#3041

مصنف : محمد نجات اللہ صدیقی

مشاہدات : 9383

اسلام کا نظریہ ملکیت حصہ اول

  • صفحات: 307
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 7675 (PKR)
(بدھ 11 نومبر 2015ء) ناشر : اسلامک پبلیکیشنز، لاہور

اسلام نے ہمیں زندگی کے تمام شعبوں کے بارے میں راہنمائی فراہم کی ہے۔عبادات ہوں یا معاملات،تجارت ہو یا سیاست،عدالت ہو یا قیادت ،اسلام نے ان تمام امور کے بارے میں مکمل تعلیمات فراہم کی ہیں۔اسلام کی یہی عالمگیریت اور روشن تعلیمات ہیں کہ جن کے سبب اسلام دنیا میں اس تیزی سے پھیلا کہ دنیا کی دوسرا کوئی بھی مذہب اس کا مقابلہ نہیں کر سکتا ہے۔اسلامی تعلیمات نہ صرف آخرت کی میں چین وسکون کی راہیں کھولتی ہیں ،بلکہ اس دنیوی زندگی میں اطمینان ،سکون اور ترقی کی ضامن ہیں۔اسلام کی اس بے پناہ مقبولیت کا ایک سبب مساوات ہے ،جس سے صدیوں سے درماندہ لوگوں کو نئی زندگی ملی اور وہ مظلوم طبقہ جو ظالموں کے رحم وکرم پر تھا اسے اسلام کے دامن محبت میں پناہ ملی۔ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات اور دستور زندگی ہے۔اسلامی نظامِ حیات میں جہاں عبادت کی اہمیت ہے وہیں معاملات ومعاشرت اور اخلاقیات کو بھی اولین درجہ حاصل ہے،اسلام کاجس طرح اپنانظامِ معیشت ہے اوراپنے اقتصادی اصول ہیں اسی طرح اسلام کا اپنانظامِ سیاست وحکومت ہے،اسلام کا نظامِ سیاست وحکم رانی موجودہ جمہوری نظام سے مختلف اوراس کے نقائص ومفاسد سے بالکلیہ پاک ہے۔ زیر تبصرہ کتاب " اسلام کا نظریہ ملکیت"محترم جناب ڈاکٹر محمد نجات اللہ صدیقی صاحب کی تصنیف ہے ، جس میں انہوں نےاسلام میں شخصی ملکیت کے موضوع  پر تفصیلی گفتگو کی ہے۔یہ کتاب دو ضخیم جلدوں پر مشتمل ہے اور اپنے موضوع پر ایک شاندار کتاب ہے۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف کی اس کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین(راسخ)

عناوین

صفحہ نمبر

حصہ اول فکری پس منظر

23

فرد و اجتماع کے مابین حقوق ملکیت کی تقسیم

85

انفرادی ملکیت کے ذرائع

127

مالک کے حقوق

153

انفرادی حقوق ملکیت کے حدود

205

مالک کی ذمہ داریاں

249

اجتماعی ملکیت

289

حصہ دوم ریاست کی ملکیت کے ذرائع

7

ریاست کے مالکانہ حقوق

61

ریاست کے مالکانہ حقوق کے حدود

77

اسلامی ریاست کی معاشی ذمہ داریاں

91

ریاست اور انفرادی حقوق ملکیت

155

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 24076
  • اس ہفتے کے قارئین 449566
  • اس ماہ کے قارئین 1650051
  • کل قارئین113257379
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست