#319

مصنف : ڈاکٹر اسرار احمد

مشاہدات : 42404

منہج انقلاب نبوی ﷺ

  • صفحات: 376
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 9400 (PKR)
(اتوار 18 جولائی 2010ء) ناشر : مکتبہ مرکزی انجمن خدام القرآن لاہور

محترم ڈاکٹر اسرار احمد مرحوم ایک عظیم داعی قرآن تھے جن کی شبانہ روز  محنت سے نہ صرف وطن عزیز بلکہ بے شمار دیگر ممالک میں بھی قرآن کریم کی دعوت پھیلی اور لوگ مطالعہ قرآن کی جانب راغب ہوئے محترم ڈاکٹر صاحب قرآن حکیم کی تجدید ایمان کا وسیلہ قرار دیتے تھے اور ایمان وعمل کی تجدید سے قیام خلافت کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کےلیے سرگرم عمل تھے اس سلسلہ میں انہوں نے انقلاب بپا کرنے کا ایک مفصل پروگرام بھی تشکیل دے رکھا تھا جو ان کے بقول قرآن مجید اور سیرت نبوی ﷺ سے ماخوذ تھازیر نظر کتاب ''منہج انقلاب نبوی ﷺ''بھی اسی موضوع پرہے ا س میں محترم ڈاکٹر صاحب ؒ نے سیرت النبی  ﷺ کی روشنی میں اولاً مراحل انقلاب کی تعیین فرمائی او راو ربعدازاں رسول معظم ﷺ کی سیرت کو مراحل انقلاب کی توضیح وتفصیل کے پہلو سے بیان  کیا ہے کتاب مذکور میں مندرجہ جزئی تفصیلات سے تو بلاشبہ کسی اختلاف کی گنجائش نہیں کہ ان کا ثبوت کتب سیرت میں موجود ہے تاہم محترم ڈاکٹر صاحب مرحوم کے استدلال اوراستنباط و استنتاج پربحث ونظر کی گنجائش موجود ہے خصوصاً یہ نکتہ تجزیہ ومناقشہ کا طالب ہے کہ کیا سیرت سے تشریعی امور پراشتہاد ہوسکتا ہے یا نہیں ؟ اس لیے کہ ارباب اصول کے ہاں اخذواستدلال کے اسالیب میں حدیث وسنت کا تذکرہ توملتا ہے تاہم سیرت کا لفظ یااصطلاح مستعمل نہیں کتب سیرت میں دراصل نبی مکرم ﷺ کے احوال وآثار کو موضوع بحث بنایا جاتاہے ان سے استنباطِ امور شرعیہ مقصود نہیں ہوتا شرعی معاملات میں استدلال کے لیے کتب حدیث وسنت کی جانب رجوع کیا جاتا ہے اس اصولی نکتے  کو ذہن نشین رکھتے ہوئے محترم ڈاکٹر صاحب کی زیر نظر کتاب کامطالعہ انتہائی مفید ثابت ہوگا کہ اس سے سیرت طیبہ ﷺ کے کئی مزید پہلو فکرو نظر کے سامنے آتے ہیں

 

عناوین

 

صفحہ نمبر

خطاب اول ۔تمہیدی مباحث،انقلابی جدوجہدکے لوازم ومراحل او رانقلاب نبوی ﷺ کے پہلے دومرحلے :دعوت اور تنظیم

 

7

خطاب دوم۔انقلابی تربیت کانبویۤ منہاج ،اور تربیت وتزکیہ محمدیۤ کے عناصرسہ گانہ

 

49

خطاب سوم۔تصادم کامرحلہ اول :صبرمحض او رعدم تشدد!

 

83

خطاب چہارم۔تصادم کامرحلہ ثانی:اقدام اورچیلنج

 

113

خطاب پنجم۔تصادم کاآخری مرحلہ:مسلح کشمکش یعنی قتال فی سبیل اللہ

 

145

خطاب ششم۔مسلح تصادم (2)اُحدواحزاب

 

167

خطاب ہفتم۔اندرون عرب تکمیل انقلاب کی تمہید،فراست نبویۤ کاشاہکاراور ’’فتح مبین‘‘یعنی صلح حدیبیہ!

 

193

خطاب ہشتم۔اندرون عرب انقلاب کی تکمیل:فتح خیبراورفتح مکہ!

 

225

خطاب نہم۔انقلاب کےتکمیلی مراحل پرنگاہ باز گشت اور مخالف انقلاب قوتوں کاآخری قلع قمع!

 

253

خطاب دہم۔بیرون عرب انقلاب محمدیۤ کی توسیع وتصدیراو ربیرون عرب مسلح تصادم کاآغاز!

 

295

ضمیمہ ۔منہج انقلاب نبویۤ کے حالات حاضرہ پرانطباق کےضمن میں اقدام اورمسلح تصادم کامتبادل

 

333

 

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 26191
  • اس ہفتے کے قارئین 130207
  • اس ماہ کے قارئین 876371
  • کل قارئین105747492
  • کل کتب8780

موضوعاتی فہرست