اللہ تعالی کی قدرت کی نشانیاں پوری کائنات میں بکھری پڑی ہیں ،جو اس ذات باری کےو جود پر دلالت کرتی ہیں۔دن اور رات کا آنا جانا،سورج چاند اور ستاروں کی گردش ،سر سبز باغات اور لہلہاتی کھیتیاں ،بلند وبالا پہاڑ اور گہرے سمندر،وسیع وعریض زمین اور گہرے نیلگوں بادل اور یہ پر شکوہ کائنات اللہ تعالی کی قدرت کا مظہر ہیں۔ان تمام چیزوں کو دیکھ کر انسان یہ سوچنے پر مجبور ہو جاتا ہے کہ آخر کوئی تو ایسی ہستی ہے جس نے کائنات کو یہ خوبصورت رنگ عطا کئے ہیں اور اس وسیع وعریض نظام کو چلا رہی ہے۔خلاء اتنی وسیع ہے کہ ہم اس کا تصور بھی نہیں کر سکتے ہیں۔اس کے باوجود یہ نظام اتنی خوبصورتی اور ترتیب سے چل رہا ہے کہ اٹھتے بیٹھتے ،چلتے پھرتے اور سوتے وقت ہمیں اس کا احساس تک نہیں ہوتا ہے۔زیر تبصرہ کتاب "یہ پر شکوہ کائنات"ترکی کے معروف فلسفی اور دانشور محترم ہارون یحیی ﷾کی کاوش ہے،جس کا اردو ترجمہ گلناز کوثر نے کیا ہے۔مولف بیسیوں کتب کے مولف ہیں ۔آپ کی کتب کا بنیادی مقصد یہی ہے کہ لوگوں میں قرآن کے پیغام کو پھیلایا جائے اور ان کے ایمان واعتقاد کو مستحکم کیا جائے۔زیر تبصرہ کتاب میں بھی مولف نے کائنات کے رنگوں اور پرشکوہ مناظر سے حق باری تعالی کی قدرت اور توحید پر استدلال کیا ہے،اور کتاب میں رنگین مناظر کی تصاویر لگا کر اس کی اہمیت کو چار چاند لگا دئیے ہیں۔اللہ تعالی ان کی اس محنت کو قبول فرمائے ۔آمین(راسخ)
عناوین |
|
صفحہ نمبر |
تعارف |
|
11 |
اتفاقات کی لغویت |
|
14 |
نیستی سے نیستی کی طرف بگ بینگ |
|
18 |
وسعت خلا کا تصور |
|
20 |
بے مثال نظام شمسی |
|
22 |
ایک بے مثال سیارہ |
|
25 |
ماحول کی منہ بولتی ساخت |
|
28 |
زمین کو مضبوط بنانے والے پہاڑ |
|
30 |
بحری توازن |
|
33 |
پانی اور پودوں میں ہم آہنگی |
|
36 |
برف کے گالے |
|
38 |
ناریل کے درخت کا بیج |
|
46 |
میسن مکھیوں کی مہارت |
|
53 |
غوطہ خوری کے ماہر کیڑے |
|
58 |
چیونٹیوں کے ہوٹل |
|
64 |
عظیم الشان درخشاں مخلوقات |
|
66 |
ڈالفن کے ڈیزائن |
|
72 |
سمندری دنیا ایک دلچسپ مخلوق |
|
74 |
خاردار کیکڑوں کی ہجرت |
|
81 |
سمندری پناہ گاہیں |
|
94 |
جاندار اشیاء کی مکمل تناسب |
|
100 |
پرندوں کے پروں کی تفصیل |
|
106 |
ایک مکمل شکاری عقاب |
|
112 |
اڑنے والی گلہریوں کی مہارتیں |
|
118 |
صحرائی زندگی |
|
126 |
انسان کا عظیم الشان نظام پیدائش |
|
134 |
پھیپھڑوں کا متاثر کن نظام |
|
144 |
ایک چوکس تھانیدار |
|
152 |
ایٹم کی ساخت میں پوشیدہ طاقت |
|
160 |
پروٹان اور نیوٹران کے مابین توازن |
|
163 |
نتیجہ |
|
166 |