#7477

مصنف : علامہ ابن رجب حنبلی

مشاہدات : 995

جامع العلوم و الحکم کا نادر نسخہ

  • صفحات: 90
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 4050 (PKR)
(بدھ 25 دسمبر 2024ء) ناشر : کلیۃ القرآن الکریم والتربیۃ الاسلامیہ قصور

نبی کریم ﷺ کو جو معجزات عطا کیے گئے ان میں ایک اہم معجزہ ’’جوامع الکلم ‘‘تھا، جس کا مطلب یہ ہے کہ گفتگو میں آپ ﷺ الفاظ تو بہت تھوڑے بولتے تھے مگر ان کے معانی اور دلالات بہت وسیع ہوتے۔بعض اہل علم نے خصوصیت سے ان احادیث کو جمع کرنے کی کوشش کی جن میں الفاظ کے اختصار کے ساتھ جامعیت کا یہ وصف بہت واضح اور نمایاں ہے، اس سلسلے میں سب سے پہلے حافظ ابن صلاح رحمہ اللہ نے 26 ایسی احادیث جمع کیں جن میں عقائد،عبادات اور اخلاق و آداب سے متعلق جامع تعلیمات بیان ہوئی ہیں، پھر ان کے بعد امام نووی رحمہ اللہ نے اسی مجموعے میں 16 احادیث کا اضافہ کیا اور یہ 42 احادیث کا مجموعہ ’’اربعین نووی‘‘ کے نام سے بہت مقبول ہوا اور ہر دور میں اسے پڑھا پڑھایا جانے لگا۔امام نووی رحمہ اللہ کی اس مقبول عام کتاب پر کئی علماء نے حواشی و شروح لکھیں۔ حافظ ابن رجب رحمہ اللہ نے اس میں ایک کام یہ بھی کیا کہ 42 حدیثوں کے ساتھ مزید 8 احادیث کا اضافہ کیا اور پچاس احادیث کی تشریح کی جس کا نام انہوں نے ” جامع العلوم و الحکم فی شرح خمسین حدیثا من جوامع الکلم‘‘ رکھا۔امام ابن رجب کی یہ شرح بھی اربعین نوویہ کی طرح بڑی مقبول ہوئی اور اسے بے حد پسند کیا گیا ۔ زیر نظر کتاب ’’جامع العلوم و الحکم کا نادر نسخہ‘‘کلیۃ القرآن الکریم و التربیۃ الاسلامیہ۔ پھولنگر کے سال اول کے نصاب میں شامل ہے۔سال اول کے طلبا کو اس کتاب کی تفہیم و توضیح کروانے کے ساتھ ساتھ اسے زبانی بھی یاد کروایا جاتا ہے۔قاری بلال نزیر حفظہ اللہ  نے طلباء کی آسانی کی خاطر ’’جامع العلوم و الحکم‘‘ کو شیخ عبد المحسن القاسم کے محقق نسخے کو بنیاد بنا کر اس نادر نسخے کو ترتیب جدید و تخریج سے مزین کرنے کے علاوہ اسے مفید بنانے کے لیے آغاز میں حدیث کا لغوی اور اصطلاحی معنیٰ اور حدیث یاد کرنے کی فضیلت اور سنہری اصول بیان کیے ہیں اور اس نادر نسخے کی اصل حقیقت سے آگہی کے لیے اس نسخے کی مختصر تاریخ ، وقیع تعارف بیان کرنے کے علاوہ اس نادر نسخے کے گرامی قدر مولفین کے مختصر اور جامع تعارف کو بھی پیش کیا ہے اور آخر میں اس نادر نسخے میں موجود جملہ احادیث کے مفرادات کی وضاحت اور صرفی و لغوی توجیہ بیان کی ہے۔اللہ تعالیٰ ناشرین کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور طالبانِ علوم نبوت کے لیے نفع بخش بنائے ۔آمین(م۔ا)

عناوین

 

صفحہ نمبر

تقدیم

 

8

عرض ناشر

 

12

حدیث کا معنی و حفظ حدیث کی فضیلت اور اس کی حفاظت کے سنہری اصول

 

14

کتاب کا مختصر تعارف

 

19

امام ابن صلاح

 

21

امام نووی

 

23

امام ابن رجب

 

25

اقوال واعمال میں خلوص نیت کی اہمیت

 

29

اسلام، ایمان اور احسان کا تعارف

 

29

ارکان اسلام

 

30

تخلیق انسانی کے مراحل

 

31

بدعت کی مذمت

 

31

شبہات سے بچاؤ اور اصلاح قلب کی اہمیت و ضرورت

 

32

دین نصیحت وخیر خواہی ہے

 

32

جہاد کا مقصد

 

33

پہلی امتوں کی ہلاکت کا سبب

 

33

قبولیت دعا کی بنیادی شرط

 

33

شبہات سے اجتناب

 

34

آدمی کے خوبصورت اسلام کی علامت

 

34

کامل مومن کی نشانی

 

35

خون مسلم کی حرمت اور جواز قتل کی صورتیں

 

35

اللہ رب العزت اور یوم آخرت پر ایمان کے تقاضے

 

36

غصہ سے ممانعت

 

36

اسلامی طرز زندگی میں احسان کی اہمیت

 

36

تقوی اور حسن اخلاق

 

37

عقیدہ توحید کی پختگی کے لیے جامع نبوی نصیحت

 

37

حیاء کی اہمیت وضرورت

 

38

دین اسلام کا خلاصہ

 

38

فرائض اور حلال و حرام کا التزام

 

38

امور خیر

 

39

اللہ رب العزت کی اپنے بندوں پر نعمتیں اور فضل

 

39

مال کے بغیر صدقے کا اجر

 

40

صدقے کی مختلف صورتیں

 

40

نیکی اور گناہ کی پہچان

 

41

سنت سے تمسک اور بدعات سے اجتناب

 

41

نجات کی راہیں اور خیر و بھلائی کے دروازے

 

42

اللہ رب العزت کے فرائض اور حدود کی پاسداری

 

43

زہد کی حقیقت اور اس کے فوائد و ثمرات

 

43

اسلام میں ضرر رسانی کی ممانعت

 

44

اسلامی فیصلوں کی بنیاد

 

44

نہی عن المنکر اور اس کے مراتب

 

44

اسلامی معاشرت کے سنہری اصول

 

45

مسلمانوں کے ساتھ خیر خواہی و ہمدردی اور دینی مجالس کی فضیلت

 

45

اللہ رب العزت کا اپنے بندوں پر لطف وکرم

 

46

اللہ رب العزت کی محبت و قربت کے ذرائع وفوائد

 

46

دین اسلام کی آسانیاں

 

47

زندگی گزارنے کا سنہری نبوی اصول

 

47

ایمان کی بنیادی شرط

 

48

ربانی بخشش و رحمت کی وسعت

 

48

تقسیم وراثت کا سنہری اصول

 

49

اسلام میں رضاعت کا مقام

 

49

حرام چیزوں کی خرید وفروخت کی حرمت

 

50

نشہ آور چیز کی حرمت

 

50

کھانا کھانے کا نبوی اصول

 

51

نفاق کی نشانیاں

 

51

اللہ رب العزت پر توکل کی حقیقت واہمیت

 

52

ذکر اللہ کی اہمیت وفضیات

 

55

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 17537
  • اس ہفتے کے قارئین 343150
  • اس ماہ کے قارئین 1862223
  • کل قارئین115754223
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست