#3870

مصنف : احمد خلیل جمعہ

مشاہدات : 7910

علماء صحابہ رضی اللہ عنہم

  • صفحات: 608
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 24320 (PKR)
(جمعہ 10 جون 2016ء) ناشر : مکتبہ الفہیم مؤناتھ بھنجن، یو پی

صحابہ نام ہے ان نفوس قدسیہ کا جنہوں نے محبوب ومصدوق رسول ﷺ کے روئے مبارک کو دیکھا اور اس خیر القرون کی تجلیات ِایمانی کو اپنے   ایمان وعمل میں پوری طرح سمونے کی کوشش کی ۔ صحابی کا مطلب ہے دوست یاساتھی شرعی اصطلاح میں صحابی سے مراد رسول اکرم ﷺکا وہ ساتھی ہے جو آ پ پر ایمان لایا،آپ ﷺ کی زیارت کی اور ایمان کی حالت میں دنیا سے رخصت ہوا ۔ صحابی کالفظ رسول اللہﷺ کے ساتھیوں کے ساتھ کے خاص ہے لہذاب یہ لفظ کوئی دوسراا شخص اپنے ساتھیوں کےلیے استعمال نہیں کرسکتا۔ انبیاء کرام﷩ کے بعد صحابہ کرام ﷢ کی  مقدس جماعت تمام مخلوق سے افضل اور اعلیٰ ہے یہ عظمت اور فضیلت صرف صحابہ کرام﷢ کو ہی حاصل ہے کہ اللہ نے   انہیں دنیا میں ہی مغفرت،جنت اور اپنی رضا کی ضمانت دی ہے بہت سی قرآنی آیات اور احادیث اس پر شاہد ہیں۔صحابہ کرام سے محبت اور نبی کریم ﷺ نے احادیث مبارکہ میں جوان کی افضلیت بیان کی ہے ان کو تسلیم   کرنا ایمان کاحصہ ہے ۔بصورت دیگرایما ن ناقص ہے ۔ صحابہ کرام ﷢ کے ایمان ووفا کا انداز اللہ کو اس قدر پسند آیا کہ اسے   بعد میں آنے والے ہر ایمان لانے والے کے لیے کسوٹی قرار دے دیا۔یو ں تو حیطہ اسلام میں آنے   کے بعد صحابہ کرام ﷢ کی زندگی کاہر گوشہ تاب ناک ہے لیکن بعض پہلو اس قدر درخشاں ،منفرد اور ایمان افروز ہیں کہ ان کو پڑہنے اور سننے والا دنیا کا   کوئی بھی شخص متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا۔ صحابہ کرام ﷢ کےایمان افروز تذکرے سوانح حیا ت کے حوالے سے ائمہ محدثین او راہل علم نے کئی کتب تصنیف کی ہیں زیر تبصرہ کتاب ’’ علماء صحابہ کرام ‘‘ ڈاکٹر احمد خلیل جمعہ کی عربی تصنیف کا ترجمہ ہے ۔یہ کتاب میں دوحصوں پر مشتمل ہے ۔حصہ اول میں ان علماء صحابہ کا تذکرہ ہے جن کا نام عبداللہ تھا اس حصے میں پانچ جلیل القدر علماء صحابہ کرام(سیدنا عبد اللہ بن عباس ،سیدنا عبداللہ بن عمر ، سیدنا عبد اللہ بن عمرو بن العاص، سیدنا عبداللہ بن زبیر ، سیدنا عبد اللہ بن مسعود﷢) کا تذکرہ شرح وبسط کے ساتھ کیا گیا ہے۔اور اس کتاب کے دوسرے حصے میں سیدنا ابو ہریرہ ،سیدنا انس بن مالک ، سیدنا جابر بن عبد اللہ ، سیدنا ابوسعید خذری﷢ کے سوانح حیات تفصیل سے ساتھ بیان کیے ہیں۔کتاب کے مطالعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ صحابہ کرام ﷢ کس طرح شدت سے رسول رحمت کی زبان نکلنے والے ایک ایک لفظ کے امین، نگران اور محافظ تھے اور آپﷺ کی ذات کے ساتھ کس قدر محبت رکھتے تھے ۔(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

حرفے چند

11

حرف تمنا

13

سیدنا عبداللہ بن عباس ﷜

 

علم کاسمندر

19

پرورش اورشخصیت

21

علم حاصل کرنے کاشوق

25

تفسیر ابن عباس

32

تفسیر ابن عباس کےلغوی نکات

38

مفردا ت القرآن

42

فقہی مجتہد

47

مرویات عبداللہ بن عباس ﷜

57

تہجد کی دعا

59

علماء کےمیزان میں

60

سیدنا عبداللہ بن عباس ﷜کےعلماء صحابہ کےساتھ تعلقات

70

خلفائے راشدین اورابن عباس ﷜

75

سیدنا عبداللہ بن عباس ﷜اورصدیق اکبر ﷜

76

سیدنا عمر بن خطاب ﷜کےاوصاف حمیدہ

77

سیدنا عثمان بن عفان ﷜کےاوصاف حمیدہ

77

سیدنا علی بن ابی طالب ﷜کےاوصاف حمیدہ

78

جنت میں داخلہ

87

سیدنا عبداللہ بن عمر ﷜

 

تروتازہ شاخ

93

ولادت

95

سیدنا عبداللہ بن عمر﷜کی زندگی اورنماز کی اہمیت

97

عبداللہ بن عمر ﷜اوراسوہ نبوی

102

حافظ حدیث ثانی

104

سیدنا عبداللہ بن عمر ﷜کی مرویات کےنمونے

109

قرآن کےساتھ تعلق

112

احکام حج کاعالم

117

عبداللہ بن عمر﷜اوردیگر عبادلہ

121

جہاد میں دلچسپی اورفتوحات

123

اخلاق واطوار اورفضائل ومناقب

127

اکابرین کی جانب سےسیدنا عبداللہ بن عمر ﷜کی تعریف

132

علماء اورمصنفین کاخراج تحسین

137

سیدنا عبداللہ بن عمر ﷜کےاقوال زریں

140

عالم بےبدل کاسفرآخرت

147

سیدنا عبداللہ بن عمروبن العاص﷜

 

علم اورعلماء کےآنگن میں

153

پختہ خط کاتب

154

سیدنا عبداللہ بن عمر وبن العاص ﷜کونبی کریم ﷺکاتلقین

158

ذہین وفطین دانش ور

162

سیدنا عبداللہ بن عمرو ﷜کاارشادات عالیہ اورپندہ نصائح

167

سیدنا عبداللہ بن عمروبن العاص ﷜ کااقوال زریں

171

مسند عبداللہ بن عمر بن العاص ﷜

173

عبداللہ بن عمرو ﷜کاتفسیر میں اجتہاد

178

عبداللہ بن عمرو﷜اوراسرائیلی روایات

183

سیدنا عبداللہ بن عمر و بن العاص ﷜ کی وفات اوروصیت

190

سیدنا عبداللہ بن زبیر﷜

 

الاصل الکریم

195

ان کےوالد ،والدہ

196

ناناودادی

196

خالہ

197

ہجرت کےبعد پہلے نومولود

198

بابرکت پرورش

201

خشوع وخضوغ کرنے والا عبادت گزار

204

قرآن اورعلوم قرآن کےساتھ عبداللہ بن زبیر ﷜ کی محبت

207

عبداللہ بن زبیر ﷜اورحدیث شریف

210

عبداللہ بن زبیر ﷜ کی فصاحت وبلاغت اورشعراء کاخرا ج تحسین

216

فقہ فتاوی جات اومواعظ حسنہ

221

سیدنا عبداللہ بن زبیر ﷜ کی اذلیات اوسد بہار کارنامے

226

سیدنا عبداللہ بن زبیر ﷜ کی شجاعت اورجہاد

232

مبارک بادکی مستحق امت

237

سیدنا عبداللہ بن مسعود ﷜

 

ہونہار :ذہین وفطین

245

سدھائے ہوئے لڑکے

247

سب سے پہلے قرآن مجید کو اونچی آواز میں پڑھنے والے

247

اللہ کی رضا چاہنے والے

252

مہاجرین کی صفوں میں

254

سیدنا عبدللہ بن مسعود ﷜ کی قرآن حکیم میں مہارت

256

مجاہد غازی

264

ان کی فقہ اورفتوی

271

عبداللہ بن مسعود ﷜کی قرآن فہمی

275

خانہ نبوت کےآنگن میں

286

سیدنا عبداللہ بن مسعود ﷜ حفاظ حدیث میں سے

293

سیدنا عبداللہ بن مسعود ﷜ کےاقوال زریں

298

سیدنا عبداللہ بن مسعود ﷜ کاعلمی مقام ومرتبہ

309

صاحب اقتداراورمالک حقیقی اللہ کے حوالے

318

سیدنا ابو ہریرہ ﷜

 

ذالک فضل اللہ

323

بابرکت ہم نشینی

324

المحب الادیب

331

سعادت مند مجتہد

338

نبی کریم ﷺ کی دعا کی برکت سےسیدنا ابو ہریرہ ﷜ کاحافظ حدیث ہونا

344

صحابہ کرام میں سے پہلے حافظ حدیث

349

صحابہ کرام اورتابعین عظام کامعلم

356

فتوے اورفقہ میں ان کاحصہ

365

سیدناابو ہریرہ ﷜اورقرآن کریم

376

مفسرین صحابہ ﷢

382

سیدنا ابو ہریرہ ﷜ میدان جہادمیں

393

سیدنا ابو ہریرہ ﷜ کاادبی اورشعری ذوق

400

ادیب ،دانشور

406

سیدنا ابو ہریرہ ﷜ کےچند واقعات اوراوصاف

415

الوداع سید الحفاظ الوداع

420

سیدنا انس بن مالک ﷜

 

مبارک بچپن اورپاکیزہ اصل

427

سیدنا انس ﷜ اورانکی   والدہ ؓ

428

نبی کریم ﷺ کی آغوش تربیت میں

432

الہی اس کومال اوراولاد وکثرت سےعطافرما

438

سیدنا انس ﷜ کےتربیت نبویہ کےثمرات

452

کرامات سیدنا انس بن مالک ﷜

457

سیدنا انس بن مالک ﷜ میدان ہائے جہاد میں

460

فقیہ اورمفسر

469

کثرت سےاحادیث بیان کرنے والے محدث

478

سیدنا انس ﷜ کاحجاج بن یوسف کےساتھ قصہ

485

لا الہ الااللہ

487

سیدنا جابر بن   عبداللہ ﷜

 

نامور مجتدامام

493

سیدنا جابر ﷜ کی بیعت اوروالد کاتعاون

495

سیدنا جابر ﷜ کی جہادی سرگرمیاں

502

غزوہ حمراء الاسد میں شرکت

502

غزوہ ذات الرقاع میں شرکت اورچند واقعات

505

سیدنا جابر نبی کریم ﷺ کےساتھ غزوہ خندق میں

516

سیدنا جابر بن عبداللہ ﷜کی بیعت رضوان میں شمولیت

525

سیدنا جابر ﷜ فتح مکہ میں

528

سیدنا جابر ﷜ کی غزوہ حنین میں حاضری

530

سیدنا جابر ﷜ کی غزوہ تبوک میں حاضری

533

سیدنا جابر ﷜ کی امین الامہ کی قیادت میں معرکہ الخبط میں شمولیت

534

سیدنا جابر ﷜ کی عہد نبوت کےبعد جہاد میں شرکت

537

سیدنا جابر ﷜ کااحادیث مصطفے ﷺ کاروایت کرنا

538

بابرکت ہم نشینی اوربلند مرتبہ

543

سیدنا جابر ﷜ اوتسکین بخش انوارنبویہ

548

سیدنا جابر ﷜ بحیثیت مفسر اورفقیہ

550

خاتمہ بالخیر

555

سیدنا ابو سعید خدری

 

نابغہ روزگار

559

صاف ستھری تربیت

563

ابو سعید خدری بحیثیت مجاہد

566

سیدنا ابو سعیدخدری ﷜ کثیر الروایہ اورحافظ الحدیث صحابی

579

سیدنا ابو سعید خدری ﷜ بحثییت قرآن کریم کےعالم عامل اورمفسر

589

سیدنا ابو سعید خدری ﷜ سیرت نبویہ کےسائے تلے

600

سیدنا ابوسعید خدری ﷜کی اپنے بیٹے کو وصیت اوروفات

604

سیدنا ابو سعید خدری ﷜ کی بیان کردہ حدیث

605

 

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 11612
  • اس ہفتے کے قارئین 170144
  • اس ماہ کے قارئین 1689217
  • کل قارئین115581217
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست