#2659

مصنف : محمد نجات اللہ صدیقی

مشاہدات : 17281

شرکت و مضاربت کے شرعی اصول

  • صفحات: 162
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 4050 (PKR)
(منگل 30 جون 2015ء) ناشر : اسلامی پبلیکشنز،شاہ عالمی مارکیٹ،لاہور

شرکت اور مضاربت کاروباری معاہدوں کی وہ شکلیں ہیں جو نبی کریم ﷺ کی بعثت کےوقت رائج تھیں۔شرکت ومضاربت کے طریقے نبیﷺ کے زمانے میں رائج رہے اور رسول اللہ ﷺ کی نظروں کے سامنے آپ کے تربیت یافتہ صحابہ نے یہ طریقےاختیار بھی کیے ۔آپ نے ان طریقوں سے روکا نہیں بلکہ ان پر اظہار پسندیدگی فرمایا اور ان میں بعض طریقے آپ ﷺ نے خود بھی اختیار کیے تھے ۔شرکت سے مراد یہ ہے کہ دویا دو سے زائد افراد کسی کاروبار میں متعین سرمایوں کے ساتھ اس معاہدے کے تحت شریک ہوں کہ سب مل کر کاروبار کریں گے ۔مضاربت یہ ہے کہ ایک فریق سرمایہ فراہم کرے اور دوسرا اس سرمایے سے کاروبار کرے ۔ اس معاہدے کےتحت کے اسے کاروبار کے نفع میں ایک متعین نسبت سے حصہ ملے گا۔ زیر تبصرہ کتاب ’’شرکت ومضاربت کے شرعی اصول ‘‘ مسلم یونیورسٹی علی گڑھ شعبۂ معاشیات کے پروفیسر جنا ب ڈاکٹر نجات اللہ صدیقی کی تصنیف ہے جس میں انہوں نے شرکت اور مضاربت کے شرعی احکام بیان کیے ہیں ۔ا س کتاب میں شرکت اور مضاربت کے تمام فقہی احکام کا احاطہ نہیں کیاگیا ہے بلکہ ان امور پر بحث کی گئی ہے ۔جن کابنکوں کی تنظیم نو سےگہرا تعلق ہے ۔ دور ِ جدید میں شرکت یا مضاربت کے اصول پر قائم ہونے والے کاروباری اداروں سے متعلق تفصیلی قوانین وضوابط بھی نہیں تجویز کیے گئے ۔ بلکہ صرف اصول واضح کیے گئے ہیں ۔مصنف نے شرکت اور مضاربت کےشرعی اصولوں کی وضاحت میں اسلامی فقہ کے چاروں مشہور مکاتب فکر حنفی ،مالکی ، شافعی اور حنبلی کی مستند کتابوں کو سامنے رکھا ہے ۔(م۔ا)

عناوین

 

صفحہ نمبر

پیش لفظ

 

ا

تقدیم

 

ب

پہلا باب پس منظر

 

1

شرکت اور مضاربت کا جواز

 

2

شرکت اور مضاربت کی تعریف

 

8

شرکت اور مضاربت کے احکام

 

20

دوسرا باب مشترکہ کاروبار میں نفع کی تقسیم اور نقصان کی ذمہ داری

 

25

نقصان کی ذمہ داری

 

25

نفع کی تقسیم

 

30

کسی فریق کے لیے نفع کی کوئی رقم نہیں طے کی جا سکتی

 

31

نسبتوں کی تعیین میں آزادی

 

34

نفع اور نقصان کے درمیان فرق

 

38

حساب فہمی کا طریقہ

 

41

نفع یا نقصان کی تعیین اختتام کاروبار پر ہو گی

 

42

اختتام کاروبار سے پہلے نفع کی تقسیم

 

49

سرمایہ کی واپسی اور نفع کی تقسیم

 

51

تیسرا باب مشترکہ کاروبار میں کاروباری تصرفات کے حدود

 

55

چوتھا باب شرکاء کار کی مالی ذمہ داریاں

 

117

پانچواں باب مدت کاروبار

 

123

چھٹا باب صنعتی کاروبار کے لیے شرکت یا مضاربت کا معاہدہ

 

149

حرف آخر

 

158

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 15542
  • اس ہفتے کے قارئین 236344
  • اس ماہ کے قارئین 2387219
  • کل قارئین116279219
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست