#6038.05

مصنف : افتخار احمد افتخار

مشاہدات : 2709

سیرۃ المزمل ﷺ جلد 6 ( ادیان العرب )

  • صفحات: 490
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 12250 (PKR)
(پیر 09 مارچ 2020ء) ناشر : نا معلوم

سیرت  النبی ﷺکا موضوع گلشن سدابہار کی طرح   ہے ۔اس  موضوع پر ہرنئی تحقیق قوس قزح کےہر رنگ کو سمیٹتی اور  نکھارتی نظر آتی ہے۔ سیرت طیبہ کا موضوع اتنا متنوع ہے کہ ہر وہ مسلمان  جو قلم اٹھانےکی سکت رکھتاہو،اس  موضوع پر لکھنا اپنی سعادت سمجھتا ہے۔ ہر قلم کار اس موضوع  کو ایک نیا اسلوب دیتا ہے،اور قارئین  کو رسول اللہﷺ کی  زندگی  کے ایک  نئے باب  سے  متعارف کرواتا ہے ۔ رہبر انسانیت سیدنا محمد رسول اللہ ﷺ قیامت تک آنے والےانسانوں کےلیے’’اسوۂ حسنہ‘‘ ہیں ۔ حضرت  محمد ﷺ ہی اللہ  تعالیٰ کے بعد ،وہ کامل  ترین ہستی ہیں جن کی زندگی  اپنے اندر عالمِ انسانیت کی مکمل  رہنمائی کا پور سامان رکھتی ہے ۔ گزشتہ چودہ صدیوں  میں اس  ہادئ کامل ﷺ کی سیرت وصورت پر ہزاروں کتابیں اورلاکھوں مضامین لکھے جا چکے ہیں ۔اورکئی ادارے صرف سیرت نگاری پر کام کرنے کےلیےمعرض وجود میں آئے  ۔ پورے عالمِ اسلام  میں  سیرت  النبی ﷺ کے مختلف گوشوں پر سالانہ کانفرنسوں اور سیمینار کا انعقاد کیا  جاتاہے   جس میں  مختلف اہل علم  اپنے تحریری مقالات پیش کرتے ہیں۔ ہنوذ یہ سلسلہ جاری وساری ہے ۔ زیر نظر کتاب’’سیرۃ المزمل ﷺ‘‘ جناب افتخار احمد افتخار  کی    سیرت النبیﷺ  پرایک  منفرد کاوش ہے ۔ جوکہ  20؍ ضخیم جلدوں پر مشتمل ہے   کتاب کا عنوان ’’ سیرۃ المزمل ‘‘ ہے  لیکن  مصنف نےہر  جلد کا الگ عنوان بھی قائم کیا ہے  تمام جلدوں کے عنوانات حسب ذیل ہیں ۔

1۔سیرۃ  المزملﷺ( خالق کی تلاش) مقدمہ                 2۔ سیرۃ  المزملﷺ (اجدادالعرب)

3۔ سیرۃ  المزملﷺ (تمدن عرب)                         4۔ سیرۃ  المزملﷺ علوم العرب)

5 سیرۃ  المزملﷺ  (خصائص العرب)                     6۔ سیرۃ  المزملﷺ ( ادیان العرب)

7۔ سیرۃ  المزملﷺ  (صبح سعادت)                        8۔ سیرۃ  المزملﷺ  (شرف بطحا)

9۔ سیرۃ  المزملﷺ  (دعوت واندار)                       10۔ سیرۃ  المزملﷺ ( نخلستانوں کے سائے)

11۔ سیرۃ  المزملﷺ  (شمشیر وسنان اول)                 12۔ سیرۃ  المزملﷺ  (رزم گاۂ حق وباطل)

13 سیرۃ  المزملﷺ  (کشمکش جاری ر ہی)              14۔ سیرۃ  المزملﷺ  (عرب سرنگوں ہوا)

15۔ سیرۃ  المزملﷺ  (حزن بہار)                        16۔ سیرۃ  المزملﷺ  (خصائص المزمل)

17۔ سیرۃ  المزملﷺ  (یام المزمل)                       18۔ سیرۃ  المزملﷺ  (القاء  المزمل)

19۔ سیرۃ  المزملﷺ  (لمحات المزمل)                     20۔ سیرۃ  المزملﷺ  (میراث المزمل)

اس  کتاب  کی  تمام جلدیں ابھی غیرمطبوع ہے   مصنف کے اصرار پر  اسے کتاب وسنت  سائٹ پبلش کیا گیا ہے ۔کتاب کے مندرجات کے ساتھ ادارے کا  متفق ہونا ضروری نہیں ہے ۔اللہ تعالیٰ فاضل کے زور ِقلم میں اضافہ کرے اوران کی تحقیقی وتصنیفی کاوشوں کو قبول فرمائے فرمائے ۔(آمین)(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

3

اشک قلم

4

حسن ترتیب

7

عہد جاہلیت اور بیت اللہ

13

شہر مکہ اوراس کے مکین

29

شرف مکہ ، اشراف مکہ

33

تاریخ مدینہ

85

شہر مدینہ کے اولین باسی

91

انصار مدینہ

100

شہر مدینہ کے نام

113

شہر مدینہ کی فضیلتیں

139

شہر نبوی کےمتعلق اشعار

157

اہل عرب کے مذاہب

169

بت پرستی اورا س کے اسباب

176

بت پرستی کی ابتداء

184

قبائل عرب اوران کے بت

206

ہبل

208

اساف اورنائلہ

209

عزیٰ

212

منات

217

لات

219

ذوالخلصہ

222

سعد

225

منات

227

سواع

232

یغوث

234

یعوق

235

ود

237

نسر

238

عمیانس

239

رضا

241

نعم

242

عرب کے مواحدین

244

زید بن عمرو بن نفیل

246

امیہ بن ابی الصلت

265

ورقہ بن نوفل القرشی

279

سیف بن ذی یزن

296

کعب بن لوئی بن غالب

304

عبید بن ابرص العسدی

306

قس بن ساعدہ الایادی

309

سوید بن عامر

313

اسد ابو کرب الخمیری

315

وکیع بن سلمیٰ الازہیر

317

ابو قیس صرمہ بن ابی انس

319

صائبین یا ستارہ پرست

322

دیریون

337

ثنویہ کے عقائد

348

آگ کے پجاری

355

سورج کے پجاری

364

مزدکیت

371

ستارہ پرست

376

ملائکہ پرست

380

جنوں کے پجاری

383

عرب اور یہودیت

390

عرب اورعیسائیت

402

اشاریہ

417

ماخذ ومصادر و مراجع

447

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 35221
  • اس ہفتے کے قارئین 193753
  • اس ماہ کے قارئین 1712826
  • کل قارئین115604826
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست