#6038.1

مصنف : افتخار احمد افتخار

مشاہدات : 2052

سیرۃ المزمل ﷺ جلد 11 ( شمشیر وسناں اول )

  • صفحات: 515
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 12875 (PKR)
(ہفتہ 14 مارچ 2020ء) ناشر : نا معلوم

سیرت  النبی ﷺکا موضوع گلشن سدابہار کی طرح   ہے ۔اس  موضوع پر ہرنئی تحقیق قوس قزح کےہر رنگ کو سمیٹتی اور  نکھارتی نظر آتی ہے۔ سیرت طیبہ کا موضوع اتنا متنوع ہے کہ ہر وہ مسلمان  جو قلم اٹھانےکی سکت رکھتاہو،اس  موضوع پر لکھنا اپنی سعادت سمجھتا ہے۔ ہر قلم کار اس موضوع  کو ایک نیا اسلوب دیتا ہے،اور قارئین  کو رسول اللہﷺ کی  زندگی  کے ایک  نئے باب  سے  متعارف کرواتا ہے ۔ رہبر انسانیت سیدنا محمد رسول اللہ ﷺ قیامت تک آنے والےانسانوں کےلیے’’اسوۂ حسنہ‘‘ ہیں ۔ حضرت  محمد ﷺ ہی اللہ  تعالیٰ کے بعد ،وہ کامل  ترین ہستی ہیں جن کی زندگی  اپنے اندر عالمِ انسانیت کی مکمل  رہنمائی کا پور سامان رکھتی ہے ۔ گزشتہ چودہ صدیوں  میں اس  ہادئ کامل ﷺ کی سیرت وصورت پر ہزاروں کتابیں اورلاکھوں مضامین لکھے جا چکے ہیں ۔اورکئی ادارے صرف سیرت نگاری پر کام کرنے کےلیےمعرض وجود میں آئے  ۔ پورے عالمِ اسلام  میں  سیرت  النبی ﷺ کے مختلف گوشوں پر سالانہ کانفرنسوں اور سیمینار کا انعقاد کیا  جاتاہے   جس میں  مختلف اہل علم  اپنے تحریری مقالات پیش کرتے ہیں۔ ہنوذ یہ سلسلہ جاری وساری ہے ۔ زیر نظر کتاب’’سیرۃ المزمل ﷺ‘‘ جناب افتخار احمد افتخار  کی    سیرت النبیﷺ  پرایک  منفرد کاوش ہے ۔ جوکہ  20؍ ضخیم جلدوں پر مشتمل ہے   کتاب کا عنوان ’’ سیرۃ المزمل ‘‘ ہے  لیکن  مصنف نےہر  جلد کا الگ عنوان بھی قائم کیا ہے  تمام جلدوں کے عنوانات حسب ذیل ہیں ۔

1۔سیرۃ  المزملﷺ( خالق کی تلاش) مقدمہ                 2۔ سیرۃ  المزملﷺ (اجدادالعرب)

3۔ سیرۃ  المزملﷺ (تمدن عرب)                         4۔ سیرۃ  المزملﷺ علوم العرب)

5 سیرۃ  المزملﷺ  (خصائص العرب)                     6۔ سیرۃ  المزملﷺ ( ادیان العرب)

7۔ سیرۃ  المزملﷺ  (صبح سعادت)                        8۔ سیرۃ  المزملﷺ  (شرف بطحا)

9۔ سیرۃ  المزملﷺ  (دعوت واندار)                       10۔ سیرۃ  المزملﷺ ( نخلستانوں کے سائے)

11۔ سیرۃ  المزملﷺ  (شمشیر وسنان اول)                 12۔ سیرۃ  المزملﷺ  (رزم گاۂ حق وباطل)

13 سیرۃ  المزملﷺ  (کشمکش جاری ر ہی)              14۔ سیرۃ  المزملﷺ  (عرب سرنگوں ہوا)

15۔ سیرۃ  المزملﷺ  (حزن بہار)                        16۔ سیرۃ  المزملﷺ  (خصائص المزمل)

17۔ سیرۃ  المزملﷺ  (یام المزمل)                       18۔ سیرۃ  المزملﷺ  (القاء  المزمل)

19۔ سیرۃ  المزملﷺ  (لمحات المزمل)                     20۔ سیرۃ  المزملﷺ  (میراث المزمل)

اس  کتاب  کی  تمام جلدیں ابھی غیرمطبوع ہے   مصنف کے اصرار پر  اسے کتاب وسنت  سائٹ پبلش کیا گیا ہے ۔کتاب کے مندرجات کے ساتھ ادارے کا  متفق ہونا ضروری نہیں ہے ۔اللہ تعالیٰ فاضل کے زور ِقلم میں اضافہ کرے اوران کی تحقیقی وتصنیفی کاوشوں کو قبول فرمائے فرمائے ۔(آمین)(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

عکس دانش

5

حسن ترتیب

8

مقدمہ یوم الفرقان

17

ابو سفیان کاقافلہ

26

عاتکہ کا خواب

27

قریش کی تیاری

32

قافلہ کا بچ نکلا

37

قریش آ پہنچے

41

مسلمانوں کی مشاورت

45

یوم بدر

57

گھمسان کا رن پڑا

69

حضرت ابو قتادہ کی آنکھ

75

ملائکہ اترتےہیں

78

ابوجہل قتل ہوا

86

کنویں والے

95

اہل مدینہ کو خوشخبری

102

شہرمکہ میں کہرام

104

قریش ،شکست کے بعد

109

مال غنیمت کی تقسیم

112

نضر بن حرث کا قتل

117

عقبہ بن ابی معیط کا قتل

121

لشکر اسلام کی مدینہ آمد

126

تذکرہ اسیران بدر

129

تذکرہ شہدائے بدر

155

شرکائے بدر

159

اصحاب بدر ، مہاجرین مکہسے

162

اصحاب بدر ، انصار مدینہ بنو اوس

164

اصحاب بدر ، انصار مدینہ بنو خزرج

166

میدان بدر ، مقتولین قریش

169

غزوہ بدر اور شعرائےعرب

173

غزوۃ الکدر

206

غزوہ بنی قینقاع

209

غزوہ سویق

216

2 ہجری ۔ دیگر واقعات

222

رقیہ بنت رسول اللہ ﷺکا انتقال

224

حضرت نتیس بن خذافہ کاانتقال

226

معطم بن عدی کی وفات

227

ابولہب ، دیدہ عبرت

229

امیہ ابی صلت کا انتقال

231

2 ہجری میں پیداہوئے

235

حضرت علی کی شادی

237

2 ہجری میں اسلام لائے

245

2 ہجری ، احکام و قوانین

252

تحویل قبلہ

254

روزہ

257

صدقہ فطر

259

فدیہ کی وصولی

260

نماز میں کلام کی ممانعت

261

قصاص و دیت کا قانون

263

پردہ

266

3 ہجری بمطابق جولائی 624ء

269

سریہ سالم بن عمیر

270

غزوہ ذی امر

277

کعب بن اشرف کاقتل

282

غزوہ القرع

292

سریہ زید بن حارثہ ؓ

295

غزوہ احد

300

لشکر قریش کی روانگی

308

مسلمانوں کی مشاورت

309

احد پہاڑ کی طرف روانگی

313

دن کا پہلاپہر

319

شیر خدا حمزہ اور وحشی ابن حرب

337

غسل ملائکہ، حضرت حنظلہ ؓ

348

دن کادوسرا پہر

351

وہ جو بعد میں پہنچے

367

دن کا تیسرا پہر

375

غزوہ حمرہ الاسد

389

تذکرہ شہدائے احد

406

غزوہ احد کے نتائج

413

غزوہ احد اور شعرائے عرب

419

اشاریہ

455

ماخذ ومصادر و مراجع

474

اختتام

514

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 124139
  • اس ہفتے کے قارئین 421117
  • اس ماہ کے قارئین 1474617
  • کل قارئین110796055
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست