#3733

مصنف : امین محمد جمال الدین

مشاہدات : 8760

امت مسلمہ کی عمر اور مستقبل قریب میں مہدی کے ظہور کا امکان

  • صفحات: 144
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 3600 (PKR)
(پیر 11 جولائی 2016ء) ناشر : مکتبہ مرکزی انجمن خدام القرآن لاہور

کتاب وسنت میں یہ امر پوری  طرح واضح کر دیاگیا ہے کہ دنیا کی یہ موجودہ زندگی عارضی اور فانی ہے۔ اصل اور حقیقی زندگی آخرت کی ہے،لہذا ہمیں  اس کی فکر کرنی چاہیے۔نبی کریم ﷺ نے  اس دنیا کے خاتمے یعنی قیامت برپا ہونے  کی متعدد چھوٹی اور بڑی نشانیاں  اور علامات بتلائی ہیں۔ علامات قیامت سے مراد قیامت کی  وہ نشانیاں ہیں جن کا ظہور قیامت سے قبل ہوگا، مثلاً امام مہدی کاظہور، سیدنا عیسیٰ ؑ کا آسمان سے اترنا، یاجوج ماجوج کا نکلنا اور اﷲ کے غضب سے ہلاک ہو جانا، سورج کا مغرب سے نکلنا، آگ کا ظاہر ہونا وغیرہ یہ سب علامات قیامت ہیں۔ اس طرح جب قیامت کی تمام نشانیاں ظاہر ہوں گی پھر حکم الٰہی سے سیدنا اسرافیل ؑ صور پھونکیں گے جس سے سب کچھ فنا ہو جائے گا۔ پھر جب اﷲ تعالیٰ کو منظور ہوگا دوبارہ صور پھونکا جائے گا، جس سے تمام مردے زندہ ہو جائیں گے۔قیامت کی ان نشانیوں  میں سے ایک بڑی نشانی امام مہدی کا ظہور بھی ہے۔ زیر تبصرہ کتاب " امت مسلمہ کی عمر اور مستقبل قریب میں مہدی کے ظہور کا امکان " جامعہ ازہر مصر کے پروفیسر امین محمد جمال الدین کی عربی تصنیف"عمر امۃ الاسلام وقرب ظھور المھدی" کا اردو ترجمہ ہے۔اردو ترجمہ محترم پروفیسر خورشید عالم صاحب نے کیا ہے۔مولف کے خیال میں  عصر حاضر میں قیامت کی متعدد چھوٹی نشانیاں پوری ہو چکی ہیں اور اب قیامت بہت زیادہ دور نہیں ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف کی اس محنت کو اپنی بارگا میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین(راسخ)

عناوین

صفحہ نمبر

مقدمہ

5

با ب اول :قیامت کی چھوٹی نشانیاں

9

فصل اول :لفظ علامات کےمعنی ومراد اورخاص تنبیہ

10

دوسری فصل :قیامت کی اہم چھوٹی علامتیں

12

تیسری فصل :ہرمجدون

20

ہرمجدون مسلمانوں اوراہل کتاب کےمابین

22

باب دوم :امت مسلمہ کی عمر

29

تشریحات

30

امتوں کی عمر کےبارے میں احادیث اوران کے آسان معانی

32

امتوں کی عمر کاحساب

35

قرب قیامت  سےمتعلق اہل کتاب کےاقوال

37

باب سوم :مہدی

43

مہدی قیامت کےعلامت صغری اورکبر ی کی درمیانی کڑی

44

مہدی کون ہے

45

ظہور مہدی کاوقت

48

ظہور مہدی کی علامت اوارس کی بیعت

53

مہدی کے زمانے میں ہونے والی خونی جنگیں

58

مہدی کی بڑی بڑی جنگوں کی زمانی ترتیب

59

مہدی کی جنگوں کی تفصیل

60

باب چہارم :المسیح الدجال

77

مسیح دجال علامات کبری میں سے پہلی علامت

78

مسیح دجال کی تعریف

81

دجال کی ٹھکانہ

83

دجال کےخروج کاوقت اس کاسبب اورعلامت

88

فتہ دجال اوراس سےنجات کاراستہ

90

دجال کاذکر قرآن کریم میں کیوں نہیں

99

دجال کی ہلاکت اوراس کےپیروکاروں کی ہزیمت

100

باب پنجم :قیامت  کی بڑی نشانیاں

107

وہ علامتیں جومومنوں کو نظر آئیں گی

109

وہ علامت جن کو مومن دیکھ نہ سکیں گے

121

کائنات کاانقلاب اوراس کاخاتمہ

125

باب ششم :راستے کی جھلکیاں

133

عام واجبات

134

خاص انتباہ اورخاتمہ

139

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 29543
  • اس ہفتے کے قارئین 455033
  • اس ماہ کے قارئین 1655518
  • کل قارئین113262846
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست