#1991

مصنف : ہارون یحییٰ

مشاہدات : 10332

معجزات قرآنی

  • صفحات: 98
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1960 (PKR)
(بدھ 22 اکتوبر 2014ء) ناشر : فضلی سنز پبلیکیشنز لاہور

چودہ صدیاں  قبل  اللہ تعالیٰ نے  انسان کی رہنمائی کےلیے  قرآن نازل فرمایا اور حق کی تلاش کے لیے  اس کتاب کی طرف رجوع کرنے  کا حکم دیا ۔ اپنے  نزول کے دن  سے روز قیامت تک یہی  مقدس کتاب تمام انسانیت کی رہنمائی کا واحد ذریعہ  ہے ۔ قرآن حکیم  کا منفرد اندازِ  بیان اور عظیم  دانائی اس کابین ثبوت ہیں ۔ کہ یہ کلام الٰہی  ہے  ۔ قرآن کی ایک ایک  صفت یہ ثابت کرتی ہے کہ بے  شک  یہ اللہ عزوجل ہی کاکلام ہے کسی  انسان کا کلام نہیں ۔ قرآن عظیم  کی ایک  نمایاں صفت اس میں  بیان کئے گئے وہ سائنسی حقائق ہیں   جن کاآج  سےپہلے  جاننا ممکن نہ تھا ۔مگر قرآن نے  چو دہ  سو برس پہلے  انہیں بیان کردیا۔بلاشبہ قرآن پاک سائنس کی کوئی کتاب نہیں  ہے  لیکن ا س میں بیان کئے  گے  بہت سےسائنسی حقائق جوبیسویں صدی کی ترقی اور ٹیکنالوجی ہی  کی بدولت دریافت ہوئے  ہیں ۔قرآن  حکیم  کے نزول کے وقت ان سائنسی حقائق کاجاننا اور دریافت کرنا ممکن ہی نہ تھا۔ یہ  حقیقت اس بات کا ثبوت فراہم کرتی  ہے کہ قرآن  پاک خدا  کاکلام ہے ۔زیر نظر کتاب ’’  معجزات قرآنی ‘‘ترکی  کے  نامور  مصنف  جدید اور سائنسی علوم کے  ماہرمحترم ہارون یحییٰ﷾  کی   تصنیف ہے اس کتاب  میں انہوں نے  قرآن پاک کے سائنسی حقائق کےساتھ  ساتھ  قرآن پاک میں بیان کئے گئے ایسے  حقائق  کوبھی  بیان کیا ہے  جن کا تعلق تاریخ اور مستقبل سے  ہے  ۔ اللہ تعالیٰ فاضل  مصنف کی  تمام  کاوشوں کو شرف قبولیت سے نوازے (آمین)(م۔ا)

 

عناوین

 

صفحہ نمبر

پہلا حصہ قرآن کے سائنسی معجزے

 

9

کائنات کا وجود میں آنا

 

11

کائنات کا پھیلاؤ

 

13

آسمانوں اور زمین کا پھوٹنا

 

15

ستاروں اور سیاروں کے مدار

 

17

زمین کی گوائی

 

20

حفاظتی چھت

 

21

پلٹانے والا آسمان

 

26

پہاڑوں کے کام

 

31

تخلیق میں جوڑوں کا کردار

 

37

بارش کا بننا

 

42

سمندروں کی تاریکی اور اندرونی لہریں

 

50

انسان کی پیدائش

 

54

حصہ دوم قرآن کریم میں مستقبل کے بارے میں معلومات

 

67

حصہ سوم قرآن کے تاریخی معجزے

 

73

حصہ چہارم ارتقا کا غلط تصور

 

80

 

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 37094
  • اس ہفتے کے قارئین 334072
  • اس ماہ کے قارئین 1387572
  • کل قارئین110709010
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست