سیرت النبی ﷺکا موضوع گلشن سدابہار کی طرح ہے ۔اس موضوع پر ہرنئی تحقیق قوس قزح کےہر رنگ کو سمیٹتی اور نکھارتی نظر آتی ہے۔ سیرت طیبہ کا موضوع اتنا متنوع ہے کہ ہر وہ مسلمان جو قلم اٹھانےکی سکت رکھتاہو،اس موضوع پر لکھنا اپنی سعادت سمجھتا ہے۔ ہر قلم کار اس موضوع کو ایک نیا اسلوب دیتا ہے،اور قارئین کو رسول اللہﷺ کی زندگی کے ایک نئے باب سے متعارف کرواتا ہے ۔ رہبر انسانیت سیدنا محمد رسول اللہ ﷺ قیامت تک آنے والےانسانوں کےلیے’’اسوۂ حسنہ‘‘ ہیں ۔ حضرت محمد ﷺ ہی اللہ تعالیٰ کے بعد ،وہ کامل ترین ہستی ہیں جن کی زندگی اپنے اندر عالمِ انسانیت کی مکمل رہنمائی کا پور سامان رکھتی ہے ۔ گزشتہ چودہ صدیوں میں اس ہادئ کامل ﷺ کی سیرت وصورت پر ہزاروں کتابیں اورلاکھوں مضامین لکھے جا چکے ہیں ۔اورکئی ادارے صرف سیرت نگاری پر کام کرنے کےلیےمعرض وجود میں آئے ۔ پورے عالمِ اسلام میں سیرت النبی ﷺ کے مختلف گوشوں پر سالانہ کانفرنسوں اور سیمینار کا انعقاد کیا جاتاہے جس میں مختلف اہل علم اپنے تحریری مقالات پیش کرتے ہیں۔ ہنوذ یہ سلسلہ جاری وساری ہے ۔ زیر نظر کتاب’’سیرۃ المزمل ﷺ‘‘ جناب افتخار احمد افتخار کی سیرت النبیﷺ پرایک منفرد کاوش ہے ۔ جوکہ 20؍ ضخیم جلدوں پر مشتمل ہے کتاب کا عنوان ’’ سیرۃ المزمل ‘‘ ہے لیکن مصنف نےہر جلد کا الگ عنوان بھی قائم کیا ہے تمام جلدوں کے عنوانات حسب ذیل ہیں ۔
1۔سیرۃ المزملﷺ( خالق کی تلاش) مقدمہ 2۔ سیرۃ المزملﷺ (اجدادالعرب)
3۔ سیرۃ المزملﷺ (تمدن عرب) 4۔ سیرۃ المزملﷺ علوم العرب)
5 سیرۃ المزملﷺ (خصائص العرب) 6۔ سیرۃ المزملﷺ ( ادیان العرب)
7۔ سیرۃ المزملﷺ (صبح سعادت) 8۔ سیرۃ المزملﷺ (شرف بطحا)
9۔ سیرۃ المزملﷺ (دعوت واندار) 10۔ سیرۃ المزملﷺ ( نخلستانوں کے سائے)
11۔ سیرۃ المزملﷺ (شمشیر وسنان اول) 12۔ سیرۃ المزملﷺ (رزم گاۂ حق وباطل)
13 سیرۃ المزملﷺ (کشمکش جاری ر ہی) 14۔ سیرۃ المزملﷺ (عرب سرنگوں ہوا)
15۔ سیرۃ المزملﷺ (حزن بہار) 16۔ سیرۃ المزملﷺ (خصائص المزمل)
17۔ سیرۃ المزملﷺ (یام المزمل) 18۔ سیرۃ المزملﷺ (القاء المزمل)
19۔ سیرۃ المزملﷺ (لمحات المزمل) 20۔ سیرۃ المزملﷺ (میراث المزمل)
اس کتاب کی تمام جلدیں ابھی غیرمطبوع ہے مصنف کے اصرار پر اسے کتاب وسنت سائٹ پبلش کیا گیا ہے ۔کتاب کے مندرجات کے ساتھ ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے ۔اللہ تعالیٰ فاضل کے زور ِقلم میں اضافہ کرے اوران کی تحقیقی وتصنیفی کاوشوں کو قبول فرمائے فرمائے ۔(آمین)(م۔ا)
عناوین |
صفحہ نمبر |
حرف اعتراف |
5 |
یہود یثرب اور قرآن |
16 |
منافقین مدینہ |
57 |
متفرقات 3ہجری |
71 |
حفصہ بنت عمرؓ سے نکاح |
73 |
زینب بنت خزیمہ سے نکاح |
78 |
حضرت ام کلثوم کا نکاح |
78 |
حضرت حسنؓ کی پیدائش |
81 |
حضرت عبد اللہ بن عثمانؓ کی وفات |
82 |
حضرت عمرو بن امیہ ضمری ؓ |
83 |
حضرت ابو طفیل عامرؓ کی ولادت |
84 |
احکام وقوانین 3 ہجری |
88 |
نوحہ کی ممانعت |
91 |
منافقین کی ذلت |
93 |
شراب کی حرمت |
98 |
4 ہجری بمطابق جون 625ء |
102 |
سریہ ابی سلمہ ؓ |
103 |
سریہ عبد اللہ بن انیس ؓ |
196 |
چشمہ رجیع |
110 |
ابو سفیان کی سازش |
129 |
سریہ عمرو بن امیہ ضمریؓ |
134 |
سانحہ بئیر معونہ |
142 |
غزوہ بنو نضیر |
153 |
غزوہ بدر الآخر |
168 |
4ہجری ،دیگر مصروفیات |
182 |
حضرت ام سلمہ سے نکاح |
184 |
حسین ابن علی ؓ کی پیدائش |
189 |
حضرت زید بن ثابتؓ |
191 |
حضرت علی ؓ کی والدہ کا انتقال |
193 |
ابو سلمیٰ عبد اللہ بن عبد الاسد کا انتقال |
194 |
حضرت زینب بن خزیمہ کا انتقال |
196 |
حضرت زینب بن حجش ؓ کا نکاح |
197 |
احکام و قوانین |
199 |
پردے کا حکم |
201 |
صلواۃ العصر |
203 |
5 ہجری بمطابق ..جون 626ء |
206 |
غزوہ دومۃ الجندل |
206 |
غزوہ بنی مصطلق |
210 |
منافق اعظم عبد اللہ بن ابی |
215 |
مدینہ کوواپسی |
223 |
واقعہ افک |
231 |
غزوہ احزاب |
250 |
غزوہ احزاب اور شعرائے عرب |
293 |
غزوہ بنو قریظہ |
316 |
ابو رافع یہودی کا قتل |
344 |
ضیائے حق |
350 |
ابو ثعلبہ کا اسلام قبول کرنا |
352 |
بنو مزینہ کااسلام قبول کرنا |
356 |
متفرقات 5 ہجری |
360 |
حضرت سلیمان فارسی ؓ |
361 |
حضرت جویریہ ؓ سے نکاح |
364 |
ریحانہ قرظیہ کاقصہ |
366 |
5ہجری ،تذکرہ مزید |
369 |
احکامات و قوانین |
372 |
6 ہجری بمطابق مئی 627ء |
378 |
رفعتوں کی طرف |
379 |
سریہ محمد بن مسلمہ ؓ |
394 |
حضرت ثمامہ بن اثالؓ |
396 |
غزوہ بنولحیان |
401 |
غزوہ ذی قرد |
407 |
سریہ عکاشہ بن محصن ؓ |
425 |
سریہ ذوالقصہ |
428 |
سریہ ذوالقصہ دوم |
431 |
سریہ زید بن حارثہ ؓ |
433 |
سریہ عیص |
435 |
سریہ وادی القریٰ |
437 |
سریہ دومۃ الجندل |
439 |
سریہ فدک |
444 |
سریہ ام قرنہ |
446 |
سریہ کرز بن جابر فہری ؓ |
449 |
اشارات |
457 |
ماخذ و مصادر ومراجع |
478 |
اختتام |
518 |