#3514

مصنف : احمد خلیل جمعہ

مشاہدات : 8681

شہسوار صحابہ رضی اللہ عنہم

  • صفحات: 487
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 19480 (PKR)
(جمعہ 04 مارچ 2016ء) ناشر : دار الاندلس،لاہور

اللہ رب العزت نے اپنے بندوں کی رشد و ہدایت کے لیے انبیاء کرام و رسل عظام کی ایک برزگزیدہ جماعت کو مبعوث فرمایا۔ اس مقدس و مطہر جماعت کو کچھ ایسے حواری اور اصحاب بھی عنائت کیے جو انبیاء کرام کی تصدیق و حمایت کرتے۔ اللہ رب العزت نے سید الاوّلین و الآخرین حضرت محمد ﷺ کو صحابہ کرام کی ایک ایسی جماعت عطا فرمائی جن کے بارے میں اللہ کی یہ مشیت ہوئی کہ وہ خاتم النبیین سے براہ راست فیض حاصل کریں اور رسول اللہ ﷺ خود ان کا تزکیہ نفس کرتے ہوئے کتاب و حکمت کی تعلیم دیں۔ درس گاہِ محمدیہ ﷺ کی تعلیم و تربیت نے افرادِ انسانی کی ایک ایسی مثالی جماعت تیار کی کہ انبیاء کرام کے بعد روئے زمین پر کوئی جماعت ان سے بہتر سیرت و کردار پیش نہ کر سکی۔ وہ مقدس جماعت جن کا ذکر قرآن مجید اور دیگر آسمانی کتب میں بھی کیا گیا اور جن کے بارے میں رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:" خیر امتی قرنی" (بخاری)"میری امت کی سب سے بہترین جماعت میرے عہد کے لوگ ہیں" یہ وہ جماعت تھی جن کی سیرت و کردار کے بارے میں دشمنوں نے بھی گواہی دی۔ تاریخ اسلام صحابہ کرام ؓ کے روشن اور شاندار تذکروں سے مزین ہے۔ بہادروں اور شہسواروں کا ایک ایسا دستہ، جنہوں نے دین اسلام کے پودے کی اپنے خون سے آبیاری کی۔ زیر تبصرہ کتاب" شہسوار صحابہ" جس میں معروف سیرت نگار، نامور مصنف، محمود احمد غضنفر نے چھبیس(26) جانثار شہسواروں کی ولولہ انگیز معرکہ آرائیوں کا تذکرہ کیا ہے۔" شہسوار صحابہ" جو کہ" فرسان حول الرسولﷺ" کا فاضل موصوف نے نہایت احسن اسلوب کے ساتھ اردو ترجمہ کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ فاضل موصوف کو ہمت و استقامت سے نوازے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔ آمین(عمیر)

عناوین

صفحہ نمبر

ارقم بن ابی الارقم

11

براء بن عازب

23

برا بن مالک

41

برید بن حصیب

57

بشیر بن سعد

71

ثابت بن اقرام

84

ثابت بن الدحداح

95

ثابت بن قیس

107

حارث بن ربع

126

حارثہ بن نعمان

144

حاطب بن ابی بلتعہ

156

حذیفہ بن یمان

174

حمزہ بن عبد المطلب

196

خالد بن ولید

232

خالد بن یزید

256

خزیمیہ بن یزید

279

زبیر بن عوام

294

زید بن حارثہ

320

زید بن خطاب

346

زید بن سہل

362

سعد بن ابی وقاص

382

سعید بن ابی وقاص

382

سعید بن زید

408

سلمہ بن اکوع

436

سلمہ بن ہشام

452

سماک بن خرشہ

463

شماس بن عثمان

479

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 11493
  • اس ہفتے کے قارئین 170025
  • اس ماہ کے قارئین 1689098
  • کل قارئین115581098
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست