر کلیۃ القرآن الکریم ...
جو شخص قرآن مجید کو حفظ کرنے کے بعداس پر عمل کرتا ہے اللہ تعالیٰ اسے اجر عظیم سے نوازتے ہیں ۔اور اسے اتنی عزت وشرف سے نوازا جاتا ہے کہ وہ کتاب اللہ کو جتنا پڑھتا ہے اس حساب سے اسے جنت کے درجات ملتے ہیں ۔سیدنا عبداللہ بن عمر بیان کرتے ہیں کہ نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا :’’ صاحب قرآن کوکہا جائے گا کہ جس طرح تم دنیا میں ترتیل کے ساتھ قرآن مجید پڑھتے تھے آج بھی پڑھتے جاؤ جہاں تم آخری آیت پڑھوگے وہی تمہاری منزل ہوگی ۔‘‘( جامع ترمذی: 2914 )’’ صاحب قرآن ‘‘سے مراد حافظِ قرآن ہے اس لیے کہ نبی ﷺکا فرمان ہے یؤم القوم اقرؤهم لکتاب الله ’’یعنی لوگوں کی امامت وہ کرائےجو کتاب اللہ کا سب سے زيادہ حافظ ہو ۔‘‘تو جنت کے اندردرجات میں کمی وزیادتی دنیا میں حفظ کے اعتبار سے ہوگی نا کہ جس طرح بعض لوگوں کا خیال ہے کہ اس دن جتنا وہ پڑھے گا اسے درجات ملیں گے ، لہذا اس میں قرآن مجید کے حفظ کی فضيلت ظاہر ہے ، لیکن شرط یہ ہے کہ اسے اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے حفظ کیا گیا ہو۔ مزید مطالعہ۔۔۔
قرآن مجید کتبِ سماویہ میں سے آخری کتاب ہے ۔ اللہ تعالیٰ نے امت کی آسانی کی غرض سے قرآن مجید کو سات حروف پر نازل فرمایا ہے۔ یہ تمام کے تمام ساتوں حروف عین قرآن اور منزل من اللہ ہیں ۔ ان تمام پر ایمان لانا ضروری اور واجب ہے، ان کا انکار کرنا کفر اور قرآن کا انکار ہے۔ اس وقت دنیا بھر میں سبعہ احرف پر مبنی دس قراءات اور بیس روایات پڑھی اور پڑھائی جا رہی ہیں۔ نبی کریم ﷺ نے اپنی زندگی میں صحابہ کرام کے سامنے قرآن مجید کی مکمل تشریح و تفسیر اپنی عملی زندگی،اقوال و افعال اور اعمال کے ذریعے پیش فرمائی اور صحابہ کرام کو مختلف قراءات میں اسے پڑھنا بھی سکھایا۔ صحابہ کرام اور ان کے بعد آئمہ فن اور قراء نے ان قراءات کو آگے منتقل کیا۔ کتبِ احادیث میں احادیث کی طرح مختلف قراءات کی اسناد بھی موجود ہیں ۔ زیر نظر کتاب ’’ الروضة الزاخرة في تشجير أصول القراءات العشر المتواترة‘‘ شیخ القراء قاری سلمان احمد میر محمدی حفظہ اللہ کی کاوش ہے۔ یہ کتاب قراء سبعہ اور قراء ثلاثہ کے اصولی مسائل...
اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید کو سات مختلف لہجات میں نازل فرمایا ہے۔یہ تمام لہجات عین قرآن اور منزل من اللہ ہیں۔ان کے قرآن ہونے پر ایمان لانا ضروری اور واجب ہے۔ ان کا انکار کرنا کفر اور قرآن کا انکار ہے۔ علم قراءت ایک مبارک و مقدس علم ہے۔ اس کی تمام مباحث کا تعلق قرآن کریم سے ہے۔ قراءت عشرہ متواترہ منزل من الله اور مسموع من النبیﷺ ہیں۔ اِس کے ایک حرف کا انکار پورے قرآن کے انکار کرنے کے مترادف ہے۔ دشمنان اسلام اور مستشرقین کا سب سے بڑا حملہ قرآن مجید پر یہی ہوتا ہے کہ وہ اس کی قراءات متواترہ کا انکار کرتے ہوئے اس میں تحریف و تصحیف کا شوشہ چھوڑتے ہیں،تاکہ مسلمان اپنے اس بنیادی مصدر شریعت سے محروم ہو جائیں اور اس میں شکوک و شبہات کا شکار ہو جائیں۔ زیر نظر کتاب ’’حجیت قراءات ‘‘ قاری صہیب احمد میر محمدی حفظہ اللہ کی عربی تصنیف جبيرة الجراحات في حجية القرءات کا اردو ترجمہ ہے ۔انہوں نے اس کتاب میں قراءات کے...
اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید کو سات مختلف لہجات میں نازل فرمایا ہے۔یہ تمام لہجات عین قرآن اور منزل من اللہ ہیں۔ان کے قرآن ہونے پر ایمان لانا ضروری اور واجب ہے۔ ان کا انکار کرنا کفر اور قرآن کا انکار ہے۔ علم قراءت ایک مبارک و مقدس علم ہے۔ اس کی تمام مباحث کا تعلق قرآن کریم سے ہے۔ قراءت عشرہ متواترہ منزل من الله اور مسموع من النبیﷺ ہیں۔ اِس کے ایک حرف کا انکار پورے قرآن کے انکار کرنے کے مترادف ہے۔ دشمنان اسلام اور مستشرقین کا سب سے بڑا حملہ قرآن مجید پر یہی ہوتا ہے کہ وہ اس کی قراءات متواترہ کا انکار کرتے ہوئے اس میں تحریف و تصحیف کا شوشہ چھوڑتے ہیں،تاکہ مسلمان اپنے اس بنیادی مصدر شریعت سے محروم ہو جائیں اور اس میں شکوک و شبہات کا شکار ہو جائیں۔ زیر نظر کتاب ’’ جبيرة الجراحات في حجية القرءات‘‘ قاری صہیب احمد میر محمدی حفظہ اللہ (فاضل جامعہ لاہور الاسلامیہ و مدینہ یونیورسٹی ،مدیر کلیۃ القرآن الکریم و ال...