#1821

مصنف : ابو الوفا ثناء اللہ امرتسری

مشاہدات : 13344

مقدس رسول بجواب رنگیلا رسول

  • صفحات: 119
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 3570 (PKR)
(جمعہ 25 جولائی 2014ء) ناشر : مکتبہ الفہیم مؤناتھ بھنجن، یو پی

مفسر قرآن ، فاتح قادیان ،کثیرالتصانیف مولانا ثناء اللہ امرتسری ﷫ کی شخصیت کسی تعارف کی محتاج نہیں ہے۔آپ 1868ء امرتسر میں پیدا ہوئے،اورمولانا سیّد نذیر حسین دہلوی ﷫ سے اکتساب علم کیا۔ ہفت روزہ ’’اخبار اہل حدیث‘‘ کے مدیر اور مؤسس تھے۔ادیانِ باطلہ پر گہری نظر تھی۔عیسائیت ، آریہ سماج ہندووں، قادیانیت اور تقلید کے ردمیں متعدد کتابیں لکھیں۔آپ نے سیرت مبارکہ صلی اللہ علیہ و سلم پر تین کتابیں تالیف کی تھیں،جن میں سے ایک زیر تبصرہ کتاب(مقدس رسولﷺ بجواب رنگیلا رسول) بھی ہے۔یہ کتاب اس زمانے میں لکھی گئی جب مسلمان انگریزی حکومت کے جبر واستبداد کا شکار تھے۔انگریزی استعمار کا فتنہ زوروں پر تھا ۔پورے ملک میں عیسائی مشنریاں سر گرم تھیں۔ہندووں میں ایک نیا فرقہ آریہ سماج وجود میں آچکا تھا۔جس کے بانی پنڈت دیانند شرما اور ان کے ہم نواوں کا قلم اسلام اور پیغمبر اسلام کے خلاف ایسا زہر اگل رہا تھا ،جس سے مسلمانوں میں ارتداد کا خطرہ پیدا ہوگیا تھا۔"سنیارتھ پرکاش" اور"رنگیلا رسول" جیسی دل آزار کتابیں اسی دور کی یاد گار ہیں۔"رنگیلا رسول " نامی کتاب خبیث ہندو راجپال کی شرارت تھی ،جس میں اس نے نبی کریمﷺ کی ذات بابرکات پر نہایت رکیک ،کمینے اور غیر مہذب اعتراضات کئے تھے۔اس کتاب کے بازار میں آتے ہی مسلمانوں میں انتہائی اشتعال پیدا ہو گیا اور اس کا جواب لکھنے کے مطالبے سامنے آنے لگے۔چنانچہ مولانا ثناء اللہ امرتسری میدان میں آئے اور (مقدس رسولﷺ)کے نام سے اس کانہایت متین،معقول،محققانہ اور قاطع جواب لکھا۔اور اس جاہل اور احمق کی جہالتوں اور حماقتوں کا نہایت متانت اور سنجیدگی سے جواب دیا۔نیز یہ بات یاد رہے کہ جہاں مولانا ثناء اللہ امرتسری نے علمی میدان میں کارہائے نمایاں انجام دئیے، وہیں میدان کار زار میں غازی علم دین شہید﷫نے اس خبیث راجپال کو جہنم واصل کرتے ہوئے رسول اللہﷺ سے سچی محبت کا ثبوت فراہم کر دیا۔اللہ تعالی دونوں میدانوں کے شاہسواروں کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور ہمیں بھی نبی کریمﷺ کے ساتھ سچی محبت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین(راسخ)

عناوین

صفحہ نمبر

علمائے کرام کی رائیں

5

اخباروں کی رائیں

18

دعا بدرگاہ خدا

26

دیباچہ

 

آریوں کی دل آزار تحریروں کی تفصیل

27

آریوں میں طرز نکاح

37

تمہید جواب

38

مجمل جواب

43

حضرت خدیجہؓ

47

حضرت عائشہؓ

53

شردھانذکی اخلاقی موت

60

حضرت زینب

74

بہتان نئے رنگ میں (حضرت ریحانہؓ)

88

حضرت صفیہؓ

92

حضرت ام حبیبہؓ

94

حضرت میمونہؓ

95

حضرت ماریہ

95

رنگیلے مصنف کا نیا رنگ

98

تعدد ازواج

101

مہاشہ کی تاریخ دانی

105

ہماری دریا دلی

106

دیانذ دیدوں والا

 

مناجات بدرگاہ مجیب الدعوات

115

اسلامی شجر

116

نظم متعلقہ اسلامی شجر

117

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 51667
  • اس ہفتے کے قارئین 51667
  • اس ماہ کے قارئین 1725618
  • کل قارئین113332946
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست