#2973

مصنف : محمد نجات اللہ صدیقی

مشاہدات : 9871

غیر سودی بنک کاری

  • صفحات: 227
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 5675 (PKR)
(منگل 20 اکتوبر 2015ء) ناشر : اسلامک پبلیکیشنز، لاہور

دین اسلام نے سود کو حرام قرار دیا ہے اور تمام مسلمانوں کا اس کی حرمت پر اتفاق ہے۔لیکن افسوس کہ اس وقت پاکستان میں موجود تمام بینک سودی کاروبار چلا رہے ہیں۔حتی کہ وہ بینک جو اپنے آپ کو اسلامی کہلاتے ہیں  وہ بھی سود کی آلائشوں سے محفوظ نہیں ہیں۔سودخواہ کسی غریب ونادار سے لیاجائے یا کسی امیر اور سرمایہ دار سے ، یہ ایک ایسی لعنت ہے جس سے نہ صرف معاشی استحصال، مفت خوری ، حرص وطمع، خود غرضی ، شقاوت وسنگدلی، مفاد پرستی ، زر پرستی اور بخل جیسی اخلاقی قباحتیں جنم لیتی ہیں بلکہ معاشی اور اقتصادی تباہ کاریوں کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے، اس لیے دین اسلام اسے کسی صورت برداشت نہیں کرتا۔ شریعت اسلامیہ نے نہ صرف اسے قطعی حرام قرار دیاہے بلکہ اسے اللہ اور اس کے رسول کے ساتھ جنگ قرار دیاہے۔ زیر تبصرہ کتاب''غیر سودی بنک کاری "انڈیا کے معروف عالم دین ، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ معاشیات کے پروفیسرمحترم ڈاکٹر محمد نجات اللہ صدیقی صاحب کی تصنیف  ہے،جس میں انہوں نے غیر سودی بینکاری کا خاکہ پیش کیا ہے کہ اگر صدق دل سے سودی بینکاری کی جگہ غیر سودی بینکاری کو نافذ کرنا ہو تو اس خاکے کے مطابق غیر سودی بینکاری کا نظام نافذ کیا جا سکتا ہے۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف موصوف کی اس محنت کو قبول فرمائے اور تمام مسلمانوں کو سود جیسی لعنت سے چھٹکارا عطا فرمائے۔آمین(راسخ)

عناوین

 

صفحہ نمبر

پیش لفظ

 

9

دیباچہ

 

11

پہلا باب بنک کا قیام

 

15

دوسرا باب بنک کا کاروبار

 

21

تیسرا باب بینک اور اصحاب سرمایہ

 

47

چوتھا باب بینک کے قرضے

 

65

پانچواں باب تخلیق زر کا عمل

 

89

چھٹا باب مرکزی بنک

 

115

ساتواں باب نظام بنک کاری اور مالیات عامہ

 

149

آٹھواں باب صارفین کے لیے قرضے

 

183

نواں باب چند وضاحتیں

 

199

ضمیمے

 

212

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 50236
  • اس ہفتے کے قارئین 347214
  • اس ماہ کے قارئین 1400714
  • کل قارئین110722152
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست