#7434

مصنف : قاری محمد ابراہیم میر محمدی

مشاہدات : 972

قرآن کریم اور تجوید کی تدریس میں مہارت

  • صفحات: 346
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 13840 (PKR)
(پیر 11 نومبر 2024ء) ناشر : کلیۃ القرآن الکریم والتربیۃ الاسلامیہ قصور

اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید کو بندوں کی رشد و ہدایت کے لیے نازل فرمایا ہے۔یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل کیا جانے والا ایسا کلام ہے جس کے ایک ایک حرف کی تلاوت پر دس دس نیکیاں ملتی ہیں۔اور قرآن مجید کی درست تلاوت اسی وقت ہی ممکن ہو سکتی ہے، جب اسے علم تجوید کے قواعد و ضوابط اور اصول و آداب کے ساتھ پڑھا جائے۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کو ترتیل کے ساتھ پڑھنے کا حکم دیا ہے ۔لہٰذا قرآن کریم کو اسی طرح پڑھا جائے جس طرح اسے پڑھنے کا حق ہے۔اور ہر مسلمان کے لیے ضروری ہے کہ وہ علمِ تجوید کے بنیادی قواعد سے آگاہی حاصل کرے۔ زیر نظر کتاب ’’قرآن کریم اور تجوید کی تدریس میں مہارت‘‘ فضیلۃ الشیخ جمال بن ابراہیم القرش حفظہ اللہ کی کتاب مهارات تدريس القرآن الكريم و التجويد کا اردو ترجمہ ہے شیخ القراء قاری محمد ابراہیم میر محمدی حفظہ اللہ کی حسب فرمائش محترم جناب الشیخ محمد اقبال خلجی صاحب نے اسے اردو دان طبقہ کے لیے اردو زبان میں ڈھالا ہے ۔فاضل مصنف نے اس کتاب میں قرآن کریم کی تعلیم کے فضائل ،قرآن کریم کی تدریس کے عمومی اہداف،قرآن کریم کی تلاوت کے آداب،نبی کریم ﷺ تک متصل سند کے حامل، پختہ اور ماہر استاد سے قرآن سیکھنے کی اہمیت اور نمایاں ترین تربیتی امور کے شرعی دلائل کو پیش کیا ہے۔(م۔ا)

عناوین

 

صفحہ نمبر

مقدمہ

 

5

قرآن کریم کی تدریس کے فضائل

 

7

معلم قرآن کے لیے ہدایات

 

25

کلاس کی کامیاب مینجمنٹ

 

110

کلاس کی مشکلات کے اسباب اور ان کا حل

 

119

سبق کی تمہیدکی مہارت

 

128

ترغیب کی مہارت

 

150

دوران کلاس سوال کرنے کی مہارت

 

168

تعلیمی وسائل کا استعمال

 

185

طلبہ کے انفرادی فرق کو ملحوظ خاطر رکھنا

 

198

طلبہ کے تعلیمی ذوق و شوق کو بڑھانا

 

207

تعلیم و تربیت کے اہداف

 

211

حفظ وتدریس کے طریقے

 

227

اسباق کا خطہ بنانا

 

244

تقویم

 

251

موضوع پیپر

 

258

پیپر بنانےکا طریقہ

 

273

قرآن کریم کا تشخیصی جائزہ

 

281

قرآن کریم کی تدریس کے دوران فنی مہارت کی چند صورتیں

 

290

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 39943
  • اس ہفتے کے قارئین 465433
  • اس ماہ کے قارئین 1665918
  • کل قارئین113273246
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست