#3619

مصنف : پروفیسر خالد حامدی

مشاہدات : 4812

رسول اللہ ﷺ اسوۂ حسنہ تو ہیں، اسوۂ کاملہ کیوں نہیں

  • صفحات: 51
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1020 (PKR)
(ہفتہ 16 اپریل 2016ء) ناشر : صبح روشن پبلشرز لاہور

مولانا وحید الدین خان یکم جنوری 1925ءکو پید ا ہوئے۔ اُنہوں نے اِبتدائی تعلیم مدرسۃ الاصلاح ’سرائے میر اعظم گڑھ میں حاصل کی ۔شروع شروع میں مولانا مودودی﷫ کی تحریروں سے متاثر ہوکر 1949ء میں جماعت اسلامی ہند میں شامل ہوئے لیکن 15 سال بعد جماعت اسلامی کوخیر باد کہہ دیا اورتبلیغی جماعت میں شمولیت اختیار کرلی ۔ 1975ء میں اسے بھی مکمل طور پر چھوڑ دیا ۔مولانا وحید الدین خان تقریبا دو صد کتب کے مصنف ہیں جو اُردو ،عربی، اورانگریزی زبان میں ہیں اُن کی تحریروں میں مکالمہ بین المذاہب ،اَمن کابہت زیادہ ذکر ملتاہے اوراس میں وعظ وتذکیر کاپہلو بھی نمایاں طور پر موجود ہے ۔لیکن مولانا صاحب کے افکار ونظریات میں تجدد پسندی کی طرف میلانات اور رجحانات بہت پائے جاتے ہیں اُنہوں نے دین کے بنیادی تصورات کی از سر نو ایسی تعبیر وتشریح پیش کی ہے جو ان سے پہلے کسی نے نہیں کی اوروہ نہ صرف اس بات کو تسلیم کرتے ہیں بلکہ اپنے لیے اس میں فخر محسوس کرتے ہیں۔اسی لیے مولانا وحید الدین خاں کے افکار ونظریات ،علمی ودینی حلقوں میں زیر بحث رہتے ہیں ۔ان پر شدید تنقید کی جاتی ہے اور دلائل کی روشنی میں ان کےابطال کی کاوشیں جاری رہتی ہیں۔اس سلسلے میں دو سال قبل منظر عام آنے والی ڈاکٹر حافظ محمد زبیر (فاضل جامعہ لاہور اسلامیہ ،مدیر ششماہی رشد،لاہور) کی کتاب ’’ مولانا وحید الدین خان افکار ونظریات‘‘ قابل ذکر ہے۔ زیر تبصرہ کتاب’’ محمد رسول اللہ اسوۂ حسنہ توہیں لیکن اسوہ کاملہ نہیں‘‘ بھارت سے شائع ہونے والے جریدے ماہنامہ’’ اللہ کی پکار‘‘ کے مدیر جناب ڈاکٹر پروفیسر خالد حامدی صاحب کے ان مضامین کا مجموعہ ہے جس میں انہوں نے عصر حاصر کے نام نہاد متجدد روشن خیال حلقے سے تعلق والے وحید الدین کے اس شیطانی فکر کا علمی جائزہ لیا ہے کہ نعوذ باللہ آپ ﷺ کی زندگی اسوۂ حسنہ تو ہے ،اسوۂکاملہ نہیں۔اسوۂ حسنہ کے حوالے سے مولانا وحیدالدین خاں کی گل افشانی کا، جو محاکمہ پروفیسر خالد حامدی نے کیا ہے وہ مدلل بھی ہے اور چشم کشا بھی۔پاکستان میں ان مضامین کو محترم احمد سرور صاحب ماہنامہ ’’ چشم بیدار‘‘ میں شائع کیا ۔ بعد ازاں پندرہ روزہ ’’المنبر‘‘ فیصل آباد میں بھی ان مضامین کو قسط وار شائع کیا گیا۔توان مضامین کی اہمیت وافادیت کے پیش نظر عبدالوارث ساجد صاحب نے نبی کریم ﷺ کی حرمت کے دفاع اور عوام الناس کو اس فتنے سےبچانےکے لیے ان مضامین کوخوبصورت کتابی صورت میں شائع کیا ہے۔اللہ تعالیٰ اس کتاب کو منظر عام تک لانے میں شریک تمام افراد کی کاوشوں کوقبول فرمائے ۔(آمین)(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

رسول اللہ ﷺ اسوہ حسنہ توہیں ،اسوہ کاملہ کیوں نہیں..؟

 

حرف تمنا

7

دیباچہ

9

مولانا وحیدالدین خان کے باطل افکار کاعلمی جائزہ

11

کیارسول اللہ ﷺ کااسوہ اسوہ کاملہ نہیں ہے

11

غلام احمد قادیانی کےمشن کی تکمیل

13

جہاد او راجتماعی زندگی کی حوصلہ شکنی

15

اسلام تو اجتماعیت سکھاتاہے

15

بہکانے کی تدبیریں

17

رسول اللہ ﷺ کااسوہ ہی اسوہ کاملہ ہے

18

کیا پرنٹنگ پریس قرآن کامحافظ ہے

19

رسالت محمدی ﷺ کو بے اثر بنانے کی کوشش

21

منہاج سے مراد سنت رسول اللہ ﷺ ہے

23

خان صاحب کی معنوی تعریف

24

خان صاحب کی بددیانتی

26

سیدنا عیسی ﷤ نےکہا کہ میں تلوار چلانے آیاہوں

28

سیدنا یوسف ﷤ پر تہمت

29

بائبل کی گواہی

31

قرآن کی گواہی

31

کیاحکومت کرنا مسلمانوں کے لیے ٹھیک نہیں

32

خان صاحب کااسلام

33

حقیقی اسلام تویہ ہے

34

کیاصرف عبادتی اعمال کانام ہی اسلام ہے

35

غلام احمد قادیانی اور وحید لدین خان کے درمیان اشتراک

37

وحید الدین کاخودکو مہدی ثابت کرنا

39

مہدی کاظہور وحید الدین کی صورت ہوچکاہے

42

عیسی ﷤ او رجہاد کےمتعلق احادیث کاانکار

43

خان صاحب حدث کاانکار کیوں کرنے پر مجبور ہیں

44

غیر اسلامی معاشرے

45

اسلا می غیرت

46

جمال الدین افغانی ﷫

47

انتہائی حیران

48

اسلام میں کوئی گنجائش نیہں

49

محمدی ﷺ

50

کیارسول اللہ ﷺ کااسوہ کاملہ نہیں ہے

51

تہذیب کے ایک متوقع دشمن

52

عالم اسلام کی اصلاح کےلئے مسلمان ممالک

53

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 11389
  • اس ہفتے کے قارئین 169921
  • اس ماہ کے قارئین 1688994
  • کل قارئین115580994
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست