#4955

مصنف : ڈاکٹر محمد عبد التواب حامد

مشاہدات : 8630

قرآن کریم کا سائنسی اعجاز ( غور و فکر کے چند پہلو )

  • صفحات: 34
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 680 (PKR)
(بدھ 29 نومبر 2017ء) ناشر : اسلامک بک فاؤنڈیشن نئی دہلی

اللہ  رب العزت کے ہم پر اللہ تعالیٰ کے بے شمار احسانات ہیں جن میں سے سب سے بڑا احسان یہ ہے کہ ہماری دنیا وآخرت کی ہر قسم کی اصلاح وفلاح اور نجات کے لیے نبوت ورسالت کا ایک مقدس اور پاکیزہ سلسلہ شروع کیا جس کی آخری کڑی جناب محمد کریمﷺ ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے نبیﷺ کو قرآن مجید اور احادیث نبویہﷺ پر مشتمل جامع شریعت دے کر مبعوث فرمایا۔ سائنس کا تعلق طبیعیات سے ہے۔قرآن نے اپنے مقاصد کے اثبات کے لیے طبیعیات سے بھی دلائل پیش کیے ہیں‘ لیکن بعض اوقات ہر طبیعی انکشاف کو قرآن سے ثابت کرنے کی کوشش کی جاتی ہےاور اس میں قرآن کا منشا سامنے نہیں رہ پاتا۔ قرآن نے اصلاً انسانوں کو دنیا اور آخرت میں کامیابی کی راہ دکھانا چاہتا ہے۔ اس کے لیے اس کے دلائل تاریخی‘ نفسیاتی‘ سماجی اور طبیعیاتی بھی ہیں۔ زیرِ تبصرہ کتاب میں انہیں باتوں کو واضح کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ اس کتاب میں سائنسی اعجازِ قرآن اور سائنسی تفسیر میں فرق اور سائنسی اعجاز کے چند حقائق کو‘ سائنسی تفسیر کے مؤیدین ومخالفین کا بیان‘ سائنسی تفسیر میں جن امور کی رعایت ضروری ہے اور بعض مثالوں کو بھی بیان کیا گیاہے۔ کتاب کے آخر میں حواشی ومراجع بھی مذکور ہیں۔ کتاب کی ترتیب اور اسلوب نہایت عمدہ ہے۔ یہ کتاب ’’ قرآن کریم کا سائنسی اعجاز‘‘ مؤلف’’ڈاکٹر محمد عبد التواب حامد‘‘ کی شاہکار تصنیف ہے۔دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)( ح۔م۔ا )

عناوین

 

صفحہ نمبر

تقدیم

 

4

سائنسی اعجاز قرآن اور سائنسی تفسیر میں فرق

 

5

قرآن کا سائنسی اعجاز چند حقائق

 

6

موجودہ صورت حال

 

8

سائنسی تفسیر کے مخالفین

 

11

سائنسی تفسیر کے مؤیدین

 

13

سائنسی اعجاز کے دلائل

 

18

قرآن میں سائنسی اعجاز کے ضوابط

 

19

وہ امور جن کی رعایت ضروری ہے

 

22

سائنسی تفسیر کی بعض مثالیں

 

25

حواشی و مراجع

 

31

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 22472
  • اس ہفتے کے قارئین 181004
  • اس ماہ کے قارئین 1700077
  • کل قارئین115592077
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست