#7134

مصنف : ابو عدنان محمد منیر قمر

مشاہدات : 1573

تمباکو نوشی شریعت اسلامیہ کی نظر میں ( ڈیجیٹل ایڈیشن )

  • صفحات: 104
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 4160 (PKR)
(جمعہ 29 ستمبر 2023ء) ناشر : مکتبہ کتاب وسنت ریحان چیمہ ڈسکہ

تمباکو نوشی ہمارے انسانی معاشرے کی ایک بڑی کمزوری ہے،اس کے کئی جسمانی و ذہنی نقصانات ہیں لیکن اس کے باوجود ایک بڑے طبقہ میں اس کا استعمال مدتوں سے مختلف شکلوں میں جاری ہے تمباکو نوشی ،سگریٹ نوشی ان ممنوعات میں سے ہے جو خبیث، نقصان دہ اور گندی ہونے کی وجہ سے ناجائز ہیں۔ قرآنِ مجید میں اللہ تعالی کا ارشاد ہے: وَيُحِلُّ لَهُمُ الطَّيِّبَاتِ وَيُحَرِّمُ عَلَيْهِمُ الْخَبَآئِثَ. (الأعراف: 157) ’’(نبی مکرم ﷺ) ان (اہلِ ایمان) کے لیے پاکیزہ صاف ستھری چیزیں حلال بتاتے ہيں اور خبائث کو حرام کرتے ہيں۔‘‘سگریٹ نوشی سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات واضح ہیں حتی کہ سگریٹ بنانے والے بھی ہر ڈبی پر 'مضر صحت ہے' لکھ کر اس سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں آگاہ کرتے ہیں ۔  زیر نظر کتاب ’’ تمباکو نوشی شریعت اسلامیہ کی نظر میں ‘‘مولانا ابو عدنان محمد منیر قمر کی متحدہ عرب امارات کی ریاست ام القیوین کے ریڈیو اسٹیشن کی اردو سروس سے 1989ء،1990ء میں تمباکو نوشی کے موضوع پر نشر ہونے والی ریڈیائی تقاریر کا مجموعہ ہے ۔جسے بعد ازاں غلام مصطفی فاروق صاحب نے کتابی صورت مرتب کیا ہے۔ مولانا منیر قمر حفظہ اللہ نے اس کتاب میں کتاب و سنت ، فقہاء اربعہ کے اقوال اور کبار علمائے کرام کے فتاوی جات کے علاوہ تمباکو نوشی کے بارے میں بعض سروے رپوٹس کی روشنی میں تمباکو نوشی کے روحانی و جسمانی اور مادی نقصانات و مضمرات کو سہل انداز میں پیش کیا ہے ۔ (م۔ا)

فہرست مضامین

1

تقدیم از مؤلف

5

عرض مرتب

9

تمباکو نوشی

14

تمباکو نوشی کی بنیادی تاریخ

14

لفظ تمباکو و سگریٹ

16

تمباکو نوشی غیر مسلم حکومتوں اداروں اور صحافت کی نظر میں

18

تمباکو نوشی شریعت اسلامیہ کی نظر میں

21

مختلف مکاتب فکر کے فقہاء و علماء کی تصریحات

31

فقہائے احناف

31

علماء و فقہاء شافعیہ کی تحریمی تصریحات

35

علماء و فقہاء مالکیہ

38

علماء و فقہاء حنابلہ

39

سترہ ممالک کے علماء کا متفقہ فتویٰ

47

علماء اہل حدیث

47

تمباکو نوشی اور عقل صریح

51

تمباکو نوشی کے بارے میں بعض سروے رپورٹس

56

کینسر کے علاوہ تمباکو سے پیدا ہونے والے امراض

60

غیر تمباکو نوشوں پر برے اثرات

62

شراب تمباکو اور دیگر منشیات کی تجارت وکاشت اور حاصل شدہ مال کی شرعی حیثیت

72

تمباکو کی خرید و فروخت

76

چند دیگر منشیات

81

حشیش کا استعمال بطور ہتھیار

90

منشیات کا کاروبار اور انسانی پستی

91

مصادر و مراجع

93

مولف کی دیگر تصانیف اور علمی کاوشیں

95

مطبوعہ کتب

95

مسودات

99

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 30042
  • اس ہفتے کے قارئین 455532
  • اس ماہ کے قارئین 1656017
  • کل قارئین113263345
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست