فضلی سنز پبلیکیشنز لاہور

  • نام : فضلی سنز پبلیکیشنز لاہور
  • ملک : لاہور

کل کتب 4

  • 1 #1991

    مصنف : ہارون یحییٰ

    مشاہدات : 10747

    معجزات قرآنی

    (بدھ 22 اکتوبر 2014ء) ناشر : فضلی سنز پبلیکیشنز لاہور
    #1991 Book صفحات: 98

    چودہ صدیاں  قبل  اللہ تعالیٰ نے  انسان کی رہنمائی کےلیے  قرآن نازل فرمایا اور حق کی تلاش کے لیے  اس کتاب کی طرف رجوع کرنے  کا حکم دیا ۔ اپنے  نزول کے دن  سے روز قیامت تک یہی  مقدس کتاب تمام انسانیت کی رہنمائی کا واحد ذریعہ  ہے ۔ قرآن حکیم  کا منفرد اندازِ  بیان اور عظیم  دانائی اس کابین ثبوت ہیں ۔ کہ یہ کلام الٰہی  ہے  ۔ قرآن کی ایک ایک  صفت یہ ثابت کرتی ہے کہ بے  شک  یہ اللہ عزوجل ہی کاکلام ہے کسی  انسان کا کلام نہیں ۔ قرآن عظیم  کی ایک  نمایاں صفت اس میں  بیان کئے گئے وہ سائنسی حقائق ہیں   جن کاآج  سےپہلے  جاننا ممکن نہ تھا ۔مگر قرآن نے  چو دہ  سو برس پہلے  انہیں بیان کردیا۔بلاشبہ قرآن پاک سائنس کی کوئی کتاب نہیں  ہے  لیکن ا س میں بیان کئے  گے  بہت سےسائنسی حقائق جوبیسویں صدی کی ترقی اور ٹیکنالوجی ہی  کی بدولت دریافت ہوئے  ہیں ۔قرآن  حکیم  کے نزول کے وقت ان سائنسی حقائق کا...

  • 2 #2999

    مصنف : ڈاکٹر نور احمد شاہتاز

    مشاہدات : 8852

    کاغذی کرنسی کی تاریخ ، ارتقاء شرعی حیثیت

    (منگل 27 اکتوبر 2015ء) ناشر : فضلی سنز پبلیکیشنز لاہور
    #2999 Book صفحات: 130

    کرنسی یا سکّہ یا زر سے مراد ایسی چیز ہوتی ہے جس کے بدلے دوسری چیزیں خریدی یا بیچی جا سکیں۔ اور اگر یہ چیز کاغذ کی بنی ہو تو یہ کاغذی کرنسی، کاغذی سکّہ یا زر کاغذ کہلاتی ہے۔ ماضی میں کرنسی مختلف دھاتوں کی بنی ہوتی تھی اور اب بھی چھوٹی مالیت کے سِکّے دھاتوں سے ہی بنائے جاتے ہیں۔کہا جاتا ہے کہ کاغذی کرنسی موجودہ دنیا کا سب سے بڑا دھوکہ ہے۔کہا جاتاہے کہ اہلِ چین نے 650ء سے 800ء کے درمیان کاغذ کے ڈرافٹ بنانے شروع کیے تھے ، انہی ڈرافٹ نے آگے چل کرکرنسی

  • 3 #4957

    مصنف : ڈاکٹر حافظ محمد ثانی

    مشاہدات : 6084

    تجلیات سیرت ﷺ

    (پیر 13 نومبر 2017ء) ناشر : فضلی سنز پبلیکیشنز لاہور
    #4957 Book صفحات: 467

    سیرتِ رسول عربی ﷺ پر منثور اور منظوم نذرانہ عقیدت پیش کرنے کا لا متناہی سلسلہ صدیوں سے جاری ہے اور ہمیشہ جاری رہے گا، بلکہ فرمان الٰہی کے مطابق ہر آنے والے دور میں آپ کا ذکر خیر بڑھتا جائے گا۔ جس طرح رسول اللہ ﷺ پر نازل ہونے والی کتاب محفوظ و مامون ہے، اسی طرح آپ کی سیرت اور زندگی کے جملہ افعال و اعمال بھی محفوظ ہیں۔ اس لحاظ سے ہادیان عالم میں محمد رسول اللہ ﷺ کی سیرت اپنی جامعیت، اکملیت، تاریخیت اور محفوظیت میں منفرد اور امتیازی شان کی حامل ہے کوئی بھی سلیم الفطرت انسان جب آپ کی سیرت کے جملہ پہلوؤں پر نظر ڈالتا ہے تو آپ کی عظمت کا اعتراف کیے بغیر نہیں رہ سکتا۔دین اسلام میں رسول اللہ ﷺ کی حیثیت وہی ہے جو جسم میں روح کی ہے۔ جس طرح سورج سے اس کی شعاعوں کو جدا کرنا ممکن نہیں، اسی طرح رسول اکرم ﷺ کے مقام و مرتبہ کو تسلیم کیے بغیر اسلام کا تصور محال ہے۔ آپ دین اسلام کا مرکز و محور ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب ’’تجلیات سیرت‘‘ میں مستشرقین کی جن کتب سے استفادہ کیا گیا ہے، وہ اکثر اسی نوعیت کی ہیں۔ مصنف نے بڑی محنت اور جانفشانی سے ایسے مستشرقین کے ب...

  • 4 #6457

    مصنف : شاہ مصباح الدین شکیل

    مشاہدات : 4177

    ارض نشانات نبوی صلی اللہ علیہ وسلم

    (جمعرات 19 اگست 2021ء) ناشر : فضلی سنز پبلیکیشنز لاہور
    #6457 Book صفحات: 356

    شاہ مصباح الدین شکیل (خطیب مسجد فاران کلب،کراچی) کی تصنیف’’  نشانات ارض نبویﷺ‘‘ اپنی نوعیت کی ایک منفردتحقیقی کاوش ہے۔ارض نبویﷺ کی روحانی سرحدیں تو عالم کون ومکان سے وابستہ ہیں مگر اس کی زمینی سرحدیں نجد وحجاز کی مقدس وادی  سے  بالعموم اور مکہ مکرمہ اورمدینہ منورہ کی نورانی بستیوں میں بالخصوص اپنے آثار اور نشانات کےساتھ موجود ہیں نشانات  ارض نبوی ﷺ کے مطالعہ سے  قاری ان نادر تصاویراور نقشوں کی مدد سے اپنے آپ کو ان مناظر کے درمیان گھرا ہوا محسوس کرتا ہے۔کتاب ہذا میں شامل تصاویر ونقشہ جات  متعدد کتابوں، رسائل وجرائد میں موجود تھے لیکن فاضل مرتب نے کمال تن دہی اور محنت ومشقت سے انہیں اس کتاب میں جمع کردیا ہے۔ایسی نادر تصاویر کی جمع آوری ایک زبردست تخلیقی اورتحقیقی کارنامہ ہے ۔کتاب کی بڑی خصوصیت یہ ہے کہ اندازِ تحریر نہایت دلکش وسادہ  و عام فہم ہے۔ تاریخی حقائق کی وضاحت اس قدر مؤثر انداز میں کی گئی ہے کہ قاری ہر سطر کو دل میں اترتا محسوس کرت...

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 20114
  • اس ہفتے کے قارئین 240916
  • اس ماہ کے قارئین 2391791
  • کل قارئین116283791
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست