#4619

مصنف : محمد نجات اللہ صدیقی

مشاہدات : 4595

قرآن اور سائنس (افادات سید قطب)

  • صفحات: 116
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 5220 (PKR)
(بدھ 07 جون 2017ء) ناشر : اسلامک پبلیکیشنز، لاہور

قرآن مجید وہ عظیم الشان آخری آسمانی کتاب ہے ،جسے اللہ تعالی نے انسانیت کی رشد وہدایت کے لئے نازل فرمایا ہے۔یہ اسلام کا سب سے پہلا منبع ومصدر ہے۔ جب تک مسلمانوں نے اسے تھامے رکھا، دنیا کی سپر پاور اور راہبر و راہنما رہے، اور جب اسے ترک کر دیا تو ذلت ورسوائی کی اتھاہ گہرائیوں میں جا گرے۔دشمنان اسلام کی ہمیشہ سے یہ کوشش رہی ہے کہ وہ کسی نہ کسی طریقے سے مسلمانوں کو اس مصدر اول اور منبع ہدایت سے دور کردیں یا اس کے بارے میں اس کے قلوب واذہان میں شکوک وشبہات پیدا کر دیں۔چونکہ قرآن مجید کی حفاظت کا ذمہ خود اللہ تعالی نے لے رکھا ہے ،چنانچہ دشمنوں کی سازشوں اور اپنوں کی جہالتوں کے باوجود قرآن مجید آج بھی بالکل صحیح سلامت اور تحریف وتصحیف سے محفوظ رنگ کائنات پر جلوہ افروز ہے۔ زیر تبصرہ کتاب "قرآن اور سائنس "محترم پروفیسرمحمد نجات اللہ صدیقی صاحب اور محترم سلطان احمد اصلاحی صاحب کی مشترکہ کاوش ہے، جس میں انہوں نے یہ ثابت کرنے کی کوشش کی ہے کہ قرآن نے آج سے چودہ سو سال پہلے جو کچھ بتا دیا تھا، آج کی جدید سائنس اس کی تائید کرتی نظر آتی ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف کی اس محنت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔ آمین(راسخ)

عناوین

صفحہ نمبر

عرض ناشر

4

تعارف

5

آیات قرآنی اور سائنسی انکشافات

25

علم کا حقیقی سر چشمۂ سائنسی انکشافات نہیں، وحی و رسالت

28

ایمان باللہ میں عقل کا مقام و کردار

53

تخلیق انسانی کا قرآنی تصور اور سائنس

79

وحی کی ضرورت و حکمت اور سائنس

84

علم فلکیات اور قرآن

92

قرآن اور انسانی نشو ونما ارتقاء کا نظریہ

96

ابتدائے خلق پر دعوت غور و فکر

102

روحانی اور عقلی نشود ارتقاء

104

زدنگی کا اصول ایک ہی ہے

105

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 5830
  • اس ہفتے کے قارئین 294998
  • اس ماہ کے قارئین 2445873
  • کل قارئین116337873
  • کل کتب8925

موضوعاتی فہرست