#4861

مصنف : ہارون یحییٰ

مشاہدات : 7936

سچائی کی جستجو

  • صفحات: 163
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 4075 (PKR)
(ہفتہ 21 اکتوبر 2017ء) ناشر : مکتبہ رحمانیہ لاہور

انسان کو اللہ تعالیٰ نے تخلیق کیا ہے اور تخلیق کرنے کے بعد اس کے ذمہ کچھ اہم ذمہ داریاں بھی ہیں اور مخلوق ہونے کے ناطے وہ ان ذمہ داریوں سے روگردانی نہیں کر سکتا۔وہ اپنی موجودگی کی اور کوئی توجیہ نہیں کرسکتا۔چونکہ وہ تخلیق کیا گیا ہے اس لیےاسے بے قابو اور غیر ذمہ دار حیثیت میں چھوڑا نہیں جا سکتا۔ انسان ان ذمہ داریوں سے آگاہی صرف اور صرف اللہ رب العزت کی کتاب سے ہی تلاش کر سکتا ہے اور تلاش کرنے کے بعد ان پر عمل کر سکتا ہے۔ زیر تبصرہ کتاب میں بھی قاری کو ان معاملات اور ذمہ داریوں کی قدر وقیمت معلوم کرنے پر آمادہ کیا گیا ہے جن اس نے غیر اہم تصور کرتے ہوئے ایک طرف کر دیا ہے لیکن اصل میں وہ اس کی زندگی کے سب سے اہم مسائل ہیں۔اور اس کتاب  میں قاری کو نصیحت کی گئی ہے کہ وہ غیر متعصب ہو کر اپنی ذمہ داریوں کو جانے اور انہیں ادار کرے۔اس کتاب میں انسان کو اس بات کا شعور دلانے کی کوشش کی گئی ہے کہ ہم کون ہیں؟یہاں کیوں آئے ہیں؟ہماری تخلیق کا مقصد کیا ہے؟ہماری موجودہ زندگی کا کیا مقصد ہے؟وغیرہ۔ اور ہر بات کو ایک احسن مثال کے ساتھ سمجھانے کی کوشش کی گئی ہے۔اس کتاب کو تین مختلف حصوں میں منقسم کیا گیا ہے۔زیر تبصرہ کتاب’’سچائی کی جستجو‘‘ ڈاکٹر ہارون یحیٰی کی عظیم کاوش ہے اور اس کا ترجمہ ڈاکٹر فردوس روحی صاحب نے کیا ہے۔دعا ہے کہ  اللہ تعالیٰ مصنفین کی خدماتِ دین کو قبول فرمائے اور ان کے لیے ذریعہ نجات بنائے  اور عوام کے لیے نفع عام فرمائے (آمین)( ح۔م۔ا )

عناوین

 

صفحہ نمبر

حصہ اول : ایک نئی دنیا

 

5

بنیادی سوالات

 

10

قرآن میں غور وفکر کرنا

 

23

دین جو قرآن میں بیان کیا گیا

 

30

سچے مومن اور بہروپیے

 

33

مومنین جیسا کہ قرآن میں بیان ہوئے

 

38

بے دین معاشرے کی اقدار

 

69

دنیا اور آخرت

 

79

جنت مومنین کا اصل گھر

 

88

جہنم کافروں کے لیے تیار شدہ

 

95

حصہ دوم : ایک نیا رخ

 

103

برقی اشاروں سے بنی ہوئی دنیا

 

104

دنیا ہمارے دماغ میں بناوٹ کی طرح

 

106

حقیقی بیرونی دنیا کی طرف راستہ ناپید

 

107

جانور مختلف انداز سے دیکھتے ہیں

 

110

مادے کی اصل حقیقت

 

120

کون ہے جو دیکھتا ہے

 

125

وقت کا نظریہ اضافت

 

136

حصہ سوئم : ہمارے گردو پیش میں معجزات

 

143

شہد کی مکھی

 

145

شہد کا معجزہ

 

151

اونٹ

 

154

مچھر

 

158

نصیحت قبول کرنے والے معاشرہ اور سمجھدار لوگوں کے لیے

 

159

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 31025
  • اس ہفتے کے قارئین 189557
  • اس ماہ کے قارئین 1708630
  • کل قارئین115600630
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست